Tag: مسلم لیگ ن

  • میں عمران خان نہیں کہ کسی بھی معاملے پربولنا شروع کردوں‘ نوازشریف

    میں عمران خان نہیں کہ کسی بھی معاملے پربولنا شروع کردوں‘ نوازشریف

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے قائد نا اہل وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ عمران خان نہیں کہ کان پڑی جھوٹی سچی بات پر بولنا شروع کردوں۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ کل سےعمران خان کے بنی گالہ کے گھر کا معاملہ چل رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پورے معاملے کو سمجھنے کی کوشش کررہا ہوں، عمران خان نہیں کہ کسی بھی معاملے پربولنا شروع کردوں، یہی فرق مجھ میں اورعمران خان میں ہے۔

    نوازشریف نے کہا کہ اندھے پن میں الزام تراشی یا جھوٹ کی بارش کرنے والا بندہ نہیں ہوں، کسی بھی نتیجے پر پہنچ کراس معاملے پر بات کروں گا۔

    نا اہل سابق وزیراعظم نےاحتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیا میں عمران خان کی بات پر جواب دوں گا ؟۔

    نوازشریف نے کہا کہ دیکھیں گے کہ سپریم کورٹ عمران خان کے کیس میں کیا فیصلہ کرتی ہے۔

    مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے کہا کہ بنی گالہ کی اراضی سے متعلق حقائق سامنے آئیں گے تو بات کروں گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عمران خان نے جھوٹ بول بول کر معیشت کا بیڑا غرق کر دیا: شہباز شریف

    عمران خان نے جھوٹ بول بول کر معیشت کا بیڑا غرق کر دیا: شہباز شریف

    پتوکی: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوازشریف کی وزارت تو چھین لی گئی، مگرعوام میں موجود محبت نہیں چھین سکتے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے پتوکی میں‌ عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف پورے پاکستان کی شان اور سیاست کا عظیم ستون ہے.

    انھوں نے مخالفین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو جھوٹ بولنے کے علاوہ کچھ نہیں آتا، کے پی عوام نے ووٹ دیا، عمران خان معاشی حالات کا بیڑا غرق کردیا، عمران خان نے دھرنا اور لاک ڈاؤن کرکے وقت ضائع کیا.عمران خان نےکے پی میں پانچ سال جھوٹ بول کربرباد کیے.

    مسلم لیگ کے سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ آج نوازشریف نے مجھے ن لیگ کا قائم مقام صدر منتخب کرایا، اللہ جب تک چاہے گا، نوازشریف ہمیشہ ن لیگ کے قائد رہیں گے، نوازشریف کی لیڈرشپ میں کام کریں گے.

    شہبازشریف مسلم لیگ(ن) کے بلامقابلہ قائم مقام صدر منتخب

    ان کا کہنا تھا کہ کراچی روشنیوں کا شہر تھا، آج وہا ں کچراہے، ٹوٹی ہوئی بسیں چلتی ہیں، کراچی والوں ن لیگ کو ووٹ دوگے تو کراچی کو لاہور بنادیں گے۔

    اللہ ہمارے سروں پر نوازشریف کا سایہ ہمیشہ قائم رکھے،شہبازشریف

    شبہاز شریف نے کہا کہ اورنج لائن ٹرین منصوبہ عوام کو مبارک ہو، ساڑھے چار سال میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرکے بجلی کے منصوبے لگائے، ہم نے پاکستان سے لوڈشیڈنگ ختم کردی ہے، اورنج لائن منصوبہ چلے گا تو آپ کے ساتھ اس کی سیر کروں گا.

    ان کا کہنا تھا کہ آج عوام کا سمندر گواہی دے رہا ہے، پورے پاکستان میں ن لیگ کی حکومت ہوگی، پتوکی کےعوام سے کہنا چاہتا ہوں، چار ماہ بعد الیکشن آنے والے ہیں.


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • عوامی نمائندوں کوعہدے سے ہٹاناعدلیہ کا اختیارنہیں‘ مشاہداللہ خان

    عوامی نمائندوں کوعہدے سے ہٹاناعدلیہ کا اختیارنہیں‘ مشاہداللہ خان

    لاہور: وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی مشاہداللہ خان کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے خلاف کارروائی جمہوریت اورعوام کے خلاف ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما مشاہداللہ خان نے کہا کہ مارچ کواسلام آباد میں جنرل کونسل کا اجلاس ہوگا جس میں ن لیگ کے صدرکا باقاعدہ انتخاب کیا جائے گا۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ نوازشریف نےعوام سے یکجہتی کا اظہارکیا اورایٹمی دھماکے کیے، ہم عدلیہ اوراداروں کا احترام کرتے ہیں، ہرفیصلے پرعمل کیا۔

    مشاہد اللہ خان نے کہا کہ عوامی نمائندوں کوعہدے سے ہٹاناعدلیہ کا اختیارنہیں، نوازشریف کے خلاف کارروائی جمہوریت اورعوام کے خلاف ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جب عہدے سے ہٹانے پرتنقید کرتے ہیں توکہا جاتا ہے محاذ آرائی کررہے ہیں۔

    وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی مشاہداللہ خان نے کہا کہ شہبازشریف ماضی میں کئی سال ن لیگ کے صدررہے ہیں، ن لیگ کی قیادت ماضی میں بھی نوازشریف کے پاس رہی۔

    مشاہداللہ خان نے کہا کہ سیاسی جماعت میں اختلافی بات کرنا کسی کا بھی حق ہے، کسی کوحق نہیں ہے کہ الیکشن کو آگے پیچھے کرے۔

    انہوں نے کہا کہ کسی کوحق نہیں ہے کہ کسی جماعت کوالیکشن سے باہرکردے۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ جواپنے کپڑوں کا حساب نہیں دے سکتے ان سے کوئی کچھ نہیں پوچھ سکتا، جس کے دور میں ایک پیسے کی کرپشن نہیں ہوئی ساری کارروائی اس کے خلاف ہے۔

    مشاہداللہ خان نے کہا کہ عمران خان نےسول نافرمانی کی تحریک چلائی، عمران خان کوسزا کیوں نہیں ملنی چاہیے۔

    وفاقی وزیربرائے ماحولیاتی تبدیلی مشاہداللہ خان نے کہا کہ نوازشریف اورشہبازشریف کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے۔


    شہبازشریف مسلم لیگ(ن) کے بلامقابلہ قائم مقام صدر منتخب


    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن نے نا اہل سابق وزیراعظم نوازشریف کو پارٹی کا تاحیات قائد اور وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو قائم مقام صدر منتخب کرلیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • طلال چوہدری کےخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت 6 مارچ تک ملتوی

    طلال چوہدری کےخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت 6 مارچ تک ملتوی

    اسلام آباد : سپریم کورٹ آف پاکستان میں وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت 6 مارچ تک ملتوی ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کی۔

    عدالت عظمیٰ میں کیس کی سماعت وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے وکیل کامران مرتضیٰ کی عدم حاضری پر 6 مارچ تک ملتوی ہوگئی۔

    طلال چوہدری کے وکیل کامران مرتضیٰ نے ذاتی وجوہات پرعدالت عظمیٰ سےالتوا کی استدعا کی تھی۔

    وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے 24 فروری کو توہین عدالت کیس میں عبوری تحریری جواب سپریم کورٹ آف پاکستان میں جمع کرایا تھا۔

    طلال چوہدری نے اپنے جواب میں کہا تھا کہ عدالت کی تضحیک نہیں کی، توہین کا سوچ بھی نہیں سکتا، میڈیا نے میرے بیان کو سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا۔

    وزیرمملکت برائے داخلہ نے تحریری جواب میں کہا تھا کہ کبھی دانستہ، غیر دانستہ کوئی عمل نہیں کیا جس سے توہین عدالت ہو۔

    انہوں نے اپنے جواب میں کہا تھا کہ نہیں معلوم کس مواد کی بنیاد پرتوہین عدالت کارروائی شروع ہوئی، تفصیلات دی جائیں تاکہ اس کے مطابق جواب دے سکوں۔

    طلال چوہدری نے جواب میں کہا تھا کہ آرٹیکل 19 ہرشہری کوآزادی رائے کا حق دیتا ہے۔ انہوں نے عدالت سے درخواست ہے توہین عدالت کا نوٹس واپس لے۔


    سپریم کورٹ نے طلال چوہدری کوتوہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا


    یاد رہے کہ یکم فروری کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • اسحاق ڈارکی بیگم کلثوم نوازکی عیادت کے لیے پارک لین آمد

    اسحاق ڈارکی بیگم کلثوم نوازکی عیادت کے لیے پارک لین آمد

    لندن: سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے لندن میں نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی عیادت کی اوران کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار لندن میں بیگم کلثوم نواز کی رہائش گاہ پارک لین پہنچے اور ان کی عیادت کی۔

    اس موقع پر سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میراعلاج چل رہا ہے ڈاکٹرزکہیں گے تو واپس پاکستان جاؤں گا۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان میرا ملک ہے، ضرور واپس جاؤں گا۔

    خیال رہے کہ دو روز قبل آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے حوالے سے نیب ریفرنس کی سماعت کے دوران گواہ انعام الحق نے اسحاق ڈار، تبسم اسحاق ڈار اور علی ڈار کے پلاٹوں کی تفصیلات احتساب عدالت میں پیش کیں تھی۔

    استغاثہ کے گواہ انعام الحق نے عدالت کو بتایا تھا کہ اسحاق ڈار، تبسم اسحاق اورعلی ڈار نے لاہور میں 2،2 کنال کے 3 پلاٹ خریدے۔

    انہوں نے عدالت کو بتایا تھا کہ ایک پلاٹ کی قیمت 23 لاکھ 50 ہزار ہے جبکہ پلاٹوں کی قیمت 2004 سے 2009 کے دوران ادا کی گئی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عمران خان سول افسران کے خلاف ہرزہ سرائی کر رہے ہیں، احد چیمہ کی گرفتاری پر تحفظات ہیں: رانا ثنا اللہ

    عمران خان سول افسران کے خلاف ہرزہ سرائی کر رہے ہیں، احد چیمہ کی گرفتاری پر تحفظات ہیں: رانا ثنا اللہ

    لاہور: وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان سول افسران کے خلاف ہرزہ سرائی کر رہے ہیں، جن افسران پرالزامات لگائےانہوں نےدیانت داری سے نوکری کی.

    رنا ثنا اللہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ احد چیمہ کی گرفتاری پر پنجاب حکومت اور سول افسران کے تحفظات ہیں، نیب نےغیرقانونی کام کیا، حصول انصاف کے لیے سول افسران کے ساتھ ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ افسران دل براشتہ ہو کرایسے ماحول میں کام کرنا بند کردیں گے. آئین سول افسران کومیڈیا پرآ کراپنا دفاع کرنے سے روکتا ہے. جن افسران کا نام عمران خان نے لیا، ان کی 30 سے 35 سال کی سروس ہے۔

    رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہرچیزکی حد ہوتی ہے، احد چیمہ ملزم ہے، مجرم نہیں، ہر قانون میں پہلے انکوائری کی جاتی ہے، احد چیمہ کی مجرموں کی طرح تصویر شائع کی گئی.

    شہباز شریف کےفرنٹ مین احد چیمہ کی گرفتاری پربیوروکریسی کا احتجاج شرمناک ہے‘عمران خان

    ان کا کہنا تھا کہ ان افسران نے صرف شہبازشریف دور میں نہیں، گذشتہ حکومتی ادوار میں بھی کام کیا، سول بیوروکریسی کا ایک ونگ ہے، جس کے بغیر حکومت نہیں چل سکتی، سول افسران سے متعلق عمران خان کی گفتگو قابل مذمت ہے. انھیں‌ ہماری وجہ سے تضحیک اور تنقید سننا پڑی. عمران خان کے جھوٹے دعوؤں کا قوم کونوٹس لینا چاہیے، اداروں کا ٹکراؤ ہوگا نہ ہی ہونا چاہیے.

    پنجاب حکومت نے گرفتار احد چیمہ کو 20 گریڈ پر ترقی دے دی

    رنا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اپنےساتھ زیادتی کے خلاف آوازاٹھانا ہی جمہوریت ہے، احد چیمہ سے زیادتی کی پٹیشن ہائیکورٹ احتساب عدالت میں دی ہے، نیب نے کوئی واضح ثبوت پیش نہیں کیے، جس احدچیمہ کومیں جانتا ہوں اس سے متعلق الزامات غلط ہیں. نیب نے طریقے کار کو بائی پاس کیا، جس پرہمیں‌ اعتراض ہے، احد چیمہ کی گرفتاری پر پنجاب حکومت اورسول افسران کو شدید تحفظات ہیں.


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عوام کی بےلوث خدمت کےلیےخون پسینہ بہایا ہے‘ شہبازشریف

    عوام کی بےلوث خدمت کےلیےخون پسینہ بہایا ہے‘ شہبازشریف

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کا کہنا ہے کہ دھرنا دینے والوں نے ملک وقوم کا قیمتی وقت ضائع کیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں منتخب نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ نام نہاد تبدیلی کے دعویداروں کے چہرے بے نقاب ہوچکے ہیں۔

    شہبازشریف نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے عوام کی بے لوث خدمت کے لیے ہمیشہ خون پسینہ بہایا ہے جبکہ منفی سیاست کرنے والوں نے اپنے صوبے میں عوام کی خدمت نہیں کی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ با شعورعوام نے خدمت کرنے والوں کو ہمشیہ سر آنکھوں پر بٹھایا ہے جبکہ عوام منفی سیاست کرنے والوں کو آئندہ الیکشن میں مسترد کردیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ دھرنا دینے والوں نے ملک وقوم کا قیمتی وقت ضائع کیا،حکومت نے ملکی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے ہرممکن اقدامات کیے ہیں۔


    آصف زرداری نے ملکی دولت لوٹی: شہبازشریف


    خیال رہے کہ رواں ماہ 7 فروری کو ملتان میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ خود ملک کی دولت لوٹنے والے آصف علی زرداری اب یہ کہتے وہ کہ میں لوٹی ہوئی دولت واپس لائیں‌ گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • اعصاب اورعزائم کا مقابلہ انشا اللہ ن لیگ ہی جیتےگی‘ خواجہ سعد رفیق

    اعصاب اورعزائم کا مقابلہ انشا اللہ ن لیگ ہی جیتےگی‘ خواجہ سعد رفیق

    اسلام آباد : وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ انتخابات میں ن لیگ کی دو تہائی اکثریت کا خوف مخالفین پرسوار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے اپنے پیغام میں کہا کہ اعصاب اورعزائم کا مقابلہ انشا اللہ ن لیگ ہی جیتے گی۔

    انہوں نے کہا کہ انتخابات میں ن لیگ کی دو تہائی اکثریت کا خوف مخالفین پرسوار ہے، قانون شکن اور لٹیرے ہم پر الزام عائد کرتے ہیں۔

    خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ سازشی بے نقاب ہوں گے اور مکافات عمل کا شکار بھی، اللہ کریم انہیں ہدایت عطا فرمائے۔


    شیرو، گبھرانا نہیں! یہ زیادتیاں نوازشریف کواوراوپرلےکر جائیں گی‘مریم نواز


    خیال رہے کہ اس سے قبل سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا تھا کہ شیرو، گبھرانا نہیں! یہ زیادتیاں نواز شریف/مسلم لیگ ن کو اور اوپر لے کر جائیں گی انشاءالّلہ۔

    مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا کہنا تھا کہ یاد رکھنا، ظلم جب حد سے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • میرا نام محمد نوازشریف ہےاسےبھی چھیننا ہےتوچھین لو‘ نوازشریف

    میرا نام محمد نوازشریف ہےاسےبھی چھیننا ہےتوچھین لو‘ نوازشریف

    اسلام آباد: سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فیصلےانتقام اور بغض میں دیے جا رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ 28 جولائی کو میری وزارت چھین لی گئی اور کل کے فیصلے سے مجھ سے مسلم لیگ ن کی صدارت چھین لی گئی۔

    انہوں نے کہا کہ میرا نام محمد نوازشریف ہے، آئین میں کوئی شق ڈھونڈیں جس کی مدد سے میرا نام محمد نوازشریف بھی چھین لیں۔

    نوازشریف نے کہا کہ پاکستان میں کوئی قانون نہیں کہ بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پروزیراعظم کو نکال دو، 28 جولائی کے فیصلے میں بلیک لاء ڈکشنری استعمال کی گئی تھی۔


    شریف خاندان کےخلاف ضمنی ریفرنسزکی منظوری سےمتعلق فیصلہ محفوظ


    انہوں نے کہا کہ کل جو فیصلہ ہوا ہے کہ اس کی بنیاد بھی وہی فیصلہ ہے کہ بیٹے سے تنخواہ نہ لینے اور اقامہ کی بنیاد پرنا اہل کردیا گیا۔

    سابق وزیراعظم نے کہا کہ یکے بعد دیگرے آنے والے فیصلے وہ ایک شخص سے متعلق ہیں، جو نواشریف شریف کی ذات کے گرد گھومتے ہیں۔


    انتخابی اصلاحات کیس: نوازشریف پارٹی صدارت کے لیے نااہل قرار


    خیال رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے انتخابی اصلاحات 2017 کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ آئین کی دفعہ 62،63 پر پورا نہ اترنے والا نا اہل شخص کسی سیاسی جماعت کی صدارت نہیں‌ کرسکتا۔

    سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کے نتیجے میں نوازشریف مسلم لیگ ن کی صدارات کے لیے نا اہل ہوگئے ہیں، انہیں پاناما کیس میں آئین کی دفعہ 62،63 کے تحت نا اہل قراردیا گیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پارٹی قیادت وہ ہی سنبھالےگا جس کا انتخاب نوازشریف کریں گے‘ پرویزرشید

    پارٹی قیادت وہ ہی سنبھالےگا جس کا انتخاب نوازشریف کریں گے‘ پرویزرشید

    راولپنڈی: سابق وفاقی وزیربرائے اطلاعات ونشریات پرویزرشید کا کہنا ہے کہ چند ماہ میں پورے ملک نے دیکھ لیا عوام نوازشریف کے ساتھ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیربرائے اطلاعات ونشریات پرویزرشید نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کنٹرولڈ انجینئرڈ ڈیموکریسی قبول نہیں کی جائے گی۔

    پرویز رشید نے کہا کہ نوازشریف کے ساتھ ہیں، چند ماہ میں پورے ملک نے دیکھ لیاعوام نوازشریف کے ساتھ ہیں۔

    سابق وفاقی وزیربرائے اطلاعات ونشریات کا کہنا تھا کہ فیصلوں پرعمل کرتے ہیں تسلیم کرنا نہ کرنا ہماراحق ہے۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے کہا کہ پارٹی قیادت وہ ہی سنبھالے گا جس کا انتخاب نوازشریف کریں گے۔


    انتخابی اصلاحات کیس: نوازشریف پارٹی صدارت کے لیے نااہل قرار


    خیال رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے انتخابی اصلاحات 2017 کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ آئین کی دفعہ 62،63 پر پورا نہ اترنے والا نا اہل شخص کسی سیاسی جماعت کی صدارت نہیں‌ کرسکتا۔

    سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کے نتیجے میں نوازشریف مسلم لیگ ن کی صدارات کے لیے نا اہل ہوگئے ہیں، انہیں پاناما کیس میں آئین کی دفعہ 62،63 کے تحت نا اہل قراردیا گیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔