Tag: مسلم لیگ ن

  • مسلم لیگ ن کا ووٹ بینک نوازشریف، مریم نوازکے ساتھ ہے‘ اعتزاز احسن

    مسلم لیگ ن کا ووٹ بینک نوازشریف، مریم نوازکے ساتھ ہے‘ اعتزاز احسن

    اسلام آباد : پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن گالم گلوچ بریگیڈ ہے، نواز شریف اورمریم نوازبھی اسی بریگیڈ کا حصہ بن چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیپلزپارٹی کے رہنما بیرسٹراعتزاز احسن نے صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا ووٹ بینک نواز شریف ، مریم نواز کے ساتھ ہے۔

    اعتزاز احسن نے کہا کہ جب کوئی چوراوچکے کی بات ہوتی ہے تو مریم نواز اپنے بابا پرلے لیتی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ مریم کو کسی طرح خیال آیا چور اوچکے کہا جائے تو یہ ان کے والد کا ذکر ہے، لگتا ہے انہیں یقین ہے چور ڈاکو کوللکارا جائے تو ان کے والد کا نام لیا جا رہا ہے۔

    اعتراز احسن نے کہا کہ مسلم لیگ ن گالم گلوچ بریگیڈ ہے، نواز شریف اورمریم نوازبھی اسی بریگیڈ کا حصہ بن چکے ہیں۔

    پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی اسی ٹرک پردوبارہ سوارہونا چاہ رہے ہیں، وزیراعظم کو لگ رہا ہے انہیں کئی معاملات پراعتماد میں نہیں لیا جارہا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سینیٹ انتخابات: اسحاق ڈارنےجنرل نشست پرکاغذات نامزدگی واپس لےلیے

    سینیٹ انتخابات: اسحاق ڈارنےجنرل نشست پرکاغذات نامزدگی واپس لےلیے

    اسلام آباد : سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے سینیٹ الیکشن میں جنرل نشست پرکاغذات نامزدگی واپس لے لیے، اب وہ ٹیکنوکریٹ کی نشست سے سینیٹ انتخابات میں حصہ لیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے سینیٹ الیکشن میں جنرل نشست پرکاغذات نامزدگی واپس لےلیے، اب وہ ٹیکنوکریٹ کی نشست سے سینیٹ انتخابات میں حصہ لیں گے۔

    اسحاق ڈار نے جنرل اور ٹیکنوکریٹ کی نشست پرکاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔

    سینیٹ الیکشن کے لیے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا آج آخری روز ہے اور شام 4 بجے تک امیدوار اپنے کاغذات واپس لے سکتے ہیں۔

    خیال رہے کہ رواں ہفتے 12 فروری کوالیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے لیے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے تھے۔


    اسحاق ڈارکوسینیٹ الیکشن لڑنے کی اجازت


    یاد رہے کہ دو روز قبل لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو سینیٹ الیکشن لڑنے کی اجازت دیتے ہوئے ریٹرننگ افسر کا اسحاق ڈار کے خلاف دیا گیا فیصلہ کالعدم قراردیا تھا ۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں

  • نوازشریف کواقتدارسےالگ کرنا ملک کےخلاف سازش ہے‘ رانا تنویر

    نوازشریف کواقتدارسےالگ کرنا ملک کےخلاف سازش ہے‘ رانا تنویر

    شیخوپورہ : وفاقی وزیردفاعی پیداوار رانا تنویرحسین کا کہنا ہے کہ آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کلین سوئپ کرکےحکومت بنائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق فیروزوالا کے رچنا ٹاؤن میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیردفاعی پیداوار رانا تنویرحسین نے کہا کہ نواز شریف اورمریم نوازکا نام ای سی ایل میں ڈالنا انتقامی کارروائی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ای سی ایل میں نام بھگوڑوں کا ڈالاجاتا ہے، حاضر ہونے والوں کا نہیں ڈالا جاتا۔

    وفاقی وزیررانا تنویر حسین نے کہا کہ عائشہ گلالئی کی کیا حیثیت ہے ؟ مسلم لیگ ن سینیٹ کا ٹکٹ کیوں آفر کرتی ؟۔

    انہوں نے کہا کہ دھرنے اور روزانہ یوٹرن کی سیاست اب ٹھس ہوگئی ہے، عمران خان نے تسلیم کیا سیاسی دھڑوں کے چھوڑ جانے سے لودھراں میں ہارے۔

    رانا تنویرحسین نے کہا کہ نواز شریف کواقتدارسے الگ کرنا ملک کے خلاف سازش ہے۔

    دوسری جانب وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ مجھ جیسا کارکن ووٹ کی طاقت کا اندازہ لگا سکتا ہے، ذاتی مفاد کے لیے ووٹ کی طاقت کواستعمال نہ کریں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے دیے گئے ووٹوں کی طاقت سے برسراقتدارآئے۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ 2014 سے سن رہے ہیں الیکشن نہیں ہوں گے، آئندہ ماہ سینیٹ الیکشن اورجولائی میں عام انتخابات ہوں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • نوازشریف آج شیخوپورہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

    نوازشریف آج شیخوپورہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

    شیخوپورہ : صوبہ پنجاب کے شہرشیخوپورہ میں سابق وزیراعظم میاں نوازشریف آج شیخوپورہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر نا اہل وزیراعظم نواشریف آج صوبہ پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

    جلسہ گاہ میں ڈیڑھ سو فٹ چوڑا اوربیس فٹ اونچا اسٹیج تیار کیا گیا ہے جبکہ جلسہ گاہ میں 25 ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں۔

    ڈپی پی او سرفراز احمد خان ورک کی ہدایت پرجلسہ گاہ کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔


    ثابت ہوگیا فیصلے امپائر کی انگلی نہیں عوام کے انگوٹھے کرتے ہیں‘ نوازشریف


    خیال رہے کہ گزشتہ روز نواز شریف نے لودھراں میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ نے ثابت کیا فیصلے امپائر کی انگلی نہیں عوام کے انگوٹھے کرتے ہیں۔ آپ نے مجھے خرید لیا ہے۔

    سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ 2018 کے الیکشن میں پاکستان کا ہرحلقہ لودھراں بن جائے گا۔ لودھراں کے عوام نے ووٹ کے احترام کو بحال کیا۔


    لودھراں کے عوام نے اے ٹی ایم مشین اکھاڑ کر دریا میں غرق کردی:‌ شہباز شریف


    دوسری جانب لودھراں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ لودھراں کے عوام نے اے ٹی ایم کو دریائے ستلج میں غرق کردیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی نواز شریف سےملاقات

    وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی نواز شریف سےملاقات

    لاہور: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مسلم لیگ ن کے صدر میاں نوازشریف کو لودھراں الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے جاتی امراء میں سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی جس میں سینیٹ الیکشن اورپارٹی امور سمیت سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پرسابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ عوام نے ہمارا موقف سنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لودھراں کے عوام کا شکریہ ادا کرنے جا رہا ہوں۔

    دوسری جانب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نواز شریف کو لودھراں الیکشن میں کامیابی پرمباکباد دی۔

    وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ توانائی سمیت دیگرمنصوبے تیزی سے تکمیل کے مراحل میں ہیں۔


    نوازشریف آج لودھراں میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے


    واضح رہے کہ نا اہل وزیراعظم میاں نوازشریف ضمنی الیکشن میں کامیابی پرعوام کا شکریہ ادا کرنے کے لیے آج لودھراں جائیں گے اور جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • نوازشریف آج لودھراں میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

    نوازشریف آج لودھراں میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

    لودھراں: نا اہل وزیراعظم میاں نوازشریف ضمنی الیکشن میں کامیابی پرعوام کا شکریہ ادا کرنے کے لیے آج لودھراں جائیں گے اور جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف مسلم لیگ ن کے امیدوار پیراقبال شاہ کی کامیابی پر آج لودھراں میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

    مسلم لیگ ن کے صدر کے ہمراہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف بھی ہوں گے۔

    سابق وزیراعظم نوازشریف جلسے میں جنوبی پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی کارکردگی کا بھی ذکر کریں گے۔


    پہلے عدلیہ کو بحال کیا، اب عدل بحال کریں گے: نواز شریف


    خیال رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ سازشیوں نے اقامہ کو بنیاد بنا کر مجھے نکالا، اب کوئی ثبوت نہیں مل رہا تو ریفرنس پر ریفرنس بنا رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ چار روز قبل احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ اللہ کے فضل سے 2018 کے انتخابات کا چاند لودھراں سے نکل آیا ہے۔

    واضح رہے کہ 13 فروری کومسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف لودھراں جا کرعوام کی محبت کا شکریہ ادا کریں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • پہلے عدلیہ کو بحال کیا، اب عدل بحال کریں گے: نواز شریف

    پہلے عدلیہ کو بحال کیا، اب عدل بحال کریں گے: نواز شریف

    لاہور:سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ سازشیوں نے اقامہ کو بنیاد بنا کر مجھے نکالا، اب کوئی ثبوت نہیں مل رہا تو ریفرنس پر ریفرنس بنا رہے ہیں.

    ان خیالات کا اظہار انھوں‌ نے لاہور میں ن لیگ کے کارکنوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا. نواز شریف کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف بننے والا ریفرنس اس بات کا ثبوت ہے کہ شازشیوں کے پاس کوئی ثبوت نہیں.

    سابق نااہل وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سازشیوں کی سازشیں میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتی، لودھراں الیکشن نے بتا دیا ہے کون عوام کاخیر خواہ ہے.

    انھوں‌ نے کارکنوں‌ سے کہا کہ ہمارا ماضی گواہ ہے کہ ہم نے عدلیہ کو بحال کیا اور اب عدل بحال کریں گے. عوامی اجتماع میں زیادہ سے زیادہ شریک ہوکرمیرا ساتھ دیں.

    سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے ہمیشہ عوامی منصوبے ،موٹر وے اور کشادہ سڑکیں بنائی، بجلی کا جن بھی انرجی منصوبوں سےبوتل میں قید کیا.

    نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

    سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سی پیک ملک کی تقدیر بدلے گا، اللہ کے فضل سے اگلی بار بھی ن لیگ کو کامیابی ملےگی،لودھراں کے نتائج ثبوت ہیں کہ سازشیوں کی سازشیں کچھ نہیں بگاڑ سکتی. کوئی ثبوت نہیں ملا، تو تو ریفرنس پر ریفرنس بنائے گئے.

    انھوں نے کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نہ تو میں‌ پریشان ہوں، نہ ہی آپ پریشان ہوں، اگلے الیکشن میں‌بھی ہمیں‌ ہی کامیابی ملے گی.

     یاد رہے کہ ن لیگ کی جانب سے عدلیہ کے خلاف لفظی جنگ جاری ہے۔  اسی ضمن میں آج سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی۔ درخواست میں نواز شریف، سیکریٹری انفارمیشن اور چیئرمین پیمرا کو فریق بنایا گیا۔

    دائر کردہ درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف نا اہلی کے بعدعدالتوں کے خلاف زہر افشانی کر رہے ہیں۔ نواز شریف کو توہین عدالت میں سزا دی جائے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • اللہ نےعزت بخشی اورمیں اللہ کےفیصلےکےآگےسرجھکاتا ہوں‘ نواز شریف

    اللہ نےعزت بخشی اورمیں اللہ کےفیصلےکےآگےسرجھکاتا ہوں‘ نواز شریف

    لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر میاں نوازشریف کا کہنا ہے کہ مجھے صرف اس لیے نا اہل قرار دیا گیا کہ بیٹے سے تنخواہ نہیں لی۔

    تفصیلات کے مطابق نا اہل سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نےعزت بخشی اورمیں اللہ تعالیٰ کے فیصلے کے آگے سرجھکاتا ہوں۔

    مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ پیغام عوام کے دلوں تک پہنچ گیا اور لوگ جواب دے رہے ہیں۔

    نوازشریف نے کہا کہ مجھے صرف اس لیے نا اہل قرار دیا گیا کہ بیٹے سے تنخواہ نہیں لی، اب قوم فیصلہ سنارہی ہے، لودھراں کا الیکشن قوم کا فیصلہ ہے۔

    سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ لودھراں کے الیکشن کے بارے میں کون سوچ سکتا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ عدالتوں میں بیٹھے منصفین کوسوچنا چاہیے کہ اللہ کوجواب دہ ہونا ہے، جوانصاف کی کرسی پر بیٹھا ہے سب سے زیادہ ان کی جواب طلبی ہوگی۔


    نوازشریف لودھراں جا کرعوام کی محبت کا شکریہ ادا کریں گے‘ مریم نواز


    یاد رہے کہ گزشتہ روز پنجاب ہاؤس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ این اے 154 کے ضمنی الیکشن میں جس طرح لودھراں کی عوام نے بے پناہ محبت کا اظہار کیا ہے کہ وہ خود وہاں جا کرعوام کا شکریہ ادا کریں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • لودھراں میں الزامات اورگالی کی سیاست کو شکست ہوئی‘ حمزہ شہباز

    لودھراں میں الزامات اورگالی کی سیاست کو شکست ہوئی‘ حمزہ شہباز

    لاہور : مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہبازشریف کا کہنا ہے کہ لودھراں کے ضمنی انتخاب میں پیسہ ہار گیا، خدمت جیت گئی۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی حمزہ شہبازشریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لودھراں میں الزامات اور گالی کی سیاست کوشکست ہوئی۔

    حمزہ شہباز نے کہا کہ پارٹی نواز شریف کی ہےاورلوگ ان کی بات سنتے ہیں جبکہ چوہدری نثاراپنا مؤقف ڈنکے کی چوٹ پربیان کرتے ہیں۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا کہ اسٹیک ہولڈرمل بیٹھیں اورجمہوریت کومضبوط کریں، انہون نے کہا کہ دنیا پاکستان کی ترقی سے خوفزدہ ہے باہمی اتفاق کی ضرورت ہے۔

    حمزہ شہبازشریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی دھمکیاں ہماری ترقی کے خوف کی وجہ سے ہیں۔


    نوازشریف لودھراں جا کرعوام کی محبت کا شکریہ ادا کریں گے‘ مریم نواز


    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف لودھراں جا کرعوام کی محبت کا شکریہ ادا کریں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • این اے 154 : الیکشن کمیشن نےغیرحتمی نتائج کامجموعی گوشوارہ جاری کردیا

    این اے 154 : الیکشن کمیشن نےغیرحتمی نتائج کامجموعی گوشوارہ جاری کردیا

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 154 لودھراں ضمنی انتخاب کےغیرحتمی نتائج کا مجموعی گوشوارہ جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 154 ضمنی انتخاب کےغیرحتمی نتائج کا مجموعی گوشوارہ جاری کردیا جس کےمطابق ضمنی الیکشن میں ٹرن آؤٹ 52 اعشاریہ 10 فیصد رہا۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق مسلم لیگ ن کے اقبال شاہ ایک لاکھ 13ہزار 827 ووٹ لے کر پہلے نمبرپر جبکہ پی ٹی آئی کے علی ترین 87 ہزار571 ووٹ لے کردوسرے نمبر پر رہے۔

    این اے 154 کے ضمنی الیکشن میں آزاد امیدوار ملک اظہرنے 11ہزار 494 ووٹ حاصل کیے جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار نے 3ہزار 762 ووٹ حاصل کیے۔

    الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق حلقے میں 2لاکھ 21 ہزار سے زائد لوگوں نے ووٹ کاسٹ کیے جبکہ ضمنی الیکشن میں 3ہزار 305 ووٹ مسترد ہوئے۔


    ضمنی الیکشن لودھراں، مسلم لیگ (ن) فاتح، علی ترین ہار گئے


    خیال رہے کہ جہانگیرترین کی نا اہلی کے بعد خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست 154 لودھراں میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں شیر نے بَلے کو پچھاڑ دیا جبکہ تیر فضا میں اُڑان بھرنے سے پہلے ہی زمین بوس ہوگیا۔


     خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں