Tag: مسلم لیگ ن

  • اللہ کےفضل سے2018 کےانتخابات کا چاند لودھراں سےنکل آیا ہے‘ نوازشریف

    اللہ کےفضل سے2018 کےانتخابات کا چاند لودھراں سےنکل آیا ہے‘ نوازشریف

    اسلام آباد : سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کا کہنا ہے کہ آئین توڑنے والوں اورججوں کوگرفتارکرنے والوں پرہاتھ کیوں نہیں پڑتا۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف نے کہا کہ احتساب کے نام پرانتقام کا جواب لودھراں کے عوام نے دے دیا۔

    نوازشریف نے کہا کہ ضمنی ریفرنس کب تک آتے رہیں گے، ہم کب تک عدالتوں میں پیش ہوتے رہیں گے۔

    مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ موجودہ ریفرنس میں جان ہوتی تو ضمنی ریفرنس کی ضرورت ہوتی؟۔ جھوٹے کیسز کا جواب دے رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ میرا مقدمہ عوام لڑ رہی ہے، ووٹ کا تقدس بحال ہورہا ہے ، لودھراں میں عملی نمونہ دیکھا گیا ہے۔

    نوازشریف نے کہا کہ احتساب کے نام پر ہم سے انتقام لیا جا رہا ہے، ڈرنے والا نہیں ہوں الزامات کا بھرپور سامنا کروں گا۔

    سابق وزیراعظم نے کہا کہ آئین توڑنے والوں اورججوں کوگرفتارکرنے والوں پرہاتھ کیوں نہیں پڑتا، آئین توڑنےوالوں کو پکڑنے سے ان کے پر جلتے ہیں۔

    مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں نوازشریف کو کسی نہ کسی طرح سزا ہوجائے۔

    نوازشریف نے کہا کہ اللہ کے فضل سے ملک کو درست سمت میں لے کر جائیں گے، ہم نے ملک سے لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی کا خاتمہ کیا۔

    سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ اللہ کےفضل سے2018 کے انتخابات کاچاند لودھراں سے نکل آیا ہے۔


    شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت جمعرات تک ملتوی


    واضح رہے کہ احتساب عدالت نے نا اہل وزیراعظم نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث کی عدم پیشی کے باعث نیب ریفرنسز کی سماعت جمعرات تک ملتوی کردی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • نااہل وزیراعظم نوازشریف نیب کےسامنے پیش نہیں ہوئے

    نااہل وزیراعظم نوازشریف نیب کےسامنے پیش نہیں ہوئے

    روالپنڈی : نا اہل وزیراعظم نوازشریف العزیزیہ اسٹیل اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ کے ضمنی ریفرنسز میں بیان ریکارڈ کراوانے کے لیے نیب کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیب راولپنڈی نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو ضمنی ریفرنسز میں بیان ریکارڈ کروانے کے لیے آج صبح 11 بجے طلب کیا تھا تاہم وہ نیب کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب روالپنڈی نے لندن سے ملنے والے نئے شواہد کی بنا پر العزیزیہ اسٹیل اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ کیس میں ضمنی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو آئندہ ہفتے احتساب عدالت میں دائر کیا جائے گا۔

    نیب کی جانب سے ایون فیلڈ اپارٹمنسٹس ریفرنس میں نا اہل وزیراعظم نوازشریف اور ان کے بچوں حسن اور حسین نواز، بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

    العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس میں نوازشریف اور ان کے دونوں صاحبزادوں حسن نواز اور حسین نواز کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔


    ایون فیلڈ ضمنی ریفرنس میں نوازشریف کےاعتراضات مسترد


    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ نیب نے سابق وزیراعظم نوازشریف سمیت ان کے خاندان کے 5 افراد کے خلاف احتساب عدالت میں ایون فیلڈ پراپرٹیز کے سلسلے میں ضمنی ریفرنس دائر کیا تھا۔


    کسی کیس کو درگزر نہیں کریں گے: چیئرمین نیب


    یاد رہے کہ دو روز قبل چیئرمین نیب نے پنجاب حکومت کے ریکارڈ فراہم نہ کرنے پر نوٹس لیتے ہوئے اسے قانون کی خلاف ورزی قرار دیا تھا۔

    بعدازاں ترجمان پنجاب حکومت نے کہا تھا کہ چیئرمین نیب کی جانب سے تعاون نہ کرنے کے بیان میں کوئی حقیقت نہیں ہے، پنجاب کے تمام ادارے اور محکمے نیب سے مکمل تعاون کررہے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • وقت ثابت کرے گا میرے خلاف انتقامی کارروائی ہورہی ہے‘ نوازشریف

    وقت ثابت کرے گا میرے خلاف انتقامی کارروائی ہورہی ہے‘ نوازشریف

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف کا کہنا ہے کہ میرے نہیں بلکہ ملک کی ترقی کے خلاف سازش کی جا رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نااہل وزیراعظم نوازشریف نے وکلا اورکارکنوں سے پنجاب ہاؤس میں ملاقات کی جس میں احتساب عدالت کی پیشی اورقانونی نکات پر بات چیت ہوئی۔

    ذرائع کے مطابق مریم نواز، امیرمقام،مریم اورنگزیب، آصف کرمانی، حنیف عباسی، سعود مجید اور مصدق ملک بھی موجود تھے۔

    ذرائع کے مطابق ملاقات میں عوامی رابطہ مہم اورحالیہ جلسوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور پارٹی رہنماؤں، کارکنوں کو پشاور، مظفرآباد میں کامیاب جلسوں پرمبارکباد دی گئی۔

    نا اہل وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ عوامی عدالت نے میری نا اہلی کومسترد کردیا، تمام مقدمات کا مقابلہ کریں گے۔

    مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ وقت ثابت کرے گا میرے خلاف انتقامی کارروائی ہورہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ میرے نہیں بلکہ ملک کی ترقی کے خلاف سازش کی جارہی ہے، عوامی مینڈیٹ کو چھیننے کا سلسلہ اب رکنا چاہیے۔

    میاں نوازشریف نے کہا کہ ہمیشہ ملک وقوم کی خدمت کی اور آئندہ بھی کریں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • توہین عدالت کیس: سپریم کورٹ کا طلال چوہدری کو7 دن میں جواب جمع کرانےکا حکم

    توہین عدالت کیس: سپریم کورٹ کا طلال چوہدری کو7 دن میں جواب جمع کرانےکا حکم

    اسلام آباد : سپریم کورٹ آف پاکستان نے توہین عدالت کیس میں وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کو ایک ہفتے میں جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں جسٹس اعجازافضل کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کےتین رکنی بینچ نے وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔

    عدالت عظمیٰ میں سماعت کے آغاز پرطلال چوہدری نے سپریم کورٹ سے استدعا کی کہ انہیں جواب جمع کرانے کے لیے 3 ہفتے کی مہلت دی جائے۔

    وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ اپنا وکیل کرنا ہے جواب دینے کے لیے وقت دیا جائے۔

    سپریم کورٹ نے طلال چوہدری کو شوکاز نوٹس جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ کیوں نہ آپ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

    جسٹس اعجازافضل نے سوال کیا کہ کیوں نہ آپ کو3 سال کی مہلت دے دیں ؟ انہوں نے استفسار کیا کہ وکیل کرنے میں کتنا وقت لگتا ہے؟۔

    طلال چوہدری نے جواب دیا کہ سپریم کورٹ کے وکلا مصروف ہوتے ہیں اس لیے وقت مانگا ہے۔

    سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں طلال چوہدری کو ایک ہفتے میں جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 13 فروری تک ملتوی کردی۔


    سپریم کورٹ نے طلال چوہدری کوتوہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا


    خیال رہے کہ یکم فروری کو عدلیہ مخالف تقریرپرچیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے طلال چوہدری کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے 6 فروری کو عدالت کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔

    بعدازاں عدالت عظمیٰ نے وزیربرائے نجکاری دانیال عزیز کو بھی توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں 7 فروری کو عدالت کے روبرو پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں جڑانوالہ جلسے میں‌ لیگی رہنما طلال چوہدری نے اعلیٰ عدلیہ اور معزز ججز پر کڑی تنقید کرتے ہوئے سخت الفاظ استعمال کیے تھے۔


    توہین عدالت کیس : سپریم کورٹ نےنہال ہاشمی کوایک ماہ قید کی سزا سنادی


    واضح رہے کہ یکم فروری کو سپریم کورٹ نے دھمکی آمیز تقریر اور توہین عدالت کیس میں سینیٹرنہال ہاشمی کو ایک ماہ قید اور پچاس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • یوم یکجہتی کشمیر ، مسلم لیگ ن کا مظفرآباد میں جلسہ، مریم نواز اور نوازشریف خطاب کریں گے

    یوم یکجہتی کشمیر ، مسلم لیگ ن کا مظفرآباد میں جلسہ، مریم نواز اور نوازشریف خطاب کریں گے

    مظفر آبا د: یوم یکجہتی کشمیر پر ن لیگ مظفرآباد میں سیاسی قوت دکھائے گی، جلسےکی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ، نوازشریف اور مریم نواز سمیت آزادکشمیر کے وزیراعظم خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مسلم لیگ (ن) آج مظفرآباد میں جلسہ کرنے جارہی ہے، یونیورسٹی گراؤنڈ میں پنڈال سج گیا، جلسے کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی۔

    یونیورسٹی گراؤنڈ میں بڑی تعداد میں کرسیاں لگائی گئی ہیں جبکہ جلسہ گاہ میں پارٹی پرچموں کی بہار ہے اور بڑے بڑے پینافلیکس آویزاں کر دیئے گئے۔

    اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔

    مسلم لیگ ن کے صدر نا اہل وزیراعظم نواشریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور وزیراعظم آزاد کشمیر راجا محمد فاروق حیدر سمیت مسلم لیگ (ن) کے دیگر مرکزی قائدین جلسے عام سے خطاب کریں گے۔


    مزید پڑھیں : عوامی عدالت نے طلال اور دانیال کے حق میں فیصلہ سنا دیا، نوازشریف


    یاد رہے کہ پشاور میں مسلم لیگ ن کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف کا کہنا تھا کہ طلال چوہدری اور دانیال عزیز پر توہین عدالت کا الزام لگا کر طلب کرلیا گیا مگر عوامی عدالت نے میری نااہلی سمیت تمام نوٹسس کا فیصلہ سنا دیا، انتخابات میں مسلم لیگ ن کو ووٹ دیں تاکہ پارلیمنٹ کو مضبوط کر کے عدالتی فیصلہ ختم کرسکیں۔

    ان کا کہناتھا کہ مجھے ہمیشہ کے لیے نااہل قرار دے دیا گیا۔ کیا آپ کو یہ فیصلہ منظور ہے؟ کیا اس طرح کے فیصلے سے آپ کا اور میرا تعلق ختم ہوسکتا ہے؟‘، آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کو ووٹ دیں تاکہ پارلیمنٹ میں قوانین بناکر عدالتی فیصلے کو ختم کیا جائے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔ 

  • مشاہد حسین سید نے ن لیگ میں شمولیت اختیارکرلی

    مشاہد حسین سید نے ن لیگ میں شمولیت اختیارکرلی

    لاہور: مشاہد حسین سید نے مسلم لیگ ق کو خیر باد کہتے ہوئے دوبارہ مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق مشاہد حسین سید نے مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نوازشریف کی دعوت پررائے ونڈ میں ان کی رہائش گاہ پر نوازشریف سے ملاقات کی۔

    ملاقات میں مریم نواز، وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق اور سینیٹرپرویز رشید بھی موجود تھے۔

    ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف نے مشاہد حسین سید کو واپس پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی۔

    مشاہد حسین سید نے نوازشریف کی دعوت کو قبول کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت پرآمادگی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ آئین اور قانون کی بالادستی کی جدوجہد میں مسلم لیگ ن کا ہراول دستہ ہوں گے۔

    اس موقع پرمشاہد حسین سید نے کہا کہ پاکستان کے استحکام، دفاع تعمیروترقی کے لیے نوازشریف نے تاریخی کامیابیاں حاصل کیں جبکہ ملک کی سلامتی، ملک کی سالمیت جمہوریت کی بالادستی سے مشروط ہیں۔

    دوسری جانب مشاہد حسین سید کے ترجمان کے مطابق انہوں نے مسلم لیگ ق سے استعفیٰ دیتے ہوئے پارٹی صدر چوہدری شجاعت حسین کو اپنا استعفیٰ بھجوا دیا ہے۔

    خیال رہے کہ پرویز مشرف کے دور میں مشاہد حسین سید نے مسلم لیگ ن کو خیرباد کہہ کرمسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کی تھی اور اسی جماعت سے منسلک تھے۔

    مسلم لیگ ق نے گزشتہ سال دسمبر میں پارٹی کے نظم وضبط کی خلاف ورزی پرسینیٹرمشاہدحسین سید کو ایوان بالا میں پارلیمانی لیڈر کی حیثیت سے ہٹا دیا تھا۔

    یاد رہے کہ کچھ ماہ قبل انہیں مسلم لیگ ق کے سیکریٹری جنرل کے عہدے سے بھی ہٹا دیا گیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • سارے چورہمارے خلاف اکٹھے ہوگئے ہیں‘ عابد شیرعلی

    سارے چورہمارے خلاف اکٹھے ہوگئے ہیں‘ عابد شیرعلی

    فیصل آباد : وزیرمملکت برائے توانائی عابد شیرعلی کا کہنا ہے کہ میرا تہیہ ہے جنہوں نے پارلیمنٹ کوگالیاں دیں انہیں جوتے ماروں گا۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملک عابد شیرعلی نے کہا کہ آصف زرداری نے بلوچستان میں ن لیگی ممبران کو خریدا۔

    عابد شیرعلی نے کہا کہ آصف زرداری نے ہارس ٹریڈنگ کی گندی سیاست پھرشروع کی۔

    انہوں نے کہا کہ یہ لوگ پاکستان کے لوگوں کے پیسوں سے سیاست کررہے ہیں، ان کی کوشش ہے ن لیگ کو کسی طرح سے سیاست سے دورکیا جائے۔

    وزیرمملکت برائے توانائی نے کہا کہ جلسے جلوس کرنا ہرسیاسی جماعت کا حق ہے، سیالوی صاحب کے مطالبات ہیں توانہیں خوش اسلوبی سے حل کریں گے۔

    عابد شیرعلی نے کہا کہ بےضمیرسیاست دانوں کی سیاست کا راستہ ہمیشہ کے لیے بند کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ سارے چور ہمارے خلاف اکٹھے ہوگئے ہیں، سزا دینا عدالتوں کا کام ہے، سیاست دانوں کا نہیں ہے۔

    وزیرمملکت برائے توانائی نےعوامی مسلم لیگ کے سربراہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید نے ریلوے کےانجن چوری کرکے بیچے نیب میں ان کے خلاف بھی ریفرنس چلنا چاہیے۔

    عابد شیرعلی نے کہا کہ عمران خان سرکاری ہیلی کاپٹرکو یلوکیب کی طرح استعمال کررہے ہیں، ہیلی کاپٹرکبھی نتھیاگلی چلا جاتا ہے کبھی کہیں چلا جاتا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • اقامہ منی لانڈرنگ سے بڑا جرم ہے، نواز شریف پرآرٹیکل 6 لگنا چاہیے: اعترازاحسن

    اقامہ منی لانڈرنگ سے بڑا جرم ہے، نواز شریف پرآرٹیکل 6 لگنا چاہیے: اعترازاحسن

    لاہور: پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اعتراز احسن نے کہا ہے کہ اقامہ منی لانڈرنگ سے بڑا جرم ہے، نواز شریف پرآرٹیکل 6 لگنا چاہیے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں‌ نے موچی گیٹ پر پیپلز پارٹی کے جلسے کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف پر آرٹیکل چھ کا مقدمہ قائم ہونا چاہیے، اگر ٹرمپ کسی سعودی کمپنی کا ملازم ثابت ہوجائے، تو اسے جیل بھیج دیا جائے گا۔

    اعتزاز احسن نے کہا کہ عدلیہ کے بگڑے نواز شریف اب عدلیہ کو آنکھیں دکھا رہے ہیں، کہتے ہیں کہ مجھے پاناما کے بجائے اقامہ پر نکالا ۔ نواز شریف نے عدلیہ کے خلاف جنگ چھیڑ رکھی ہے، مگر فوج کا نام لینے سے ڈرتے ہیں۔

    پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ شریف برادرز صرف لاڈلے بچے نہیں، بلکہ بگڑے ہوئے بچے ہیں، پیپلز پارٹی کے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو سزا، ذوالفقارعلی بھٹو کو پھانسی ہوئی، مگر اب بگڑی اولاد عدلیہ کو گالیاں دے رہی ہے، لیکن سب چپ ہیں۔

    شہبازشریف کےخوف سےنوازشریف بھی سعودیہ چلےگئے‘ اعترازاحسن

    پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما نے کہا کہ نواز شریف قابل اعتبار شخص نہیں، نواز شریف سے بہادر تو وہ بچہ ہے، جو تشدد کرنے والے کا نام بتادیتا ہے۔ نواز شریف کو مضبوط کرنے کا مطلب جمہوریت کو کمزور کرنا ہے.

    انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پانچ فروری کو تاریخی جلسہ کرے گی، کارکنوں کی محنت دیکھ کر دل خوش ہو رہا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • عدالتی فیصلوں سےسیاست کودبایا نہیں جاسکتا‘ خواجہ سعد رفیق

    عدالتی فیصلوں سےسیاست کودبایا نہیں جاسکتا‘ خواجہ سعد رفیق

    ملتان : وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ سب کا احترام کرتے ہیں اورہم بھی احترام چاہتے ہیں، سیاست دان ملک کوچلاتےہیں ان کا بھی احترام ہونا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عدلیہ پرتنقید نہیں کرتے اورنہ ہی ایسا سوچتے ہیں۔

    خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ سیاست دان ملک کوچلاتے ہیں ان کا بھی احترام ہونا چاہیے، ادارے بھی سوچیں ملک پارلیمنٹ نے چلانا ہے۔

    وفاقی وزیرریلوے نے کہا کہ چیئرمین نیب ریٹائرڈ جج ہیں ان کا بھی احترام کرنا چاہیے۔

    خواجہ سعد رفیق نے شاہد مسعود سے متعلق کہا کہ ایسے لوگ عقل سے عاری ہیں، انہوں نے کہا کہ ملک میں سب ہی برے ہیں تو یہ آگے کیسے بڑھ رہا ہے۔

    انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اداروں کے درمیان فاصلوں سے ریاست کا نقصان ہوگا۔

    وفاقی وزیرریلوے نے کہا کہ عدالتی فیصلوں سے سیاست کودبایا نہیں جاسکتا، سب کی کوشش ہونی چاہیے اچھے لوگ آنے چاہئیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال 20 دسمبر کو قومی اسمبلی میں وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے پاکستان تحریک انصاف پر الزام لگایا تھا کہ وہ ملک میں عدلیہ کے ذریعے سیاسی محاذ آرائی چاہتے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نوازشریف  2 روزہ دورے پرکراچی پہنچ گئے

    نوازشریف 2 روزہ دورے پرکراچی پہنچ گئے

    کراچی : نااہل وزیراعظم نوازشریف دو روزہ دورے پرکراچی پہنچ گئے، ایئرپورٹ پرمسلم لیگ ن کے کارکنان کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر نا اہل وزیراعظم نوازشریف چارٹرڈ طیارے کے ذریعے دو روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔

    گورنر سندھ محمد زبیر نے سابق وزیراعظم نوازشریف کا اولڈ ٹرمینل پراستقبال کیا۔

    مسلم لیگ ن کے صدر نے نجی ہوٹل میں پارٹی کا اجلاس طلب کررکھا ہے جس میں انتخابات سے قبل پارٹی کو منظم کرنے پرمشاورت کی جائے گی۔

    نوازشریف آج کراچی کے تاجروں سے ملاقات کریں گے اور2 جنوری کو نجی ہوٹل میں سیمینار سے خطاب کریں گے جس کا عنوان جمہوریت کا مستقبل ہے۔


    مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ نے نوازشریف سے ملنے سے معذرت کرلی


    یاد رہے کہ دو روز قبل سابق وزیر اعظم میاں‌ نواز شریف نے مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگارا سے ملاقات کے لیے رابطہ کیا تھا، مگر حروں کے روحانی پیشوا نے ملاقات سے معذرت کرلی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔