Tag: مسلم لیگ ن

  • عمران خان 2023 تک سڑکوں پرہی رہیں گے‘ کیپٹن صفدر

    عمران خان 2023 تک سڑکوں پرہی رہیں گے‘ کیپٹن صفدر

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن صفدر کا کہنا ہے کہ عمران خان بھول جائیں کہ ان کے نصیب میں اقتدار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن صفدر نے کہا کہ عمران خان سمجھتے ہیں عدالتیں، الیکشن کمیشن ان کےماتحت ہے۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن صفدر نے کہا کہ عمران خان لیڈرنہیں ہیں، آج بھی ایمپائر کےانتظارمیں ہیں۔

    صحافی نے سوال کیا کہ عمران خان کا تھرڈ ایمپائرکون ہے؟ جس پر کیپٹن صفدر نے جواب دیا کہ عمران خان کا ایمپائر ریٹائرڈ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان بھول جائیں کہ ان کے نصیب میں اقتدار ہے، وہ 2023 تک سڑکوں پرہی رہیں گے۔


    احتساب عدالت میں العزیزیہ ریفرنس کی سماعت


    کیپٹن صفدر نے کہا کہ جسے نا اہل شخص کہا گیا اس نے وقت سے پہلے بحرانوں پر قابو پایا۔

    خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما آج احتساب عدالت میں حاضری لگا کر روانہ ہوگئے، کیپٹن صفدر2 بجے دوبارہ عدالت میں پیش ہوں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پی ٹی آئی آج شیخوپورہ میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی

    پی ٹی آئی آج شیخوپورہ میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی

    شیخوپورہ: پاکستان تحریک انصاف آج صوبہ پنجاب کے شہرشیخوپورہ میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، عمران خان جلسے سے خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف آج شیخوپورہ کے ہاکی گراؤںڈ میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، عمران خان سمیت اعلیٰ قیادت جلسے سے خطاب کرے گی۔

    پی ٹی آئی نے جلسے کی تیاریاں مکمل کرلیں جبکہ رات گئے پارٹی قائدین نے جلسہ گاہ میں انتظامات کا جائزہ لیا۔

    اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے اپم پی اے شعیب صدیقی کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت پی ٹی آئی سے خوفزدہ ہوچکی ہے۔

    شعیب صدیقی کا کہنا تھا کہ جڑانوالہ کےبعد شیخوپورہ میں بھی پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کی راہ میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں لیکن عمران خان کے متوالے کسی رکاوٹ کو خاطر میں نہیں لائیں گے۔


    نوازشریف کو کٹہرے میں لے آئے اب آصف زرداری کی باری ہے،عمران خان


    یاد رہے کہ گزشتہ روز عمران خان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو کٹہرے میں لے آئے اب آصف زرداری کی باری ہے، ملک کرپشن فری کرنے کےلیے آصف زرداری کا تعاقب کریں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پیپلزپارٹی نےکبھی گالی کی سیاست کی نہ اب کرےگی‘ چوہدری منظور

    پیپلزپارٹی نےکبھی گالی کی سیاست کی نہ اب کرےگی‘ چوہدری منظور

    لاہور : ترجمان پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ گالی کی سیاست کی بانی مسلم لیگ ن ہے، پیپلزپارٹی نے کبھی گالی کی سیاست کی نہ اب کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پیپلزپارٹی چوہدری منظور نے وزیرریلوے سعدرفیق کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن بتائے انہوں نے آئین کے لیے کیا کیا۔

    چوہدری منظور نے کہا کہ نوازشریف نے میموگیٹ میں کالا کوٹ کس آئین کی بالادستی کے لیے پہنا تھا، انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نےکبھی گالی کی سیاست کی نہ اب کرے گی۔

    ترجمان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ سعدرفیق شہبازشریف کی گالیوں کا توپہلے قوم کوجواب دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی پیپلزپارٹی کے خلاف ہرزہ سرائی سعد رفیق جھٹلاسکتےہیں؟۔

    چوہدری منظورنے کہا کہ گالی کی سیاست کی بانی مسلم لیگ ن ہے، پیپلزپارٹی کل بھی وفاق کی جماعت تھی اورآج بھی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نوازشریف کےمختلف بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات عدالت میں پیش

    نوازشریف کےمختلف بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات عدالت میں پیش

    اسلام آباد : احتساب عدالت نے عدالت میں پیش کردہ دستاویزات کے خلاف سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی معاون وکیل کی دائردرخواست خارج کردی۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب کے عدالت جج محمد بشیر نا اہل وزیراعظم نوازشریف کے خلاف العزیزیہ ریفرنس کی سماعت کررہے ہیں۔

    عدالت میں سماعت کے آغاز پر نوازشریف کی معاون وکیل عائشہ حامد نے استغاثہ کی گواہ نورین شہزاد کی جانب پیش کردہ دستاویزات کے خلاف درخواست دائر کی۔

    عائشہ حامد نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نورین شہزاد کا نام گواہوں میں شامل نہیں ہے کس حیثیت میں یہ دستاویزات پیش کررہی ہیں۔

    نوازشریف کی معاون وکیل نے کہا کہ نورین شہزاد اپنے ادارےکا اتھارٹی لیٹرپیش کرنے میں ناکام رہیں، ان کی دستاویزات کوریکارڈ کا حصہ نہیں بنایا جاسکتا، دستاویزات کوریکارڈ سےخارج کیا جائے۔

    عائشہ حامد نے کہا کہ نورین شہزاد کو پیش کرنے سے پہلے ہمیں نوٹس نہیں کیا، کل بھی یہ خاتون عدالت میں تھیں مگرہمیں نہیں بتایا گیا۔

    نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ اب بینک کی منیجرنورین شہزاد ہیں اس لیے ان کی دستاویزات کو ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے۔

    احتساب عدالت نے نوازشریف کی معاون وکیل کی درخواست مسترد کردی اور نورین شہزاد کی دستاویزات کو ریکارڈ کا حصہ بنا لیا گیا۔

    استغاثہ کے گواہ ملک طیب نے نوازشریف کے مختلف بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات عدالت میں پیش کردیں۔

    احتساب عدالت میں پیش کی گئی دستاویزات کے مطابق 12مئی 2012 کو 50 ہزار کے3 چیک جاری ہوئے، 8 دسمبر 2012 کو 50 ہزار کے 6 چیک جاری ہوئے۔

    استغاثہ کے گواہ ملک طیب نے عدالت میں بتایا کہ 12مئی 2012 کو1.5 ملین کا چیک کیش کرایا گیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • مسلم لیگ ن کا دھڑن تختہ ہوتا نظرآ رہا ہے‘ شیخ رشید

    مسلم لیگ ن کا دھڑن تختہ ہوتا نظرآ رہا ہے‘ شیخ رشید

    راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کی شمولیت سے ملک گیراپوزیشن کا ماحول بنے گا۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کےسربراہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کا دھڑن تختہ ہوتا نظرآ رہا ہے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ آصف زرداری کی شمولیت سے ملک گیر اپوزیشن کا ماحول بنے گا، فضل الرحمان بھی آصف زرداری کے تعویزمیں آجائیں گے۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ سینیٹ الیکشن سے پہلے کک مارچ ہو جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ لندن، دبئی، سعودی عرب میں بے نامی دولت کی تحقیقات جاری ہیں، نواز شریف اور شہباز شریف جھوٹوں کے آئی جی ہیں۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ 200 ارب کی چوری کا بل عام آدمی کی جیب میں ڈال دیا جاتا ہے، نواز شریف سے زیادہ دولت اسحاق ڈار نے لوٹی ہے۔


    پنجاب حکومت کو مارچ سے پہلے کِک مارچ ہوجائے گا، شیخ رشید


    یاد رہے کہ دو روز قبل عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کو مارچ سے پہلے کِٰک مارچ ہوجائے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئرکریں۔

  • طاہرالقادری کےساتھ ہیں‘ پوراتعاون کریں گے‘ عمران خان

    طاہرالقادری کےساتھ ہیں‘ پوراتعاون کریں گے‘ عمران خان

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ قوم کا پیسہ لوٹنے والوں سے ہاتھ نہیں ملاتا انہیں اڈیالہ جیل بھجواؤں گا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے سفارت خانے منتقل کرنے کی مذمت کرتا ہوں۔

    عمران خان نے کہا کہ پہلے فلسطینیوں کی زمینوں پرقبضہ کیا گیا، اب اسرائیلی دارالحکومت کومنتقل کیا جانا افسوسناک ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ پرامن احتجاج اوردہشت گردی میں فرق ہے، طاہرالقادری کے ساتھ ہیں ، پورا تعاون کریں گے۔

    عمران خان نے کہا کہ ہمارے وزیراعظم کوترک وزیراعظم کی طرح اسٹینڈ لینا چاہیے، ساری مسلم دنیا کواس فیصلے کے خلاف کھڑا ہونا چاہیے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ نہتے لوگوں کودن دیہاڑے قتل کردینا اصلی دہشت گردی ہے، قوم کا پیسہ لوٹنے والوں سے ہاتھ نہیں ملاتا انہیں اڈیالہ جیل بھجواؤں گا۔

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ نے عمران خان کے خلاف 4 مقدمات کی اے ٹی سی میں سماعت 11 دسمبرتک ملتوی کردی گئی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نوازشریف پاکستان کوآگےلےجانا چاہتےہیں

    نوازشریف پاکستان کوآگےلےجانا چاہتےہیں

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرصفدر کا کہنا ہے کہ 22 کروڑعوام کافیصلہ آچکا، اب راج وہی کرےگا جومیڈ ان پاکستان ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا تھا کہ نوازشریف پاکستان کوآگے لے جانا چاہتے ہیں اس لیے نکالا گیا۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ جس درخت پر سب سے زیادہ پھل ہوتے ہیں پتھر بھی اسی کو لگتے ہیں اورآزمائشیں ہمیشہ نیک لوگوں پرہی آتی ہیں۔

    کیپٹن صفدر کا کہنا تھا کہ دل میرا بھی کرتا ہے کہ گھوم پھرکر آؤ، جے آئی ٹی نے بڑا ظلم کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سب جانتے ہیں عمران خان کے پی کے میں کیا تبدیلی لائے ہیں، خیبرپختونخواہ کے لوگوں نے اپنی روایات کو برقرار رکھا ہے۔

    کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی باشعور جماعت ہے بڑی قربانیوں سےآگے آئی ہے۔


    احتساب عدالت میں کیپٹن صفدرکی حاضری سےاستثنیٰ کےلیےدرخواست دائر


    واضح رہے کہ کیپٹن صفدر نے آج احتساب عدالت میں اپنے وکیل کے ذریعے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی جس میں عدالت سے 15 روز کے لیے حاضری سے استثنیٰ کی استدعا کی گئی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • شریف خاندان کےخلاف احتساب عدالت میں ریفرنسزکی سماعت

    شریف خاندان کےخلاف احتساب عدالت میں ریفرنسزکی سماعت

    لاہور: احتساب عدالت میں شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت دوبارہ شروع ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں شریف خاندان کے خلاف نیب کی جانب سے دائر ریفرنسز پر دوبارہ سماعت کا آغاز ہوگیا۔

    نواشریف کے وکیل خواجہ حارث کی جانب سے استغاثہ کے گواہ ملک طیب پر شروع کردی گئی۔

    سماعت کے آغاز پر احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سوال کیا کہ نوازشریف کہاں ہیں؟ جس پر خواجہ حارث نے جواب دیا کہ وہ آرہے ہیں۔

    خواجہ حارث نے ساتھی وکیل کو ہدایت کی کہ وہ آصف کرمانی سے رابطہ کریں میاں صاحب پیش ہوں۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل آج صبح سابق نا اہل وزیراعظم میاں محمد نوازشریف اپنی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر پیشی کے لیے احتساب عدالت پیش ہوئے ۔

    عدالت میں سماعت کے آغاز پر نوازشریف کے وکیل کا کہنا تھا کہ ہائی کورٹ کی جانب سے ریفرنسز کو یکجا کرنے کی درخواست پرفیصلے کا امکان ہے۔

    خواجہ حارث نے احتساب عدالت سے استدعا کی تھی کہ سماعت کچھ دیر کے لیے ملتوی کیا جائے جس کے بعد عدالت نے سماعت ایک بجے تک ملتوی کردی گئی تھی۔


    شریف خاندان کےخلاف ریفرنسزکی سماعت4 دسمبر تک ملتوی


    یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر نوازشریف کے وکیل کی جانب سے احتساب عدالت سے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔

    نااہل وزیراعظم نوازشریف کے وکیل کا کہنا تھا کہ کہ ہائی کورٹ نے ریفرنس یکجا کرنےکا فیصلہ آئندہ ہفتےسنانا ہے، ریفرنس یکجا کرنے کے فیصلے تک سماعت ملتوی کی جائے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل 22 نومبر کو نا اہل وزیراعظم نوازشریف نے حاضری سے استثنیٰ کی تاریخوں میں تبدیلی کی درخواست کی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نوازشریف کی نیب ریفرنسزکویکجا کرنےکی درخواستیں مسترد

    نوازشریف کی نیب ریفرنسزکویکجا کرنےکی درخواستیں مسترد

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق نا اہل وزیراعظم نوازشریف کی نیب ریفرنسز کو یکجا کرنے کی درخواستیں مسترد کردیں۔

    تفصیلات کےمطابق نا اہل وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں نیب ریفرنسز کو یکجا کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔

    جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اخترکیانی پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے سماعت کی تھی اور 23 نومبرکو وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا جسے آج سنایا گیا۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے درخواستوں پرفیصلہ سناتے ہوئے نا اہل وزیراعظم نوازشریف کی نیب ریفرنسز یکجا کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

    عدالت کی جانب سے کیس کا تحریری فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا جس میں درخواست مسترد کرنے کی وجوہات بتائی جائیں گی۔


    احتساب عدالت میں نواز شریف پر تینوں ریفرنس میں باضابطہ فرد جرم عائد


    یاد رہے کہ شریف خاندان کے خلاف نیب کی جانب سے تین ریفرنس دائر کیے گئے ہیں جن میں نامزد ملزمان پرفردجرم عائد کی جاچکی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • میاں صاحب سوشل میڈیا پرگہری نظررکھتےہیں‘ مریم نواز

    میاں صاحب سوشل میڈیا پرگہری نظررکھتےہیں‘ مریم نواز

    اسلام آباد : سابق نا اہل وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ میاں صاحب پابندی سے مجھ سے سوشل میڈیا کی اپ ڈیٹس لیتے ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرنا اہل وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی نے اپنے پیغام میں کہا کہ نوازشریف سوشل میڈیا پرگہری نظررکھتے ہیں۔

    مریم نواز نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ میاں صاحب پابندی سے مجھ سے سوشل میڈیا کی اپ ڈیٹس لیتے ہیں۔

    خیال رہے کہ دو روز قبل ترجمان مسلم لیگ ن آصف کرمانی کی جانب سے پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ اور سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کا اعلان کیا گیا تھا جس میں مریم نوازکو پارٹی کا اہم عہدہ دیا گیا تھا۔


    ماورائے آئین اقدام کا حساب دینا پڑے گا، مریم نواز


    یاد رہے کہ 23 نومبر کو مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا کہنا تھا کہ اداروں کے احترام کی آڑ میں ایک شخص کے لیے آئین و قانون ہی نہیں، ماورائے آئین اقدام کا حساب دینا پڑے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔