Tag: مسلم لیگ ن

  • وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف لندن سےوطن واپس پہنچ گئے

    وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف لندن سےوطن واپس پہنچ گئے

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے، انہوں نے لندن میں قیام کے دوران بیگم کلثوم نواز کی عیادت کی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف پی آئی اے کی پرواز 758 سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گئے۔ شہبازشریف نے لندن کے 6 روزہ دورے کے دوران بیگم کلثوم نواز کی عیادت کی۔

    شہباز شریف نے لندن میں قیام کے دوران سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی اور مسلم لیگ ن کے رہنماوں کے اہم اجلاس میں بھی شریک ہوئے جس میں ملکی سیاسی صورت حال اور عدالتوں میں مقدمات کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے لندن میں اوورسیز پاکستانیوں اور مسلم لیگ ن کے رہنماوں سے بھی ملاقاتیں کی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں شہبازشریف کا کہنا تھا کہ مائنس نوازشریف کی صورت قبول نہیں، نوازشریف کی مشاورت سےتمام معاملات طے
    کیے جائیں گے ، نوازشریف پارٹی سربراہ ہیں ان سے مشاورت کرتے ہیں۔


    شہبازشریف آئندہ انتخابات میں قومی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے


    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے مسلم لیگ ن کی جانب سے فیصلہ کیا گیا تھا کہ شہبازشریف آئندہ انتخابات میں قومی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے، 2018 کے انتخابات میں اگر جماعت نے کامیابی حاصل کی تو شہباز شریف وزیراعظم بنیں گے۔


     اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • نیب کو مسلم لیگ ن سے محبت ہے‘ شرجیل میمن

    نیب کو مسلم لیگ ن سے محبت ہے‘ شرجیل میمن

    کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن کا کہنا ہے نوازشریف کی گرفتاری کے لیے نیب کو ایئرپورٹ تک رسائی نہیں دی گئی جبکہ مجھے جہاز سے ہی گرفتار کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف فیملی کا نام ای سی ایل میں کیوں نہیں ڈالا جاتا۔

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار باہرچلے جاتے ہیں ان کا نام ای سی ایل میں کیوں نہیں؟۔ ان کا کہنا تھا کہ میں ملک نہیں تھا پھر بھی میرے وارنٹ جاری کیے گئے۔

    پیپلزپارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ جیل کو پیپلز پارٹی کے ورکرز کا دوسرا گھر سمجھا جاتا ہے، ہمارے لیڈر 11،11 سال جیل میں رہے ہمیں تو2 ہفتے ہوئے ہیں۔

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ نیب وکلا کہتے ہیں تحقیقات مکمل ہے جرح کی ضرورت نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف ٹرائل اور دوسری طرف ایڈوانس سزا دی جارہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے تو نیب کو جہاز تک بھیج دیا گیا جبکہ نوازشریف کی گرفتاری کے لیے نیب کو ایئرپورٹ تک رسائی نہیں دی گئی اسے نیب اورنوازشریف کا دہرامعیارسمجھے یا مک مکا؟ نیب کو مسلم لیگ ن سے محبت ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئرکریں۔

  • عمران خان کی ریلیاں انتخابات موخرکرانےکی کوشش محسوس ہورہی ہیں‘ احسن اقبال

    عمران خان کی ریلیاں انتخابات موخرکرانےکی کوشش محسوس ہورہی ہیں‘ احسن اقبال

    اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ریلیاں انتخابات موخرکرانے کی کوشش محسوس ہورہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے اپنے پیغام میں کہا کہ عمران خان کی ریلیوں کا مقصد جمہوری طریقےسے اقتدارکی منتقلی ڈی ریل کرنا ہے۔

    وزیرداخلہ احسن اقبال نے اپنے ایک اور پیغام میں کہا کہ نئی سیٹوں کی حمایت سے پاکستان پیپلزپارٹی کا پیچھےہٹنا کیا الیکشن ملتوی کرنا ہے۔


    عمران خان کا کرپشن کی بات کرنا سیاسی ڈرامہ ہے، احسن اقبال


    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان کا کرپشن کی بات کرنا سیاسی ڈرامہ ہے، پی ٹی آئی خود کرپٹ جماعتوں میں سےایک ہے،عمران خان اپنا ڈرامہ ن لیگ کےخلاف استعمال کرتے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئرکریں۔

  • آج تاریخی دن نہیں بلکہ تاریخی دورشروع ہوچکا ہے‘ مریم اورنگزیب

    آج تاریخی دن نہیں بلکہ تاریخی دورشروع ہوچکا ہے‘ مریم اورنگزیب

    اسلام آباد: وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ دل میں چورہوتا تو نوازشریف سپریم کورٹ کو پاناما کیس کے لیے خط نہ لکھتے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف ملک کا اثاثہ ہیں۔

    مریم اورنگریب کا کہنا تھا کہ جھوٹے الزامات کے باوجود شریف خاندان عدالت میں پیش ہوا، آج تاریخی دن نہیں بلکہ تاریخی دورشروع ہوچکا ہے۔

    وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات کا کہنا تھا کہ سسلین مافیا اورگاڈ فادر کہنے پر نوازشریف نےصبر وتحمل کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو عوام کی خدمت کی سزا مل رہی ہے۔


    سپریم کورٹ کےججز نےخود کہا یہ کرپشن کا کیس نہیں ہے‘ نواز شریف


    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اداروں کو آئین وقانون کے دائرےمیں کام کرنا ہوگا۔

    دوسری جانب وزیرمملکت برائے کیڈ طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ نوازشریف احتساب عدالت میں پیشی کے بعد لاہورجائیں گے جبکہ اسحاق ڈار کی وطن واپسی سے متعلق ایک دو روز میں پتہ چلے گا۔


    شریف خاندان کےخلاف نیب ریفرنسزکی سماعت 7 نومبر تک ملتوی


    واضح رہے کہ نا اہل وزیراعظم میاں محمد نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت 7 نومبر تک ملتوی ہوگئی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئرکریں۔

  • شریف خاندان کےخلاف نیب ریفرنسزکی سماعت 7 نومبر تک ملتوی

    شریف خاندان کےخلاف نیب ریفرنسزکی سماعت 7 نومبر تک ملتوی

    اسلام آباد : نا اہل وزیراعظم میاں محمد نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت 7 نومبر تک ملتوی ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نوازشریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔

    عدالت نے سماعت کے آغاز پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کی کاپی موصول نہ ہونے پرسماعت میں 15 منٹ کا وقفہ لیا گیا جس کے بعد تھوڑی دیر بعد عدالت نے سماعت بغیر کارروائی کے منگل 7 نومبر تک ملتوی کردی۔

    سابق وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے عدالت میں حاضری یقینی بنانے کے لیے ضمانتی مچلکے جمع کرائے گئے۔

    عدالت نے آج کیس میں ایس ای سی پی کے 2 گواہان کو طلب کیا تھا تاہم ان کی طلبی کا حکم نامہ بھی معطل کردیا گیا۔

    احتساب عدالت میں آئندہ سماعت پر تینوں ریفرنسزیکجا کرنےکی درخواست پربحث ہوگی، عدالت کی جانب سے آئندہ سماعت پرگواہان کوطلب نہیں کیا گیا جبکہ ملزمان کو بھی پیش نہ ہونے کی ہدایت کی گئی۔

    سماعت ملتوی ہونے کے بعد نوازشریف ، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر عدالت سے روانہ ہوگئے۔

    خیال رہے کہ آج سابق وزیراعظم نوازشریف، مریم نواز، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر احتساب عدالت میں پیش پہنچے تو ان کے وکیل خواجہ حارث بھی ان کے ہمراہ عدالت میں موجود تھے۔

    خواجہ سعد رفیق، مریم اورنگزیب، پرویز رشید، طارق فاطمی، آصف کرمانی سمیت دیگر رہنما جوڈیشل کمپلیکس کے باہر موجود تھے۔

    احتساب عدالت کے باہر مسلم لیگ ن کے کارکنان کی جانب سے نا اہل وزیراعظم نوازشریف کے حق میں نعرے بازی کی گئی۔

    عدالت میں پیشی کے موقع پر جوڈیشل کمپلیکس کے باہر ایف سی، پولیس اور ایلیٹ کمانڈوز کی بھاری نفری تعینات تھی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوازشریف کی جانب سے نیب کے تین ریفرنسز یکجا کرنے کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی تھی۔


    مقدمات کا سامنا کروں گا، ہم سے تصادم کیا جا رہا ہے‘ نوازشریف


    یاد رہے کہ گزشتہ روزنا اہل سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف لندن سے اسلام آباد پہنچنے کے بعد قافلے کی صورت میں پنجاب ہاؤس پہنچےجہاں انہوں نے مسلم لیگ ن کے غیر رسمی مشاورتی اجلاس کی صدارت کی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئرکریں۔

  • نیب نے نوازشریف سے سمن کی تعمیل کرالی

    نیب نے نوازشریف سے سمن کی تعمیل کرالی

    اسلام آباد : نیب نے نا اہل وزیراعظم میاں محمد نوازشریف سے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے سمن کی تعمیل کرالی۔

    تفصیلات کے مطابق نیب کی ٹیم سابق وزیراعظم نوازشریف سے عدالتی سمن کی تعمیل کرانے کے لیے پنجاب ہاؤس پہنچی جہاں ٹیم نے نوازشریف سے ابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے سمن کی تعمیل کرائی۔

    نا اہل وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی جانب سے وزیرمملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرائے۔


    نا اہل وزیراعظم نوازشریف لندن سے اسلام آباد پہنچ گئے


    ذرائع کے مطابق نیب کی دس رکنی ٹیم کوآج صبح اسلام آباد ایئرپورٹ جانے سے روک دیا گیا اورنیب اہلکاروں کو پنجاب ہاؤس میں نوازشریف سے سمن کی تعمیل کی ہدایت کی گئی۔

    خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف 5 اکتوبر کو اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی عیادت کے لیے لندن روانہ ہوگئے تھے۔


    نوازشریف کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری


    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے احتساب عدالت نے نوازشریف کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرکے ان کے وکیل سےکہا تھا کہ ان کے موکل اگر تین نومبرکوعدالت میں پیش نہ ہوئے تو پھر ان کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے جائیں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • مقدمات کا سامنا کروں گا، ہم سے تصادم کیا جا رہا ہے‘ نوازشریف

    مقدمات کا سامنا کروں گا، ہم سے تصادم کیا جا رہا ہے‘ نوازشریف

    اسلام آباد : نا اہل وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا، ہم نے کوئی تصادم کی راہ اختیارنہیں کی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت پنجاب ہاؤس میں غیر رسمی مشاورتی اجلاس ہوا جس میں وزیرداخلہ احسن اقبال، چوہدری جعفراقبال، خواجہ سعد رفیق، طلال چوہدری سمیت مسلم لیگ ن کے دیگر رہنما موجود تھے۔

    اجلاس میں نا اہل وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ اصولوں پرکھڑےہیں دیکھنا ہےاصولوں سے ہٹا کون ہے، مقدمات سےگھبرانے والے نہیں ہیں۔

    نوازشریف کا کہنا تھا کہ ہم نے تصادم کی راہ نہیں اپنائی لیکن ہمارے ساتھ تصادم کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی فیصلوں کا اطلاق مجھ سمیت سب پر ہوگا۔

    سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ بہت ہوگیا ملک کونقصان نہیں پہنچنے دیں گے، یہ اصولی فیصلےکرنے کا وقت ہے۔


    نا اہل وزیراعظم نوازشریف لندن سے اسلام آباد پہنچ گئے


    خیال رہے کہ اس سے قبل نا اہل وزیراعظم نوازشریف آج صبح پی آئی اے کی پرواز پی کے 786 کے ذریعے اسلام آباد پہنچے جہاں ان کے استقبال کے لیے مسلم لیگ ن کی قیادت موجود تھی۔

    راجہ ظفرالحق، سعد رفیق، چوہدری تنویر، طارق فضل چوہدری، مشاہداللہ خان، آصف کرمانی، میئر اسلام آباد شیخ انصر سمیت دیگر رہنماؤں نے سابق وزیراعظم نوازشریف کا استقبال کیا۔


    نوازشریف کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری


    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے احتساب عدالت نے نوازشریف کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرکے ان کے وکیل سےکہا تھا کہ ان کے موکل اگر تین نومبرکوسماعت پرعدالت میں پیش نہ ہوئے تو پھر ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے جائیں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • اسحاق ڈار کےقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار

    اسحاق ڈار کےقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار

    اسلام آباد : احتساب عدالت نے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو برقرار رکھا ہے جبکہ ریفرنس کی سماعت 8 نومبر تک ملتوی کردی۔

    تفصیلات کےمطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت ہوئی تاہم وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور ان کے وکیل خواجہ حارث بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

    خواجہ حارث کی معاون وکیل عائشہ حامد نے سماعت کے آغاز پر عدالت کو بتایا کہ اسحاق ڈار اور خواجہ حارث لندن میں موجود ہیں۔

    عائشہ حامد کی جانب سے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پیش کی گئی اور ان کا میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی عدالت میں پیش کیا گیا۔

    اسحاق ڈار کی وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل کی 3 نومبر کو اینجیوگرافی ہونی ہے جس کے لیے وہ لندن میں موجود ہیں۔ عائشہ حامد نے کہا کہ اسحاق ڈار5 منٹ سےزیادہ نہیں چل سکتے۔

    دوسری جانب نیب کی جانب سے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے نا قابل ضمانت وارنٹ جاری کرنے کی استدعا کی گئی۔

    ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ اسحاق ڈار کو کوئی اتنی بڑی بیماری نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مفتی عبدالقوی کی اینجیوگرافی بھی پاکستان میں ہوئی ہے۔

    پراسیکیوٹرنیب نے کہا کہ وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارکا علاج پاکستان میں بھی ہوسکتا ہے۔

    اسحاق ڈار کے ضامن نے عدالت کو بتایا کہ اسحاق ڈار لندن میں زیرعلاج ہیں جس پر عدالت نے انہیں ہدایت کی وہ یہ بیان تحریری طور پر جمع کرائیں۔

    احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے اور ریفرنس کی سماعت 8 نومبر تک ملتوی کردی۔


    اسحاق ڈارکے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری


    خیال رہے کہ گزشتہ سماعت پر وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے وکیل نے عدالت کو بتایا تھا کہ ان کے موکل طبی معائنے کے لیے لندن میں موجود ہیں اس لیے حاضری سے اسثنیٰ دیا جائے۔

    نیب پراسیکیوٹر نے استثنیٰ کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے اسحاق ڈار کے وارنٹ گرفتاری کی استدعا کی تھی۔

    عدالت نے نیب کی جانب سے وارنٹ گرفتاری کی درخواست منظور کرتے ہوئے اسحاق ڈار کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے اسحاق ڈار کو 2 نومبر تک پیش ہونے کا حکم دے دیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • وزیراعظم ایسےشخص کوکیسےپروٹوکول دےسکتےہیں جوکرپٹ ہو‘عمران خان

    وزیراعظم ایسےشخص کوکیسےپروٹوکول دےسکتےہیں جوکرپٹ ہو‘عمران خان

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ناجائز طریقے سے کمائی دولت بچانےمیں مدد دے رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم ایسےشخص کوکیسے پروٹوکول دےسکتے ہیں جوکرپٹ ہو۔

    عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ناجائز طریقے سے کمائی دولت بچانےمیں مدد دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس دہندگان کےخرچے پرپنجاب ہاؤس میں رہنے کی اجازت دی جا رہی ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ نوازشریف نے300 بلین روپے کی دولت بیرون ملک چھپائی اور وہ منی لانڈرنگ پرعدالت کا سامنا کررہے ہیں۔


    لندن گیم پلان ظاہرہوگیا ہے‘عمران خان


    یاد رہے کہ تین روز قبل عمران خان کا کہنا تھا لندن گیم پلان ظاہر ہوگیا ہے، نواز شریف پارٹی پر کنٹرول برقراررکھ کراسے نیب عدلیہ اور فوج کو بدنام کرنے کے لیے استعمال کریں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • نا اہل سابق وزیراعظم لندن سے اسلام آباد پہنچ گئے

    نا اہل سابق وزیراعظم لندن سے اسلام آباد پہنچ گئے

    اسلام آباد: نا اہل سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف لندن سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے کے بعد قافلے کی صورت میں پنجاب ہاؤس پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم  نوازشریف لندن سے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی پرواز پی کے 786 کے ذریعے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے جہاں ان کے استقبال کے لیے مسلم لیگ ن کی قیادت موجود تھی۔

    ذرائو کے مطابق راجہ ظفرالحق، سعد رفیق، چوہدری تنویر، طارق فضل چوہدری، مشاہداللہ خان، آصف کرمانی، میئر اسلام آباد شیخ انصر سمیت دیگر رہنماؤں نے سابق وزیراعظم نوازشریف کا استقبال کیا۔

    نا اہل وزیراعظم نوازشریف نے ایئرپورٹ کے راول لاؤںج میں مختصر قیام کیا جہاں انہوں نے پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کی اور پھر 56 گاڑیوں کےشاہانہ قافلے میں ایئرپورٹ سے پنجاب ہاؤس پہنچے۔

    وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری اور مسلم لیگ ن کے دیگر رہنماؤں نے پنجاب ہاؤس پر سابق وزیراعظم نوازشریف کا استقبال کیا۔

    نوازشریف نے پنجاب ہاؤس میں پارٹی کا غیر رسمی اجلاس طلب کر رکھا ہے جس میں سیاسی صورت حال اور احتساب عدالت میں پیشی کے امورپرغورکیا جائے گا۔

    نا اہل وزیراعظم میاں محمد نوازشریف احتساب عدالت میں پیشی سے متعلق قانونی ٹیم سے مشاورت بھی کریں گے۔ نوازشریف سے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کی ملاقات کا بھی امکان ہے۔


    نوازشریف کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری


    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے احتساب عدالت نے نوازشریف کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرکے ان کے وکیل سےکہا تھا کہ ان کے موکل اگر تین نومبرکوسماعت پرعدالت میں پیش نہ ہوئے تو پھر ان کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے جائیں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔