Tag: مسلم لیگ ن

  • شارٹ کٹ سےاقتدارمیں آنےکاخواب شرمندہ تعمیرنہیں ہوگا‘ وزیراعلیٰ پنجاب

    شارٹ کٹ سےاقتدارمیں آنےکاخواب شرمندہ تعمیرنہیں ہوگا‘ وزیراعلیٰ پنجاب

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ شکست خوردہ عناصر ملک کو ترقی کی پٹری سے اتارنے کے درپے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نےسیاست میں ہمیشہ تعمیری ومثبت سوچ اپنائی۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کےاستحکام کےلیے ن لیگ نے ہراول دستےکا کردارادا کیا۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ شکست خوردہ عناصرملک کوترقی کی پٹری سےاتارنےکےدرپے ہیں انہوں نے کہا کہ جھوٹ،منافقت کی سیاست کرنے والوں کو ہوش کے ناخن لینےچاہیے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے سیاسی مخالفین کوتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ شارٹ کٹ سے اقتدارمیں آنےکا خواب شرمندہ تعمیرنہیں ہوگا۔


    نوازشریف جمہوریت کےشہہ سوارہیں‘ شہبازشریف


    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے 4 سالہ دورمیں ملکی ترقی کےلیےبے مثال خدمات کوبھلایا نہیں جاسکتا۔


    ہر چور اورلٹیرے سے حساب لینا ہوگا، جس نے غریب قوم کاخون چوسا، شہباز شریف


    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہرچور اورلٹیرے سے حساب لینا ہوگا جس نےغریب قوم کاخون چوسا، 2018 میں عوام کی تقدیر کھوٹی کرنے والوں کی سیاست سمندر برد ہوجائے گی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • بہت کچھ سمجھ میں آرہا ہےلیکن خاموش رہناچاہتا ہوں‘ نوازشریف

    بہت کچھ سمجھ میں آرہا ہےلیکن خاموش رہناچاہتا ہوں‘ نوازشریف

    اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہےایک بیٹے نے پیسے باہرسے بھجوائے اوردوسرے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی،اس پراعتراض کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں سینئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ مجھے اس وجہ سے نا اہل کیا گیا کہ اپنے بیٹے سے تنخواہ کیوں نہیں لی۔

    انہوں نے کہا کہ جب تنخواہ لی ہی نہیں تواسے ظاہرکرنے کی ضرورت کیا ہے اورجو پیسہ ملا ہی نہ ہو تو اس کا کیسا ٹیکس ریٹرن جمع کراؤں۔ کسی وزیراعظم کے ساتھ اس سے بڑا اور کیا مذاق ہوسکتا ہے۔

    سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ میں نے ایسا کوئی کام نہیں کیا جس سے ترقی کا پہیہ رکا ہویا ملک میں انتشارپھیلا ہو،ملک معاشی طور پر بہترین چل رہا تھا، میں نے نامناسب رویہ اختیار نہیں کیا، تحمل کا مظاہر ہ کررہا ہوں۔

    نوازشریف کا کہنا تھا کہ بہت کچھ سمجھ میں آرہا ہے اور کہنا چاہتاہوں لیکن ابھی خاموش رہنا چاہتا ہوں۔


    سابق وزیراعظم نوازشریف کاقافلہ پنجاب ہاؤس پہنچ گیا


    واضح رہےکہ سابق وزیراعظم نوازشریف پنجاب ہاؤس میں ایک روز قیام کے بعد کل ریلی کی صورت میں لاہورروانہ ہوں گے۔ جس کےلیے لیگی کارکنوں نے استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • نو منتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ںے اپنے عہدے کا حلف اُٹھا لیا

    نو منتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ںے اپنے عہدے کا حلف اُٹھا لیا

    اسلام آباد: ایوان صدر میں ہونے والی پُر وقار تقریب میں نومنتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے عہدے کا حلف اُٹھالیا، صدر مملکت ممنوں حسین نے حلف لیا قبل ازیں قومی اسمبلی کے اجلاس میں مسلم لیگ ن کے امیدوار شاہد خاقان عباسی کو پاکستان کا نیا وزیر اعظم منتخب کرلیا گیا انہوں نے 221 ووٹ حاصل کیے۔

     ایوان صدر میں ہونے والی سادہ مگر پُر وقار تقریب حلف برداری میں صدر مملکت ممنون حسین نے نو منتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے حلف لیا، شاہد خاقان عباسی پاکستان کے 28 ویں وزیراعظم منتخب ہوئے ہیں۔

    ایوان صدرمیں ہونے والی اس تقریب حلف برداری میں مسلح افواج کے سربراہان،  اسپیکر،ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی، ارکان پارلیمنٹ، صوبائی گورنرز اور غیر ملکی سفارتکاروں نے شرکت کی۔

    تقریب حلف برداری میں مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے سابقہ وفاقی وزراء خواجہ آصف، احسن اقبال، عبد القادربلوچ، زاہد حامد، اسحاق ڈار، سعد رفیق، برجیس طاہر، مریم اورنگزیب اور ریاض پیرزادہ نے بھی شرکت کی۔

    شاہد خاقان عباسی نئے وزیراعظم منتخب 

    خیال رہے سپریم کورٹ کی جانب سے نواز شریف کی نااہلی کے بعد آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں نئے وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے ووٹنگ ہوئی جس میں مسلم لیگ ن کے نامزد کردہ امیدوار شاہد خاقان عباسی نے 221 ووٹ حاصل کر کے فتح حاصل کرلی۔

    پیپلز پارٹی کے نوید قمر نے 47 ووٹ، پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے نامزد کردہ شیخ رشید نے 33 جبکہ جماعت اسلامی کے امیدوار صاحبزادہ طارق اللہ نے 4 ووٹ حاصل کیے یوں ووٹنگ کے نتائج کے مطابق شاہد خاقان عباسی پاکستان کے نئے وزیر اعظم منتخب ہوگئے۔


     پڑھیں : نومنتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا پہلا خطاب


    شاہد خاقان عباسی کی زندگی پر ایک نظر

    مسلم لیگ ن کے رہنما اور نو منتخب عبوری وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی 27 دسمبر 1958 کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم کے بعد لارنس کالج مری میں داخلہ لیا، بعد ازاں گریجویشن کے لیے لانس اینجلس یونیورسٹی آف کیلی فورنیا چلے گئے۔

    شاہد خاقان عباسی اپنے والد کے انتقال کے بعد پہلی بار 1988 میں راولپنڈی کے حلقہ این اے 50 سے پہلی بار رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔ بعد ازاں 1990 میں ہونے والے عام انتخابات میں بھی وہ دوسری بار اسمبلی کا حصہ بنے۔

    پھر 1993 میں وہ تیسری بار رکن قومی اسمبلی منتخب ہو کر اسمبلی کا حصہ بنے۔

    سنہ 1997 میں نواز شریف نے شاہد خاقان عباسی کو قومی ایئر لائن پی آئی اے کا چیئرمین منتخب کیا۔

    سنہ 1999 میں مشرف کی جانب سے نافذ ہونے والے مارشل لا میں شاہد خاقان عباسی گرفتار بھی ہوئے اور نواز شریف کے ہمراہ جیل میں 2 سال تک قید و بند کی صعوبتیں برداشت۔ 2001 میں عدالت نے انہیں بے گناہ قرار دے کر بری کردیا۔

    سنہ 2008 میں ہونے والے انتخابات میں شاہد خاقان عباسی ایک بار پھر اسمبلی رکن بننے میں کامیاب ہوئے اور مسلم لیگ کی جانب سے پیپلزپارٹی کی مخلوط حکومت وفاقی وزیر برائے تجارت کا قلمدان سنبھالا تاہم جلد ہی مسلم لیگ (ن) مخلوط حکومت سے علیحدہ ہوگی جس کے بعد شاہد خاقان عباسی بھی مستعفی ہو گئی۔

     بعد ازاں 2013  کے انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 50 سے چھٹی بار رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے اور نواز شریف نے انہیں اپنی کابینہ میں وزارت پٹرولیم کی ذمہ داری سونپی اور 28 جولائی 2017 سے قبل وہ اسی عہدے پر کام کرتے رہے۔

     تاہم سپریم کورٹ کی جانب سے نواز شریف کی نا اہلی کا فیصلہ آنے کے بعد مسلم لیگ ن کی قیادت نے انہیں عبوری وزیر اعظم بنانے کی منظوری دی۔


  • انشااللہ شاہد خاقان235 ووٹ لےکروزیراعظم منتخب ہوں گے‘ سعد رفیق

    انشااللہ شاہد خاقان235 ووٹ لےکروزیراعظم منتخب ہوں گے‘ سعد رفیق

    اسلام آباد: سابق وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہےکہ کہاں تک روکو گے ہم صادق ہیں امین ہیں ہم نوازشریف ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سابق وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے اپنے پیغام میں کہا کہ انشااللہ شاہد خاقان 235 ووٹ لے کروزیراعظم منتخب ہوں گے۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ کس کس کو کب تک کہاں تک روکو گے ہم صادق ہیں امین ہیں ہم نوازشریف ہیں۔

    خواجہ سعد رفیق نے اپنی ایک اورٹویٹ میں کہا کہ ن کاجنون سر چڑھ کر بولےگا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت عوام کےساتھ اقتداراختیار کےساتھ، ریاست آئین کےساتھ ہے۔


    نوازشریف ہردلعزیز لیڈر اورعوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں، شہبازشریف


    واضح رہےکہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نوازشریف کا دورخدمت، شفافیت اور دیانت سےعبارت رہا، نوازشریف ہردلعزیزلیڈر اورعوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ایک ایسا فیصلہ عدالت سےآیا جس پرقانونی ماہرین بھی پریشان ہیں‘ طلال چوہدری

    ایک ایسا فیصلہ عدالت سےآیا جس پرقانونی ماہرین بھی پریشان ہیں‘ طلال چوہدری

    اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہےکہ نوازشریف کی نااہلی کے فیصلے کو کسی نے بھی تاریخی نہیں کہا۔

    تفصیلات کے مطابق باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا کہ ایک ایسا فیصلہ عدالت سےآیا جس پرقانونی ماہرین بھی پریشان ہیں۔

    طلال چوہدری کا کہنا ہےکہ نوازشریف نے قانون کی پاسداری کی،کسی نےانگلی نہیں اٹھائی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اس وقت بھی مقبول رہنما ہیں۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ 63،62کےپتھرمارنےوالےکیاوہ خودصادق وامین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پتھروہ ماررہےہیں جوخودصادق اورامین نہیں ہیں۔

    طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان جسےچپڑاسی نہیں رکھناچاہتےتھےاسےوزیراعظم نامزدکردیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں باغی نہ بنایاجائےہم محب وطن ہیں،ہماری فریاد سنی جائے اور ہمارے خلاف فیصلےپرنظرثانی کی جائے۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ غلطی ہوجائےتونظرثانی کرنی چاہیے،غلط فیصلےپرضدملک کےلیےنقصان دہ ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امیدہے ہمارے ساتھ کیے گئےسلوک پرنظرثانی ہوگی۔

    واضح رہے کہ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ منتخب وزیراعظم کونکالنےکا اختیارصرف عوام کےپاس رہناچاہیے۔انہوں نے کہا کہ منتخب وزیراعظم کواپیل کاحق بھی نہیں دیاگیا۔

  • نوازشریف کےمتبادل کےانتخاب کےلیےاہم اجلاس آج ہوگا

    نوازشریف کےمتبادل کےانتخاب کےلیےاہم اجلاس آج ہوگا

    اسلام آباد : سپریم کورٹ کی جانب سے نوازشریف کی نااہلی کےبعد ان کے متبادل کے لیے مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے نوازشریف کی نااہلی کے بعد عبوری وزیراعظم کون ہوگا مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی آج فیصلہ کرے گی۔

    خیال رہےکہ گزشتہ روزعدالت کا فیصلہ آنے کے بعد نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ کے پہلے اجلاس میں بھی فوری اور طویل مدت کے لیے وزیراعظم کےانتخاب کا اہم مسئلہ زیر بحث آیا تھا۔


    نئے وزیراعظم کی نامزدگی، شہباز شریف فیورٹ، حتمی فیصلہ نوازشریف کے سپرد


    اس موقع پرنوازشریف نے اپنے متبادل وزیراعظم کے طور پر اپنے چھوٹے بھائی شہباز شریف کا نام پیش کیا تھا جسے متفقہ طور پرمنظور کر لیا گیا تھا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف لاہور کے حلقہ این اے ایک سو بیس کی خالی نشست سے الیکشن لڑیں گے۔


    ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ طاقت ور شخص قانون کی گرفت میں آیا، عمران خان


    دوسری جانب گزشتہ روزچیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ کہ ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک طاقت ور قانون کی گرفت میں آیا ہے یہی تبدیلی ہے اور اسی سے نئے پاکستان کی بنیاد رکھی جائے گی۔


    جلد ہی پہلے سے زیادہ طاقت اور بھر پور حمایت سے ہم واپس آئیں گے انشااللہ ، مریم نواز


    ادھر نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا تھا کہ جلد پہلے سے زیادہ طاقت اور بھرپورحمایت سے ہم واپس آئیں گے۔


    پاناما کیس: وزیراعظم نوازشریف نا اہل قرار


    واضح رہے کہ گزشتہ روزسپریم کورٹ نے وزیراعظم اور ان کے بچوں کے خلاف پاناما کیس کے متفقہ فیصلے میں نہ صرف وزیراعظم کو نا اہل قرار دیا بلکہ نواز شریف سمیت ان کے خاندان کے افراد کے خلاف نیب میں ریفرنس دائر کرنے کا حکم بھی دیا تھا۔

  • حنیف عباسی کومنشیات فروش ثابت کروں گا‘ شیخ رشید

    حنیف عباسی کومنشیات فروش ثابت کروں گا‘ شیخ رشید

    راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہےکہ 3 اگست کو ثابت کروں گا حنیف عباسی منشیات فروش ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نےاسلام آباد میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ حنیف عباسی نے انہیں منشیات فروش کہنے پر 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھیجا ہے اب انہیں عدالت میں منشیات فروش ثابت کروں گا۔

    انہوں نےکہا کہ میں نے مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کے بارے میں کچھ بھی غلط نہیں کہا، حنیف عباسی پر منشیات فروش ہونے کے الزام پر قائم ہوں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حنیف عباسی کی جانب سے بھیجا جانے والا نوٹس لال حویلی میں عدالتی اہلکار سے خود وصول کیا۔

    یاد رہے کہ حینف عباسی نے شیخ رشید پر 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کررکھا ہے۔ ان کا کہنا ہےکہ شیخ رشید نےان پر منشیات فروشی کا الزام لگایا تھا جس سے ان کی ساکھ متاثر ہوئی ہے۔

    واضح رہےکہ مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کی جانب سےدائر درخواست پرعدالت نے سماعت کرتے ہوئے شیخ رشید کو 3 اگست کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • چودھری نثارکو جانتا ہوں، پارٹی نہیں چھوڑیں گے‘ جاوید ہاشمی

    چودھری نثارکو جانتا ہوں، پارٹی نہیں چھوڑیں گے‘ جاوید ہاشمی

    ملتان: سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ میرے تجربے کے مطابق چودھری نثار پارٹی نہیں چھوڑیں گے۔

    تفصیلات کےمطابق ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کا کہناہےکہ چوہدری نثار کہتے ہیں کہ نواز شریف اداروں سے ٹکراؤ کی بات نہ کریں تاہم میں کہتا ہوں کہ ادارے مداخلت ہی نہ کریں۔

    مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا تھا میرے تجربے کے مطابق چودھری نثار پارٹی نہیں چھوڑیں گے تاہم انہیں پارٹی نہیں وزارت چھوڑنی چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ جب بھی حکومت آتی ہے تو سارا مواد جمع ہوتا ہے اور 15 دن بعد پتہ چلتا ہے کہ حکومت کی جڑیں ختم ہو چکی ہیں، وہ کہتے ہیں مائنس ون ہوگا مگر مجھے 4 نظر آ رہے ہیں۔

    جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ چوہدری نثارکواچھی طرح جانتاہوں ان سے اختلاف لیکن احترام کارشتہ تھا۔


    چوہدری نثارساتھ تھے،ہیں اورساتھ ہی رہیں گے‘ خواجہ سعد رفیق


    واضح رہےکہ گزشتہ وفاقی وزیرریلوے سعد رفیق کا کہنا تھاکہ چوہدری نثار کی مسلم لیگ ن اورمیاں نوازشریف کے ساتھ 32 سالہ رفاقت ہے وہ نواز شریف کے ساتھ تھے، ہیں اوررہیں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • چوہدری نثارساتھ تھے،ہیں اورساتھ ہی رہیں گے‘ خواجہ سعد رفیق

    چوہدری نثارساتھ تھے،ہیں اورساتھ ہی رہیں گے‘ خواجہ سعد رفیق

    اسلام آباد: وفاقی وزیرریلوے سعد رفیق کا کہنا ہےکہ چوہدری نثار کی مسلم لیگ ن اورمیاں نوازشریف کے ساتھ 32 سالہ رفاقت ہے وہ نواز شریف کے ساتھ تھے، ہیں اوررہیں گے۔

    تفصیلات کےمطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں کہا کہ چوہدری نثارآزمائش اورمشکل وقت میں پیچھے نہیں ہٹیں گے، انشاء اللہ فرنٹ لائن پرہوں گے۔

    خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن میں ایشوز پراختلاف رائے کا حق اختلاف کرنے اوراختلاف برداشت کرنے والے دونوں کا کریڈٹ ہے اوریہی جمہوریت کی شان ہے۔

    وفاقی وزیرریلوے کا کہنا تھا کہ ہمت ہے توعوامی خدمت اورکارکردگی کا مقابلہ اورموازنہ کیا جائے اورگالیاں، بیہودگی، جھوٹے الزامات، انتقامی مقدمات اور سازشیں ہمیں روک نہیں سکتیں۔

    واضح رہے کہ وزیرداخلہ چوہدری نثار پاناما کیس کے حوالے سے وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے پارٹی کے اہم مشاورتی اجلاسوں میں شریک نہیں ہورہے جبکہ انہوں نے اتوار شام 5 بجے اہم پریس کانفرنس کااعلان کیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • عمران خان سازشوں کے ذریعے وزیراعظم بننا چاہتے ہیں، احسن اقبال

    عمران خان سازشوں کے ذریعے وزیراعظم بننا چاہتے ہیں، احسن اقبال

    نارووال : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان آج کرپشن کا گاڈ فادر اور چمپیئن بن چکےہیں، وہ سازشوں سے وزیر اعظم بننا چاہتے ہیں، نواز شریف کا گناہ سی پیک اور بجلی کےمنصوبے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے نارووال میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کو ایشیا کا ٹائیگر بننے سے روکنےوالے کا عوام محاسبہ کریگی، ہم پاکستان کابراسوچنےوالوں سےاستعفی لیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا یہ ہی گناہ ہے کہ انہوں نے سی پیک اور بجلی کے منصوبے شروع کیے، جس کی بدولت 2018میں پاکستان سستی بجلی پیدا کرنا شروع کردے گا۔

    احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان سازشوں کے ذریعے اقتدار میں آنا چاہتے ہیں، وہ آج کرپشن کے گاڈ فادر اور چمپیئن بن چکےہیں، عمران خان نے ماضی میں بھی دھرنے میں مختلف اداروں کے عناصر کو استعمال کیا اوراس وقت بھی وہ ترکی کے فتح اللہ گولن کی طرح سے ملک میں سیاسی کنٹرول حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

    احسن اقبال نے کہا کہ تحریک انصاف اور دیگر اپوزیشن جماعتیں 2014 سے ہی وزیراعظم سے استعفی مانگ رہی ہیں اور اگر نواز شریف نے استعفی دے دیا تو یہ ان کیلئے سیاسی خودکشی ہوگی۔ جے آئی ٹی کی رپورٹ مکمل طور پر بدنیتی پر مبنی ہے، ہم اس سیاسی جنگ کو بھرپور انداز میں عدالتوں میں لڑنے کیلئے تیار ہیں۔