Tag: مسلم لیگ ن

  • نواز شریف کے وطن آتے ہی قیادت کی امانت واپس کردونگا، شہباز شریف

    نواز شریف کے وطن آتے ہی قیادت کی امانت واپس کردونگا، شہباز شریف

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے وطن واپس آتے ہی قیادت کی امانت واپس کردوں گا۔

    اے آر وانی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ن لیگ جنرل کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے بجلی کے 20، 20 گھنٹے کے اندھیرے ختم کیے، جگہ جگہ موٹرویز بنائیں جب وہ واپس آئیں گے تو ملک انشا اللہ دوبارہ ترقی کرے گا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان انشا اللہ ترقی کے راستے پر دوبارہ گامزن ہوگا، نواز شریف واپس آئیں گے دوبارہ وزیراعظم منتخب ہوکر قوم کی خدمت کریں گے۔

    شہباز شریف نے کہا کہ اسحاق ڈار دن رات محنت کرکے معاشی صورتحال بہتر کررہے ہیں اور کوشش کررہے ہیں کہ آئی ایم ایف کے ساتھ کم وقت میں معاہدہ کرلیں۔

    انہوں نے کہا کہ شدید مالی مشکالت کے باوجود بجٹ میں غریب عوام کو ریلیف دیا گیا، وعدہ کرتا ہوں ہم ان مشکل حالات سے بھی نکل جائیں گے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ اسحاق ڈار کے خلاف جو باتیں کررہے ہیں انہیں پارٹی میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

    شہباز شریف نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت ہوتی تو یہ بتائیں روس سے تیل پاکستان کس طرح آگیا، آذر بائیجان کے ساتھ بھی ہم نے کل معاہدہ کیا ہے۔

    ن لیگ کے صدر نے کہا کہ مشکلات زندگی میں آتی ہیں ہم ان مشکلات سے نکلیں گے، نواز شریف کی قیادت میں دوبارہ ترقی کا دور آئے گا۔

  • پاکستان میں 2016 جیسے حالات واپس آنے چاہئیں: نواز شریف

    پاکستان میں 2016 جیسے حالات واپس آنے چاہئیں: نواز شریف

    لندن: سابق وزیر اعظم پاکستان نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں 2016 جیسے حالات واپس آنے چاہئیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما نواز شریف نے برطانیہ کے شہر لندن میں میڈیا سے مختصر گفتگو کی، انھوں نے اپنی وزارتِ عظمیٰ کے دور کے آخری سال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ وقت پھر سے آنا چاہیے۔ نواز شریف کی حکومت جولائی 2017 میں ختم ہوئی تھی۔

    صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کل تک جو لوگ آپ کو مائنس کرتے تھے، خود مائنس ہو رہے ہیں، اس پر کیا کہیں گے؟ نواز شریف نے جواب دیا کہ اپنا سب کچھ اللہ پر چھوڑا تھا، اللہ ہی یہ سب کر رہا ہے۔

    یاد رہے کہ انھوں نے اپنی ایک ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ انھیں بیٹے سے چند ہزار درہم تنخواہ نہ لینے پر نا اہل کروا کر جیل بھیج دیا گیا تھا اور دوسری طرف ایک ثابت شدہ کرپٹ کو صادق اور امین بنا کر اللہ کے آخری رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مقام کی توہین کی گئی۔

  • ن لیگ نے جہانگیر ترین گروپ کے زیادہ تر ارکان کو ہری جھنڈی دکھا دی

    ن لیگ نے جہانگیر ترین گروپ کے زیادہ تر ارکان کو ہری جھنڈی دکھا دی

    لاہور : مسلم لیگ ن نے جہانگیرترین گروپ کے زیادہ تر ارکان کو پارٹی میں لینے سے معذرت کرلی، گزشتہ دنوں جہانگیرترین گروپ کی کئی شخصیات ماڈل ٹاؤن گئیں تھیں۔

    تفصیلات کے مطابق جہانگیرترین گروپ کے متعدد ارکان کی ن لیگ سے رابطوں کی کوششیں جاری ہے، ن لیگ نے جہانگیرترین گروپ کے زیادہ تر ارکان کو پارٹی میں لینے سے معذرت کرلی۔

    جہانگیر ترین گروپ کے متعدد ارکان ن لیگ کے مرکز 180 ایچ ماڈل ٹاؤن کے چکر لگارہے تھے، گزشتہ دنوں جہانگیرترین گروپ کی کئی شخصیات ماڈل ٹاؤن گئیں تھیں۔

    ماڈل ٹاؤن میں موجود لیگی رہنماؤں نے ان شخصیات کی آمد پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا جبکہ ن لیگ کے وفاقی وزیر ماڈل ٹاؤن آنے والے رہنماؤں سے مصروفیات کا کہہ کر چلے گئے۔

    ذرائع ن لیگ کا کہنا ہے کہ پارٹی پالیسی ہے، ضمنی الیکشن ہارنے والے ترین گروپ کے 90 فیصد ارکان کو نہیں لینا۔

    یاد رہے مسلم لیگ ن نے تحریک انصاف چھوڑنے والے صرف چند ارکان کو ن لیگ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا تھا، اس حوالے سے سینئرلیگی رہنما نے بتایا تھا کہ پنجاب کے 90 فیصد حلقوں میں ہم اپنے پرانے لوگوں کوہی پارٹی ٹکٹ دیں گے اور جن حلقوں میں ضروری سمجھا صرف وہیں پر ہی پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کو شامل کریں گے۔

    ذرائع نے کہا تھا کہ جہانگیرترین گروپ کو بھی یہی کہا گیا ہے کہ سب کوپارٹی ٹکٹ نہیں دےسکتے۔

  • مسلم لیگ ن کا  تحریک انصاف چھوڑنے والے ارکان سے متعلق اہم فیصلہ

    مسلم لیگ ن کا تحریک انصاف چھوڑنے والے ارکان سے متعلق اہم فیصلہ

    لاہور : مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف چھوڑنے والے صرف چندارکان کو ن لیگ میں شامل کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق 09 مئی کے پرتشدد مظاہروں کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پارٹی کو خیرباد کہنے کا سلسلہ جاری ہے۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلم لیگ ن میں تحریک انصاف چھوڑنے والے ارکان سے متعلق مشاورت کی گئی اور کہا گیا کہ تحریک انصاف چھوڑنےوالےصرف چندارکان کون لیگ میں شامل کیاجائے گا۔

    اس حوالے سے سینئرلیگی رہنما نے بتایا کہ پنجاب کے 90 فیصد حلقوں میں ہم اپنے پرانے لوگوں کوہی پارٹی ٹکٹ دیں گے اور جن حلقوں میں ضروری سمجھا صرف وہیں پرہی پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کو شامل کریں گے۔

    ذرائع نے کہا کہ جہانگیرترین گروپ کو بھی یہی کہا گیا ہے کہ سب کوپارٹی ٹکٹ نہیں دےسکتے۔

    ذرائع کے مطابق ن لیگ جواب کے بعد ترین گروپ نے نئی پارٹی یا کسی جماعت میں شمولیت پر مشاورت شروع کی ہے جبکہ تحریک انصاف کے دیگر منحرف گروپس بھی ن لیگ کے علاوہ آپشنز پر غور کررہے ہیں۔

    مسلم لیگ (ن) نے 09 مئی کے پرتشدد مظاہروں کے بعد سابق قانون سازوں کے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو چھوڑنے کے معاملے پر فیصلہ کرنے کے لیے پارٹی کے اندر ایک مشاورتی اجلاس منعقد کیا ہے۔

    مسلم لیگ ن کے ایک سینئر رہنما نے کہا کہ ہم پنجاب کے 90 فیصد حلقوں میں اپنے ہی کارکنوں کو پارٹی ٹکٹ دیں گے۔ پارٹی عہدیدار نے کہا کہ ہم صرف پی ٹی آئی کے سابق ایم پی ایز کو ان حلقوں میں جگہ دیں گے جہاں ہم اسے ضروری سمجھتے ہیں۔

    پارٹی ذرائع نے بتایا کہ ہم نے جہانگیر ترین گروپ کو بھی کہہ دیا ہے کہ ہم ان کے تمام امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ نہیں دے سکتے۔

    ذرائع نے بتایا کہ ‘ترین گروپ نے مسلم لیگ ن کے ردعمل کے بعد نئی سیاسی جماعت بنانے یا کسی دوسری پارٹی میں شمولیت کے لیے مشاورت شروع کر دی ہے’۔

    ذرائع نے مزید کہا، "پی ٹی آئی کے دیگر منقسم گروپ بھی پارٹی کے فیصلے کے بعد مسلم لیگ ن کے علاوہ دیگر آپشنز پر غور کر رہے ہیں۔”

  • پنجاب اسمبلی انتخابات : بلاول  بھٹو کا ن لیگ کو بڑا جھٹکا

    پنجاب اسمبلی انتخابات : بلاول بھٹو کا ن لیگ کو بڑا جھٹکا

    چشتیاں : مسلم لیگ ن سندھ کے جنرل سیکریٹری انتظاررانا نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی، جس کے بعد بلاول بھٹو نے انتظار رانا کو پی پی244 چشتیاں سے ٹکٹ جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع بہاولنگر کی تحصیل چشتیاں میں ن لیگ سندھ کے جنرل سیکریٹری رانا انتظار پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے۔

    انتظاررانا نے بلاول بھٹو سےملاقات میں پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی، ملاقات میں بلاول بھٹونےانتظارراناکوپی پی244چشتیاں سے ٹکٹ جاری کردیا، اس موقع پر انتظار رانا کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹوزرداری اگلےوزیراعظم ہیں۔

    گذشتہ روز بھی جنوبی پنجاب سے متعدد سیاسی شخصیات نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور آصف زرداری سے ملاقات کے بعد سیاسی شخصیات نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

    سابق صوبائی وزیر سید ہارون احمد سلطان ن لیگ سے پیپلزپارٹی میں شامل ہوئے جبکہ وہاڑی سے سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری اصغر جٹ نے پی ٹی آئی چھوڑ کر پی پی میں شمولیت اختیار کرلی۔

    اس کے علاوہ خانیوال سے سابق رکن پنجاب اسمبلی سید جمیل شاہ بھی ن لیگ چھوڑ کر پی پی میں شامل ہوئے جبکہ پی پی 271 سے ق لیگ کے ٹکٹ ہولڈر ملک فیض احمد کھکھ نے بھی پی پی جوائن کرلی تھی۔

    پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی نائب صدر میاں عامر وٹو بھی پیپلزپارٹی میں شامل ہوئے جبکہ میونسپل کمیٹی خانیوال کے سابق چیئرمین مسعود مجید ڈاھا نے بھی پی ٹی آئی چھوڑ کر پی پی میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔

  • مسلم لیگ ن گن پوائنٹ پر سپریم کورٹ سے فیصلہ کروانا چاہتی ہے: اسد قیصر

    مسلم لیگ ن گن پوائنٹ پر سپریم کورٹ سے فیصلہ کروانا چاہتی ہے: اسد قیصر

    اسلام آباد: سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن گن پوائنٹ پر سپریم کورٹ سے فیصلہ کروانا چاہتی ہے، ہم سپریم کورٹ کا ہر فیصلہ ماننے کے لیے تیار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کا ہر فیصلہ ماننے کے لیے تیار ہیں، معاملات آگے بڑھانے کے لیے سپریم کورٹ نے اچھا موقع دیا ہے۔

    سابق اسپیکر کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم جماعتیں حیلے بہانے کر رہی ہیں، مسلم لیگ ن نے ابھی تک ٹکٹ نہیں دیے، ن لیگ گن پوائنٹ پر سپریم کورٹ سے فیصلہ کروانا چاہتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم سنجیدہ ہیں اور آئین کے مطابق معاملات حل کرنا چاہتے ہیں، جو آئین کی بات کرتا ہے سب کو مذاکرات کے لیے ویلکم کرتے ہیں، ملک میں پھیلتی انارکی کو ختم کرنے کا واحد حل انتخابات ہی ہیں۔

    اسد قیصر نے کہا کہ انتخابات کے انعقاد کے لیے ہم قانونی چارہ جوئی کے لیے تیار ہیں، زمان پارک میں عید کے دن 2 ہزار سے زائد کارکنان موجود تھے، نگران حکومتوں کا وقت ختم ہونے پر عدالت جانے پر مشورہ کر رہے ہیں۔

  • فضل الرحمان کی مذاکرات کی مخالفت کو پس پردہ ن لیگی حمایت حاصل ہونے کا انکشاف

    فضل الرحمان کی مذاکرات کی مخالفت کو پس پردہ ن لیگی حمایت حاصل ہونے کا انکشاف

    اسلام آباد: مولانا فضل الرحمان کی مذاکرات کی مخالفت کو پس پردہ ن لیگی حمایت حاصل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی مذاکرات کی مخالفت کو مسلم لیگ ن کے ایک مخصوص گروپ کی حمایت حاصل ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ ن لیگ کے چند سینئر رہنماؤں نے پس پردہ فضل الرحمان کو مذاکرات کی مخالفت کا مشورہ دیا ہے، جب کہ اپوزیشن سے مذاکرات کی مخالفت والے لیگی رہنماؤں کو نواز شریف کی سپورٹ حاصل ہے۔

    ذرائع کے مطابق ن لیگ کا دوسرا گروپ پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کے ذریعے مذاکرات کا حامی ہے، تاہم مذاکرات سے پہلے عمران خان سے چند معاملات میں گارنٹیاں چاہتے ہیں۔

    جے یو آئی کے ایک رہنما نے اس سلسلے میں بتایا کہ مذاکرات کا حتمی فیصلہ اسی لیے نہیں ہوا کیوں کہ انھیں ن لیگ کی حمایت حاصل ہے۔

  • ن لیگ کی مرکزی قیادت سعودی عرب میں سرجوڑ کربیٹھے گی

    ن لیگ کی مرکزی قیادت سعودی عرب میں سرجوڑ کربیٹھے گی

    لاہور : مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت سعودی عرب میں سرجوڑ کربیٹھے گی ، چیف آرگنائزر مریم نواز سعودی عرب پہنچ گئیں ، نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف بھی سعودی عرب پہنچیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت سعودی عرب میں سرجوڑ کربیٹھے گی ، لیگی قیادت کے اجلاس میں اہم ملکی معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نوازعمرے کی ادائیگی سعودی عرب پہنچ گئیں،جہاں مریم نواز اپنے والد نوازشریف سے بھی ملاقات کریں گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف لندن سےسعودی عرب پہنچیں گے جبکہ وزیراعظم شہبازشریف کا بھی دورہ سعودی عرب متوقع ہے۔

    نوازشریف،مریم نوازسعودی عرب میں شاہی خاندان کےخصوصی مہمان ہوں گے ، دونوں رمضان کا آخری عشرہ مکہ اور مدینہ میں گزاریں گے۔

  • مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا میں اختلافات، کئی رہنماؤں کو شوکاز جاری

    مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا میں اختلافات، کئی رہنماؤں کو شوکاز جاری

    ایبٹ آباد: پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا میں اختلافات کے باعث کئی رہنماؤں کو شوکاز جاری کر دیے گئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا میں اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ہیں، مہتاب عباسی، ظفر اقبال جھگڑا، ارباب خضر حیات، فرید مفکر اور ایصال خان کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام رہنماؤں کو پارٹی عہدوں سے بھی الگ کر دیا گیا ہے اور شوکاز نوٹس کے 15 دنوں میں جواب طلب کیا گیا ہے، یہ نوٹسز صوبائی جنرل سیکریٹری مرتضیٰ جاوید عباسی نے جاری کیے ہیں۔

    تاہم دوسری طرف مرتضیٰ جاوید عباسی کی جانب سے اپنے ہی جاری کردہ شوکاز نوٹس کی تردید کر دی گئی ہے۔

  • پیپلزپارٹی کی شدید مخالفت کے باوجود مسلم لیگ ن کا ‘فری آٹا اسکیم’ شروع کرنے کا انکشاف

    پیپلزپارٹی کی شدید مخالفت کے باوجود مسلم لیگ ن کا ‘فری آٹا اسکیم’ شروع کرنے کا انکشاف

    اسلام آباد : پیپلزپارٹی کی شدید مخالفت کے باوجود مسلم لیگ کا فری آٹا اسکیم شروع کرنے کا انکشاف سامنے آیا ، پیپلزپارٹی نے فری آٹا کے بجائے شہریوں کو پیسے دینے کی تجویز دی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق فری آٹا اسکیم پر مسلم لیگ ن کے سولو فلائٹ لینے کا انکشاف سامنے آیا ، ذرائع نے بتایا کہ ن لیگ نے اتحادیوں کی مخالفت کے باوجود فری آٹا سکیم کا آغاز کیا، پیپلزپارٹی نے فری آٹا سکیم کی شدید مخالفت کرتے ہوئے وزیراعظم، کابینہ میں تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

    پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ نے پیپلزپارٹی کی مخالفت کے باوجود مفت آٹا اسکیم شروع کی، پیپلزپارٹی نے فری آٹا کے بجائے شہریوں کو پیسے دینے کی تجویز دی تھی، پیپلزپارٹی کی بزریعہ بینظیر سپورٹ پروگرام پیسے دینے کی تجویز تھی۔

    ذرائع نے کہا کہ شہریوں کو نقد امداد کیلئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا ڈیٹا موجود تھا اور پیپلزپارٹی نے ماہ رمضان میں فری آٹا تقسیم میں مشکلات اور سنگین مسائل کی نشاندہی کی تھی۔

    پی پی ذرائع نے بتایا کہ مسائل کی نشاندہی کے باوجود فری آٹا سکیم کے آغاز پر افسوس ہوا، حکومت اہم فیصلوں میں اتحادیوں کو یکسر نظر انداز کر رہی ہے۔

    ذرائع کے مطابق حکومت نے فری آٹا سکیم کا آغاز میڈیا پر تشہیر کیلئے کیا ہے، وزیراعظم کا فری آٹا اسکیم معائنہ کیلئے ہیلی کاپٹر پر جانا مضحکہ خیز ہے۔

    پی پی ذرائع کا کہنا ہے کہ فری آٹا سکیم عالمی سطح پر ملک کی جگ ہنسائی کا سبب بن گئی ہے ، شہریوں کی لمبی قطاروں کو عالمی میڈیا دکھا رہا ہے جبکہ سندھ میں فری آٹا کے بجائے نقد امداد کا منصوبہ کامیاب رہا۔

    فری آٹا اسکیم اسکینڈل کی صورت حکومتی گلے کی ہڈی بنے گا، پحکومت کی فری آٹا اسکیم اب تک متعدد شہریوں کی جانیں لے چکی ہے۔