Tag: مسلم لیگ ن

  • مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کونیاوزیراعظم چُن لیناچاہیے‘فوادچوہدری

    مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کونیاوزیراعظم چُن لیناچاہیے‘فوادچوہدری

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما کا کہناتھاکہ کیاوزیراعظم اس قابل رہ گئے ہیں کہ وہ ملک چلاسکیں،انہوں نےکہاکہ مسلم لیگ(ن)کی پارلیمانی پارٹی کونیاوزیراعظم منتخب کرلینا چاہیے۔

    تفصیلات کےمطابق سپریم کورٹ کےباہر میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کا کہناتھاکہ عدالت نےکہا تھا ثابت کریں حسین نوازبینفیشل اونر ہیں،انہوں نےکہاکہ دستاویزات سےثابت ہوتا ہےحسین نوازکاجائیدادسے کوئی تعلق نہیں ہے۔

    پی ٹی آئی کے رہنما نے کہاکہ منراو کمپنی کی مالک مریم نوازشریف ہیں،جبکہ قطری کی کہانی توناقابل یقین ہے۔انہوں نےکہاکہ ان کے پاس تو2006کے بھی کاغذات نہیں ہیں۔

    فواد چودھری کا کہناتھاکہ سلمان اکرم راجہ نے واضح طور پر کمیشن کی مخالفت کی ہے،انہوں نے کہا کہ اس کیس میں شریف خاندان کے تین وکلا ہیں،تینوں کاموقف الگ الگ ہے۔

    تحریک انصاف کے رہنما کا کہناتھاکہ نوازشریف کاموقف بچوں سے،بچوں کااپنے انٹرویوسے موقف الگ ہے۔انہوں نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ کے دلائل کے بعد اٹارنی جنرل کے دلائل شروع ہوں گے۔

    فواد چودھری نےکہا کہ 10دن میں دودھ کادودھ، پانی کا پانی ہوجائے گا،انہوں نے مسلم ن کے ایم این ایز کوکہا کہ وہ بھی آکرکیس کی سماعت دیکھیں۔

    واضح رہےکہ تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کاکہناتھاکہ آخرکار حسین نواز کے وکیل نے مان لیاکہ مریم چند ماہ کے لیے ٹرسٹی تھیں۔

  • لاہور: ن لیگی جنرل کونسلر کے ڈیرے پر خاتون کا قتل

    لاہور: ن لیگی جنرل کونسلر کے ڈیرے پر خاتون کا قتل

    لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقہ لوئر مال میں مسلم لیگ ن کے جنرل کونسلر کی جانب سے بلائی جانے والی پنچائیت میں بھائی نے فائرنگ کر کے 3 بچوں کی ماں کو قتل کردیا۔ فائرنگ سے 2 افراد زخمی بھی ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ 3 بچوں کی ماں حسن کی اہلیہ شازیہ نے پسند کی شادی کی تھی۔ شادی کے بعد شازیہ کسی دوسرے مرد کے ساتھ گھر سے فرار ہوگئی تھی۔

    پولیس کے مطابق آج شازیہ عدالت میں 164 کا بیان دینے گئی تھی کہ اسے کسی نے اغوا نہیں کیا۔ عدالت سے شازیہ کو اس کے رشتے دار شہزاد جنرل کونسلر کے ڈیرے پر لے آئے جہاں پنجائت جاری تھی کہ اچانک بھائی اکرم نے پستول سے بہن شازیہ پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے شازیہ موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ مقتولہ کے 2 رشتے دار عدنان اور منور بی بی بھی زخمی ہوگئے۔

    واقعہ کے بعد جنرل کونسلر اور ملزم اکرم موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ڈیڈ ہاؤس منتقل کیا جبکہ زخمیوں کو اسپتال پہنچایا۔

    ایس پی انویسٹی گیشن سٹی سید قرار کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ درخواست آنے پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔

    دوسری جانب کونسلر شہزاد کی والدہ نے میڈیا کو بتایا کہ جس وقت فائرنگ ہوئی ملزم اس کی آنکھوں کے سامنے فرار ہوا۔ جائے وقوعہ سے شراب کی خالی بوتلیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔

  • تحریک انصاف سمجھتی ہے جھوٹ سے سب کوگمراہ کرلیاجائے گا‘مریم اورنگزیب

    تحریک انصاف سمجھتی ہے جھوٹ سے سب کوگمراہ کرلیاجائے گا‘مریم اورنگزیب

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوازشریف نے پارلیمنٹ اورقوم سے خطاب میں کوئی غلط بیانی نہیں کی،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سمجھتی ہےکہ جھوٹ بول کر سب کوگمراہ کرلیاجائےگا۔

    تفصیلات کےمطابق سپریم کورٹ میں پاناماکیس کی سماعت کے بعد عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا کہ پٹیشن اور دائر کی گئی،اس سےمتعلق ثبوت کوئی نہیں جمع کرایاگیا۔

    وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نےکہاکہ خان صاحب مریم نواز مہذب والد کی مہذب بیٹی ہیں،انہوں نے کہا کہ ہمارے اجلاسوں میں توں توں کی باتیں نہیں ہوتی ہیں۔

    مریم اورنگزیب کا کہناتھاکہ تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں کو کنٹینرز پرکھڑے ہوکر باتیں کرنے کی عادت ہے،انہوں نے آج کی سماعت میں کسی قسم کا ثبوت فراہم نہیں کیاگیا۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما سلیم ضیا نے کہا کہ سمجھ نہیں آرہا کہ سراج الحق کس کے ساتھ ہیں،انہوں نے کہا کہ آزادکشمیرکے انتخابات میں جماعت اسلامی کےامیر ہمارے اتحادی ہیں جبکہ خیبرپختونخواہ میں وہ تحریک انصاف کے اتحادی ہیں۔

    مزید پڑھیں:کروڑوں کے تحائف مغل شہزادے اپنے والدین کونہیں دیتے تھے‘شیخ رشید

    واضح رہےکہ اس سےقبل عوامی مسلم لیگ کےسربراہ شیخ رشید کا کہناتھاکہ کروڑوں کےتحائف مغل شہزادوں بھی اپنے والدین کو نہیں دیتے تھے۔

  • خالی نعروں اور تقریروں سےتبدیلی نہیں آتی،شہباز شریف

    خالی نعروں اور تقریروں سےتبدیلی نہیں آتی،شہباز شریف

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہناہےکہ خالی نعروں اور تقریروں سے تبدیلی نہیں آتی،عوام کی خدمت کے لیے مٹی کے ساتھ مٹی ہونا پڑتاہے۔

    تفصیلات کےمطابق ن لیگی وفدسےملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف حریفوں کوتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عوام ذاتی مفادکی خاطرملک کوداؤ پرلگانےوالوں کی سیاست پہچان چکے ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا لیگی وفد سے ملاقات میں کہناتھاکہ مسلم لیگ ن کا اوڑھنا بچھوناعوام کی خدمت ہے۔

    شہبازشریف نےسیاسی حریفوں کوہوش کےناخن لینےکامشورہ دیتےہوئےشکست خوردہ قراردیابولےحکومت کاہرقدم عوام کی ترقی اور ملک کی خوشحالی کےلیےہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہناتھا کہ وزیراعظم میاں محمدنوازشریف کی قیادت میں مخلصانہ اقدامات کاسلسلہ جاری رہےگا۔

    مزید پڑھیں:جناح اسپتال میں بوڑھی مریضہ کا ٹھنڈے فرش پر علاج، مریضہ دم توڑ گئی

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے جناح اسپتال میں مریضہ نے فرش پر تڑپ تڑپ کر جان دے دی تھی،حکام اے آروائی نیوز کی جانب سے توجہ دلانےکےباوجود میٹنگ میں مصروف رہے۔

  • مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی میاں‌ فاروق مستعفی

    مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی میاں‌ فاروق مستعفی

    فیصل آباد: مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی میاں محمد فاروق مستعفی ہوگئے، انہوں نے اپنے استعفی وزیراعظم کو ارسال کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندہ فیصل آباد قمر زمان کے مطابق ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی میاں محمد فاروق نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفی دے دیا اور اپنا استعفیٰ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو ارسال کردیا۔

    فیصل آباد کے حلقہ این اے 80 سے منتخب لیگی رکن اسمبلی میاں محمد فاروق بیٹے قاسم فاروق کو چیئرمین ضلع کونسل کا ٹکٹ نہ دینے پر ن لیگ کی قیادت سے نالاں تھے اور اب انہوں نے استعفی دے دیا۔

    میاں فاروق نے استعفیٰ میں وزیراعظم کو مخاطب کیا ہے کہ 32 سال قبل آپ کے ساتھ سیاست کا آغاز کیا تھا اور آپ ہی قیادت میں سیاست ختم کررہا ہوں آ،پ کے دیے گئے ٹکٹ پر 2013ء میں چھٹی بار منتخب ہوا لیکن اب آپ کی امانت آپ کے سپرد کررہا ہوں۔

    انہوں نے مزید لکھا کہ نواز شریف صاحب وفادار اور مفاد پرست میں فرق ہونا چاہیے مرتے دم تک آپ کا وفادار رہوں گا۔

  • کل اسمبلی کوڈی چوک بنانےکی کوشش کی گئی،طلال چوہدری

    کل اسمبلی کوڈی چوک بنانےکی کوشش کی گئی،طلال چوہدری

    اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہناہے کہ کل اسمبلی کو ڈی چوک بنانے کی کوشش کی گئی۔انہوں نے کہا کہ دربدرہونےپرکچھ لوگوں کواسمبلی کی اہمیت یادرآرہی ہے۔

    تفصیلات کےمطابق اسلام آباد الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ کل اسمبلی کوڈی چوک بنانےکی کوشش کی گئی۔ ڈی چوک کوصاف کیااسمبلی کوبھی صاف کریں گے۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ کچھ لوگوں کوسیاسی یتیم ہونےپراسمبلی کی اہمیت یاد آگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کےخلاف کیس بہت سادہ ہے۔

    مزید پڑھیں:قومی اسمبلی کا اجلاس: اسپیکر کا گھیراؤ، پی ٹی آئی نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں

    طلال چوہدری کا مزید کہناتھاکہ دوسرے کونااہل کرانےکی کوشش کرنے والےخود نااہل ہیں۔انہوں نے کہا کہ ثبوتوں کا دعویٰ کرنےوالےآج پاناماکیس سےبھاگ رہےہیں۔

    مزید پڑھیں:ہنگامہ آرائی کر کے اسمبلی کے تقدس کو پامال کیا گیا، مریم اورنگزیب

    واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگ زیب وزیر مملکت نے تحریک انصاف کا نام لیے بغیر تنقید کا نشانہ بنتے ہوئے کہاتھاکہ ایک پارٹی کا کام ہرجگہ ہنگامہ آرائی کرنا ہے،سپریم کورٹ ہو یا پارلیمنٹ یہ پارٹی ہر کارروائی کو روکنا چاہتی ہے۔

  • فیصلہ حق میں نہ آئےتوپی ٹی آئی اعتراض کرتی ہے،محسن رانجھا

    فیصلہ حق میں نہ آئےتوپی ٹی آئی اعتراض کرتی ہے،محسن رانجھا

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما محسن رانجھا کا کہناہے کہ فیصلہ پاکستان تحریک انصاف کے حق میں نہ آئے تو وہ اعتراض کرتی ہے۔

    تفصیلات کےمطابق پانامہ لیکس کیس کی سماعت کے بعد لیگی رہنماؤں نے عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما محسن رانجھا کا کہناتھا کہ عمران خان نے آج عدالت میں بھی یوٹرن لیا۔

    ن لیگ کے رہنما عابد شیر علی نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے وکیل نعیم بخاری نےکمیشن کےبائیکاٹ کاکہاہےجوتوہین عدالت کےزمرےمیں آتاہے۔

    وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان نے کہا کہ عمران خان کی ہٹ دھرمی کے باعث کیس مزید تاخیر کا شکار ہوا۔تحریک انصاف ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈال رہی ہے۔

    انوشہ رحمان کا کہناتھا کہ ہم کام کرنا چاہتے ہیں ایک شخص کی ہٹ دھرمی ترقی کو روک رہی ہے،یہ نہ پاکستان کے عوام کو مانتے ہیں نہ اداروں کو مانتے ہیں،آپ کے نزدیک سیاست جھوٹ ہوگی ہمارے لیے سیاست عبادت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عدالت میں واضح کیا کہ وزیراعظم کی تقاریر میں کوئی تضاد نہیں،وکیل نے کاغذات اور قانون کی روشنی میں بتایا کہ مریم وزیراعظم کے زیرکفالت نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ وزیر مملکت انوشہ رحمان نےمزیدکہا کہ سپریم کورٹ کمیشن بنائے یا خود کیس سنے ہمیں دونوں قبول ہیں۔

  • عمران خان راہ فرار اختیار کرنا چاہتے ہیں، طلال چوہدری

    عمران خان راہ فرار اختیار کرنا چاہتے ہیں، طلال چوہدری

    اسلام آباد : مسلم لیگ (ن) کے طلال چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان عدالت میں کوئی ثبوت فراہم نہ کر سکے وہ جوڈیشل کمیشن میں کیا ثابت کر سکیں گے اسی لیے راہ فرار اختیار کر رہے ہیں۔

    طلال چوہدری پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کے بیان پر تبصرہ کر رہے تھے جس میں عمران خان نے پانامہ کیس پر جوڈیشل کمیشن کے قیام کو مسترد کردیا تھا۔

     اسی سے متعلق : پانامہ کیس میں کمیشن کے قیام کو مسترد کرتے ہیں، عمران خان

    رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے عمران خان کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے پاس الزامات کے سوا کچھ نہیں ہے وہ عدالت کے سامنے کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکے تو جوڈیشل کمیشن کے سامنے کیا شواہد لے کر آئیں گے؟ یہ لوگ صرف معززعدالت اور قوم کا قیمتی وقت برباد کرنا چاہتے ہیں۔

    مسلم لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ پانامہ کیس پر جوڈیشل کمیشن کے قیام کے حوالے سے کل لیگی وکلاء عدالت میں اپنا موقف پیش کریں گے ہم چاہتے ہیں کہ پاناما کیس کا فیصلہ جلد از جلد ہو جس کے لیے معزز عدالت روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرے تو خوشی ہو گی۔

    انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ پر مکمل اعتماد ہے یہی وجہ ہے کہ میاں محمد نواز شریف نے خود پہل کرتے ہوئے سب سے پہلے سپریم کورٹ کو تحقیقات کے لیے خط لکھا تھا اب سپریم کورٹ جو بھی فیصلہ کرے گی ہمیں قبول ہوگا۔

  • تین ہفتے گذر گئے،گورنرسندھ تاحال زیرِعلاج ہیں

    تین ہفتے گذر گئے،گورنرسندھ تاحال زیرِعلاج ہیں

    کراچی : سندھ کے نئے گورنر ریٹائرڈ جسٹس سعید الزماں صدیقی تین ہفتےگذر جانے کے باوجود تاحال مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق 30 نومبر کو گورنر کا حلف اُٹھانے والے ریٹائرڈ جسٹس سعید الزماں صدیقی نے اب تک اپنے دفتری امور کی انجام دہی کا آغاز نہیں کرسکے ہیں ۔

    یاد رہے وہ بیماری کے باعث حلف اٹھانے کے بعد مزار قائد پر حاضری بھی نہیں دے سکے تھے جس کے بعد انہیں مقامی اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کرلیا گیا تھا تا ہم تین ہفتوں بعد بھی نہیں کہا جاسکتا کہ وہ کب دفتری امور کی انجام دہی کے لیے دستیاب ہو سکیں گے۔

    سرکاری ذرائع اور معالجین کا کہنا ہے کہ کہ گورنر کی طبیعیت اب بہتر ہے، انہیں سینے میں انفیکشن کے باعث سانس لینے میں دقت کا سامنا تھا جس کے باعث 79 سالہ گورنر سندھ کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہان طبیعت کی بحالی کے بعد وی آئی پی روم میں منتقل کردیا گیا تھا۔

    تا ہم تین ہفتے گذ جانے کے باوجود اسپتال انتظامیہ یہ بتانے سے قاصر نظر آتے ہیں کہ گورنر سندھ کو کب تک اسپتال سے چھٹی دے دی جائے گی اور وہ معمول کے کاموں کی انجام دہی کے لیے دستیاب ہو سکیں گے۔

    واضح رہے گزشتہ ماہ گورنر سندھ عشرت العباد کو سبکدوش کر کے ریٹائرد جسٹس سعید الزماں صدیقی کو گورنر نامزد کیا گیا تھا جنہوں نے 30 نومبر کو اپنے عہدے کا حلف اُٹھایا تھا۔

  • رکن قومی اسمبلی کے کمرے سے لیگی خاتون کارکن کی لاش برآمد

    رکن قومی اسمبلی کے کمرے سے لیگی خاتون کارکن کی لاش برآمد

    لاہور:مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی کو الاٹ ریس کورس کے علاقے میں قائم فیڈرل لاجز کے کمرے سے35 سالہ خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

    تفصیلات کےمطابق لاہورمیں فیڈرل لاجزکےکمرےسے پینتیس سالہ سمیعہ کی لاش برآمد ہوئی ہےکمرہ ن لیگ کےایم این اے چوہدری اشرف کاہے۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری اشرف کاکہناہےوہ اس بارےمیں نہیں جانتےکہ خاتون کو کمرہ کس نے دیا۔انہوں نے
    بتایاسمعیہ کےشوہرنےفون کرکےاپنی اہلیہ سےمتعلق پوچھا تھا۔

    لیگی رہنماکےمطابق مقتولہ وزیراعظم کےچیف سکیورٹی آفیسرکےعزیز کی شادی میں شرکت کےلیےشورکورٹ سےلاہور آئی تھی۔

    سول لائنزڈویژن پولیس نے کمرے سے شواہد اکھٹے کرلیے ہیں۔ذرائع کا کہناہے کہ یہ ناممکن ہے کہ کوئی شخص کسی رکن اسمبلی کے ریفرنس کے بغیر یہاں قیام کرلے۔

    مزید پڑھیں:اسٹیج اداکارہ قسمت بیگ دم توڑ گئیں

    واضح رہے کہ تین روز قبل لاہور کے علاقےہربنس پورہ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی اسٹیج اداکارہ قسمت بیگ اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئیں تھی۔