Tag: مسلم لیگ ن

  • اپوزیشن کی جانب سے بنائی گئی تین رکنی کمیٹی کی اسپیکرقومی اسمبلی سے ملاقات

    اپوزیشن کی جانب سے بنائی گئی تین رکنی کمیٹی کی اسپیکرقومی اسمبلی سے ملاقات

    اسلام آباد: اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے تین رکنی کمیٹی نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات کر کے سوالنامہ جمع کروادیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق آج اسمبلی اجلاس کی کاروائی سے قبل اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے مشترکہ تین رکنی کمیٹی نے اسپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر میں ملاقات کر کے پانامہ لیکس سے متعلق سوالنامہ ایاز صادق کو جمع کروادیا ہے۔

    کمیٹی کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اگر کل وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اسمبلی اجلاس میں پیش نہیں ہوئے تو اپوزیشن کی جانب سے اجلاس کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔

     *وزیرِاعظم اسمبلی کے کٹہرے میں،اپوزیشن کے 7 سوالات

     ملاقات کے دوران کمیٹی نے اسپیکر اسمبلی سے درخواست کی ہے کہ اجلاس میں وزیر اعظم کے خطاب کے بعد اپوزیشن کے اراکین کو بھی بات کرنے کا موقع فراہم کیا جائے۔

    واضح رہے آج بھی وزیر اعظم کے اسمبلی میں نہ آنے کے باعث اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے اجلاس کا بائیکاٹ کیا گیا ہے۔

    اس موقع پر سینٹر اعتزاز احسن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کا راستہ دیکھتے دیکھتے تھک گئے ہیں، اپوزیشن کے اراکین چاہتے ہیں کہ وزیر اعظم اجلاس میں شرکت کر کے پانامہ لیکس کے حوالے سے اٹھنے والے سوالات کا جواب دیں۔

    مزید پڑھیں : کاسا 1000:چار فریقی توانائی منصوبے کی تعمیر کا افتتاح، وزیر اعظم نواز شریف کی شرکت

     یاد رہے وزیر اعظم پاکستان تین روزہ قومی دورے پر تاجکستان میں موجود ہیں۔
  • مری ہاؤس کی تزئین و آرائش کا حکم

    مری ہاؤس کی تزئین و آرائش کا حکم

    اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان نے مری ہاؤس کی تزئین و آرائش کا حکم دیتے ہوئے تینتالیس کروڑ روپے کے بجٹ کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق سارک کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلہ میں وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے مری ہاؤس کی تزئین و آرائش کی منظوری دیتے ہوئے 43 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دے دی۔

    مری ہاؤس میں قیمتی پتھر اور نیا فرینچر خریدا جائے گا، اس کام کی ذمہ داری نیشنل کالج آف آرٹس کے سپرد کرتے ہوئے سارے کام مکمل کرنے کے لئے آٹھ ماہ کا وقت دیا گیا ہے۔

    دوسری جانب تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کیا ہے کہ سارک سمٹ کے نام پر وزیر اعظم اپنا گھر سجا رہے ہیں، ذاتی گھر کی تزئین و آرائش کے لئے سرکاری خزانے سے پیسے لینا شرمناک عمل ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پہلے ہی راولپنڈی اسٹیٹ کے نام پرعوام کے گیارہ ارب روپے خرچ کئے جاچکے ہیں، جب لیڈرعوام کے پیسے کا بے دریغ استعمال کریں گے تو عوام پھر ٹیکس کیوں دیں؟

    وزیر اعظم کی صاحبزادی نے جوابی ٹوئٹ میں تحریک انصاف کے سربراہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان ابھی عمرہ ادا کر کے واپس آئے ہیں جھوٹ بولنے سے پرہیز کریں،اب سرکاری گھر بھی شریف فیملی کی ملکیت ہوگیا۔

    ترجمان وزیر اعظم کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مری ہاؤس کو محفوظ اور مزید خوبصورت بنانے کے لئے تزئین و آرائش کا کام کیا جارہا ہے۔

  • راولپنڈی : وفاقی وزیر اطلاعات نے ’راول ایکسپو‘ کا افتتاح کردیا گیا

    راولپنڈی : وفاقی وزیر اطلاعات نے ’راول ایکسپو‘ کا افتتاح کردیا گیا

    راولپنڈی:  وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے ’’راول ایکسپو‘‘ کا افتتاح کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آج راولپنڈی میں’’ راول ایکسپو‘‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کے اوپر پہلے بھی دھاندلی کے بے بنیاد الزامات لگائے گئے مگر عوام نے انہیں مسترد کردیا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا میں وفاقی حکومت کی جانب سے آپریشن کا آغاز کیا گیا، جس کے اچھے نتائج کے سبب خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر میں امن قائم ہوا۔

    وزیر اطلاعات نے مزید بتایا کہ ملک میں 2013 کے مقابلے حالات قدرے بہتر ہیں، یہی وجہ ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کار مستقل مزاجی سے ملک میں پیسہ لگا رہے ہیں۔

    بجلی کی پیداوار کو بڑھانے کے لئے ہماری حکومت نے بجلی کے کئی منصوبے شروع کئے جن کی تکمیل 2018 تک مکمل ہوجائے گی اور ان پروجیکٹ کے سبب ہزاروں میگاواٹ بجلی پیدا کی جاسکے گی۔

    اپوزیشن کی جانب سے کرپشن اور فراڈ کے خاتمے کے حوالے کسی کاروائی کا مطالبہ نہیں کیا گیا، مگر تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان روز اس کا مطالبہ کررہے ہیں۔

  • وزیراعظم کے استعفے کا سوال ہی پیدا نہیں‌ہوتا ، ایاز صادق

    وزیراعظم کے استعفے کا سوال ہی پیدا نہیں‌ہوتا ، ایاز صادق

    لاہور: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس میں وزیراعظم نواز شریف کا نام نہیں، ان کے استعفے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ آف شور کمپنیوں کے کاروبار میں ملوث افراد کا مکمل احتساب ہو گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ ہر چیز ان کی مرضی کے مطابق ہو لیکن ایسا نہیں ہو سکتا، ہر کسی کی مرضی کے ٹرمز آف ریفرنس نہیں بن سکتے۔

    انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے پاس مکمل اختیارات ہیں،حکومت نے جلسے جلوسوں کی بھی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے،کہیں بھی تصادم کا کوئی خدشہ نہیں ہے۔

  • گورنرسندھ کی تبدیلی کیلئے ایم کیوایم کامسلم لیگ ن سے رابطہ

    گورنرسندھ کی تبدیلی کیلئے ایم کیوایم کامسلم لیگ ن سے رابطہ

    کراچی: ایم کیوایم نے وزیر اعظم سے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کی تبدیلی کے لیے رابطہ کرلیا ۔

    گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کی تبدیلی کے لیے ایم کیو ایم کی جانب سے ایک بار پھر وفاقی حکومت سے رابطے ہوا۔ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں پیپلز پارٹی نے بھی گورنرسندھ کے سیاسی کردار کے بارے میں تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے سینئر رہنما نے وزیراعظم تک یہ پیغام پہنچایا کہ گورنر سندھ عشرت العباد مصطفی کمال اینڈ کمپنی کی سربراہی میں نئی سیاسی جماعت کی تشکیل میں پس پردہ کردار ادا کر رہے ہیں۔اس لئے گورنرسندھ اب وفاق کے نمائندے نہیں رہےجبکہ پیپلز پارٹی نے بھی گورنر سندھ کے سیاسی کردار اور مصطفی کمال کے ساتھ پس پردہ روابط کے بارے میں اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے، اس لئے گورنر سندھ کو تبدیل کیا جائے۔

    مسلم لیگ ن سندھ کی قیادت بھی گورنر سندھ کی تبدیلی کی خواہش مند ہےاور انہوں نے بھی وزیر اعظم کو بھی یہ باور کرایا ہے کہ سندھ کی بدلتی سیاسی صورتحال کے پیش نظر وفاقی حکومت صوبہ سندھ میں اپنے نمائندے کا تقرر کرے۔

  • اسلام آباد میں اگلا میئر مسلم لیگ ن کا ہوگا ، ڈاکٹر طارق فضل

    اسلام آباد میں اگلا میئر مسلم لیگ ن کا ہوگا ، ڈاکٹر طارق فضل

    اسلام آباد: وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے مئیر کے لیے مسلم لیگ ن کے پاس مطلوبہ تعداد موجود ہے جو آزاد امیدواروں کو شامل کر کے 29 بنتی ہے۔

    اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں آزاد امیدواروں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کو کہناتھا کہ مئیر کے انتخاب کے لیے 26 نشستوں کی ضرورت تھی تاہم ان کے پاس 29 امیدوار موجود ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ آزاد امیدواروں نے وزیر اعظم نوز شریف اور مسلم لیگ ن کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ اب اسلام آباد میں نظریات اور مثبت سوچ کی سیاست ہو گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے تمام منتخب ہو نے والے امیدوار ان کے لیے برابر ہیں اور ان کے مینڈیٹ کا احترام کریں گے۔

  • کراچی: منظور کالونی میں سیاسی جماعتوں کی ریلی میں تصادم 3 کارکنان زخمی

    کراچی: منظور کالونی میں سیاسی جماعتوں کی ریلی میں تصادم 3 کارکنان زخمی

    کراچی : شہر قائد کے علاقے منظور کالونی میں سیاسی جماعتوں کی ریلی کے بعد تصادم تین کارکنان زخمی ہوگئے۔

    تصادم کے بعد ایم کیو ایم کے کیمپ آفس میں توڑ پھوڑ بھی کی گئی ۔ذرائع کے مطابق منظور کالونی میں یوسی دو کے انتخابی کیمپ پر مسلم لیگ ن کی ریلی کے بعد تصادم ہوا جس سے ایم کیو ایم کے تین کارکنان زخمی ہوئے تصادم کے بعد ایم کیو ایم کے کیمپ آفس پر توڑ پھوڑ بھی کی گئی۔

    پولیس اور رینجرز نے موقع پر پہنچ کر حالات پر قابو پایا اور کئی کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔

    دوسری جانب بلدیاتی انتخابات کے تیسرا مرحلے میں انتخابی مہم ختم ہوگئی کراچی کے چھ اور پنجاب کے بارہ اضلاع میں پولنگ ہفتے کو ہوگی۔

  • لاہور میں ٹاس کے ذریعے مسلم لیگ ن کاامیدوار، فیصل آباد میں‌ پی ٹی آئی امیدوار کامیاب

    لاہور میں ٹاس کے ذریعے مسلم لیگ ن کاامیدوار، فیصل آباد میں‌ پی ٹی آئی امیدوار کامیاب

    لاہور: پنجاب میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں ٹاس کے ذریعے مسلم لیگ ن کا جنرل کونسلر منتخب ہوگیا ہے۔

    لاہور کے عزیز بھٹی ٹاون کی یونین کونسل نمبر 155 کے وارڈ نمبر 3 میں مسلم لیگ ن کے ابوالحسن اور ان کے مد مقابل پی ٹی آئی کے باو منور صادق نے برابر ووٹ 380 حاصل کئے۔

    حتمی فیصلے کے لئے ریٹرننگ آفیسر میاں نذیر احمد نے دونوں امیدواروں سے ٹاس کا فیصلہ قبول کرنے کا بیان حلفی لے لیا ۔

    بعدازان پانچ روپے کے سکے کے ذریعے مسلم لیگ ن کا ابوالحسن ٹاس جیت کر کونسلر منتخب ہوگیا، جس پر اس کے حامی خوشی سے پھولے نہ سماتے تھے۔

    دوسری جانب فیصل آباد میں یو سی ایک سو چوالیس میں ووٹ برابر ہونے پر ن لیگ اور پی ٹی آئی میں ٹاس پر فیصلہ ہوا، ٹاس جیتنے پر پی ٹی آئی کے امیدوار کاشف اسحاق کامیاب قرار دے دیئے گئے، جس پر ان کے حامیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

  • مجھے جنرل پاشا نے فون کرکے دھمکی دی تھی، جاوید ہاشمی

    مجھے جنرل پاشا نے فون کرکے دھمکی دی تھی، جاوید ہاشمی

    ملتان: مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ مجھے جنرل پاشا نے فون کرکے کہا تھا کہ میں نواز شریف، چوہدری نثار ، خواجہ آصف اور آپکو نہیں چھوڑوں گا۔

    کینٹ میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ مشاہد ااہ خان کے بیان سے کوئی تعلق نہیں میری مشاہد اللہ خان سے کوئی بات نہیں ہوئی نہ ہی کبھی میں نے آئی ایس آئی پر الزام لگایا ان کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ کہتا تھا کہ ڈسگارنٹڈ ایلیمنٹ میں کسی کا نام نہیں جانتا تھا نہ ہی مجھے پتہ کا کہاں شازش تیار کی گئی اور کون بندے لے کر آیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ مجھے عمران خان نے بتایا تھا کہ چیف جسٹس اسمبلیوں کو تحلیل کر دیں گے او ر3 مہنے ٹیکنوکریٹس کی حکومت رہے کی بھر الیکشن ہوں گے اور ریٹائرڈ جرنیلوں نے دھرنے کا منسوبہ بنیا تھا ان باتوں پر میں ناراض ہو کر گھر آجاتا تھا تو عمران خان بیان تبدیل کر لیتے تھے۔

     انہوں نے کہا کہ میں ایجنسیوں کے قریب رہنے والا نہیں ہوں میری جو معلومات تھیں وہ تحریک انساف کی معلومات تھیں جو مجھے عمران خان اور جہانگیر ترین نے بتائیں تھیں۔

    ایم کیو ایم کے مسئلہ پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ سیاسی و عسکری قیادت اس کا حل نکالیں مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ ایم کیو ایم کے استعفوں پر بھی سیاسی حل نکالنا چاہیئے پاکستان تحریک انصاف کو سینے سے لگا کر حق اختلاف رائے دینا چاہیئے اور ایم کیو ایم کو بھی۔

     انہوں نے کہا کہ نبیل گبول سے استعفی کیوں لیا گیا نائن زیرو میں الیکشن ایم کو ایم جیت گئی جو کہ سب کی ہار تھی انہوں نے کہا کہ صوبوں اور مرکز کی حکومتین اور عسکری قیادت کی چھوٹی غلطیوں کا خمیازہ قوم صدیوں بھگتتی ہے مشرقی پاکستان عوام کی نہیں بلکہ سیاسی و عسکری قیادت کی غلطوں سے ٹوٹا تھا ۔

  • جاوید ہاشمی ایک بار پھرن لیگ میں شمولیت کیلئے مشروط تیار

    جاوید ہاشمی ایک بار پھرن لیگ میں شمولیت کیلئے مشروط تیار

    ملتان : مسلم لیگ ن چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہونے اور پھر اسے بھی چھوڑ جانے والے جاوید ہاشمی ایک بار پھر مسلم میں شامل ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق میں باغی ہوں میں باغی ہوں کا نعرہ لگانے اور مسلم چھوڑ کر تحریک انصاف میں جانے والے جاوید ہاشمی کےدرمیان رابطےتیزہوگئے ہیں۔

    تحریک انصاف چھوڑنے سے پہلے ان کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ ن میں انہیں اہم معاملات پر اعتماد میںنہیں لیا گیا اور پھر تحریک انصاف چھوڑتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنے موقف سے ہٹ چکے ہیں۔

    لیکن اب شاید وہ گھر بیٹھے بیٹھے اکتا گئے ہیں اور مسلم لیگ ن کی جانب سے رابطے پر اپنا اکیلا پن دور کرنے کیلئے دوبارہ سرگرم ہونے پر تیار ہیں۔ بس شرط یہ ہے کہ نواز شریف آ کر ان سے ملاقات کرلیں۔

    نواز شریف نے ان کی بات مان لی تو جاوید ہاشمی ایک بار پھر ن لیگ کے پلیٹ فارم سے تقریر کرتے نظر آئیں گے۔