Tag: مسلم لیگ ن

  • ایک دوروزمیں قوم کوبہترخبرملےگی، احسن اقبال

    ایک دوروزمیں قوم کوبہترخبرملےگی، احسن اقبال

    اسلام آباد: وفاقی وزیر احسن اقبال نےکہاہے ایک دوروزمیں قوم اچھی خبرملے گی۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہناتھا کہ حکومت نے تحریک انصاف کی دو بنیادی شرائط تسلیم کرلی ہیں، انتخابی اصلاحات کےلئے کمیٹی اپنا کام کررہی ہے انہوں نے کہاتحریک انصاف کے رہنما ذاتیات پروزیراعظم کے استعفے کامطالبہ کررہے ہیں۔ وزیراعظم سے استفعے کا مطالبہ انحرافِ ٓآئین ہے۔ احسن اقبال نے کہاایک دو روزمیں قوم کوبہترخبرملےگی۔

    احسن اقبال نے بتایامذاکرات کے تیسرے دورمیں بھی تحریک انصاف کی کمیٹی مائنس ون فارمولے کی وکیل بن کر آئی تھی کسی کی ضد پر وزیراعظم کو ہٹا نہیں سکتے، اگرجوڈیشل کمیشن سے منظم دھاندلی ثابت ہوجائے تو وزیراعظم اور کابینہ کا بھی برقرار رہنے کا جواز نہیں، تحریک انصاف سے کہا ہے کہ ہم انتخابات کی شفاف تحقیقات کرانے کے لئے تیار ہی

  • مذاکرات کے لئے آئندہ اڑتالیس گھنٹے اہم ہیں، چوہدری نثار

    مذاکرات کے لئے آئندہ اڑتالیس گھنٹے اہم ہیں، چوہدری نثار

    اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹیوں کی آزادی وزارت ِ داخلہ کی ناک شروع ہونے سے پہلے ختم ہوجاتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ دونوں پارٹیاں عورتیں اور بچوں کو حفاظتی ڈھال کے طور ہر استعمال کررہی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتوں کی جانب سے روز کنٹینرز ہٹانے کا مطالبہ کیا جاتا ہے لیکن وہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ دھرنے کے شرکاء پاکستان کے شہری ہیں اوران کی حفاظت کی ذمہ داری وزارت ِ داخلہ کی ہے لہذا کنٹینر نہیں ہٹائے جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ لوگ آر ہے ہیں جارہے ہیں، انہیں بتایا جائے کہ کس مقام پر لاٹھی چارج ہوا ، یا دھرنے میں شامل کسی شخص کو روکا گیا ہو۔

    Chaudhary Nisar addresses press conference on… by arynews
    انہوں نے انکشاف کیا کہ آئی ایس آئی کی اطلاعات کے مطابق دھماکہ خیز مواد سے لبریز ایک گاڑی دھرنے کے شرکاء کو نشانہ بنانا چاہتی ہے ۔ عمران خان اور ڈاکٹرطاہر القادری اگر تحریری طور پر لکھ کردے دیں کہ حفاظت کی ذمہ داری دونوں افراد خود لیتے ہیں تو کنٹینر ہٹالئے جائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم نے مظاہرین کو کسی مقام پر نہیں روکا لیکن اگر قانون شکنی ہوئی تو پھر قانون اپنے دفاع کے لئے حرکت میں آئے گا۔ کسی کو بھی حساس عمارتوں پر حملے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ بامقصد مذاکرات کے لئے ہر وقت تیار ہیں اور مظاہرین کے آئینی مطالبات پر غور کیا جارہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ مثبت اشارے مل رہے ہیں اور امید ہے کہ آئندہ اڑتالیس گھنٹوں میں بہتری کی جانب پیش رفت ہوگی۔

    انہوں نے پاک افواج سے اظہار ِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ فوج جو پہلے ہی حالت ِ جنگ میں ہے اسے اس مشکل صورتحال سے باہر نکالیں تا کہ پاک فوج اپنی آئینی ذمہ داریوں پر بھرپور توجہ دے سکے۔

    چوہدری نثار نے وکلاء کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کے دفاع کے لئے وکیلوں کی جدو جہد ایک شاندار مثال ہے۔

    چوہدری نثار نے دھرنے اور احتجاج کی باعث اسٹاک مارکیٹ میں ہونے والی مندی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال سے روپے کی قدر متاثر ہورہی ہے۔

  • خورشید شاہ کے بارے میں ریمارکس قابل مذمت ہیں، شرجیل میمن

    خورشید شاہ کے بارے میں ریمارکس قابل مذمت ہیں، شرجیل میمن

    اسلام آباد: وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ عمران خان کی اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کیلئے استعمال کی گئی زبان قابل مذمت ہے۔

    عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ عمران خان بازاری زبان استعمال کرنے سے گریز کریں،عمران خان پر تنقید نہیں کررہے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ عمران خان کے خلاف قوم کو مواد نہیں دے سکتے، عمران خان جمہوریت کی بات کریں، اقتدار کی ہوس چھوڑ دیں۔

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ عمران خان کی یوٹرن پالیسیوں اور یوٹرن بیانات سے پوری قوم واقف ہے اور انھیں ایک سیاسی پارٹی کا سربراہ سمجھتے ہیں لیکن اس کا یہ مقصد نہیں کہ وہ پیپلزپارٹی کے رہنماؤں پر تنقید کریں، کسی رہنما پر تنقید برداشت نہیں کریں گے۔

  • عمران خان اپنی ضد کی بنا پرتنہا کھڑے ہیں،راناثنا اللہ

    عمران خان اپنی ضد کی بنا پرتنہا کھڑے ہیں،راناثنا اللہ

     لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ لاہورمیں پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان اپنی ضد کی بنا پر آج تنہا کھڑے ہیں۔

    اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے آزادی مارچ پر مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کے مطالبات پر آئین و قانون کے مطابق ہی غور کیا جا سکتا ہے، لاہور میں بات کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ عمران خان نجانے کیوں اپنے بارے میں خوش فہمی کا شکار ہیں-

    انھوں نے کہا کہ احتجاجی سیاست اور دھرنے ملک و قوم کی خدمت نہیں، رانا ثناءاللہ نے کہا کہ عمران خان کی سیاست کا دوہرا معیار ہے، خود بنی گالہ میں ہے اور کارکن سڑکوں پر ذلیل و رسوا ہورہے ہیں۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ عمران خان کے نعرے صرف کارکنوں کو جھانسہ دینے کے لئےہیں۔

  • عمران خان اور چوہدری نثار کے درمیان کوئی رابطہ نہیں ہوا، شیری مزاری

    عمران خان اور چوہدری نثار کے درمیان کوئی رابطہ نہیں ہوا، شیری مزاری

    اسلام آباد : تحریک انصاف نے عمران خان اور چو ہدری نثار کے درمیان ہو نے والے رابطے پر لاعلمی ظاہر کردی ہے۔

    تحریک انصاف کی رہنما شیری مزاری نے کہاکوئی بیک ڈور چینل ہے نہ عید کے بعد سے آج دن تک حکومت سے کوئی رابطہ ہوا، چیف آزادی مارچ سیف اللہ  کا کہنا ہے عمران خان اور چوہدری نثار میں رابطہ معمول کی بات ہے وہ اچھے دوست ہیں، دونوں کے درمیان رابطے پرانی بات ہے،انھوں نے کہالانگ مارچ کی تیاری مکمل ہے،آزادی مارچ ہرحال میں ہو گا۔

  • نواز حکومت کا کے پی کے میں تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ

    نواز حکومت کا کے پی کے میں تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ

    پشاور :مسلم لیگ ن نے خیبر پختون خوا میں تحریک انصاف کی حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کرلیا. تحریک انصاف نے انتخابی دھاندلیوں کے خلاف احتجاج کرکے وفاقی حکومت پر دباؤ بڑھایا تو ن لیگ نے بھی خیبر پختوں خوا میں سیاسی ہتھیار آزمانے کی دھمکی دے دی ۔

    خیبر پختون خوا اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر سردار اورنگزیب نلوٹھہ کا کہنا ہے کہ وہ دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر جلد تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف قرارداد جمع کرائیں گے ۔ سردار اورنگزیب نلوٹھہ کا کہنا ہے اسمبلی اجلاس بلائے جانے کے بعد بھاری اکثریت سے تحریک انصاف حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد منظور کرائی جائے گی

  • چوہدری نثارنواز شریف کو پھرجدہ بھجوانا چاہتے ہیں،شرجیل میمن

    چوہدری نثارنواز شریف کو پھرجدہ بھجوانا چاہتے ہیں،شرجیل میمن

    صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ چوہدری نثار اپنے مشوروں کے ذریعے میاں نواز شریف کو ایک مرتبہ پھر مستقل طور پر جدہ بھجوانا چاہتے ہیں مسلم لیگ ن جمہوریت کی بساک لپٹنے میں پل کر کردار ادا کر رہی ہے ماضی میں بھی انہی لوگوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں جمہوریت ختم ہوئی،

    اپنے دفتر میں محکمہ بلدیات کے افسران کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے دوراقتدار میں نواز شریف اور طاہر القادری نے لانگ مارچ کئے لیکن ہم نے ان کا مقابلہ آمرانہ سوچ سے نہیں سیاسی ذہن سے کیا اور یہی وجہ تھی کہ کسی پر بھی ایک بھی لاٹھی نہیں برسی لیکن موجودہ مسلم لیگ نواز کی حکومت اپنے سیاسی حریفوں کیخلاف ملک کے اہم ادارے کا استعمال اورفوج و سیاسی جماعتوں کے درمیان تصادم چاہتی ہے

    اسلام آباد کو تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے قبل فوج کے حوالے کرنے کے عمل کو پیپلزپارٹی فوج کیخلاف سازش سمجھتی ہے ،انہوں نے وزیر اعظم کو مشورہ دیا کہ وہ ایسی تمام چیلنجز کو سیاسی ذہن استعمال کرتے ہوئے نمٹیں ناکہ آمرانہ سوچ کے ساتھ۔شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے مسلم لیگ ن کے تمام غیر آئینی اقدامات کو تحفظ فراہم کیا اب افتخار چوہدری کے بیٹے کو عمران خان کے خلاف استعمال کیا جارہا ہے