Tag: مسٹر بیسٹ

  • ارب پتی یوٹیوبر مسٹر بیسٹ شادی کےلیے رقم ادھار لینے پر مجبور

    ارب پتی یوٹیوبر مسٹر بیسٹ شادی کےلیے رقم ادھار لینے پر مجبور

    دنیا کے نمبر ون یوٹیوبر مسٹر بیسٹ جن کے ارب پتی ہونے میں کوئی شک نہیں وہ اپنی شادی کےلیے پیسے ادھار لینے پر مجبور ہوگئے۔

    دنیا بھر میں اپنی ویڈیوز کی وجہ سے مشہور انفلوئنسر جن کا اصل نام جمی ڈونلڈسن ہے جبکہ وہ یو ٹیوب پر مسٹر بیسٹ کے نام سے جانے جاتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ ان کے پاس زیادہ ذاتی پیسے نہیں ہیں اور وہ اپنی شادی کےلیے والدہ سے رقم ادھار لیں گے۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایک (سابقہ ٹوئٹر) پر انھوں نے پوسٹ شیئر کی کہ انھو نے اپنی آنے والی شادی کے اخراجات کی میں مدد کے لیے اپنی والدہ سے رقم ادھار مانگی ہے۔

    مسٹر بیسٹ نے ایکس پر کہا کہ "میرے پاس ذاتی طور پر بہت کم پیسے ہیں کیونکہ میں ہر چیز کی دوبارہ سرمایہ کاری کرتا ہوں (میرے خیال میں اس سال ہم کانٹینٹ پر ایک چوتھائی ارب خرچ کریں گے)”۔

    انھوں نے مزید لکھا کہ "ستم ظریفی یہ ہے کہ میں اپنی آنے والی شادی کی ادائیگی کے لیے اصل میں اپنی ماں سے ڈالرز ادھار لے رہا ہوں، تاہم اس میں کوئی شک نہیں کہ کاغذات کے تحت جو کاروبار میرے پاس ہیں وہ بہت قیمتی ہیں”۔

    سوشل میڈیا صارفین نے ان کی پوسٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ آپ نے ایک سلطنت بنائی، کانٹینٹ پر کروڑوں خرچ کیے اور پھر بھی شادی کے لیے ماں کی مدد، عاجزی برقرار رکھیں لیجنڈ۔

    ایک اور صارف نے لکھا کہ "لیکن جو پیسہ آپ اپنی ماں سے ادھار لے رہے ہیں وہ شاید آپ نے نے ہی انھیں دیے ہونگے، ایک شخص نے لکھا کہ "مجھے امید ہے کہ یہ ایک مذاق ہے، 10 سالہ بچے کے علاوہ کوئی بھی اس پر یقین نہیں کرے گا”۔

    https://urdu.arynews.tv/worlds-biggest-youtuber-mr-beast-collaboration-pakistani-youtuber/

  • دنیا کے سب سے بڑے یوٹیوبر مسٹر بیسٹ کا پاکستانی یوٹیبر کیساتھ تاریخی اشتراک

    دنیا کے سب سے بڑے یوٹیوبر مسٹر بیسٹ کا پاکستانی یوٹیبر کیساتھ تاریخی اشتراک

    دنیا بھر میں سب سے زیادہ سبسکرائبر رکھنے والے مسٹر بیسٹ نے پاکستانی یوٹیبر کیساتھ اشتراک کرلیا، ساجد رحمان نے سوشل میڈیا پوسٹ میں تفصیل بتادی۔

    پاکستانی نژاد امریکی یوٹیوبر ساجد رحمان سوشل میڈیا پر "زلمی” کے نام سے معروف ہیں، انھوں نے دنیا کے سب سے بڑے یوٹیوبر جمی ڈونلڈسن کے ساتھ تاریخی اشتراک کیا ہے، ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسٹر بیسٹ کی عرفیت سے مشہور یوٹیوبر بھی اس اشتراک کےلیے کافی پرجوش نظرآرہےہیں۔

    ساجد رحمان نے اپنے پیج زلمی سے ویڈیو پوسٹ کی ہے جس کے کیپشن میں انھوں نے بتایا ‘زلمی اور مسٹر بیسٹ پاکستان کا سب سے بڑا اشتراک جلد آ رہا ہے’, حال ہی میں انھوں نے مسٹر بیسٹ کا 50 گھنٹوں پر مشتمل آئس لینڈ سروائیول چیلنج بھی مکمل کیا تجا جس سے انکی عالمی شہرت میں اضافہ ہوا۔

    پاکستانی یوٹیوب کمیونٹی میں اس اشتراک نے نہ صرف جوش و خروش پیدا کر دیا ہے بلکہ اس اشتراک کو پاکستانی یوٹیوب کمیونٹی کے لیے ایک اہم سنگِ میل سمجھا جارہا ہے۔

    ممکنہ طور پر زلمی کی جانب سے مسٹربیسٹ کے ساتھ یہ تاریخی اشتراک پاکستان کی یوٹیوب تاریخ کا سب سے بڑا اشتراک ہو سکتا ہے، ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد سے دنیا بھر کے شائقین بےچینی سے انتظار کر رہے ہیں کہ انھیں آگے کیا دیکھنے کو ملے گا۔

    حال ہی میں زلمی نے اپنے یوٹیوب چینل پر مسٹر بیسٹ سے ملاقات کی ویڈیو اپ لوڈ کی، صرف 24 گھنٹوں کے اندر اسے ڈیڑھ ملین سے زائد افراد نے دیکھا جبکہ مسٹر بیسٹ نے پاکستانی نژاد ساجد کو اپنے اسٹوڈیو کا دورہ بھی کروایا۔

    زلمی نے اپنی پہلی ویڈیو مارچ 2022 میں ‘ایف ایم ریڈیو کے خراٹے’ کے نام سے اپ لوڈ کی، تاہم انھیں شہرت جنوری 2023 میں ملی جب ساجد نے اپنے بیٹے کے ساتھ "24 گھنٹوں میں 1 لاکھ روپے خرچ کرنے کا چیلنج” کے عنوان سے ویڈیو بنائی۔

    خیال رہے کہ اب تک لاکھوں سبسکرائبرز اور کروڑوں ویوز حاصل کرنے میں زلمی کامیب ہوچکے ہیں، انھوں نے اپنی فیملی لائف، ایڈونچرز اور گیمنگ کو ناظرین کے ساتھ بانٹنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوا ہے۔

  • مسٹر بیسٹ یوٹیوب سے ماہانہ کتنا کماتے ہیں؟ جان کر حیران رہ جائیں گے

    مسٹر بیسٹ یوٹیوب سے ماہانہ کتنا کماتے ہیں؟ جان کر حیران رہ جائیں گے

    ڈیجیٹل کانٹینٹ کریئٹر کی دنیا کے بے تاج بادشاہ امریکی یوٹیوبر مسٹر بیسٹ کی مبینہ آمدن کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر لیک ہوگیا۔

    یوٹئوب کے بادشاہ مسٹر بیسٹ کا اصل نام جمی ڈونلڈسن ہے وہ ڈیجیٹل کی دنیا میں اوور دی ٹاپ چیلنجز کی وجہ سے بہت مشہور ہیں جس کے بدلے مسٹر بیسٹ بھاری نقد انعامات دیتے ہیں۔

    اب حال ہی میں سوشل میڈیا صارف کی جانب سے مسٹر بیسٹ کی آمدن سے متعلق اسکرین شاٹ شیئر کیا گیا ہے، مبینہ اسکرین شاٹ کے مطابق مسٹر بیسٹ کی ماہانہ کمائی تقریباً 40 لاکھ ڈالر (ایک ارب 11 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے) سے زیادہ بتائی گئی ہے۔

    پوسٹ میں یہ بات بھی واضح کی گئی ہے کہ اس لیک اسکرین شاٹ کے حوالے سے فی الحال کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی ہے، اس لیے اس پر مکمل یقین نہ کیا جائے، ممکنہ طور پر یہ افواہ آٹے میں نمک کے برابر ہو۔

    اسکرین شاٹ لیک ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کا اس پوسٹ پر کمنٹ کرنے کا سلسلہ جاری ہے، بعض صارفین کے مطابق مسٹر بیسٹ کی آمدن اس سے زیادہ ہوگی۔

    خیال رہے کہ مسٹر بیسٹ کے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر ان کے چینل کو 364 ملین سبسکرائبرز حاصل ہیں، اس کے علاوہ ان کے یوٹیوب پر متعدد چینلز ہیں جبکہ وہ مختلف برانڈز کے ساتھ بھی کام کرتے ہیں۔

  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ نے منگنی کرلی

    یوٹیوبر مسٹر بیسٹ نے منگنی کرلی

    معروف یوٹیوبر مسٹر بیسٹ نے اپنی گرل فرینڈ تھیا بوائسن سے منگنی کرلی۔

    ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر سب سے زیادہ سبسکرائبر حاصل کرنے والے مشہور یوٹیوبر جیمز ڈونلڈسن المعروف مسٹر بیسٹ نے گرل فرینڈ اور گیمنگ اسٹیمر تھیا بوائسن کے ساتھ 2 سال ڈیٹنگ کرنے کے بعد منگنی کرلی۔

    مسٹر بیسٹ نے فوٹو اور ویڈیو شیئئرنگ ایپ انسٹاگرام پر منگنی کی چند تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔

    تصویر میں یوٹیوبر کو گرل فرینڈ کو منگنی کے لیے پروپوز کرتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ دوسری تصویر میں تھیا بوائسن انگوٹھی پہنے مسکرا رہی ہیں۔

    انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ارے، لڑکے نے یہ کر دکھایا۔‘

    تھیا بوائسن کا تعلق جنوبی افریقا سے ہے جبکہ وہ بھی اپنا چینل تھیا بیسٹی چلا رہی ہیں جس کے سبسکرائبر کی تعداد 40 ہزار سے زائد ہے۔

    امریکا میں رہائش پذیر 27 سالہ تھیا ٹوئچ پر گیمز بھی چلاتی ہیں اور مصنف بھی ہیں۔

    برطانوی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ منگنی دونوں خاندانوں کی موجودگی میں اس وقت ہوئی جب گیمنگ اسٹریمر تھیا بوائسن کی فیملی اپنی بیٹی کے ساتھ کرسمس منانے کے لیے جنوبی افریقہ سے امریکا پہنچی۔

    یاد رہے کہ مسٹر بیسٹ کی تھیا بوائسن کے ساتھ ملاقات ایک باہمی دوست کے ذریعے 2022ء میں جنوبی افریقا میں ہوئی تھی جہاں ان دونوں کے درمیان تعلقات کا آغاز یوٹیوب اور سائنس کے حوالے سے ہم خیالی کی وجہ سے ہوا۔

  • اب تک کے سب سے بڑے ریئلٹی شو کی میزبانی کون کرنے جارہا ہے؟

    اب تک کے سب سے بڑے ریئلٹی شو کی میزبانی کون کرنے جارہا ہے؟

    مشہور یوٹیوبر اب تک کے سب سے بڑے ٹی وی ریئلٹی شو کی میزبانی کرنے جارہے ہیں جسی کی انعامی رقم ملین ڈالر ہوگی۔

    یوٹیوب اسٹار ’مسٹر بیسٹ‘ ایمازون کے پرائم ویڈیو کے ساتھ ریئلٹی شو کے لیے اشتراک کریں گے، جس میں 1000 امیدوار 5 ملین ڈالرز کے نقد انعام کے لیے مقابلہ کریں گے، یہ ٹیلی ویژن کی تاریخ میں اب تک کی سب سے بڑی ادائیگی بھی ہوگی۔

    یوٹیوبر کا اصل نام جمی ڈونلڈسن ہے اور وہ صارفین کو بڑی رقم دینے کے لیے مشہور ہیں، وہ اس شو کے میزبان ہونے کے ساتھ ساتھ ایگزیکٹیو پروڈیوسر کے طور پر بھی کام کریں گے۔

    ایمازون نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کے پہلے سے کامیاب یوٹیوب شو ’بیسٹ گیمز‘کی بنیاد پر اب تک کا سب سے بڑا ریئلٹی کمپٹیشن سیریز منعقد کیا جارہا ہے۔ اس مقابلے میں ایک ہزار مدمقابل 5 ملین ڈالرز نقد انعام کے لیے مقابلہ کریں گے۔

    ادارے نے مزید بتایا کہ یہ ٹیلی ویژن اور اسٹریمنگ کی تاریخ میں انفرادی طور پر کسی شخص کو دیا جانے والا سب سے بڑا انعام ہوگا۔

    ’بیسٹ گیمز‘ کا پریمیئر پرائم ویڈیو پر منعقد ہوگا۔ اب تک امیدواروں کو دیے جانے والے چیلنجز کی نوعیت کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

    واضح رہے کہ مشہور یوٹیبور جمی ڈونلڈسن، جو دنیا بھر میں ’مسٹر بیسٹ‘ کے نام سے جانے جاتے ہیں، وہ سوشل میڈیا پر نہ صرف بہترین کانٹینٹ کریٹر بلکہ کاروباری شخصیت بھی ہیں۔

    نومبر 2022 میں مسٹر بیسٹ نے 244 ملین سے زیادہ سبسکرائبر حاصل کرتے ہوئے عالمی سطح پر سب سے زیادہ سبسکرائب شدہ یوٹیوبر بن کر تاریخ رقم کی تھی۔