Tag: مسٹر پرفیکشنسٹ

  • عامر خان کے بیٹے کی ڈیبیو فلم ’مہاراج‘ نیٹ فلکس پر ریلیز

    عامر خان کے بیٹے کی ڈیبیو فلم ’مہاراج‘ نیٹ فلکس پر ریلیز

    بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے بیٹے جیند خان کی ڈیبیو فلم ’مہاراج‘ کو عدالت سے کلین چٹ ملنے کے بعد نیٹ فلکس پر ریلیز کردی گئی۔

    جنید خان کی فلم ’مہاراج‘ کو 14 جون کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جانی تھی تاہم گجرات ہائی کورٹ کی جانب سے ہندو انتہا پسند گروہ کی درخواست پر فلم کو ریلیز ہونے سے روک دیا گیا تھا۔

    ہندو انتہا پسند تنظیم ’بجرنگ دَل‘ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ جنید خان کی فلم میں سناتن دھرم کی بے عزتی کی گئی ہے جو ہندوؤں کے جذبات مجروح کرنے کے ساتھ ساتھ بھارت میں امن و امان کی صورتحال کشیدہ کرسکتی ہے اسی لیے فلم پر بین لگایا جائے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Netflix India (@netflix_in)

    جس کے بعد گزشتہ روز بھارتی ریاست گجرات کی ہائیکورٹ میں اس کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے فلم ’مہاراج‘ کی نیٹ فلکس پر ریلیز پر عارضی حکمِ امتناع واپس لیتے ہوئے ریلیز کی اجازت دے دی۔

    گجرات کی عدالت نے ریمارکس دیے کہ فلم میں کوئی بھی قابل اعتراض چیز نہیں ملی، اس فلم سے درخواست گزار یا کسی بھی فرقے کے مذہبی جذبات مجروح نہیں ہوں گے۔

    عدالت نے مزید کہا کہ درخواست گزار کا بنیادی اعتراض یہ تھا کہ فلم کے چلنے سے ایک کمیونٹی کی بدنامی اور توہین ہوگی، عدالت سمجھتی ہے اس میں کوئی جان نہیں ہے۔

    عدالت نے اس فلم کو کلین چٹ دیتے ہوئے ریمارکس دیا کہ فلم مہاراج کی بنیاد وہ واقعات ہیں جو مہاراج لیبل کیس 1862 کے تناظر میں پیش آئے اور یہ کسی کمیونٹی کے جذبات کو مجروح نہیں کرتے۔

    واضح رہے کہ یہ فلم ایک گجراتی مصنف سورابھ شاہ کی 2013 کی کتاب کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے جو 1862 کے مشہور ہتک عزت کیس پر تحریر کی گئی تھی۔

  • عامر خان کو ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ کا خطاب کس اداکارہ نے دیا؟

    عامر خان کو ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ کا خطاب کس اداکارہ نے دیا؟

    ممبئی: بالی ووڈ میں ’مسٹر پرفیکشنسٹ ‘کے نام سے جانے جانے والے اداکار عامر خان  نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں یہ خطاب ایک معروف اداکارہ نے دیا تھا۔

    بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان پہلی بار مشہور کامیڈین کپل شرما کے شو میں بطور مہمان شرکت کی، انہوں نے شو میں اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق دلچسپ گفتگو کی۔

    شو کے دوران اداکار عامر خان نے انکشاف کیا کہ یہ جو ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ کا لیبل لگا اس کی ذمہ دار صرف و صرف ایک خاتون ہیں اور وہ شبانہ اعظمی جی ہے۔

    بالی ووڈ کے تینوں ’خانز‘ ایک ساتھ فلم میں کب نظر آئیں گے؟ عامر خان کا انکشاف

    عامر خان نے مزید کہا کہ جس وقت میں سینما میں نیا نیا آیا تھا تو اس وقت میں فلم ’دل‘ کی شوٹنگ کر رہا تھا، اسی دوران ایک دن فلم کے ڈائریکٹر اندر کمار، میں اور شبانہ اعظمی جی کیمرہ مین بابا اعظمی(شبانہ اعظمی کے بھائی) کے گھر موجود تھے، بابا اعظمی ٹاپ کے کیمرہ مین تھے، ہم اکثر ان کے گھر جایا کرتے تھے۔

    عامر خان نے کہا کہ ایک دن ہم ہمیشہ کی طرح فلموں کے بارے میں گفتگو میں مصروف تھے، گفتگو بہت گہری ہوگئی ، اسی دوران شبانہ جی چائے لے آئیں اور مجھ سے پوچھنے لگیں کہ عامر آپ شکر کتنی لو گے؟

    عامر خان نے کہا کہ میں بحث میں اتنا کھو گیا تھا کہ مجھے احساس نہیں ہوا کہ وہ کیا پوچھ رہی ہیں، میں نے مڑ کر ان کی طرف دیکھا، سوال سمجھنے اور جواب دینے میں مجھے 5 سیکنڈ لگے، پھر میں نے پوچھا گلاس کتنا بڑا ہے؟ جس کے بعد انہوں نے مجھے کپ دکھایا، میں ابھی تک اس بحث میں ہی کھویا ہوا تھا ، پھر میں نے پوچھا چمچہ کتنا بڑا ہے، انہوں نے مجھے چمچہ دکھایا اور پھر میں نے کہا ایک چمچ۔

    عامر خان کے مطابق شبانہ اعظمی نے یہ کہانی ہر جگہ سنائی، انہوں نے ہر ایک سے کہا کہ اگر آپ اس (عامر ) سے پوچھیں کہ چینی کتنی لیں گے؟، تو وہ آپ سے کپ اور چمچ کا سائز پوچھے گا۔

  • ’اختیارات ضبط کرنے کی سازش‘ عامر خان کے بھائی کا اداکار پر سنگین الزام

    ’اختیارات ضبط کرنے کی سازش‘ عامر خان کے بھائی کا اداکار پر سنگین الزام

    ممبئی: بالی ووڈ کے ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ عامر خان کے بھائی فیصل خان نے اپنے بھائی پر سنگین الزام عائد کیا ہے کہا کہ بھائی نے تمام اختیارات ضبط کرنے کی سازش کی تھی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ماضی میں اداکار عامر خان کے بھائی فیصل خان نے ایک انٹرویو میں یہ انکشاف کیا تھا کہ عامر خان نے انہیں پاگل ثابت کر کے ان کے تمام اختیارات ضبط کرنے کی سازش کی تھی۔

    فیصل خان نے کہا کہ’ ایک دن عامر خان میرے گھر پولیس اور ڈاکٹر لے آئے ار کہا کہ میری ذہنی حالت ٹھیک نہیں ہے، اس میں وہ مجھے ساتھ لے جانا چاہتے ہیں‘۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ عامر نے مجھ سے کہا کہ ہم تمہیں کلینک لے کر جائیں گے جہاں تمھارا معائنہ ہوگا اور اگر تم ہمارے ساتھ نہیں گئے تو  ڈاکٹر تمہیں انجیکشن دے گا اور تمہیں بے ہوش کر کے ہم ساتھ لے جائیں گے۔

    فیصل خان نے یہ بھی انکشاف کیا کہ 2007 میں عامر کی میرے پاس کال آئی اور اس نے مجھ سے کہا کہ ’’فیصل تم پاگل ہو اور کل عدالت میں تم اس بات کا اقرار کرتے ہوئے یہ کہو گے تم اپنے ذہنی کیفیت کے سبب اپنے فیصلے خود نہیں لے سکتےاور تمہیں ایک سرپرست کی ضرورت ہے‘‘۔

    فیصل خان نے بتایا کہ  میں یہ سن کر چونک اٹھا، عدالت میں جج نے مجھے کہا کہ آپ مینٹل اسپتال جائیں اگر وہ آپ کی دماغی حالت کو درست قرار دے دیتا ہے تو فیصلہ آپ کے حق میں دے دیا جائے گا اور اس کے بعد یہ کیس چلتا رہا۔

    واضح رہے کہ عامر اور فیصل کے تعلقات میں اُس وقت کچھ تلخی آ گئی تھی، جب فیصل نے عامر کو ’موقع پرست‘ کہہ دیا تھا۔

    جبکہ فیصل خان نے  آئیرا کی شادی میں بھی شرکت نہیں کی تھی، ان کی عدم موجودگی نے ایک بار پھر دونوں کے تعلقات کو ناخوشگوار قرار دے دیا ہے۔

  • عامر خان کو فلم روبوٹ کے سیکول کی آفر

    عامر خان کو فلم روبوٹ کے سیکول کی آفر

    نئی دہلی: بالی ووڈ کے فلم ’روبوٹ‘ کے دوسرے حصے کی فلم بندی کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔

    بالی ووڈ کے مشہور اداکار رجنی کانت کی فلم روبوٹ کے دوسرے حصے میں ان کا کردار کسی اور ادا کار کو دینے کی اطلاعات ہیں، اس بار ہدایتکار بالی وڈ مسٹر پرفیکٹ عامر خان کو رجنی کانت کی جگہ روبوٹ کا کردار دینا چاہتے ہیں، توقع کی جا رہی ہے کہ ایکشن سے بھر پور فلم روبوٹ کے سیکوئل میں عامر خان کی انٹری ہو سکتی ہے۔

    فلم کے پہلے حصے میں تو رجنی کانت نے اداکاری میں روبوٹ بن کر وہ غضب ڈھایا کہ لاکھوں متاثر ہوئے، یاد رہے کہ فلم کے سیکوئل میں رجنی کانت نے اداکاری سے معذرت کرلی تھی، جس کے بعد ہدایتکار نے تلاش مسٹر پرفیکٹ کو تلاش کیاہے، اور آفر دی ہے کہ عامر خان فلم میں روبوٹ کا کردار ادا کریں، اب مسٹر پرفیکٹ روبوٹ بننا پسند کریں گے یا نہیں یہ آنے والا وقت ہی بتائے گا۔

  • عامر خان مہنگی ترین گاڑی والے بالی ووڈ اسٹار

    عامر خان مہنگی ترین گاڑی والے بالی ووڈ اسٹار

    ممبئی: مسٹر پرفیکشنسٹ مہنگی ترین گاڑی کے معاملے میں بالی ووڈ کے تمام ستاروں سے بازی لے گئے، وزیرِاعظم من موہن سنگھ اور بزنس مین مکیش امبانی کے بعد عامر خان نے بھی دس کروڑ مالیت کی بم پروف کار خرید لی۔

    بالی ووڈ اداکار عامر خان بھی مہنگی گاڑیوں کے شوقین نکلے، اداکار نے حال ہی میں مہنگی ترین کار خرید کر بالی ووڈ کے تمام ستاروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، اداکار نے دس کروڑ روپے کی بم پروف کار (مرسڈیز بینز ایس 600) خریدی ہے۔

    اس ماڈل کی کار بھارت میں صرف وزیرِاعظم من موہن سنگھ اور مکیش امبانی کے پاس ہے۔

    عامر خان ان دنوں فلم کی شوٹنگ کر رہے ہیں جس میں لوک سبھا میں ہونے والی بد عنوانی عوام کے سامنے لائی جائے گی، عامر کے گاڑی خریدنے کی ایک وجہ انہیں ملنے والی دھمکیاں بھی بتائی جا رہی ہیں کیونکہ وہ اپنی سیکورٹی کو لے کر کوئی چانس نہیں لینا چاہتے۔