Tag: مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان

  • عامر خان نے فلم انڈسٹری سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیوں کیا تھا؟ اداکار کا انکشاف

    عامر خان نے فلم انڈسٹری سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیوں کیا تھا؟ اداکار کا انکشاف

    بالی ووڈ انڈسٹری میں 3 دہائیوں تک راج کرنے والے اداکار بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنی فیملی کے سامنے فلموں سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا لیکن بچوں نے ان سے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کو کہا۔

    حال ہی میں بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران اداکار عامر خان نے فلموں  سے ریٹائرمنٹ کے اعلان اور اس فیصلے پر سابقہ اہلیہ کرن راؤ کے جذباتی ہونے سے متعلق گفتگو کی۔

    عامر خان نے کہا کہ میں نے فلم لال سنگھ چڈھا کی شوٹنگ مکمل ہونے سے پہلے ہی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا تھا، کووڈ کے بعد مجھے احساس ہوا کہ 18سال کی عمر سے شروع ہونے والے کیرئیر میں، میری ساری توجہ سنیما اور فلموں پر ہی مرکوز رہی، اس دوران میں اپنی فیملی کو وقت ہی نہیں دے سکا یہاں تک کے اپنی سابقہ اہلیہ کو بھی وقت نہیں دے سکا۔

    عامر خان نے کہا کہ کووڈ کے دوران میں ایسے جذباتی لمحوں سے گزرا جب میں  نے فیملی کو وقت نہ دینے کے سبب  خود کو مجرم محسوس کیا، میں نے فیصلہ کیا کہ  گزشتہ 35 سالوں کے دوران میں نے متعدد فلمیں کی ہیں لیکن اب وقت آگیا ہے کہ کچھ وقت فیملی کے ساتھ گزاری جائے۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ مجھے یہ احساس 88 سال کی عمر کے بجائے 57 سال کی عمر میں ہی ہوگیا کیوں کہ تب تک بہت دیر ہوچکی ہوتی۔

    عامر خان نے کہا کہ جب میں ریٹائرمنٹ کی بات فیملی سے کی تو میرے بچوں سے مجھے ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر دوبارہ سوچنے کو کہا اور میری سابقہ اہلیہ کرن راؤ تنہائی میں میرے پاس آئیں اور آبدیدہ ہوگیئں۔

    عامر خان نے بتایا کہ کرن نے مجھ سے سوال کیا کہ کیا آپ ہمیں چھوڑ رہے ہیں؟ میں نے کہا، نہیں میں آپ کو نہیں بلکہ فلمیں چھوڑ رہا ہوں، جس پت مجھے کرن نے کہا کہ آ] ’ چائلڈ آف سینما‘ ہیں  اگر آپ فلمیں چھوڑ رہے ہیں تو آپ ہمیں چھوڑ رہے ہیں۔

    عامر خان نے مزید بتایا کہ کرن راؤ نہیں چاہتی تھی کہ میں ہر وقت گھر میں رہوں، جس کے بعد میں نے 6 فلمیں اس لیے سائن کی ہیں کیونکہ میں ایک اداکار کے طور پر اپنی  زندگی کے آخری 10 سالوں کو سب سے زیادہ نتیجہ خیز بنانا چاہتا ہوں۔

  • کرن راؤ نے عامر خان سے شادی کرنے کی وجہ بتادی

    کرن راؤ نے عامر خان سے شادی کرنے کی وجہ بتادی

    بالی ووڈ کی ہدایتکارہ کرن راؤ نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان سے شادی صرف گھر والوں کی وجہ سے کی۔

    بالی ووڈ کی ہدایتکارہ کرن راؤ نے بھارتی یوٹیوب چینل پر اپنی حالیہ گفتگو کے دوران شادی پر بات کرت ہوئے انکشاف کیا ہے کہ وہ شادی سے پہلے ایک سال تک عامر خان کے ساتھ  لیونگ اِن ریلیشن شپ‘ (شادی کے بغیر ایک ساتھ رہنا) میں رہی تھیں۔

    کرن راؤ نے کہا کہ میں نے اپنے والدین کی وجہ سے عامر خان سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا تھا، ہم نے سوچا کہ ہم ایک ساتھ رہ کر ایک جوڑے کے طور پر کام کر سکتے ہیں لیکن یہاں یہ اہم ہے کہ آپ کس طرح سے شادی کی تشریح کرتے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Kiran Rao (@raodyness)

    انہوں نے کہا کہ شادی میں شوہر کے بجائے اکیلی بیوی کو فرائض پورے کرنے کے لیے اکیلا چھوڑ دیا جاتا ہے، عورت پر گھر چلانے، خاندان کو ساتھ رکھنے کی بہت ذمہ داری ہوتی ہے۔

    کرن راؤ نے کہا کہ درحقیقت خواتین سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ وہ سسرال والوں سے رابطے میں رہیں اور شوہر کے خاندان سے دوستی کریں، یہ  توقعات بہت زیادہ اور منفی ہیں، یہ بہت خطرناک ہیں، اس پر ہمیں توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

    واضح رہے کہ کرن راؤ اور عامر خان نے باہمی رضامندی کے ساتھ 2021ء میں اپنی شادی ختم کر دی تھی اور بعد ازاں 2022ء میں باضابطہ طور پر علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

  • عامر خان نے 35 سال کے بعد اداکاری سے بریک لے لیا

    عامر خان نے 35 سال کے بعد اداکاری سے بریک لے لیا

    بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے اپنے فلمی کیریئر میں پہلی بار اداکاری سے بریک لے لیا۔

    عامر خان نے حال ہی میں دلی میں ایک ایونٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے کیرئیر پر بات کرتے ہوئے اس بارے میں بتایا کہ وہ ایکٹنگ سے بریک لے رہے ہیں اور آنے والے دیڑھ سالوں تک وہ ایکٹر کے طور پر کام نہیں کریں گے۔

    عامر خان کا کہنا تھا کہ مجھے لال سنگھ چڈھا کے بعد چیمپئنز میں بھی اداکاری کرنی تھی لیکن میں اب ایک وقفہ لینا چاہتا ہوں، اپنے خاندان کے ساتھ، اپنی ماں، اپنے بچوں کے ساتھ رہنا چاہتا ہوں۔

    عامر خان نے بتایا کہ میں اداکاری سے تھوڑی دیر کے لیے بریک لینا چاہتا ہوں، جب میں ایک اداکار کے طور پر کوئی فلم کرتا ہوں تو میں اس میں اتنا کھو جاتا ہوں کہ میری زندگی میں اور کچھ نہیں ہوتا۔

    بالی ووڈ کے اداکار نے بتایا کہ میں 35 سالہ طویل فلمی کیریئر میں اداکاری کرنے کے بعد پہلی بار ڈیڑھ سال کا بریک لئے رہا ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں 35 سال سے کام کر رہا ہوں اور میں نے اپنے کام پر پوری توجہ مرکوز رکھی  لیکن اب مجھے لگتا ہے کہ میرے قریب رہنے والوں کے ساتھ یہ مناسب نہیں ،اب مجھے کچھ وقت نکالنا ہوگا۔ تاکہ ان کے ساتھ رہوں۔

    واضح رہے کہ عامر خان کی آخری فلم فلاپ رہی ہے، لال سنگھ چڈھا ہالی ووڈ فلم ’فاریسٹ گمپ‘ کا ہندی ری میک تھی، 100 کروڑ میں بننے والی فلم نے دنیا بھر میں صرف 80 کروڑ کمائے تھے۔