Tag: مسٹر پرفیکٹ

  • ’سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت بُرا رہا، مگر…‘

    ’سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت بُرا رہا، مگر…‘

    ممبئی: بالی وڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان نے اندسٹری کے ’بھائی‘سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کے بارے میں بات کی ہے۔

    عامر خان اور سلمان خان ایک دوسرے کے بہترین دوست مانے جاتے ہیں اور دونوں عوامی طور پر ایک دوسرے کی تعریف بھی کرتے رہتے ہیں، لیکن ایک وقت ایسا تھا جب عامر خان، سلمان کو بالکل پسند نہیں کرتے تھے۔

    کرن جوہر کے چیٹ شو ’کافی ود کرن‘ میں اداکار عامر خان نے سلمان خان کے بارے میں انکشاف کیا کہ ’فلم انداز اپنا اپنا‘ میں میرا سلمان کے ساتھ کام کرنے کا بے حد برا تجربہ رہا، میں نے انھیں انتہائی لاپروا پایا۔

    عامر خان نے کہا کہ اس کے بعد اگرچہ میں ان سے جب بھی ملتا تو شائستگی سے بات کرتا لیکن انداز اپنا اپنا کے بعد میں ان سے دور ہی رہنے کی کوشش کرتا تھا۔

    عامر خان نے بتایا کہ مگر بعد میں سلمان سے متعلق میری رائے مکمل طور پر بدل گئی، سلمان دوبارہ میری زندگی میں اس وقت آئے جب میں اپنی بیوی رینا سے علیحدہ ہوا تھا۔

    انھوں نے کہا کہ اس وقت میں اپنی زندگی کے بے حد مایوس کن دور سے گزر رہا تھا، میں ڈیڑھ سال تک تقریباً اپنے گھر میں ہی بند رہا تھا اس دوران میری سلمان کے ساتھ ایک ڈرنک پر ملاقات ہوئی اور ہم دونوں ایک دوسرے کے قریب ہو گئے اور ہماری دوستی بڑھتی چلی گئی۔

  • عامر خان اور کپل شرما‌ کے درمیان دلچسپ نوک جھونک کی ویڈیو وائرل

    عامر خان اور کپل شرما‌ کے درمیان دلچسپ نوک جھونک کی ویڈیو وائرل

    ممبئی: بالی وڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان اور کپل شرما‌کے درمیان دلچسپ نوک جھونک کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں بالی وڈ کے مسٹر پرفیکٹ کہلائے جانے والے عامر خان نے کپل شرما‌شو کے میزبان کپل سے ایک پروگرام کے دوران آمنا سامنا ہوا۔

    اس دوران عامر خان نے کپل شرما کو کہا کہ ’میں نے کپل جی کو فون کرکے ان کا شکریہ ادا کیا، میں نے انہیں کہا آپ لوگوں کو خوب انٹرٹین کرتے ہیں، لوگوں کو دل بہلانا بہت بڑا کام ہے‘۔

    انہوں نے کپل سے پوچھ لیا کہ آپ نے مجھے آج تک اپنے شو میں نہیں بلایا، کپل شرما نے کہا کہ میں نے دعوت دی تھی، آپ جب ہمارے شو میں آئیں گے تو یہ ہمارے لیے بہت بڑی بات ہوگی۔

    کپل شرما نے کہا کہ میں نے آپ سے کئی بار گفتگو کے دروان اپنے شو میں آنے کی درخواست کی ہے، لیکن ہر بار یہ مجھے بعد میں بات کرنے کا کہہ کر 3 سال بعد ملاقات کرتے ہیں۔