Tag: مسٹر یونیورس

  • مسٹر یونیورس مقابلے، رمیز ابراہیم نے گولڈ میڈل جیت لیا

    مسٹر یونیورس مقابلے، رمیز ابراہیم نے گولڈ میڈل جیت لیا

    پاکستانی باڈی بلڈر رمیز ابراہیم خان مسٹر یونیورس باڈی بلڈنگ مقابلوں میں گولڈ میڈل حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

    رپورٹس کے مطابق مسٹر یونیورس 2024ء باڈی بلڈنگ مقابلوں کا انعقاد امریکا میں کیا گیا، جس میں پاکستانی باڈی بلڈر رمیز ابراہیم خان مینز فزیک کیٹیگری میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔

    علاوہ ازیں پاکستانی باڈی بلڈر نے پرو کارڈ کے ساتھ پروفیشنل ایتھلیٹ کا اعزاز بھی حاصل کیا ہے۔

    پاکستانی باڈی بلڈر کا میڈل جیتنے کے بعد کہنا تھا کہ مقابلے میں 44 ممالک کے تن سازوں نے حصہ لیا اور امریکا میں 44 ممالک کے ساتھ مقابلہ کرنا آسان نہیں تھا۔

    اُن کا کہنا تھا کہ گھر والوں اور قوم کی دعائیں ساتھ تھیں، پاکستان کا نام روشن کرنے پر فخرمحسوس کررہا ہوں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ برس قومی ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد نے پاکستانی باڈی بلڈر کے لیے آواز بھی بلند کی تھی۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد نے لکھا تھا کہ ’پاکستان کے باڈی بلڈر اسٹار رمیز ابراہیم نے گزشتہ ہفتے تھائی لینڈ میں بھارت کو بھی ہرا کر تین ورلڈ ٹائٹل جیتے ہیں۔

    انہوں نے کہا تھا کہ پاکستانی باڈی بلڈر رمیز ابراہیم کے لیے کسی بھی عہدیداریا حکومت کی طرف سے کوئی تعریف نہیں کی گئی۔

  • گوجرانولہ میں ایک اور تن ساز زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا

    گوجرانولہ میں ایک اور تن ساز زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا

    گوجرانولہ : مسٹر یونیورس بننے کا جوش یا ممنوعہ دواؤں کا استعمال چند ماہ میں چار تن ساز اچانک جان کی بازی ہار گئے، گوجرانوالہ، لاہور اور سیالکوٹ سمیت ناگہانی موت سےدوچار ہونیوالے باڈی بلڈرز کی تعداد چار ہوگئی۔

    گزشتہ رات گوجرانولہ میں ایک اور تن ساز زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا، باڈی بلڈر مطلوب حیدر کو تین روز بعد مسٹر گوجرانوالہ کے مقابلے میں شرکت کرنا تھی، اس سےپہلےگوجرانولہ کے ہی رضوان داروغہ ناگہانی موت سے دوچارہوئے۔

    تین اپریل کوسیالکوٹ کےتن سازحامد علی کاانتقال ہوا۔ اتوار کو ساؤتھ ایشین گولڈمیڈلسٹ ہمایوں خرم پراسرارطور پرجان کی بازی ہار گئے۔

    ہمایوں خرم نے ساؤتھ ایشین باڈی بلڈنگ چمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتا تھا، ہمایوں خرم مسٹر لاہورکاٹائیٹل بھی اپنے نام کرچکےتھے۔