Tag: مسکرانا

  • کس ملک کے لوگوں کو مسکرانا سیکھنے کے لیے ماہرین کی ضرورت پڑ گئی؟

    کس ملک کے لوگوں کو مسکرانا سیکھنے کے لیے ماہرین کی ضرورت پڑ گئی؟

    کووڈ 19 کی وبا اور اس کے بعد معاشی تنزلی نے دنیا کو ایسا جکڑا کہ لوگ مسکرانا ہی بھول گئے، اور ایک ملک کے باشندوں کو تو مسکرانا سیکھنے کے لیے ماہرین کی ضرورت پڑ گئی۔

    جاپان میں لوگ دوبارہ مسکرانا سیکھنے کے لیے مسکراہٹ کے ماہرین کی خدمات حاصل کر رہے ہیں۔

    مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق کچھ لوگوں نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ وبائی امراض کی وجہ سے 3 سال تک اپنے چہروں کو ماسک کے پیچھے چھپانے کے بعد وہ قدرتی طور پر مسکرانا بھول گئے ہیں۔

    اس کی وجہ سے اب انہیں مسکرانے کے فن کو دوبارہ سیکھنے کے لیے مسکراہٹ کے ٹیوٹرز کی ضرورت ہے۔

    مسکراہٹ کی تعلیم دینے والی ایک ماہر نے بتایا کہ فیس ماسک کا استعمال معمول بننے کی وجہ سے لوگوں کو مسکرانے کے مواقع کم ملتے تھے، اب متعدد افراد کو مسائل کا سامنا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ چہرے کے مسلز کو متحرک کرنا اور پرسکون رکھنا اچھی مسکراہٹ کی کنجی ہے، میں چاہتی ہوں کہ لوگ اپنی جسمانی اور ذہنی صحت بہتر کرنے کے لیے مسکراہٹ کو زندگی کا حصہ بنائیں۔

    لوگوں کو تربیت کے دوران انہیں آئینے فراہم کیے جاتے ہیں تاکہ وہ اپنے عکس کو دیکھ کر مسکراہٹ میں پیشرفت کا جائزہ لے سکیں۔

    تربیت حاصل کرنے والی ایک 79 سالہ خاتون نے بتایا کہ وہ کووڈ 19 کی وبا سے قبل کی زندگی میں واپس لوٹنے کے لیے پرجوش ہیں اور اس سلسلے میں مسکراہٹ کی تربیت دینے والوں سے کچھ مدد حاصل کر رہی ہیں۔

    اس طرح کی تربیت خواتین میں زیادہ مقبول ہے۔

    سمائل ایکسپرٹ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 6 ماہ کے دوران 4 ہزار سے زائد افراد کو مسکراہٹ کی تربیت دے چکی ہیں جبکہ متعدد کو سمائل ایکسپرٹ کے سرٹیفکیٹ کے حصول میں مدد فراہم کر چکی ہیں۔

    ان کے زیر تربیت جاپان بھر میں 20 افراد اس طرح کی کلاسز چلا رہے ہیں۔

  • مسکرائیے! کہ یہ زندگی کو سہل بناتی ہے

    مسکرائیے! کہ یہ زندگی کو سہل بناتی ہے

    آج کل کی تیز رفتار زندگی اور نت نئی پریشانیوں نے ہم سے ہماری مسکراہٹ چھین لی ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ ہنسنے، مسکرانے اور خوش رہنے کا تعلق ہماری اچھی صحت سے ہے اور یہ ہماری جسمانی و ذہنی صحت پر مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں۔

    آج یعنی ماہ اکتوبر کے پہلے جمعے کو جب دنیا بھر میں مسکراہٹ کا عالمی دن منایا جارہا ہے تو ایک دوسرے کے ساتھ مسکراہٹوں کا تبادلہ کرنا تو ضروری ہے ہی، لیکن اس مسکراہٹ کے فوائد جاننا بھی ضروری ہیں تاکہ آپ نہ چاہتے ہوئے بھی مسکرا اٹھیں۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ہنسنا مسکرانا ہماری صحت کے لیے اتنا ہی ضروری ہے جتنا ورزش کرنا، یا صحت مند غذا کھانا۔

    مسکراہٹ متعدی مرض کی طرح ایک سے دوسرے شخص کو لگتی ہے۔ اگر آپ اکیلے بھی مسکرائیں گے تب بھی آپ کے قریب موجود شخص آپ کو دیکھ کر یقیناً مسکرائے گا۔

    مسکراہٹ آپ کے ذہنی تناؤ اور بے چینی کو کم کرتی ہے۔

    مسکراہٹ آپ کے چہرے کی کشش میں اضافہ کرے گی۔

    مسکراہٹ آپ کی قوت مدافعت میں اضافہ کرتی ہے۔

    مسکراہٹ آپ کے مغرور یا خشک ہونے کے تاثر کو ختم کرتی ہے اور لوگ آپ سے بات کرنے میں آسانی محسوس کرتے ہیں۔

    مسکرانے والے افراد کو لوگ زیادہ قابل اعتبار سمجھتے ہیں اور لاشعوری طور پر ان سے قربت محسوس کرتے ہیں۔

    ایک تحقیق کے مطابق اگر آپ جھوٹی مسکراہٹ بھی اپنے چہرے پر سجائیں اور جھوٹی ہنسی ہنسیں تو آپ کا دماغ اس دھوکے میں آجائے گا کہ آپ خوش ہیں۔

    اس کے بعد وہ قدرتی طور پر آپ کے ذہنی تناؤ اور فکر کو کم کر کے ایسے ہارمونز پیدا کرے گا جو آپ کو خوش رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

    مسکراتے ہوئے آپ کے چہرے کے تمام عضلات حرکت میں آجاتے ہیں۔ آپ نے دیکھا ہوگا کہ بعض افراد کا چہرہ بالکل سپاٹ ہوتا ہے اور اس پر کوئی تاثر نہیں آتا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کے چہرے کے عضلات حرکت نہ کرنے کے باعث اکڑ جاتے ہیں۔

    اس سے چھٹکارہ حاصل کرنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ مسکرانے کی عادت ڈالیں تاکہ آپ کے عضلات حرکت میں رہیں اور آپ کا چہرہ بے جان یا بے تاثر نہ دکھائی دے۔

    مسکراہٹ چہرے کے عضلات کو آرام بھی پہنچاتی ہے۔ اس کے برعکس تیوری چڑھانا یا غصہ کے تاثرات میں چہرہ بے آرام رہتا ہے اور تکلیف محسوس کرتا ہے۔

    تو پھر آج کا دن مسکراہٹوں کے نام کیجیئے، خود بھی مسکرائیں اور اپنی مسکراہٹ سے دوسروں کو بھی مسکرانے پر مجبور کردیں۔

  • مسکرانے کا حیرت انگیز فائدہ

    مسکرانے کا حیرت انگیز فائدہ

    ہنسنے، مسکرانے اور خوش رہنے کے یوں تو کئی فائدے ہیں، تاہم اب ماہرین نے مسکراہٹ کے بارے میں ایک اور حیرت انگیز انکشاف کردیا ہے۔

    ایک ماہر سماجیات کا کہنا ہے کہ کسی شخص کی مسکراہٹ اس کی عمر میں اضافہ کرتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہر وقت مسکرانے والا شخص چھوٹی چھوٹی ناگوار باتوں کو نظر انداز کرنے اور دوسروں کو معاف کرنے کا عادی ہوتا ہے۔

    مسکرانے والا شخص پریشانیوں اور غصہ سے بھی دور رہتا ہے نتیجتاً وہ ذہنی دباؤ، امراض قلب اور فالج جیسے جان لیوا امراض سے محفوظ رہتا ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ مسکراہٹ چاہے حقیقی ہو یا مصنوعی، یہ دماغی خلیات کو اسی طرح متحرک کرتی ہے جس طرح چاکلیٹ کے شوقین افراد کے دماغی خلیات چاکلیٹ کھانے کے بعد ہوتے ہیں۔

    ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ مسکراہٹ کسی شخص کم عمر ظاہر کرتی ہے۔

    مزید پڑھیں: کیا آپ ہنسنے کے فوائد جانتے ہیں؟

    ویسے مسکراہٹ کے اور بھی کئی فائدے ہیں۔ مسکراہٹ آپ کے تنے ہوئے اعصاب کو سکون پہنچاتی ہے اور جسم میں منفی جذبات پیدا کرنے والے ہارمونز میں کمی لاتی ہے۔

    مسکراہٹ متعدی مرض کی طرح ایک سے دوسرے شخص کو لگتی ہے۔ اگر آپ اکیلے بھی مسکرائیں گے تب بھی آپ کے قریب موجود شخص آپ کو دیکھ کر یقیناً مسکرائے گا۔

    مسکراہٹ آپ کے چہرے کی کشش میں بھی اضافہ کرتی ہے۔

    تو پھر مسکراہٹ کو اپنے معمول کا حصہ بنا لیں، خوش رہیں اور خوشیاں پھیلائیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • مسکراہٹ کے عالمی دن پر مسکراہٹ پھیلائیں

    مسکراہٹ کے عالمی دن پر مسکراہٹ پھیلائیں

    آج دنیا بھر میں مسکراہٹ کا عالمی دن منایا جارہا ہے اور لوگ ایک دوسرے کے ساتھ مسکراہٹوں کا تبادلہ کر رہے ہیں، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ مسکرانے سے آپ کو کیا فوائد حاصل ہوتے ہیں؟

    ماہرین بہت قبل آگاہ کرچکے ہیں کہ ہنسنے، مسکرانے اور خوش رہنے کا تعلق ہماری اچھی صحت سے بھی ہے اور یہ ہماری جسمانی و ذہنی صحت پر مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں۔

    smile-9

    ان کا ماننا ہے کہ ہنسنا مسکرانا ہماری صحت کے لیے اتنا ہی ضروری ہے جتنا ورزش کرنا، یا صحت مند غذا کھانا۔

    تو آج کے دن جب آپ سوشل میڈیا پر تصویر پوسٹ کرنے کے لیے مسکرائیں گے، یا اپنے کسی ساتھی سے مسکرا کر ملیں گے تو دیکھیں کہ آپ کو کیا کیا فوائد حاصل ہوں گے۔

    سبزیاں اور پھل کھائیں، خوش رہیں *

    مسکراہٹ متعدی مرض کی طرح ایک سے دوسرے شخص کو لگتی ہے۔ اگر آپ اکیلے بھی مسکرائیں گے تب بھی آپ کے قریب موجود شخص آپ کو دیکھ کر یقیناً مسکرائے گا۔

    مسکراہٹ آپ کے ذہنی تناؤ اور بے چینی کو کم کرتی ہے۔

    مسکراہٹ آپ کے چہرے کی کشش میں اضافہ کرے گی۔ اس کا ثبوت اس فوٹو گرافر نے دیا جب اس نے کچھ افراد کی سنجیدہ اور مسکراتی ہوئی تصاویر کھینچیں۔ دونوں مواقعوں کی تصاویر میں ان کے چہرے میں حیرت انگیز فرق نظر آیا۔

    smile-7

    smile-1

    smile-5

    smile-6

    smile-3

    smile-4

    مسکراہٹ آپ کی قوت مدافعت میں اضافہ کرتی ہے۔

    مسکراہٹ آپ کے مغرور یا خشک ہونے کے تاثر کو ختم کرتی ہے اور لوگ آپ سے بات کرنے میں آسانی محسوس کرتے ہیں۔

    مسکرانے والے افراد کو لوگ زیادہ قابل اعتبار سمجھتے ہیں اور لاشعوری طور پر ان سے قربت محسوس کرتے ہیں۔

    ایک تحقیق کے مطابق اگر آپ جھوٹی مسکراہٹ بھی اپنے چہرے پر سجائیں اور جھوٹی ہنسی ہنسیں تو آپ کا دماغ اس دھوکے میں آجائے گا کہ آپ خوش ہیں۔ اس کے بعد وہ قدرتی طور پر آپ کے ذہنی تناؤ اور فکر کو کم کر کے ایسے ہارمونز پیدا کرے گا جو آپ کو خوش رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

    کیا آپ قہقہہ لگانے کے فوائد جانتے ہیں؟ *

    مسکراتے ہوئے آپ کے چہرے کے تمام عضلات حرکت میں آجاتے ہیں۔ آپ نے دیکھا ہوگا کہ بعض افراد کا چہرہ بالکل سپاٹ ہوتا ہے اور اس پر کوئی تاثر نہیں آتا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کے چہرے کے عضلات حرکت نہ کرنے کے باعث اکڑ جاتے ہیں۔

    اس سے چھٹکارہ حاصل کرنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ مسکرانے کی عادت ڈالیں تاکہ آپ کے عضلات حرکت میں رہیں اور آپ کا چہرہ بے جان یا بے تاثر نہ دکھائی دے۔

    smile-10

    مسکراہٹ چہرے کے عضلات کو آرام بھی پہنچاتی ہے۔ اس کے برعکس تیوری چڑھانا یا غصہ کے تاثرات میں چہرہ بے آرام رہتا ہے اور تکلیف محسوس کرتا ہے۔

    اور ہاں! اگر آپ بھول گئے ہوں تو آپ کو یاد دلاتے چلیں کہ مسکراہٹ ہی وہ چیز تھی جس نے عام سے نین نقش والی عورت مونا لیزا اور اس کے تخلیق کار لیونارڈو ڈاونچی کو رہتی دنیا تک جاوداں کردیا۔

    monalisa

    تو پھر آپ بھی آج کے دن کو مسکراہٹ کے نام کیجیئے، خوش رہیں اور خوشیاں پھیلائیں۔