Tag: مسیحی جوڑا

  • رادھا کشن کیس، پانچ ملزمان کو پھانسی کی سزا

    رادھا کشن کیس، پانچ ملزمان کو پھانسی کی سزا

    قصور : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے رادھا کشن کیس میں پانچ ملزمان کو سزائے موت سنا دی ہے، پانچوں ملزمان 2014 میں مسیحی جوڑے کو زندہ جلانے کے الزام میں زیرِ حراست تھے۔

    تفصیلات کے مطابق 2014 میں رادھا کش کے نواحی علاقے میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں زندہ جلائے جانے والے مسیحی جوڑے کے کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پانچ ملزمان عرفان، اشتیاق، حنیف، ریاض کمبوہ اور مہدی خان کو سزائے موت سنا دی ہے۔

    اسی سے متعلق : کوٹ رادھاکشن میں میاں بیوی کوزندہ جلادیاگیا

    یاد رہے 2014 میں رادھا کشن میں بھٹہ میں کام کرنے والے مسیحی جوڑے کو توہینِ قرآن کے الزام میں سو سے زائد مشتعل افراد نے تشدد کے بعد بھٹی میں زندہ جلا دیا تھا۔

    یہ پڑھیے : سپریم کورٹ نے کوٹ رادھا کشن واقعے کا از خود نوٹس لے لیا

    ہولناک واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد وفاقی اور صوبائی حکومت سمیت سپریم کورٹ نے سخت نوٹس لیا تھا اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا تھا جب کہ مسیحی جوڑے کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار بھی کیا گیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیے : سانحہ کوٹ رادھا کشن انکوائری رپورٹ میں ہولناک انکشاف

    زندہ جلائے جانے کے اس واقعہ نے عالمی سطح پر توجہ حاصل کر لی تھی اور بین الاقوامی میڈیا میں اس واقعے کی رپورٹنگ کے بعد پاکستان اور اسلام کا منفی تصور پیش کیا جا رہا تھا اس تاثر کو غلط ثابت کرنے کے لیے شفاف تحقیقات اور اصل مجرموں کو عدالت کے کٹہرے میں لایا گیا۔

  • ایم کیوایم کا مسیحی جوڑےکوخراج عقیدت،شمعیں روشن کی گئیں

    ایم کیوایم کا مسیحی جوڑےکوخراج عقیدت،شمعیں روشن کی گئیں

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے کوٹ رادھا کشن میں زندہ جلائے گئے مسیحی جوڑے کو خراج عقیدت پیش کیا گیا، اس موقع پر شمعیں روشن کی گئیں۔

    ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر دعائیہ تقریب سے خطاب میں ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھاکہ کوٹ رادھاکشن میں میاں بیوی کاقتل قانون کا قتل اورقوم کےخلا ف سازش ہے، ان کا کہنا تھا کہ بے گناہ لوگوں کوانتقام کانشانہ بنا کر مذہب کے نام پر پاکستان کو تقسیم کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ معاشرے کےخلاف سازش کوسمجھنےکی ضرورت ہے،ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ملک مین تمام اقلیتوں کےحقوق یکساں ہونےچاہئیں،اشتعال انگیزی کرنےوالوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔

  • مسیحی جوڑے کی یاد میں نائن زیروپرشمعیں جلائی جائیں گی

    مسیحی جوڑے کی یاد میں نائن زیروپرشمعیں جلائی جائیں گی

    کراچی: پنجاب کے شہر قصورکے علاقے کوٹ رادھاکشن میں مذہبی انتہاپسندعناصرکے ہاتھوں تشدد کے بعدزندہ جلائے جانے والے مسیحی جوڑے کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے آج شام 6بجے عزیزآبادمیں ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروپر شمعیں جلائی جائیں گی ۔

    آج نائن زیروپر رابطہ کمیٹی کے ارکان نے الطاف حسین کوکوٹ رادھاکشن میں پیش آنے والے اس واقعہ کی سامنے آنے والی مزیدتفصیلات سے آگاہ کیا۔ الطاف حسین نے ایک بارپھرکوٹ رادھاکشن میں مسیحی میاں بیوی کوزندہ جلائے جانے کے واقعہ کی شدیدمذمت کرتے ہوئے اسے سراسرظلم،وحشت وبربریت اورسفاکانہ کارروائی قراردیا۔

    انہوں نے کہاکہ جن عناصرنے بھی مذہب کی آڑلیکریہ وحشت وبربریت کی ہے انہوں نے اسلام کاچہرہ مسخ کرنے کی گھناوٴنی کوشش کی ہے ۔ جناب الطاف حسین نے ایک بار پھر مطالبہ کیاکہ اس سفاکانہ واقعہ میں ملوث عناصر کوعبرتناک سزادی جائے ۔

    انہوں نے اہلیان کراچی سے اپیل کی کہ وہ اپنے قیمتی وقت میں سے آدھاگھنٹہ نکال کرکوٹ رادھاکشن میں زندہ جلائے جانے والے مسحی جوڑے کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے نائن زیروپرہونے والی تقریب میں شرکت کریں اور اپنے حصہ کی ایک شمع جلاکرمسیحی برادری سے اظہاریکجہتی کریں۔