Tag: مس امریکا

  • امریکا کے تینوں بڑے مقابلہ حسن سیاہ فام خواتین کے نام

    امریکا کے تینوں بڑے مقابلہ حسن سیاہ فام خواتین کے نام

    واشنگٹن: امریکا کی تاریخ میں پہلی بار 3 بڑے مقابلہ حسن مس امریکا، مس ٹین یو ایس اے اور مس یو ایس اے کا تاج سیاہ فام خواتین نے سر پر سجا لیا۔

    امریکا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 3 بڑے مقابلہ حسن مس امریکا، مس ٹین یو ایس اے اور مس یو ایس اے سیاہ فام خواتین نے جیت لیے۔ امریکا کی ان بلیک بیوٹیز میں نیا فرینکلن، کیلیک گیرس اور چیلسی کرسٹ شامل ہیں۔

    25 سالہ نیا فرینکلن گزشتہ برس ستمبر میں مس امریکا بنیں جبکہ گزشتہ ہفتے 18 سالہ کیلیگ گیرس نے مس ٹین یو ایس اے کا تاج اپنے سر سجایا۔ مس یو ایس اے کا تیسرا بڑا مقابلہ بھی سیاہ فام حسینہ 28 سالہ چیلسی کرسٹ نے جیتا۔

    ان 3 سیاہ فام خواتین کی فتح کو امریکا میں خوبصورتی کے بدلتے ہوئے پیمانوں کا مظہر سمجھا جارہا ہے جس میں کئی صدیاں لگ گئیں۔

    مقابلے میں فتح کے بعد نیا فرینکلن نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ’کہا جاتا ہے کہ نسل معنی نہیں رکھتی، یا نسل پرستی کا وجود نہیں۔ لیکن امریکا میں صدیوں کی غلامی کی تاریخ کی وجہ سے یہ ایک حقیقت ہے‘۔

    مزید پڑھیں: ہالی ووڈ واک آف فیم پر 60 سال بعد ایشیائی اداکارہ کا نام درج

    3 سیاہ فام خواتین کی فتح نے کئی حکومتی خواتین کو بھی متاثر کیا۔ کئی اراکین کانگریس اور سنہ 2020 کی متوقع صدارتی امیدوار سینیٹر کمالہ حارث نے بھی تینوں خواتین کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مبارکباد دی۔

    امریکا میں نسل پرستی اور تعصب کی طویل تاریخ کے باعث اب سیاہ فام حسیناﺅں کا انتخاب بڑی اہمیت کا حامل سمجھا جارہا ہے۔

  • مس امریکا کا تاج اوکلاہوما کی اولیویا جورڈن نام

    مس امریکا کا تاج اوکلاہوما کی اولیویا جورڈن نام

    واشنگٹن: امریکی ریاست اوکلا ہوما کی اولیویا جورڈن نے مس امریکا 2015 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

    امریکی ریاست لوزیانامیں ملکہ حسن کیلیے مقابلے کا انعقاد کیا گیا، جس میں ریاست اوکلاہوما کی چھبیس سالہ اولیویا جورڈن فاتح قرار پائیں اور مس ٹیکساس دوسرے نمبر پر رہیں۔

    حسیناؤں کی خوبصورتی نے ہر کسی کو اپنے سحر میں جکڑلیا لیکن مس امریکا کا تاج سجا اوکلوہاما سے تعلق رکھنے والی اولیویا جارڈن کے سر پر، مس اوکلوہاما مس امریکا بنتے ہی فرط جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں۔

    مس امریکا منتخب کرنے کی پینسٹھویں سالانہ رنگا رنگ تقریب امریکی ریاست لوزیانا میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں جیسے امریکا کا حسن سمٹ آیا، پچاس حسینائیں اسٹیج پر اتریں تو شرکا کی دھڑکنیں تیز ہوگئیں۔

    پانچ فٹ گیارہ انچ قد اور چھبیس سالہ اولیویا ہیلتھ سائنس میں گریجویٹ ہیں اور ماڈل بھی ہیں۔

  • نیویارک کی حسینہ نے مس امریکا کا ٹائٹل جیت لیا

    نیویارک کی حسینہ نے مس امریکا کا ٹائٹل جیت لیا

    اٹلانٹا:  نیویارک کی دو شیزہ کیرا نے مس امریکا کا مقابلہ جیت لیا، امریکی شہری کیرا نے ’مس امریکہ‘ کا خطاب اپنے نام کر کے خوابوں کو سچ کر دکھایا۔

    امریکی ریاست اٹلانٹا میں مس امریکا دو ہزار چودہ کیلئے سالانہ مقابلہ ہوا۔ جس میں امریکا بھر سے تریپن حسینائوں نے شرکت کی۔دلکش لباس زیب تن کئے تمام حسیناوں نے سب کے دل جیت لئیے۔

    پر ٹائیٹل جیتنے میں کامیاب ہوئی تئیس سالہ کیرا جس کو پچاس ہزار ڈالر زکا انعام دیا گیا، دوسرے نمبر پر رہنے والی آرکنساس کی دوشیزہ کو پچیس ہزار ڈالرز کی انعامی رقم دی گئی۔