Tag: مس ورلڈ

  • عرب ملک میں پلنے بڑھنے والی بھارتی حسینہ پاکستان سے دوستی کی خواہشمند

    عرب ملک میں پلنے بڑھنے والی بھارتی حسینہ پاکستان سے دوستی کی خواہشمند

    کویت سٹی: امریکا میں ہونے والے مس ورلڈ مقابلے میں شریک تیسرے نمبر پر آنے والی ایڈلین کیسٹیلینو، جن کا آبائی وطن بھارت ہے، پاکستان سے دوستی اور بہتر تعلقات کی خواہاں ہیں۔

    بین الاقوامی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں مس یونیورس مقابلے میں تیسرے نمبر پر آنے والی ایڈلین کیسٹیلینو کا کہنا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے لیے یہ وقت ہے کہ وہ باہمی اختلافات بھلا کر ایک دوسرے کے احترام پر مبنی تعلق استوار کریں۔

    انٹرویو کے دوران ایڈلین نے عرب ثقافت میں گزرے اپنے بچپن کا ذکر بھی کیا۔

    گزشتہ ماہ فلوریڈا میں ہونے والے مس ورلڈ مقابلے میں شریک رہنے والی بھارتی حسینہ کا کہنا تھا کہ اگر مجھے موقع ملا تو میں امن کے سفیر کا کردار ادا کر کے خوشی محسوس کروں گی۔ میری کوشش ہو گی کہ اس وقت دنیا کو جس چیز کی ضرورت ہے اس کے لیے سب سے زیادہ کام کروں۔

    جنوبی بھارت کی ریاست کرناٹک کے علاقے منگلور سے آبائی تعلق رکھنے والی 22 سالہ ایڈلین کیسٹیلینو کویت میں پیدا ہوئیں اور وہیں پلی بڑھی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ میں عرب ثقافت میں پلنے بڑھنے پر خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں، اس سے میں نے بہت کچھ سیکھا ہے، دونوں ثقافتوں کے امتزاج نے مجھے وہ بنایا ہے جو میں آج ہوں۔

    ایڈلین کا کہنا تھا کہ کویت نے انہیں جو ایک اور چیز دی وہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے ایسے دوست ہیں جن کے ملک سے ان کے آبائی وطن بھارت کے تعلقات اچھے نہیں ہیں۔

    وہ کہتی ہیں کہ میں نہیں سمجھتی کہ اس دشمنی کو جاری رہنا چاہیئے۔ اپنی تاریخ اور پس منظر کی وجہ سے ہم بہت اچھے تعلقات رکھ سکتے ہیں، کویت میں، میں پاکستانیوں اور بنگلہ دیشیوں کے ساتھ رہی ہوں اور وہ میرے سب سے اچھے دوست ہیں، وہ میرے لیے خاندان جیسے ہیں۔

  • حسن کا تعلق پاکستان یا بھارت سے نہیں: مس ورلڈ

    حسن کا تعلق پاکستان یا بھارت سے نہیں: مس ورلڈ

    نئی دہلی: عالمی مقابلہ حسن 2017 میں بھارتی حسینہ مانوشی چھلر نے مس ورلڈ کا تاج اپنے سر پر سجا لیا۔ اعزاز جیتنے کے بعد جب وہ واپس وطن پہنچیں تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا تاہم ایک صحافی کی جانب سے پاکستان اور بھارت میں حسن کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر مانوشی کے جواب نے سب کو خاموش کروا دیا۔

    مانوشی چھلر مس ورلڈ کا اعزاز جیتنے کے بعد وطن واپس پہنچیں تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ بعد ازاں انہیں کئی تقریبات اور پریس کانفرنسز میں بھی مدعو کیا گیا۔

    ایسی ہی ایک پریس کانفرنس میں مانوشی سے ایک بھارتی صحافی نے سوال کیا کہ آپ کے مس ورلڈ بننے کے بعد پاکستان میں بحث شروع ہوگئی ہے کہ بھارت سے زیادہ خوبصورت لڑکیاں پاکستان میں پائی جاتی ہیں، ’لیکن برقعے میں۔ اس کا آپ کیا جواب دیں گی‘؟

    جواباً مانوشی نے جو کہا وہ مذکورہ صحافی سمیت تمام افراد کو چپ کروا دینے کے لیے کافی تھا۔ انہوں نے کہا، ’میرا خیال ہے کہ یہ صرف ظاہری خوبصورتی کی بات نہیں ہے‘۔

    انہوں نے کہا کہ مقابلہ حسن میں حصہ لینے والی تمام لڑکیاں نہایت حسین تھیں جن کا تعلق مختلف ممالک سے تھا۔ ’یہ مقابلہ خوبصورت چہرے کا نہیں تھا، خوبصورت دل کا تھا کہ اس کے ذریعے آپ کیسے دوسروں کے کام آسکتے ہیں‘۔

    مانوشی نے کہا کہ دراصل یہ صرف ایک خوبصورت چہرہ ہوتا ہے جو اس خوبصورتی کے ذریعے اچھائی کو فروغ دیتا ہے، چاہے اس کا تعلق کسی بھی ملک سے ہو۔

    یاد رہے کہ مانوشی چھلر کلاسیکی رقاصہ اور سماجی کارکن ہیں۔ وہ یہ اعزاز جیتنے والی چھٹی بھارتی خاتون ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • مس ورلڈ کا تاج اپنے نام کرنے والی بھارتی حسینہ کی ماضی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    مس ورلڈ کا تاج اپنے نام کرنے والی بھارتی حسینہ کی ماضی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    ممبئی: مس ورلڈ کا اعزاز جیتنے والی بھارتی حسینہ مانوشی کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ماضی کی تصاویر نے سب کو حیران کردیا، اور انکو پہچاننا مشکل ہوگیا کیا واقعی یہ مانوشی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مس ورلڈ کا تاج اپنے سر سجانے والی بھارتی حسینہ مانوشی کی پرانی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، س جس نے سب کو حیرانگی میں مبتلا کردیا۔

    تصاویر میں مانوشی کے اندر حیرت انگیز تبدیلی کو واضح دیکھا جاسکتا ہے، تبدیلی نے مانوشی کو دلکش بنا دیا۔

    بیس سالہ مانوشی میڈیکل کی طلبہ ہیں اور کا انکا تعلق بھارتی ریاست ہریانہ سے ہے۔

    مانوشی کافی عرصے سے مس ورلڈ کا خطاب جیتنے کی کوشش کر رہی ہیں، جس کے لئے نہ صرف اپنی تعلیم کو روکا بلکہ اپنے اندر واضح تبدیلی بھی کی۔

    خیال رہے کہ مانوشی چھلر 16 سال بعد پہلی بھارتی حسینہ ہیں، جو مس ورلڈ بنی ہیں اور اس سے قبل 2000 میں پریانکا چوپڑا نے یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • دو ہزار پندرہ کی مس ورلڈ کا تاج ہسپانوی حسینہ لے اڑی

    دو ہزار پندرہ کی مس ورلڈ کا تاج ہسپانوی حسینہ لے اڑی

    بیجنگ: اسپین کی ماریہ رویو نے چائنہ میں ہونے والا عالمی مقابلہ حسن جیت لیا۔

    مس ورلڈ کا مقابلہ چین کے کراون گرینڈ تھیٹر میں ہوا، چائنہ میں ہونے والے مقابلہ حسن کی دوڑ میں دنیا بھر سے ایک سو چودہ حسینائیں شامل تھیں، لیکن اسپین کی خوبروحسینہ ماریہ رویو کے سرتاج سجا ۔

    ہسپانوی حسینہ کو سابقہ مس ورلڈ نے تاج پہنایا، تاج پوشی کی تقریب کو ایک ارب سے زیادہ ناظرین اور حاضرین نے دیکھا، مس ورلڈ دو ہراز پندرہ کی تاج پوشی کے وقت آنکھیں نم تھیں، ہاتھ کے اشارے سے چاہنے والوں کو شکریہ بھی کہا۔

     

    جیت کے بعد مس ورلڈ دو ہراز پندرہ ماریہ رویو نے کہا کہ میوزک سننا اور سفر کرنا ان کے مشاغل میں ہیں۔

    نو منتخب مس ورلڈ کا کہنا ہے کہ وہ لوگ جو انہیں یہاں ملے اور جو ان کے وطن میں ان کی فتح کے لئے دعاگو تھے ان سب کی محبت کےبغیر وہ یہ اعزاز کبھی بھی حاصل نہیں کرسکتی تھیں۔

    مس کینیڈا اناستاسیا لن ویزا نا ملنے کے سبب مقابلے میں شریک ںہیں ہوسکیں اورمقابلے کی انتظامیہ بغیرکسی تنازعے کے مس ورلڈ منتخب کرنے میں کامیاب ہوگئی۔