Tag: مس وینزویلا

  • ’مس وینزویلا‘ کا تاج اسکول ٹیچر نے اپنے سر سجا لیا

    ’مس وینزویلا‘ کا تاج اسکول ٹیچر نے اپنے سر سجا لیا

    وینزویلا میں سالانہ مقابلے حسن کے دوران اسکول ٹیچر نے ’’مس وینزویلا‘‘ کا تاج اپنے سر سجا لیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لاطینی امریکا کے ملک وینزویلا میں سالانہ مقابلہ حسن کا انعقاد کیا گیا جس میں اسکول ٹیچر مارکیوس نے ’مس وینزویلا‘ کا تاج اپنے سر سجا لیا۔

    رپورٹ کے مطابق مس وینزویلا‘ کا مقابلہ چند دن سے جاری تھا، فائنل میں اسکول ٹیچر مارکیوس نے ملک کی دیگر ریاستوں سے آنے والی دوشیزاؤں کو مقابلہ حسن میں ہرادیا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ مس وینزویلا منتخب ہونے والی امرکیوس کا تعلق وینزویلا کی ریاست امیزوناس ہے۔

  • کار حادثے میں زخمی ہونے والی   26 سالہ ’مس وینزویلا‘ چل بسیں

    کار حادثے میں زخمی ہونے والی 26 سالہ ’مس وینزویلا‘ چل بسیں

    کار حادثے میں زخمی ہونے والی 26 سالہ ’مس وینزویلا‘ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں، ان کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا۔

    دورانِ ڈرائیونگ نیند نے لاطینی امریکی ملک وینزویلا کی ماڈل اور ’مس وینزویلا‘ کا ٹائٹل جیتنے والی آریانا ویرا کی جان لے لیے۔

    خبر رساں ایجنسی کے مطابق آریانہ گزشتہ ماہ انیس جولائی کو کام سے گھر لوٹ رہی تھیں کہ ریاست فلوریڈا کے شہر آرلنڈو میں جھیل کے قریب ڈرائیونگ کے دوران انہیں نیند آگئی، جس کے باعث ان کی گاڑی ایک ٹرک سے ٹکرائی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مس وینزویلا کی صحت بہتر ہورہی تھی تاہم انہیں اچانک دل کا دورہ پڑا، جس سے وہ جانبر نہ ہو سکیں۔

    آریانہ اکتوبر میں ڈومینیکن ریپبلک میں ہونے والے مس لاطینی امریکہ کے ورلڈ دوہزار تئیس مقابلے میں اپنے ملک کی نمائندگی کرنے والی تھیں۔