Tag: مشاعر مقدسہ

  • سعودی عرب: مشاعر مقدسہ میں غیر مجاز گاڑیوں کا داخلہ ممنوع

    سعودی عرب: مشاعر مقدسہ میں غیر مجاز گاڑیوں کا داخلہ ممنوع

    سعودی عرب میں حج سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ حج سیزن کے اختتام تک مشاعر مقدسہ میں غیر مجاز گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کا داخلہ ممنوع ہوگا۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مکہ مکرمہ گورنریٹ اعلان کیا ہے کہ غیر اجازت یافتہ گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے مشاعر مقدسہ میں داخلے پر پابندی کے فیصلے پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے۔

    گورنریٹ کے مطابق غیر مجاز گاڑیوں کے داخلے پر پابندی ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے ہے۔

    گورنریٹ نے کہا ہے کہ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ میں چلانے کے لیے خصوصی اجازت نامہ جاری کرنا ضروری ہے۔

    دوسری جانب سعودی عرب میں وزارت اسلامی امور نے جامع مساجد اورعید گاہوں میں عیدالاضحی کی نماز کے انعقاد کے ایک جامع منصوبے کی منظوری دی ہے۔

    وزارت کی جانب سے نمازعید ام القری کیلنڈر کے مطابق سورج طلوع ہونے کے 15 منٹ بعد ادا کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق تمام جامع مساجد اور عید گاہوں میں نماز کا اہتمام کرنے کے لیے کہا گیا ہے ماسوائے ان مساجد کے جو عید گاہ کے قریب واقع ہیں اور جہاں لوگ عید کی نماز کے لیے نہیں جاتے۔

    وزارت کی جانب سے میٹنٹینس کمپنیوں کو عید کی نماز کے لیے تمام انتظامات اورضروری خدمات مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

    سعودی عرب: 13 لاکھ سے زائد عازمین حج مقدس سرزمین پہنچ گئے

    رپورٹس کے مطابق مملکت میں بدھ 28 مئی کو یکم ذوالحجہ تھی۔ حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ جمعرات 5 جون 2025 کو ہوگا۔ عیدالاضحی جمعہ 6 جون کو منائی جائے گی۔

  • حج کے ایام میں مشاعر مقدسہ کا موسم کیسا رہے گا؟

    حج کے ایام میں مشاعر مقدسہ کا موسم کیسا رہے گا؟

    سعودی عرب میں محکمہ موسمیات کے سربراہ ڈاکٹر ایمن غلام کا کہنا ہے کہ حج کے ایام میں مشاعر مقدسہ میں دن کے وقت درجہ حرارت 40 سے 47 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات کے سربراہ ڈاکٹر ایمن غلام کا کہنا تھا کہ رات کے وقت درجہ حرارت 27 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گا۔

    اُنہوں نے کہا کہ موسمیاتی معلومات 24 گھنٹے فراہم کی جاتی رہیں گی تاکہ عازمین حج کی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔

    عازمین حج کی سہولت کے لئے منیٰ میں مختلف مقامات پر پانی کی پھوار کے نوزلز نصب کئے گئے ہیں جو فضا میں نمی پیدا کرکے موسم کو خوشگوار بنانے اور عازمین پر گرمی کا اثر کم کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق یہ طریقہ درجہ حرارت کو 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک کم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔اس کے علاوہ بڑی تعداد میں پانی کی پھوار والے پنکھوں کا انتظام کیا گیا ہے جو گرمی، تھکن اور لو میں موثر ہیں۔

    گزشتہ ہفتے سعودی عرب کے محکمہ موسمیات کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ملک کے 11 ریجن گرمی کی لہر کی زد میں ہیں جہاں گرد و غبار اور بعض میں تیز ہوا کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔

    بیان میں کہا گیا تھا کہ مدینہ منورہ کے علاوہ الحناکیہ، ینبع، المہد اور خیبر میں بھی گرمی کی لہر کے ساتھ گرد وغبار رہے گا جہاں بعض علاقوں میں درجہ حرارت 48 سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

    سعودی عرب میں غیر قانونی حج روکنے کیلئے ڈرونز کا استعمال

    محکمے کا ریاض اور مشرقی ریجن کے حوالے سے کہنا تھا کہ ریاض شہر کے علاوہ الدعیہ، الزلفی، الغاط اور مشرقی ریجن میں دمام، الخبر اور الجبیل میں گرد آلود ہوا چلے گی جبکہ سمندر میں اونچی موجیں اٹھیں اٹھیں گی۔’جازان، عسیر اور نجران میں تیز ہوا کے ساتھ بارش کا امکان ہے‘۔

  • مکہ میں اجازت نامے کے بغیر داخلے پر سزاؤں کا نفاذ کب سے ہوگا؟

    مکہ میں اجازت نامے کے بغیر داخلے پر سزاؤں کا نفاذ کب سے ہوگا؟

    سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ میں غیر قانونی طور پر داخلے پر سزاؤں کا نفاذ اتوار 2 جون سے شروع ہوجائے گا۔

    سعودی خبر رساں ادارے سبق ویب کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ مذکورہ تاریخ کے بعد پر وہ شخص جو اجازت نامے کے بغیر مکہ مکرمہ یا مشاعر مقدسہ میں پکڑا جائے گا، اسے قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔

    سعودی وزارت داخلہ کے مطابق مذکورہ تاریخ کے بعد اجازت نامے کے بغیر مکہ مکرمہ یا مشاعر مقدسہ میں داخلہ غیر قانونی تصور کیا جائے گا، جس کی سزا 10 ہزار ریال جرمانہ ہے جبکہ غیر ملکی کو ملک سے بیدخل کرکے بلیک لسٹ کردیا جائے گا۔

    وزارت کے مطابق ’سزاؤں کا نفاذ دو جون سے 20 جون تک ہوگا‘،اجازت نامے کے بغیر عازمین کو مکہ لے جانے والے کو 6 ماہ قید اور50 ہزار ریال جرمانہ ہوگا جبکہ گاڑی بھی ضبط کی جائے گی۔

    اگر خلاف ورزی کرنے والا غیر ملکی ہوا تو اسے سزا کی مدت مکمل کرنے کے بعد ملک سے نکال دیا جائے گا۔

    دوسری جانب واضح رہے کہ سعودی عرب میں دنیا بھر سے عازمین حج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، حجام کرام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے بہترین انتظامات کئے ہیں۔

    سعودی وزارت حج وعمرہ نے سفر حج کے دوران عازمین کو فوڈ پوائزننگ سے محفوظ رکھنے کے لئے مفید مشورہ دیا ہے۔

    سعودی وازارت حج وعمرہ کے آفیشل ایکس اکاونٹ پر جاری بیان میں مشورہ دیا گیا کہ ’کھانے کو زیادہ دیر تک محفوظ رکھنے سے گریز کریں۔ ’کوئی بھی ایسا کھانا جس کا رنگ یا خوشبو بدل گئی ہو، کھلی اور بغیر دھلی چیزوں کے کھانے سے گریز کریں‘۔

    اب تک کتنے پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے؟

    وزارت نے عازمین کو اپنی دواؤں کو مناسب طریقے سے رکھنے، صحت کے مسائل سے بچنے اور مناسک حج آسانی سے کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔