Tag: مشال ملک

  • مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کے میچ جیتنے پر جشن منانے نہیں دیا جاتا، مشال ملک

    مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کے میچ جیتنے پر جشن منانے نہیں دیا جاتا، مشال ملک

    مشال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کے میچ جیتنے پر جشن منانے نہیں دیا جاتا، پاکستان کی ٹیم بہترین ہے، ان شااللہ میچ جیتے گی۔

    وزیراعظم کی معاون خصوصی انسانی حقوق مشال ملک کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے میچ میں پوری قوم جذباتی ہوتی ہے، پاکستان ٹیم کی جانب سے بھارت کے خلاف میچ جیتنے پر مقبوضہ کشمیر میں جشن منانے نہیں دیا جاتا۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ دلچسپ ہوتا ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم بہترین ہے،ان شااللہ ٹیم جیت جائے گی۔

    معاون خصوصی انسانی حقوق مشال ملک نے کہا کہ ہمیشہ سے بھارت کی جانب سے امن کو خراب کیا گیا ہے۔ آر ایس ایس کی سرکار کشمیریوں کے خون پر بنتی ہے۔

  • 27 اکتوبر تحریک حق خود ارادیت کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے: مشال ملک

    27 اکتوبر تحریک حق خود ارادیت کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے: مشال ملک

    اسلام آباد: کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز کشمیریوں کو قتل، قید اور ان کی املاک تباہ کر رہی ہے۔ 27 اکتوبر تحریک حق خود ارادیت کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا ہے کہ 27 اکتوبر تحریک حق خود ارادیت کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، بھارتی فوج نے 70 سال سے کشمیر میں لاشوں کا انبار لگا رکھا ہے۔

    مشال ملک کا کہنا تھا کہ بھارتی فورسز کشمیریوں کو قتل اور قید اور ان کی املاک تباہ کر رہی ہے، کشمیریوں پر ظلم و ستم کا سلسلہ کب تک چلے گا؟ بہت جلد بھارت اور دنیا کشمیریوں سے ہار جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ بہت جلد کشمیریوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی اور مقبوضہ کشمیر آزاد ہوگا۔

    خیال رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقبوضہ کشمیر پر غاصبانہ بھارتی قبضے کے خلاف پاکستانی و کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں جس کا مقصد عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ کشمیر کی طرف مبذول کروانا ہے۔

    اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہم یہ دن بھارتی غیر قانونی قبضے کی مذمت کے لیے منا رہے ہیں، آج کے دن ہم کشمیری عوام کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر انسانی تاریخ کے تاریک باب کو اجاگرکرتا ہے، 73 سال پہلے بھارتی فورسز نے جموں و کشمیر پر زبردستی قبضہ کیا، جموں و کشمیر پر بھارت کا غیر قانونی قبضہ بین الاقوامی تنازعہ ہے۔

  • بھارت نے اپنے عوام کو کشمیریوں کی جائیدادوں پر قبضہ کرنے بھیج دیا ہے: مشال ملک

    بھارت نے اپنے عوام کو کشمیریوں کی جائیدادوں پر قبضہ کرنے بھیج دیا ہے: مشال ملک

    اسلام آباد: کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں پہلے فوج قابض تھی، اب بھارت نے اپنے عوام کو کشمیریوں کی جائیدادوں پر قبضہ کرنے بھیج دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا ہے کہ آج مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے خلاف ڈیتھ وارنٹ جاری کیا گیا، ڈیتھ وارنٹ بھارت نے کشمیری عوام کے نہیں بلکہ اپنے خلاف جاری کیا۔

    مشال ملک کا کہنا تھا کہ بھارت نے دکھا دیا وہ عالمی قوانین اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کا بڑا مخالف ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں پہلے فوج قابض تھی، اب بھارت نے اپنے عوام کو کشمیریوں کی جائیدادوں پر قبضہ کرنے بھیج دیا ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ برس 5 اگست کے یکطرفہ ظالمانہ اور غیر قانونی بھارتی اقدام کو ایک سال مکمل ہونے پر مقبوضہ کشمیر، آزاد کشمیر اور پاکستان میں آج یوم استحصال منایا جا رہا ہے۔

    وزیر اعظم عمران خان نے آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری جس دور سے گزر رہے ہیں اس کا اختتام آزادی ہے، حریت رہنما سید علی گیلانی کو نشان پاکستان سے نوازیں گے۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ 5 اگست 2019 کو مودی نے بہت بڑی غلطی کی، اس اقدام کے بعد کشمیریوں کی آزادی قریب ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ برس نریندر مودی نے جو قدم اٹھایا وہ اسٹریٹجک بلنڈر ہے، مودی نے پاکستان کی نفرت اور ہندو کارڈ کی بنیاد پر الیکشن جیتا تھا، کشمیریوں کی جدوجہد کے نتیجے میں کشمیر آزاد ہوگا۔

  • کشمیریوں نے عید قید تنہائی میں گزاری: مشال ملک

    کشمیریوں نے عید قید تنہائی میں گزاری: مشال ملک

    اسلام آباد: کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا ہے کہ کشمیریوں نے عید قید تنہائی میں گزاری ہے، بھارت کرونا وائرس کی آڑ میں بلیک آؤٹ کر کے کشمیریوں کا قتل عام کر رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر شدید تشویش لاحق ہے، بھارت کرونا وائرس کی آڑ میں بلیک آؤٹ کر کے کشمیریوں کا قتل عام کر رہا ہے۔

    مشال ملک کا کہنا تھا کہ کشمیر میں لاک ڈاؤن کے باعث خوراک کی شدید قلت ہے، یاسین ملک سمیت قید حریت رہنماؤں کی زندگی کو خطرات ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں کرونا مریضوں کو کوئی سہولت فراہم نہیں کی جارہی۔

    انہوں نے کہا کہ کئی مہینوں سے لاک ڈاؤن نے کشمیریوں کی زندگی اجیرن کردی، بھارتی فورسز ظلم اور لاک ڈاؤن سے کشمیریوں کو نفسیاتی مریض بنا رہی ہے۔

    مشال ملک کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی جدوجہد ظلم و ستم اور جبر کے باوجود بھی جاری ہے، مودی حکومت مسلم دشمن ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔ کشمیریوں نے عید قید تنہائی میں گزاری۔ عالمی ادارہ صحت مقبوضہ کشمیر میں صحت سہولیات کا جائزہ لے۔

  • امریکا کشمیرمیں کرفیو ختم کرانے میں اپنا کردار ادا کرے، مشال ملک

    امریکا کشمیرمیں کرفیو ختم کرانے میں اپنا کردار ادا کرے، مشال ملک

    اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا ہے کہ 5 مہینے سے زائد کاعرصہ گزر جانے کے باوجود کشمیر میں کرفیو ہے، امریکا کشمیرمیں کرفیو ختم کرانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

    تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیرکے حل کے لیے ٹرمپ کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

    مشال ملک کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیرکشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے، 5 مہینے سے زائد کاعرصہ گزر جانے کے باوجود کشمیر میں کرفیو ہے، امریکا کشمیرمیں کرفیو ختم کرانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

    یاسین ملک کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ حریت قیادت سمیت کئی ہزار نوجوان بھارتی قید میں ہیں، عالمی برادری کو قیدیوں کی رہائی کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے۔

    امریکی صدر نے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کر دی

    یاد رہے کہ دو روز قبل امریکی صڈر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر پر ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کے لیے کردار ادا کر سکتا ہوں۔

  • 4 مہینے سے کشمیری بھوکے پیاسے تڑپا تڑپا کر شہید کیے جا رہے ہیں: مشال ملک

    4 مہینے سے کشمیری بھوکے پیاسے تڑپا تڑپا کر شہید کیے جا رہے ہیں: مشال ملک

    اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 4 مہینے سے زائد عرصے سے کرفیو نافذ ہے اور کشمیری بھوکے پیاسے تڑپا تڑپا کر شہید کیے جا رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو 4 مہینے سے زائد کا عرصہ ہو چکا ہے، کشمیری بھوکے پیاسے تڑپا تڑپا کر شہید کیے جا رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ یاسین ملک ڈیتھ سیل میں ہیں اور تمام حریت قیادت نظر بند ہے۔ انہوں نے اپیل کی کہ انسانی حقوق کے عالمی دن پر قوم کشمیریوں کے لیے باہر نکلے۔

    اس سے قبل ایک موقع پر مشال ملک کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کشمیر میں خون کا پیاسا بنا ہوا ہے، اس وقت جو کشمیر میں ہو رہا ہے تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی۔

    انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل چوتھے مہینے سے کرفیو ہے، بھارتی فورسز کشمیر میں ہر طرح کا ہتھیار استعمال کر رہی ہے۔ یاسین ملک کو بھی ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے، بھارتیوں کا یاسین ملک کو قتل کرنے کا منصوبہ ہے۔

    مشال ملک نے کہا تھا کہ بھارت کو بروقت لگام نہ ڈالی گئی تو اس کا اگلا قدم آزاد کشمیر کی جانب ہوگا۔

  • بھارتیوں کا یاسین ملک کو قتل کرنے کا منصوبہ ہے: مشال ملک

    بھارتیوں کا یاسین ملک کو قتل کرنے کا منصوبہ ہے: مشال ملک

    اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا ہے کہ یاسین ملک کو ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے، بھارتیوں کا یاسین ملک کو قتل کرنے کا منصوبہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کشمیر میں خون کا پیاسا بنا ہوا ہے، اس وقت جو کشمیر میں ہو رہا ہے تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی۔

    مشال ملک کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل چوتھے مہینے سے کرفیو ہے، بھارتی فورسز کشمیر میں ہر طرح کا ہتھیار استعمال کر رہی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ یاسین ملک کو بھی ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے، بھارتیوں کا یاسین ملک کو قتل کرنے کا منصوبہ ہے۔

    اس سے قبل ایک موقع پر مشال ملک نے کہا تھا کہ بھارت کو بروقت لگام نہ ڈالی گئی تو اس کا اگلا قدم آزاد کشمیر کی جانب ہوگا۔

    انہوں نے کہا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں 4 ماہ سے جاری کرفیو میں ظلم و بربریت کی نئی داستانیں رقم کی گئی ہیں، کشمیری تاریخ کے بدترین دور سے گذر رہے ہیں۔

    مشال ملک کا کہنا تھا کہ حریت قائدین سمیت 15 ہزار سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کر کے بھارت کی مختلف جیلوں میں رکھا گیا ہے، مقبوضہ وادی میں اشیائے خورد و نوش اور ادویات کی شدید قلت سے زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔

  • بھارت کو بروقت لگام نہ ڈالی گئی تو اسکا اگلا قدم آزاد کشمیر کی جانب ہوگا،مشال ملک

    بھارت کو بروقت لگام نہ ڈالی گئی تو اسکا اگلا قدم آزاد کشمیر کی جانب ہوگا،مشال ملک

    اسلام آباد : حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا پاکستان کو مسئلہ کشمیر سے متعلق واضح اور مستحکم پالیسی ترتیب بنانا ہوگی، بھارت کو بروقت لگام نہ ڈالی گئی تو اسکا اگلا قدم آزاد کشمیر کی جانب ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں مسئلہ کشمیر سے متعلق منعقدہ تقریب سے خطاب میں حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا مقبوضہ کشمیر میں چار ماہ سے جاری کرفیو میں ظلم و بربریت کی نئی داستانیں رقم کی گئی ہیں، کشمیری تاریخ کے بدترین دور سے گذر رہے ہیں۔

    مشال ملک کا کہنا تھا کہ حریت قائدین سمیت پندرہ ہزار سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کر کے بھارت کی مختلف جیلوں میں رکھا گیا ہے، مقبوضہ وادی میں بازار، سکول اور کالجزبند ہیں اور اشیائے خورد و نوش اور ادویات کی شدید قلت سے زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے ۔

    انھوں نے کہا کہ کشمیر کے بارے مودی کی مذموم پالیسیوں کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنا ہوگا، بھارت کو بروقت لگام نہ ڈالی گئی تو اسکا اگلا قدم آزاد کشمیر کی جانب ہو گا ۔

    مشال ملک کاکہنا تھا پاکستان کو کشمیر پر ایک مضبوط پالیسی بنانا ہوگی جبکہ پاکستان کی حکومت اور اپوزیشن کو ایک پیچ پر آنا ہو گا، سیاسی جماعتیں ملکر کشمیریوں کیلئے موثر آواز اٹھائیں ۔

    مزید پڑھیں : بھارتی فوج کشمیری نوجوانوں کو شہید کر کے جشن مناتی ہے: مشال ملک

    حریت رہنما کی اہلیہ نے مزید کہا نوجوانوں کو مسئلہ کشمیر کی حساسیت اور اہمیت  کو اجاگر کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

    گذشتہ روز مشال ملک کا کہنا تھا کہ کشمیری نوجوانوں کو شہید کر کے بھارتی فوج جشن مناتی ہے، کشمیری مائیں شہید بیٹوں کے جنازے کے جلوس کی قیادت کرتی ہیں۔ بیٹوں کے لاشے اٹھا اٹھا کر کشمیری مائیں ذہنی توازن سے محروم ہو رہی ہیں۔

    ان کا کہنا تھا  کہ بھارتی مظالم پر خاموشی اختیار کر کے عالمی برادری بے حسی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ مسلسل کرفیو اور محاصرے نے کشمیریوں کی زندگی عذاب بنا دی ہے۔

     

  • بھارتی فوج کشمیری نوجوانوں کو شہید کر کے جشن مناتی ہے: مشال ملک

    بھارتی فوج کشمیری نوجوانوں کو شہید کر کے جشن مناتی ہے: مشال ملک

    اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا ہے کہ کشمیری نوجوانوں کو شہید کر کے بھارتی فوج جشن مناتی ہے، کشمیری مائیں بیٹوں کے لاشے اٹھا اٹھا کر ذہنی توازن سے محروم ہو رہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی کرفیو اور محاصرہ 117 ویں روز بھی جاری ہے، مقبوضہ کشمیر میں غاصب بھارتی فوج کشمیریوں کی نسل کشی کر رہی ہے۔

    مشال ملک کا کہنا ہے کہ کشمیری نوجوانوں کو شہید کر کے بھارتی فوج جشن مناتی ہے، کشمیری مائیں شہید بیٹوں کے جنازے کے جلوس کی قیادت کرتی ہیں۔ بیٹوں کے لاشے اٹھا اٹھا کر کشمیری مائیں ذہنی توازن سے محروم ہو رہی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بھارتی مظالم پر خاموشی اختیار کر کے عالمی برادری بے حسی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ مسلسل کرفیو اور محاصرے نے کشمیریوں کی زندگی عذاب بنا دی ہے۔

    خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور لاک ڈاؤن 117 ویں روز میں داخل ہوچکا ہے۔

    مقبوضہ وادی میں دکانیں، کاروبار اور تعلیمی مراکز بند ہیں اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ وادی میں نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں مظلوم اور نہتے کشمیریوں کے قتل کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جمعہ کے روز سرینگر میں جامع مسجد کے اطراف کی سڑکیں سیل ہیں۔ کشمیری 16 ہفتوں سے نماز جمعہ کی ادائیگی سے محروم ہیں۔

  • سابق بھارتی فوجی افسر نے مودی کی ذہینت آشکار کر دی ہے: مشال ملک

    سابق بھارتی فوجی افسر نے مودی کی ذہینت آشکار کر دی ہے: مشال ملک

    اسلام آباد : حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ بھارتی فوجی افسر نے مودی کی گندی ذہینت آشکار کردی ہے، مودی جان لے! کشمیری ماؤں بہنوں اور بیٹیوں کی آبرو پرمرمٹنا جانتے ہیں، دنیا بھارت کی ذلیل اور گندی سوچ کا نوٹس لے۔

    تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے سابق بھارتی فوجی افسر کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آر ایس ایس اور ہندوتوا فسطائی سوچ بے نقاب ہونے لگی ہے ، بھارتی فوجی افسر نے مودی کی گندی ذہینت آشکار کردی۔

    مشال ملک کا کہنا تھا کہ مودی سرکاراور حواری جانور کہلانے کے بھی مستحق نہیں ، 106 دن سےتشدد اور لاک ڈاؤن کشمیریوں کا جذبہ ماند نہیں کرسکا ، کشمیر میں نہ انٹرنیٹ ہے نہ کوئی اور ذرائع مواصلات بحال ہے۔

    حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ نے مزید کہا کہ مودی جان لےکشمیری ماؤں بہنوں اور بیٹیوں کی آبرو پرمرمٹنا جانتے ہیں ، دنیا بھارت کی ذلیل اور گندی سوچ کا نوٹس لے۔

    مزید پڑھیں : سابق بھارتی جنرل کی کشمیری خواتین سے درندگی کی حمایت پر لوگ مشتعل

    یاد رہے گذشتہ روز بھارتی ٹی وی شو میں بحث کے دوران انتہا پسند سوچ رکھنے والے بھارتی فوج کے سابق جنرل ایس پی سنہا نے کھلے عام کشمیری خواتین سےدرندگی کی حمایت کی تھی۔

    بعد ازاں وہاں موجود شرکاء نے بھی سابق بھارتی جنرل کی اس شرمناک باتوں پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ان کی شدید مخالفت اور مذمت کی جبکہ پروگرام کی اینکر اور پینل میں شامل دیگر ارکان نے ایس پی سنہا کو آڑے ہاتھوں لیا اور اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس طرح کے انسانیت سوز باتیں کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

    دوسری جانب سوشل میڈیاپرسابق بھارتی جنرل کےبیان کی دنیا بھر میں شدیدمذمت کی جارہی ہے اور لوگ اپنے غصے اور ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ایس پی سنہا کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کررہے ہیں۔