Tag: مشال ملک

  • بابری مسجد کیس کا فیصلہ انصاف کا خون ہے، مشال ملک

    بابری مسجد کیس کا فیصلہ انصاف کا خون ہے، مشال ملک

    اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا کہ بابری مسجد کیس کا فیصلہ انصاف کا خون ہے ، بھارت کی سب سے بڑی عدالت بھی انتہاپسندوں کے آگے بے بس ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے بابری مسجد کیس کے فیصلے پر درعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا بھارتی سپریم کورٹ کا بابری مسجد کیس پر فیصلہ انصاف کا خون ہے، بھارتی عدالت کے فیصلے سے مودی سرکار کا انتہا پسند چہرہ بے نقاب ہوگیا۔

    مشال ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان اقلیتوں کومذہبی آزادی اورسہولیات دےرہاہے، مودی سرکار نےبھارت میں اقلیتوں پرعرصہ حیات تنگ کررکھاہے، بھارت کی سب سےبڑی عدالت بھی انتہا پسندوں کے آگے بے بس ہے۔

    مزید پڑھیں : بابری مسجد کی جگہ مندر بنے گا، بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ

    یاد رہے بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کی متنازع زمین ہندوؤں کو دینے کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا بھارتی حکومت کی زیرنگرانی بابری مسجد کی جگہ مندر بنے گا اور مسلمانوں کو ایودھیا میں متبادل جگہ دی جائے۔

    فیصلے میں سنی اور شیعہ وقف بورڈز کی درخواستیں مسترد کردی گئیں تھیں اور کہا گیا تھا کہ تاریخی شواہد کے مطابق ایودھیارام کی جنم بھومی ہے، بابری مسجد کا فیصلہ قانونی شواہد کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

  • بھارت کو کشمیری نہیں کشمیر کی سرزمین چاہیے، مشال ملک

    بھارت کو کشمیری نہیں کشمیر کی سرزمین چاہیے، مشال ملک

    اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ بھارت کو کشمیری نہیں کشمیر کی سرزمین چاہئے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مشال ملک نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو 50 روز گزر چکے ہیں، بھارتی فوج نے کشمیریوں کو گھروں میں قید کررکھا ہے۔

    مشال ملک نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ادویات و خوراک کی شدید قلت ہے، تہاڑ جیل کے ڈیتھ سیل میں یاسین ملک کی حالت تشویشناک ہے، بھارت کشمیریوں پر جبر کے تمام ہتھکنڈے آزما چکا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں پر مطالم کی نئی داستان رقم کررہا ہے، بھارتی فورسز مظالم ڈھانے میں تمام حدود سے تجاوز کرچکی ہے۔

    مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیرمیں 50ویں روز بھی کرفیو

    مشال ملک کے مطابق بھارتی فورسز کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں کررہی ہے۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370 اے ختم کرنے کے بعد 50 ویں روز بھی کرفیو جاری ہے، موبائل فون، انٹرنیٹ سروس بند اور ٹی وی نشریات معطل ہیں۔

    کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وادی میں کرفیو کے باعث 3 ہزار 9 سو کروڑ کا نقصان ہو چکا ہے، وادی میں کھانا میسر ہے اور نہ ہی دوائیں۔ سرینگر اسپتال انتظامیہ کے مطابق کرفیو کے باعث روزانہ 6 مریض لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔

  • مودی نے جمہوریت کا لبادہ اوڑھ رکھا ہے، مقبوضہ کشمیرمیں قیامت کا سماں ہے: مشال ملک

    مودی نے جمہوریت کا لبادہ اوڑھ رکھا ہے، مقبوضہ کشمیرمیں قیامت کا سماں ہے: مشال ملک

    اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی بیوی مشال ملک نے مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری کشمیر پر اپنی ذمہ داریاں پوری کرے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. مشال ملک کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں مقیم پاکستانی و کشمیری بھارتی بربریت بے نقاب کریں.

    نوجوان سوشل میڈیاکےذریعےبھارتی مظالم سےدنیا کوآگاہ کریں، انتہاپسندمودی نے جمہوریت کالبادہ اوڑھ رکھا ہے، مقبوضہ کشمیرمیں قیامت کاسماں، کرفیو کی وجہ سے قحط ہے.

    مشال ملک نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں اشیائے خورونوش، ادویات کی قلت ہے، بھارتی فورسزکشمیری نوجوانوں کو لاپتا اور تشدد کررہی ہے.

    انھوں نے عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیرپرتوجہ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیرمیں ریاستی دہشت گردی کررہی ہے.

    مزید پڑھیں:44 روز کے کرفیو کے باوجود بہادر کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں: راجہ فاروق حیدر

    خیال رہے کہ مودی سرکار 5 اگست کو غیر قانونی اقدام کرتے ہوئے مقبوضہ وادی کی خصوصی اہمیت ختم کر دی تھی.

    آرٹیکل 370 کے خاتمے کے ساتھ ہی بھارت نے کشمیر میں کرفیو نافذ کر دیا، جو گزشتہ ڈھائی ماہ سے جاری ہے.

    اس عرصے میں کشمیر میں ایک انسانی المیہ جنم لے چکا ہے، جس کے خلاف دنیا بھر کی سماجی تنظیمیں آواز اٹھار رہی ہیں.

  • یاسین ملک سے ایک مہینے سے کوئی رابطہ نہیں ہوا،مشال ملک

    یاسین ملک سے ایک مہینے سے کوئی رابطہ نہیں ہوا،مشال ملک

    اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا ہے کہ مودی سرکاری کشمیریوں کے خون کی پیاسی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کشمیری رہنما مشال ملک نے کہا کہ یاسین ملک سے ایک مہینے سے کوئی رابطہ نہیں ہوا، یاسین ملک کا فیملی سے بھی کسی قسم کا رابطہ نہیں ہے۔

    مشال ملک نے کہا کہ جیل میں یاسین ملک کی طبیعت بہت خراب ہے، یاسین ملک کو کسی بھی قسم کی طبی سہولت نہیں دی جا رہی۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز نے یاسین ملک کی فزیوتھراپی کا کہا تھا۔

    حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے مزید کہا کہ مودی سرکاری کشمیریوں کے خون کی پیاسی ہے۔

    مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 32ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے اور مواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے، قابض انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بند کررکھی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پرسخت پابندیاں عائد ہیں۔

    کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

    مقبوضہ کشمیرمیں بچوں کوتعلیم اورمریضوں کوعلاج میسرنہیں، مشال ملک

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں یاسین ملک کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ بھارت مسلمانوں کی نسل کشی کے لیے ہرحربہ استعمال کر رہا ہے، مقبوضہ کشمیرمیں بچوں کوتعلیم اور مریضوں کوعلاج میسر نہیں ہے۔

  • مقبوضہ کشمیرمیں بچوں کوتعلیم اورمریضوں کوعلاج میسرنہیں، مشال ملک

    مقبوضہ کشمیرمیں بچوں کوتعلیم اورمریضوں کوعلاج میسرنہیں، مشال ملک

    اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا ہے بھارت مسلمانوں کی نسل کشی کے لیے ہرحربہ استعمال کر رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کشمیری رہنما مشال ملک نے کہا کہ 27روزسے جاری کرفیو ے کشمیریوں پرزندگی تنگ کردی ہے، جنت نظیروادی کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کردیا گیا۔

    مشال ملک نے کہا کہ بنیادی حقوق پرجبری پابندیوں نے کشمیریوں کے صبرکا پیمانہ لبریزکر دیا۔

    حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ نے مزید کہا کہ بھارت مسلمانوں کی نسل کشی کے لیے ہرحربہ استعمال کر رہا ہے، مقبوضہ کشمیرمیں بچوں کوتعلیم اور مریضوں کوعلاج میسر نہیں ہے۔

    اس سے قبل گزشتہ روز حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف دنیا بھر میں احتجاج کیا جا رہا ہے۔

    کشمیری رہنما مشال ملک کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا ظلم کئی دہائیوں سے جاری ہے، مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ پوری دنیا سے جڑا ہوا ہے۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 27 ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے اور مواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے، قابض انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بند کررکھی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پرسخت پابندیاں عائد ہیں۔

    کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

  • مقبوضہ کشمیرکا مسئلہ پوری دنیا سے جڑا ہوا ہے، مشال ملک

    مقبوضہ کشمیرکا مسئلہ پوری دنیا سے جڑا ہوا ہے، مشال ملک

    اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا ہے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف دنیا بھر میں احتجاج کیا جا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کشمیری رہنما مشال ملک نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا ظلم کئی دہائیوں سے جاری ہے، مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ پوری دنیا سے جڑا ہوا ہے۔

    مشال ملک نے کہا کہ کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد کی دنیا میں مثال نہیں ملتی، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف دنیا بھر میں احتجاج کیا جا رہا ہے۔

    کشمیری رہنما مشال ملک نے کہا کہ یاسمین ملک کومقبوضہ کشمیر میں ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے۔

    مقبوضہ کشمیرمیں 26ویں روز بھی کرفیو

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 26ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے اور مواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے، قابض انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بند کررکھی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پرسخت پابندیاں عائد ہیں۔

    کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

  • کشمیر پر وزیر اعظم کے قوم سے خطاب کا خیر مقدم کرتی ہوں: مشال ملک

    کشمیر پر وزیر اعظم کے قوم سے خطاب کا خیر مقدم کرتی ہوں: مشال ملک

    اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا ہے وہ کشمیر پر وزیر اعظم عمران خان کے قوم سے خطاب کا خیر مقدم کرتی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں گفتگو کرتے ہوئے مشال ملک نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا خطاب سن کر خوشی ہوئی، میں اس کا خیر مقدم کرتی ہوں۔

    مشال ملک نے کہا کہ بھارت کی ریاستی دہشت گردی دہائیوں سے جاری ہے، وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں کا آخر تک ساتھ دینے کا کہا ہے، اس سے کشمیریوں کا حوصلہ بڑھا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستان نے عالمی سطح پر پوری قوت کے ساتھ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا ہے، اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کے سلسلے میں طویل مدت پالیسی آنی چاہیے۔

    یہ بھی پڑھیں:  مودی کی غلطی سے کشمیریوں کو آزادی کا تاریخی موقع مل گیا: وزیراعظم

    ان کا کہنا تھا کہ چیپٹر 6 کے اندر جو ہماری یو این ریزولوشن آتی ہے، اس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ وہ ریزولوشن نہیں ہے جس پر اقوام متحدہ بہ زور طاقت عمل کرائے، لیکن یو این چارٹر کے اندر شق 24 اور 25 کے مطابق یو این کی تمام قراردادیں قانونی طور پر پابندی کا تقاضا کرتی ہیں، اس لیے ان شقوں کی بھی مدد لی جائے۔

    مشال ملک نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں نسل کشی کی جا رہی ہے، ایک پوری قوم کو ختم کیا جا رہا ہے، یہی وجہ ہے کہ اس وقت گلوبل شہری اس مسئلے پر زبردست ریسپانس دے رہے ہیں، اور اب اطلاعات ہیں کہ امریکی سیاست دانوں کا بھارت پر دباؤ آ رہا ہے۔

    واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کل قوم سے خطاب میں کہا تھا کہ پاکستان کشمیر کے لیے ہر حد اور ہر سطح تک جائے گا، کشمیر کی آزادی کا تاریخی موقع آ چکا ہے، مودی نے تکبر میں بڑی غلطی کر دی، معاملہ جنگ کی طرف گیا تو دنیا یاد رکھے پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی ملک ہیں۔

    انھوں نے کہا تھا کہ ایٹمی جنگ کے اثرات پوری دنیا پر پڑیں گے، پاک فوج پوری طرح تیار ہے، ظلم سہتے اسی لاکھ کشمیری ہماری طرف دیکھ رہے ہیں۔

  • مقبوضہ وادی میں طرح طرح کے کیمیائی ہتھیار استعمال کیے جا رہے ہیں، مشال ملک

    مقبوضہ وادی میں طرح طرح کے کیمیائی ہتھیار استعمال کیے جا رہے ہیں، مشال ملک

    اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل میں شامل ممالک مسئلہ کشمیر کے حل کے ذمے دارہیں، اگرکوئی بھی تنازعہ ہوا تو پوری دنیا لپیٹ میں آئے گی۔

    تفصیلات کے مطابق کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا کہ مقبوضہ جموں کشمیرمیں کرفیو کو 18 دن ہوگئے ہیں، لوگوں کوخوراک اوردوائیں نہیں مل رہیں۔

    انہوں نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں چھوٹے بچوں کو بھی اغوا کیا جا رہا ہے، کرفیو دنوں کا نہیں لگتا یہ سال تک کا بھی ہوسکتا ہے، مودی سرکارغلط سمجھتی ہے کہ وہ اس سے بچ جائے گی۔

    مشال ملک نے کہا کہ بھارتی سرکار نے تو کشمیریوں کو کچھ سمجھا ہی نہیں ہے، مقبوضہ وادی میں طرح طرح کے کیمیائی ہتھیار استعمال کیے جا رہے ہیں۔

    حریت رہنما کی اہلیہ نے کہا کہ امریکا کی مسئلہ کشمیرپر ذمے داری بنتی ہے، سلامتی کونسل میں شامل ممالک مسئلے کے حل کے ذمے دارہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اگرکوئی بھی تنازعہ ہوا تو پوری دنیا لپیٹ میں آئے گی، اگرمسئلے کوحل نہیں کیا گیا تو بات جوہری جنگ کی طرف بھی جاسکتی ہے۔

    دنیا بھارت کو کشمیر میں خون کی ہولی کھیلنے سے روکے، مشال ملک

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہر جگہ ایک خوفناک خاموشی ہے ، مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر قتل عام کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے ، دنیا بھارت کو کشمیر میں خون کی ہولی کھیلنے سے روکے۔

  • بھارتی سکھ بھی مودی سرکار کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں: مراد سعید

    بھارتی سکھ بھی مودی سرکار کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں: مراد سعید

    لاہور: پڑوسی ملک بھارت کے یوم آزادی پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم سیاہ منایا گیا، لاہور میں یوم سیاہ کی ایک ریلی سے خطاب میں مراد سعید نے کہا کہ بھارتی سکھ بھی مودی سرکار کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ دنیا کو نوٹس لینا چاہیے، مودی دور جدید کا ہٹلر ہے، مودی ہی کی حکومت میں مسلمانوں کا قتل عام کیا گیا تھا۔

    انھوں نے کہا کہ برہان وانی کی شہادت کے بعد کشمیریوں کو مزید طاقت ملی ہے، کشمیری اپنے حقوق مانگ رہے ہیں، آزادی کا وقت قریب ہے۔

    مراد سعید کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کئی مرتبہ کہہ چکے ہیں کہ وہ کشمیر کے سفیر ہیں، ہم کشمیریوں کے ساتھ ہیں کوئی ہمیں جدا نہیں کر سکتا۔

    یہ بھی پڑھیں:  بھارت کے یوم آزادی پر پاکستان بھر میں یوم سیاہ، سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں

    وفاقی وزیر نے کہا کہ کشمیر ضرور پاکستان بنے گا، بھارت کشمیریوں کو دبا نہیں سکتا، عالمی برادری بھارتی ہٹ دھرمی کا نوٹس لے، اور یو این قراردادوں پر عمل کرائے۔

    قبل ازیں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا کہ آپ کے جوش و جذبے سے کشمیریوں کو طاقت ملی ہے، مجھے یقین ہے پاکستان کے عوام کشمیریوں کا ساتھ دیں گے، پورا یقین ہے کشمیریوں کو آزادی ملے گی۔

    واضح رہے کہ آج بھارت کے یوم آزادی پر پاکستان بھر میں یوم سیاہ منایا جا رہا ہے اور کشمیری عوام سے اظہار یک جہتی کے لیے سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں کیا گیا جب کہ شاہراہ دستور پر سیاہ جھنڈے لہرائے گئے۔

  • دنیا بھارت کو کشمیر میں خون کی ہولی کھیلنے سے روکے، مشال ملک

    دنیا بھارت کو کشمیر میں خون کی ہولی کھیلنے سے روکے، مشال ملک

    اسلام آباد : حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ہر جگہ ایک خوف ناک خاموشی ہے ، مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر قتل عام کا منصوبہ بنایاجا رہا ہے ، دنیا بھارت کو کشمیر میں خون کی ہولی کھیلنے سے روکے۔

    تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے اپنے بیان میں کہا کشمیر میں ریڈ الرٹ پر حالات خراب ہیں، یاسین ملک کو21فروری کو ہماری شادی کی سالگرہ پر حراست میں لیا گیا، وہ تہاڑ جیل میں 4ماہ سے ڈیتھ سیل میں ہیں، یاسین ملک قید تنہائی میں ہیں ، ہائی ولٹیج بلب لگایا ہوا ہے۔

    مشال ملک کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں اس وقت کوئی قانون نہیں ، کٹھ پتلی انتخابات کرائےجاتے ہیں، بھارت جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی کر رہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج اورفضائیہ کی نفری بڑھا دی گئی ہے اور بیوروکریسی کو کھلی چھٹی دے دی گئی ہے۔

    حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ نے کہا مقبوضہ کشمیر میں ہر جگہ ایک خوف ناک خاموشی ہے ، جب بھی کوئی دہشت گردی ہوتی تو پاکستان پرالزام ڈالتے ہیں، یاسین ملک کوگنداکھانا مل رہاہے،پانی تک نہیں دیا جاتا ، بھارت کی یاسین ملک کو مارنے کی کافی سالوں سے تیاری ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت آئین سےآرٹیکل 35 اے کا خاتمہ چاہتی ہے، پلوامہ کو بنیاد بنا کر بھارت نے جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی، بھارتی عزائم کو بنیاد بنا کر پاکستان کو سلامتی کونسل میں جانا چاہیے۔

    مشال ملک نے کہا بھارتی عزائم خطے میں جنگ کا ماحول پیدا کر رہے ہیں، بھارت مقبوضہ کشمیر میں فوج کی 28 ہزار تازہ دم نفری بھجوا رہا ہے، وادی میں انٹرنیٹ سروس بند،قائدین کونظر بند کردیا گیا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر قتل عام کا منصوبہ بنایاجا رہا ہے، مقبوضہ وادی کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیا گیا ہے، مقبوضہ کشمیر سے سیاحوں اور زائرین کونکلنے کا حکم دیا گیا ہے

    یاسین ملک کی اہلیہ نے کہا دنیا بھارت کو کشمیر میں خون کی ہولی کھیلنے سے روکے، کشمیری کسی صورت آزادی کے حق سے دستبردار نہیں ہوں گے۔