Tag: مشال ملک

  • مشال ملک کی وزیراعظم عمران خان کو کامیاب دورہ امریکا پر مبارکباد

    مشال ملک کی وزیراعظم عمران خان کو کامیاب دورہ امریکا پر مبارکباد

    اسلام آباد : حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے وزیراعظم عمران خان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا مسئلہ کشمیر کے حل پر امریکی صدر کی ثالثی کی پیشکش خوش آئند ہے، امید ہے امریکا ماضی کی طرح مسئلہ کشمیر حل کیلئے مزید اقدامات کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے وزیراعظم عمران خان کوکامیاب دورہ امریکا پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا مسئلہ کشمیر کےحل پرامریکی صدر کی ثالثی کی پیشکش خوش آئندہے، مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے امریکی ثالثی کاکردار انتہائی اہم ہے۔

    مشال ملک کا کہنا تھا خطے میں قیام امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے، امیدہےامریکاماضی کی طرح مسئلہ کشمیرحل کیلئے مزید اقدامات کرے گا، مسئلہ کشمیر بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ مسئلہ ہے۔

    یاد رہے گذشتہ روز وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی تھی ، امریکی صدر نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان بھارت کے مابین ثالثی کی پیش کش کی۔.

    مزید پڑھیں : امریکی صدر نے کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کر دی

    صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ عمران خان اور میں دونوں نئے لیڈرز ہیں، مسئلہ کشمیر پر دونوں لیڈرز بڑا کردار ادا کر سکتے ہیں، کشمیر اور افغانستان کا مسئلہ حل ہوگا تو پورے خطے میں خوش حالی ہوگی۔

    ملاقات کے بعد امریکی صدر نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ہم وزیر اعظم عمران خان کا امریکا میں خیرمقدم کرتے ہیں، مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے میں کوئی کردار ادا کر سکتا ہوں تو بہت خوشی ہوگی، پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ تعلقات کا علم ہے، ملاقات میں پاک بھارت تعلقات میں بہتری کے لیے بھی بات ہوگی

  • مانچسٹر میں دنیا کو دکھا دیں گے، کشمیری پاکستان کے ساتھ ہیں، مشال ملک

    مانچسٹر میں دنیا کو دکھا دیں گے، کشمیری پاکستان کے ساتھ ہیں، مشال ملک

    اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا ہے کہ جیت پاکستان کی ہو گی، جشن منائیں گے اور مٹھائی بھی بٹے گی۔

    تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیری پاکستان کی حمایت کریں گے۔

    مشال ملک نے کہا کہ مانچسٹر میں دنیا کو دکھا دیں گے، کشمیری پاکستان کے ساتھ ہیں، جیت پاکستان کی ہوگی، جشن منائیں گے اور مٹھائی بھی بٹے گی۔

    انہوں نے کہا کہ خوف زدہ بھارت نے ابھی سے وادی میں کریک ڈاؤن شروع کردیا، ہم ڈرنے والے نہیں، پاکستان سے ہمارا رشتہ اٹوٹ ہے۔

    ورلڈ کپ 2019 : پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان بڑا ٹاکرا آج ہوگا

    واضح رہے کہ کرکٹ کی دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ آج ہوگا، اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں نے پنجہ آزمائی کی تیاری مکمل کرلی۔

    دنیا بھر کے کروڑوں لوگ براہ راست ٹی وی پر دنیائے کرکٹ کی دو بڑی ٹیموں کا میچ دیکھیں گے، میچ سے قبل شائقین کا جوش و خروش عروج پر پہنچ گیا ہے۔

  • آزادی کی قدرمقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام سے زیادہ کون جان سکتا ہے، مشال ملک

    آزادی کی قدرمقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام سے زیادہ کون جان سکتا ہے، مشال ملک

    اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے یوم پاکستان پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا آزادی کی قدرمقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام سے زیادہ کون جان سکتا ہے، آئے روز کشمیریوں کی لاشیں گرائی جارہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے یوم پاکستان پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا یوم پاکستان پراپنی اور کشمیری قوم کی طرف سے مبارکبادپیش کرتی ہوں ، آزادی کی قدرمقبوضہ جموں وکشمیر کےعوام سےزیادہ کون جان سکتا ہے۔

    [bs-quote quote=” بھارتی قبضےاورتسلط کےخلاف کشمیری قوم اٹھ کھڑی ہوئی ہے” style=”style-7″ align=”left” author_name=”مشال ملک”][/bs-quote]

    مشال ملک کا کہنا تھا جموں وکشمیرمیں قابض بھارت کےنہتےکشمیریوں پرمظالم جاری  ہیں، آئےروزکشمیریوں کی لاشیں گرائی جارہی ہیں، آزادی کامطالبہ کرنےوالی حریت قیادت پرپابندیاں لگائی جارہی ہیں۔

    حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ نے کہا حریت قائدین کوجیلوں میں بند،تشددکانشانہ بنایا جارہاہے، یاسین ملک کوجموں جیل میں قیدکرکےپبلک سیفٹی ایکٹ لگادیاہے۔

    ان کا کہنا تھا بھارتی قبضےاورتسلط کےخلاف کشمیری قوم اٹھ کھڑی ہوئی ہے، پاکستان زندہ باد، کشمیر پائندہ باد۔

    مزید پڑھیں : یوم پاکستان پراسلام آباد میں مسلح افواج کی شاندار پریڈ

    خیال رہے آج یوم پاکستان ملی جوش اور جزبے سے منایا جار ہا ہے، دن کا آغاز وطن عزیز کی سلامتی کیلئے خصوصی دعاوں سے ہواجبکہ وفاقی دارلحکومت اسلام اباد کا کیولری گرائونڈ اکتیس توپوں کی سلامی سے گونج اٹھا۔

    یوم پاکستان کے دن اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں مسلح افواج کی شاندار پریڈ ہوئی ،سعودی عرب اور آذربائیجان کے دستوں نے پریڈ میں شرکت کی،  تقریب کے مہمان خصوصی ملیشیا کے وزیراعظم مہاتیرمحمد ہیں

  • حکمران کشمیر کاز کو بھول کر اپنی کرسی کی فکر میں ہیں، مشعال ملک

    حکمران کشمیر کاز کو بھول کر اپنی کرسی کی فکر میں ہیں، مشعال ملک

    لاہور : حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ پاکستان میں بہنے والے دریاؤں میں کشمیریوں کا خون شامل ہے، حکمران کشمیر کاز کو بھول کر اپنی کرسی کی فکر میں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا کہ مودی کی حکومت آنے کے بعد کشمیریوں پر مظالم بڑھے، شوٹر گن کا بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے۔ حکمران کشمیر کاز کو بھول کر اپنی کرسی کی فکر میں ہیں، کشمیریوں کی آواز کو دبایا جا رہا ہے لیکن آپ ان کی آواز بنیں۔

    [bs-quote quote=” جب تک ایک بھی کشمیری زندہ ہے، پاکستان کے دریاؤں میں پانی آتا رہے گا” style=”style-7″ align=”left” author_name=”مشعال ملک "][/bs-quote]

    مشعال ملک کا طلبہ پر زور دیتے ہوئے کہنا تھا کہ یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم طلبہ کشمیر پر آرٹیکل لکھیں، کشمیر میں مہینوں کرفیو لگا دیا جاتا ہے، مقبوضہ کشمیر کے اسپتالوں میں ادویات کی دستیابی تک ممکن نہیں، کشمیری نوجوانوں کی بھی خواہشات ہیں لیکن انہوں نے آزادی کیلئے قربان کر دی ہیں۔

    حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ نے کہا کہ لاہور سے تحریک پاکستان کا براہ راست تعلق ہے، سال میں کشمیر پر ایک تقریب ہوتی ہے اور پھر پورا سال خاموشی، کشمیری نوجوانوں کی لاشوں پر ہیڈلائنز سے بھی نکلنا ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ جب تک ایک بھی کشمیری زندہ ہے، پاکستان کے دریاؤں میں پانی آتا رہے گا، پاکستان میں بہنے والے دریاؤں میں کشمیریوں کا خون شامل ہے،  اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت نہیں دیا جا رہا۔

    مزید پڑھیں : دہشت گرد بھارتی فوج کشمیریوں کو سفاکیت کا نشانہ بنارہی ہے: مشعال ملک

    مشعال ملک نے مزید کہا طلبہ اور اساتذہ بھارتی مظالم کیخلاف اقوام متحدہ کی ویب سائٹ سے سیکرٹری جنرل کو ای میلز بھیجیں، پنجاب یونیورسٹی کے طلبہ باضمیر اور باکردار لوگ ہیں۔

    یاد رہے چند روز قبل ہندوستان کے یوم جمہوریہ کے موقع پرحریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں دہشت گرد بھارتی فوج کشمیریوں کو سفاکیت کا نشانہ بنارہی ہے، کشمیریوں کے حق میں سیکیورٹی کونسل کی قراردادیں موجود ہیں، بھارت نے کشمیریوں سے آزادی کا حق چھین رکھا ہے، کشمیریوں سے حق آزادی چھیننے والے کے پاس یوم جمہوریہ منانے کا کوئی جواز بچا ہے؟

  • قائد اعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا، مشال ملک

    قائد اعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا، مشال ملک

    اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ آج بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے، قائد اعظم محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے بانی پاکستان کی سالگرہ اور کرسمس کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے، پاکستان میں اقلیتیں آزاد فضاؤں میں سانس لے رہی ہیں۔

    [bs-quote quote=”اقلیتوں نے ہمیشہ کشمیریوں پر مظالم کے خلاف احتجاج کیا” style=”style-6″ align=”left” author_name=”مشال ملک”][/bs-quote]

    مشال ملک نے کہا کہ قوم کرسمس کی خوشیوں میں برابر کی شریک ہے، مسیحی برادری نے ہمیشہ کشمیریوں کے حق میں آواز اُٹھائی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ قائد اعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا جبکہ اقلیتوں نے ہمیشہ کشمیریوں پر مظالم کے خلاف احتجاج کیا۔

    واضح رہے کہ آج ملک بھر میں بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کا 143 واں یوم پیدائش ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے، قائد اعظم کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے مختلف تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔

    مزید پڑھیں: معصوم کشمیریوں کا بہتا خون دنیا سے انصاف کا تقاضا کر رہا ہے، مشال ملک

    دوسری جانب پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مسیحی برادری کرسمس کا تہوار جوش و خروش سے منارہی ہے، ملک کے بیشتر شہروں میں مذہبی تقریبات کا انعقاد کیا گیا اور ملکی ترقی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

  • معصوم کشمیریوں کا بہتا خون دنیا سے انصاف کا تقاضا کر رہا ہے، مشال ملک

    معصوم کشمیریوں کا بہتا خون دنیا سے انصاف کا تقاضا کر رہا ہے، مشال ملک

    اسلام آباد : حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا ہے کہ معصوم کشمیریوں کا بہتا خون دنیا سے انصاف کاتقاضاکررہاہے، عالمی برادری کو کشمیریوں پر مظالم کیوں نظر نہیں آ رہے۔

    تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے مقبوضہ کشمیرمیں قتل عام و گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا قابض بھارتی فوج کشمیریوں کی نسل کشی کررہی ہے، عالمی برادری کوکشمیریوں پرمظالم کیوں نظرنہیں آ رہے۔

    مشال ملک کا کہنا تھا کہ معصوم کشمیریوں کا بہتا خون دنیا سے انصاف کا تقاضا کر رہا ہے، کشمیری قوم حق خودارادیت کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔

    دوسری جانب مقبوضہ وادی میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے ، بھارتی فورسز کی فائرنگ سے سری نگر میں 2 کشمیری شہید ہوگئے۔

    مزید پڑھیں: بھارتی فوج کشمیریوں کو شہید کرکے لاش غائب کردیتی ہے، مشعال ملک

    کشمیریوں کو سری نگر کے علاقے نوگام میں آپریشن کی آڑ میں شہید کیا گیا، کشمیریوں کی ہلاکت کے بعد علاقے میں کشیدگی بڑھ گئی اور بھارتی مظالم کیخلاف احتجاج کیا۔

    مظاہرین پر قابض بھارتی فورسز نے فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کی، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے جبکہ کٹھ پتلی انتظامیہ نے سری نگر اور بڈگام میں انٹرنیٹ سروس بند کردی۔

    یاد رہے چند روز قبل مشعال ملک کا کہنا تھا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے خلاف تحقیقات کی جائیں، 8 لاکھ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی کررہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہبھارت نے مقبوضہ کشمیر کی سرسبز وادی کو لہو میں رنگ دیا ہے،مودی سرکار جان لے لاشیں گرا کر امن نہیں لایا جا سکتا، امید ہے کشمیریوں کو جلد آزادی کی صبح دیکھنا نصیب ہوگی۔

  • بھارتی فوج کی جانب سے کشمیریوں پر پیلٹ گنز کا استعمال بدستور جاری

    بھارتی فوج کی جانب سے کشمیریوں پر پیلٹ گنز کا استعمال بدستور جاری

    سری نگر: حریت پسند کشمیری رہنما مشال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر پیلٹ گنز کا استعمال بدستور جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق خاتون کشمیری رہنما مشال ملک نے آج بھارتی فوج کی جانب سے ضلع کلگام میں مزید 5 نوجوانوں کو شہید کرنے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کی تنظیمیں اور عالمی ادارے بھارتی مظالم کا نوٹس لیں۔

    کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج مظاہرین پر طاقت کا اندھا دھند استعمال کر رہی ہے، آج پھر ظالم فورس نے پانچ کشمیریوں کو شہید کر دیا۔

    مشال ملک نے کہا کہ ظالم بھارتی فوج کے خلاف ہمارا احتجاج جاری رہے گا، کشمیریوں کی شہادت پر قاضی گوند میں احتجاج جاری ہے، بھارتی فوج کی پیلٹ گنز سے 10 مظاہرین زخمی ہو چکے ہیں۔

    بہادر خاتون حریت رہنما نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں قتلِ عام اور کشمیریوں کی نسل کشی جاری ہے، کشمیری شہدا کے جسدِ خاکی سڑکوں، گلیوں میں گھسیٹے جا رہے ہیں۔


    مزید پڑھیں:  سری نگر: کلگام میں بھارتی فورسز کی فائرنگ، 5 کشمیری شہید


    انھوں نے بھارتی مظالم پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج انسانیت کی تذلیل میں تمام حدیں پار کر چکی ہے، انسانی حقوق کی تنظیمیں کہاں ہیں، وہ اس صورتِ حال کا نوٹس کیوں نہیں لے رہی ہیں۔

    خیال رہے کہ آج قابض بھارتی فورسز نے کشمیر کے علاقے کلگام میں بلا اشتعال فائرنگ کرکے مزید پانچ کشمیری جوانوں کو بے دردی سے شہید کرکے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

    گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں نے کشمیریوں پر انسانیت سوز مظالم کی تمام حدیں پار کیں، نوجوان کو شہید کرنے کے بعد جسدِ خاکی کو رسی سے باندھ کر سڑک پر گھسیٹا گیا، جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

  • کشمیریوں کی لاشوں کے بدلے اقتصادی پیکج منظور نہیں، مشال ملک

    کشمیریوں کی لاشوں کے بدلے اقتصادی پیکج منظور نہیں، مشال ملک

    اسلام آباد: حریت رہنما مشال ملک نے کہا ہے کہ نریندر مودی کا دورہِ مقبوضہ کشمیر شہریوں کے لیے کوئی معنی نہیں رکھتا، لاشوں کے بدلے اقتصادی پیکج منظور نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ نے مودی کے دورہِ کشمیر کو بے سود قرار دیتے ہوئے کہا کہ لاشوں کے بدلے مقبوضہ کشمیر میں اقتصادی پیکج کسی بھی شہری کو منظور نہیں، بھارت ترقیاتی کاموں کے نام پر دکھاوا کررہا ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے انڈین فورسز نے رمضان کےدوسرے دن آزاد کشمیر میں معصوم شہریوں کونشانہ بنایا جبکہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیرمیں مسلسل انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہی ہے۔

    مشال ملک کا کہنا تھا کہ بھارت جو مرضی کرلےکشمیری حق آزادی حاصل کرکے رہیں گے اور وہ مودی سرکار کی باتوں میں کسی صورت نہیں آئیں گے کیونکہ شہری بھارت کا مکروہ چہرہ اچھے طریقے سے جاتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا دورہ مقبوضہ کشمیر، وادی سراپا احتجاج بن گئی

    واضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم  نریندر مودی مقبوضہ کشمیر کے سرکاری دورے پر آج وادی پہنچے جہاں اُن کی آمد پر شہریوں نے پرامن احتجاج ریکارڈ کرایا جبکہ کشمیریوں نے لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف احتجاجی ریلیاں بھی نکالیں۔

    مودی کے دورے کے موقع پر وادی میں مکمل ہڑتال رہی جبکہ حریت رہنماؤں نے عوام سے سری نگر کے لال چوک تک احتجاجی مارچ کی اپیل کی جس کو مدنظر رکھتے ہوئے بھارتی فورسز نے لال چوک سیل کرکے وہاں اہل کاروں کی بھاری نفری تعینات کردی جبکہ فورسز نے مختلف علاقوں میں غیراعلانیہ کرفیو لگاکر موبائل اور انٹرنیٹ کی سہولت بھی بند کردی۔

    آل پارٹیز حریت کانفرنس نے ڈپلومیٹک انکلیو کے مرکزی دروازے پر احتجاج کیا جس کی قیادت کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر کے کنوینئر نے کی، مظاہرے میں حریت رہنماؤں سمیت سول سوسائٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور ہاتھوں میں سیاہ پرچم تھامے کشمیر کی آزادی کے حق میں نعرے بھی لگائے۔

    آل پارٹیز حریت کانفرنس کے کنوینر غلام محمد صفی کا کہنا تھا کہ مودی کا دورہ دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے، ہم بھارتی حکومت کے کسی چکمے میں آنے والے نہیں ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • میں اور میرا شوہر کشمیر میں ہونے والے مظالم کی زندہ مثال ہیں، مشال ملک

    میں اور میرا شوہر کشمیر میں ہونے والے مظالم کی زندہ مثال ہیں، مشال ملک

    لاہور: کشمیری رہنما مشال ملک نے کہا ہے کہ میں اور میرا شوہر کشمیر میں ہونے والے مظالم کی زندہ مثال ہیں، کلبھوشن سے ان کے اہل خانہ کی ملاقات تو کروادی گئی ،میری بیٹی کی اپنے والد سے ملاقات کب کروائی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور پریس کلب میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا کہ کشمیر کاز کو پاکستان کا بچہ بچہ تسلیم کرتا ہے مگر پاکستان میں اب کشمیر کے لئے اتنی تحریک نظر نہیں آتی جیسی ماضی میں تھی، نچلی سطح پر لوگوں کو متحرک کرنے کے لئے ہم نے ایک غیر سیاسی تحریک شروع کر رکھی ہے۔

    مشال ملک کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی تاریخ ہے کہ وہ کسی کی غلامی تسلیم نہیں کرتے کشمیر میں جب تک ایک بھی کشمیری باقی رہے گا آزادی کی جنگ جاری رہے گی۔


    مزید پڑھیں  : کلبھوشن کی اہلخانہ سے ملاقات ،مشال ملک نے بھی بھارت سے مطالبہ کردیا


    انہوں نے کہا کہ میں اور میرا شوہر کشمیر میں ہونے والے مظالم کی زندہ مثال ہیں، کشمیریوں کے لئے اسکول محفوظ ہیں نہ اسپتال ،کشمیریوں کے گھر کھلی چھاونیوں کی طرح ہیں، جہاں کسی بھی وقت فائرنگ شروع ہوجاتی ہے، کسی بھی کشمیری کو کسی بھی وقت اٹھا لیا جاتا ہے۔

    حریت رہنما کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں بھی راء ملوث ہے کلبھوشن اس کی تازہ مثال ہے۔

    انھوں نے پاکستانیوں سے درخواست کی کہ صرف پانچ فروری کی بجائے ہر دن کشمیر کی آواز بنیں، بھارت بات چیت سے مسئلے کا حل نہیں چاہتا، پاکستان کو ہر پلیٹ فارم پر مسئلہ کشمیر کو اٹھانا چاہئے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • کشمیراور فلسطین میں جاری مظالم کے آگے عالمی دن برائے انسانی حقوق غیر اہم لگتا ہے، مشال ملک

    کشمیراور فلسطین میں جاری مظالم کے آگے عالمی دن برائے انسانی حقوق غیر اہم لگتا ہے، مشال ملک

    اسلام آباد : حریت پسند کشمیری رہنما مشال ملک نے کہا ہے کہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور فلسطین میں اسرائیلی مظالم کو دیکھ کر دنیا بھر میں منائے جانے والا انسانی حقوق کا عالمی دن غیر اہم محسوس ہوتا ہے.

    وہ اسلام آباد میں تحفظ بیت المقدس ریلی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں، مشال ملک کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا متنازع بیان دنیا کے امن کو تباہ کر دے گا.

    انہوں نے کہا کہ ٹرمپ خطے میں امن کی کاوشوں کے خلاف کام کر رہے ہیں جس سے نفرتوں کو دوام ملے گا اور کشیدگی میں اضافہ ہوگا جس کے بعد مشرق وسطی کے امن کو مزید خدشات لاحق ہوسکتے ہیں.

    مشال ملک نے کہا کہ ایک دنیا بھر میں عالمی انسانی حقوق کا دن منایا جا رہا ہے لیکن دوسری جانب کشمیر اور فلسطین کے حالات بد سے بد ترین ہوتے جا رہے ہیں جہاں قابض فوجوں نے نہتے عوام کو ظلم و بربریت کا نشانہ بنا رکھا ہے اور بنیادی انسانی حقوق سلب کرلیے ہیں.

    انہوں نے کہا کہ برہان وانی کی شہادت کے بعد اب تک 50 ہزار لوگ گرفتار ہو چکے ہیں اور حریت پسند رہنما یاسین ملک کو بھی گرفتار کیا گیا یہاں تک کہ اُن کی ضعیف والدہ پر بھی حملہ کیا گیا.

    مشال ملک نے کہا کہ میں مقبوضہ کشمیر میں اپنے گھرنہیں جاسکتی کیوں کہ بھارت ویزہ نہیں دے رہا ہے میرا سوال ہے کہ کشمیروں اور فلسطینیوں کو کون بچائے گا؟ کشمیری اپنی شناخت چاہتے ہیں.

    انہوں نے کہا کہ کشمیر میں حالات خراب ہو رہے ہیں اور سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے جس کے لیے عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے اور اگر یو این او ہار چکا ہے تو وہ بھی بتا دے.