Tag: مشال ملک

  • بیت المقدس کواسرائیلی دارالحکومت قراردینااسلام دشمنی ہے،مشال ملک

    اسلام آباد : حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا ہے کہ بیت المقدس کواسرائیلی دارالحکومت قراردینا اسلام دشمنی ہے اور معصوم نہتے شہریوں کی شہادت بدترین دہشتگردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے آزاد کشمیر میں بھارتی فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج نے بوجھ کر نہتے کشمیریوں کوفائرنگ کانشانہ بنایا، معصوم نہتےشہریوں کی شہادت بدترین دہشتگردی ہے۔

    مشال ملک امریکی صدر کے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارلحکومت تسلیم کئے جانے کے فیصلے کے حوالے سے کہنا تھا کہ ٹرمپ اور مودی کا گٹھ  جوڑ عیاں ہوتا جارہا ہے، مقبوضہ بیت المقدس یت المقدس کواسرائیلی دارالحکومت قراردینا اسلام دشمنی ہے۔

    حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ نے مزید کہا کہ کشمیری فلسطین کی آزادی کیلئےفلسطینی بھائیوں کیساتھ ہیں۔


    مزید پڑھیں : بھارت نےمقبوضہ کشمیر میں کالےقوانین نافذ کررکھےہیں،مشال ملک


    یاد رہے اس سے قبل مشال ملک کا کہنا تھا کہ بھارت نےمقبوضہ کشمیر میں کالے قوانین نافذ کررکھےہیں، اس قانون کے تحت وہ کسی کو کبھی بھی مار سکتے ہیں یا تشدد کر سکتے ہیں اور ان سے پوچھا نہیں جا سکتا۔

    شال ملک کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج خواتین کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے، معصوم بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے مقبوضہ کشمیر میں جگہ جگہ بھارتی فوج کے کیمپس قائم ہیں، مقبوضہ کشمیر میں کوئی فرد آزاد فضا میں سانس نہیں لے سکتا۔

    یاد رہے کہ بھارت فوج نے کنٹرول لائن کے سیکٹر چری کوٹ کےگاؤں چھفرمیں جنازے پر بلا اشتعال فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں دو شہری شہید اور ایک خاتون زخمی ہوگئی تھی۔

    پاک فوج کی بھرپورجوابی کارروائی میں ایک بھارتی فوجی ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • بھارت مقبوضہ کشمیر کے بعد اب ایل او سی پر دہشتگردی کر رہا ہے،مشال ملک

    بھارت مقبوضہ کشمیر کے بعد اب ایل او سی پر دہشتگردی کر رہا ہے،مشال ملک

    اسلام آباد:حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کے بعد اب ایل او سی پر دہشتگردی کر رہا ہے، سرحدی دیہات کونشانہ بناناعالمی قوانین کے منافی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ بھارتی فوج جان بوجھ کرشہری آبادی کونشانہ بنا رہی ہے، سرحدی دیہات کونشانہ بناناعالمی قوانین کے منافی ہے، بھارتی جارحیت کے باعث مقامی آبادی گھر بار چھوڑنے پر مجبورہے۔

    مشال ملک کا کہنا تھا کہ حکومت بھارتی اشتعال انگیزی کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھائے، بھارت مقبوضہ کشمیر کے بعد اب ایل او سی پر دہشتگردی کر رہا ہے۔

    چند روز قبل مشال ملک کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم کا فوری نوٹس لے، مقبوضہ کشمیر کے رہنے والوں سے بنیادی انسانی حقوق چھین لیے گئے ہیں، کشمیری طویل عرصے سے حق خود ارادیت کی جنگ لڑ رہے ہیں، کشمیریوں کے پرامن احتجاج کو فائرنگ اور پیلٹ گنز سے روکا جارہا ہے۔


    مزید پڑھیں : کشمیر اور پاکستان کے گہرے رشتے کو کوئی جدا نہیں کر سکتا، مشعال ملک


    انکا کہنا تھا کہ تحریک آزاد ی کشمیر ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتی جا رہی ہے، بھارت نے طویل عرصے سے حریت قیاد ت کو نظر بندکر رکھا ہے۔

    یاد رہے کہ کنٹرول آف لائن پر بھارتی فائرنگ کے خلاف شہریوں نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا تھا ، جس میں مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ ایل او سی پر رہنے والے افراد کے لئے متبادل رہائشی منصوبہ شروع کیا جائے اور بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید یا زخمی ہونے والوں کو معقول معاوضہ فراہم کیا جائے۔

    واضح رہے کہ بھارت اپنے داخلی اور سیاسی کشیدگی اور کشمیر میں جاری ظلم و بربریت سے توجہ ہٹانے کے لیے لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے، جس میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • مقبوضہ کشمیرمیں معصوم بچے بھی بھارتی جارحیت سے محفوظ نہیں، مشال ملک

    مقبوضہ کشمیرمیں معصوم بچے بھی بھارتی جارحیت سے محفوظ نہیں، مشال ملک

    اسلام آباد: حریت پسند رہنما یاسین ملک کی اہلیہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی جارحیت اور ظلم و بربریت سے معصوم بچے بھی محفوظ نہیں وہاں 9 ماہ کی بچی بھی پیلٹ گن کا نشانہ بنی۔

    حریت پسند کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک اسلام آباد میں ہونے والی کشمیر کانفرنس سے خطاب کررہی تھیں انہوں نے کہا کہ مودی سےمتعلق امریکا سمیت دنیا بھرمیں مہم کی ضرورت ہے کیوں کہ کل تک مودی پرامریکا میں داخلےپر پابندی تھی جب کہ آج اس کا استقبال ہوتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت بین الاقوامی توجہ حاصل کرنے کے لیے لابنگ کر رہا ہے اس لیے ورلڈ اکنامک فورم میں کشمیریوں کی محرومیوں کی بات کرنا ہو گی جس کے لیے بیرون ملک جانے والے وفود میں کشمیریوں کی حقیقی نمائندگی کی ضرورت ہے۔

    مشال ملک کا کہنا تھا کہ بھارت حریت پسند رہنماؤں کو تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے اور انہیں بے گناہ قید کررکھا ہے اسی طرح یاسین ملک پر بھی دوران حراست بہیمانہ تشدد کیا جارہا ہے جس کے باعث ان کی جان کو خطرہ لاحق ہو گیا۔

    انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو حریت پسند رہنماؤں پر تھرڈ ڈگری تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے ہزاروں نوجوانوں کے قاتل بھارت کو عالمی عدالت کے کٹہرے میں کھڑا کرنا چاہیے۔

  • مودی کے ہاتھ انسانی خون سے رنگے ہوئے ہیں، مشال ملک

    مودی کے ہاتھ انسانی خون سے رنگے ہوئے ہیں، مشال ملک

    اسلام آباد : حریت پسند رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا کہ مودی کے ہاتھ انسانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔

    اسیرحریت پسند رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک جو ان دنوں اپنے شوہر کی رہائی اور تحریکِ آزادی کشمیر میں متحرک کردار ادا کررہی ہیں نے اپنے بیان میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

    مشال ملک کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی مقبوضہ کشمیر میں چنانی نشری ٹنل کا افتتاح کر رہے ہیں، جو کشمیرکو نئی دہلی سے ملارہا ہے تا کہ ٹنل کے ذریعے بھارتی فوج اور اسلحےکی آمدورفت کو یقینی بنایا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ ٹنل کے ذریعے بھارت مقبوضہ کشمیر پر قبضے کو مزید مضبوط بنا رہا ہے تاکہ مذید اسلحہ بارود اور افواج کو نہتے کشمیریوں پر مسلط کر کے ان کی نسل کشی کی جا سکے جس کا عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیئے۔

    مشال ملک نے کہا کہ گزشتہ ایک ماہ میں18 کشمیری شہید اور 500سے زائد زخمی ہوئے ہیں اس پر بھی بھارتی سفاکیت نرم نہ پڑی اور اب ٹنل کے ذریعے کشمیر کو فوجی چھاؤنی بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دنیا کی تاریخ میں سب سے بڑی ریاستی دہشت گردی بھارت کر رہا ہے اور ہر گذرتے دن کے ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم میں بھی روز بہ روز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

  • یاسین ملک کی خراب صحت، خورشید شاہ کا اقوامِ متحدہ کو خط لکھنے کا اعلان

    یاسین ملک کی خراب صحت، خورشید شاہ کا اقوامِ متحدہ کو خط لکھنے کا اعلان

    اسلام آباد: قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ یاسین ملک کے ساتھ بھارتی کی جانب سے ہونے والی زیادتی کے حوالے سے اقوام متحدہ کو خط لکھیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے اسلام آباد میں حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور حریت رہنما یاسین ملک کی طبیعت کے حوالے سے دریافت کیا۔

    پڑھیں: کشمیری رہنما یاسین ملک کی حالت بدستور تشویشناک

    ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے اعلان کیا کہ بھارتی روئیے کے خلاف اقوام متحدہ کو خط لکھا جائے گا جس میں مطالبہ کیا جائے گا کہ جنیوا کنونشن کے تحت عالمی برادری اپنی نگرانی میں حریت رہنماء کا علاج کروائے۔

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشال ملک نے کہا کہ یاسین ملک کو غلط انجکشن پلاننگ کے تحت لگایا گیا کیونکہ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر کی حریت قیادت کو قتل کرنے کی سازش تیار کی جاچکی ہے۔

    مزید پڑھیں: اب کشمیریوں کا کفن بھی پاکستانی پرچم ہوگا، اہلیہ یاسین ملک

    انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ پیپلزپارٹی ماضی کی طرح کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف عالمی سطح پر آواز بلند کرے گی اور اقوام متحدہ سے گرفتار حریت رہنماؤں کی رہائی کےعملی اقدامات کرے گی۔
  • کشمیریوں سے ذیادہ عدم تشدد کا علمبردار کوئی نہیں، مشا ل ملک

    کشمیریوں سے ذیادہ عدم تشدد کا علمبردار کوئی نہیں، مشا ل ملک

    اسلام آباد: حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مہاتما گاندھی سے منسوب عدم تشدد کے عالمی دن کو کشمیریوں کے نام کرے کیونکہ دنیا میں کشمیریوں سے ذیادہ عدم تشدد کا علمبردار کوئی نہیں ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے باہر عدم تشدد کے عالمی دن کے موقع پر منعقد ہونے والے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مشال ملک کا کہنا تھاکہ ہندوستان کو عددم تشدد کا عالمی دن منانے کا کوئی حق حاصل نہیں کیونکہ دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا بھر میں سب سے زیادہ تشدد بھارتی افواج نے نہتے کشمیریوں پر کیا ہے۔

    عدم تشدد کے عالمی دن کے موقع پر نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی مظاہرے میں شریک لوگوں نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر کی آزادی اور بھارت کے خلاف نعرے درج تھے۔

    پڑھیں:  کشمیر‌ میں کرفیو کا 85 واں روز، ایک اور نوجوان شہید، تعداد 108 ہوگئی

    اس موقع پر مظاہرین نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور قابض فوجیوں اور اُن کے ملک کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔ مشال ملک نے بڑی تعداد میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرنے پر اُن کا شکریہ ادا کیا، حریت رہنماء کی زوجہ نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’عدم تشدد کا عالمی دن منانے کے سب سے زیادہ حقدار مظلوم کشمیری ہیں جو پر امن انداز میں حق خود ارادیت کی جدوجہد کررہے ہیں اور قابض فوجیوں کے مظالم کے خلاف ڈٹے ہوئے ہیں‘‘۔

    مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر کبھی بھی بھارت کاحصہ نہ تھااورنہ ہوگا

    انہوں نے عالمی دنیا سے کشمیر میں جاری بھارتی فوج کے مظالم اور انسانی حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’بھارت کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ توڑ کر سلامتی کونسل کی قرار دادوں کو پامال کررہا ہے جبکہ کشمیری اقوام متحدہ کی قرار داد کے مطابق اپنا حق طلب کررہے ہیں‘‘۔

    یاد رہے مقبوضہ کشمیر میں حزب المجاہدین کے کمانڈر اور حریت رہنماء برہان مظفر وانی کی حراست کے دوران شہادت کے بعد عوام کی بڑی تعداد مقبوضہ وادی میں سڑکوں پر نکل آئی تھی، جس کے بعد قابض فوجیوں کی جانب سے انہیں منتشر کرنے کے لیے مظالم کا سلسلہ شروع کیاگیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  ہماری چوتھی نسل خونریزی کےماحول میں رہ رہی ہے،علی گیلانی

     مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے قابض فوجیوں نے پیلٹ گن کا استعمال کیا جن کے چہروں سے متاثر ہونے والے سینکڑوں بچے، خواتین، بزرگ اور نوجوان اپنی بینائی کھو چکے ہیں تاہم مختلف علاقوں میں فائرنگ سے شہید ہونے والے کشمیریوں کی تعداد 100 سے زائد ہوچکی ہے۔

    بھارت کے زیر تسلط کشمیر میں انتظامیہ کی جانب سے مسلسل 86 روز سے کرفیو نافذ ہے، جس کے باعث ہزاروں کشمیری نمازِ جمعہ کی ادائیگی کرنے سے قاصر رہے تاہم کرفیو کے باعث کشمیریوں کو غذائی قلت، ادویات کی کمی کا سامنا ہے۔

  • بھارت دہشت گرد ملک ہے،مشال ملک

    بھارت دہشت گرد ملک ہے،مشال ملک

    اسلام آباد : حریت پسند رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے بھارت کو دہشت گرد ملک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کئی دہائیوں سے مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی کررہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مشال ملک اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہی تھیں اُن کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان پر جنگ مسلح کرنا چاہتا ہے تاکہ مسئلہ کشمیر دنیا کی نظروں سے اوجھل رہے۔

    مشال ملک نے میٰڈیا سے گفتگو کے دوران اپنے شوہر اور حریت پسند رہنما یاسین ملک کی گرفتاری اور تشدد کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کو بھارتی فوج کی جانب سے یاسین ملک کو سخت مظالم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے انہیں چھ دن تک پانی نہیں پلا یا گیا اور جس جگہ پر انہیں رکھا گیا ہے وہ انتہائی تنگ اورگندی ہے۔

    انہوں نے بتا یا کہ یاسین ملک سے ان کی والدہ تک کو بھی نہیں ملنے دیا جا رہا ہے حالانکہ اس دوران یاسین ملک کی طبیعت خراب ہوئی تو بھارتی فوج انہیں ہسپتال لے گئی جہاں ڈاکٹروں نے کہاکہ ان کی حالت تشویشناک ہے ،انہیں فوری طورپر آئی سی یو میں رکھنا پڑے گا لیکن بھارتی فوج دوبارہ انہیں اپنے ساتھ واپس جیل میں لے گئی۔

    مشال ملک نے بھارتی حکام سے سوال کیا کہ کیا یاسین ملک دہشت گرد ہیں وہ ایک سیاسی رہنما ہیں لیکن انہیں ایسے قید کیا گیا ہے،جیسے وہ دہشت گرد ہیں ان کے ساتھ عادی مجرموں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔

    مشال ملک نے کہا کہ معصوم کشمیر کئی دہائیوں سے آزادی مانگ رہے ہیں لیکن ابھی تک دنیا نے اس طرف توجہ نہیں دی ،امریکی اخبارات میں کشمیری جدو جہد کو مقامی لکھا جا رہا ہے ،بین الاقوامی دنیا اب مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ برہانی وانی کی شہادت کے بعد اس تحریک کا جذبہ بڑھتا جا رہا ہے،سو سے زائد لوگ شہید ہو گئے،ہزاروں کشمیری بینائی سے محروم ہوگئے ہیں۔

     

  • معروف کشمیری حریت رہنما یاسین ملک 4 روز سے لاپتہ

    معروف کشمیری حریت رہنما یاسین ملک 4 روز سے لاپتہ

    اسلام آباد : گزشتہ 56 روز سے گرفتار معروف کشمیری حریت پسند رہنما یاسین ملک 4 روز سے لا پتہ ہو گئے ہیں،کسی جیل،عدالت یا اسپتال میں موجود نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق حریت پسند رہنما یاسین ملک کا گزشتہ چار سے کچھ پتہ نہیں چل پا رہا ہے کہ وہ اس وقت کہاں ہیں،انہیں بھارتی فورسز نے طبعیت بگڑنے پرچارروزقبل جیل سے اسپتال منتقل کرنے کا کہا تھا۔

    یاسین ملک کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ 56 روز سے گرفتار یاسین ملک کو بھارتی فوج نے 4 روز قبل جیل سے اسپتال لے جانے کا کہہ کر نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا ہے۔

    مشال ملک کا کہنا تھا کہ چار روز قبل جیل میں یاسین ملک کی طبعیت بگڑ جانے کے سبب فورسز کی جانب سے اسپتال منتقل کرنے کا کہا گیا تھا تا ہم انہیں کہاں منتقل کیا گیا ہے اس بارے میں سیکیورٹی فورس نے کچھ نہیں بتایا۔

    یاسین ملک کے اہل خانہ نے ایک ایک تھانے اوراسپتال جا کر معلوم کیا ہے لیکن یاسین ملک کہیں موجود نہیں ہیں جس کے باعث صورت حال کافی خطرناک لگ رہی ہے۔

    حریت پسند رہنما کی اہلیہ کے مطابق اُن کے شوہر کواسپتال منتقل کرنے کے بجائے نامعلوم انٹیروگیشن سنٹر لے جایا گیا ہے جہاں اُن پر تشدد کیا جائے گا اور تحریک آزادی کشمیر سے علیحدگی کے لیئے دباؤ ڈالا جائے گا۔

    مشال ملک نے مطالبہ کیا کہ یاسین ملک بیمار ہیں اس لیے انہیں فی الفور رہا کیا جائے تا کہ وہ اپنا مکمل علاج کراسکیں۔