Tag: مشال یوسفزئی

  • پی ٹی آئی رہنما مشال یوسفزئی کو سینیٹ کا ٹکٹ جاری

    پی ٹی آئی رہنما مشال یوسفزئی کو سینیٹ کا ٹکٹ جاری

    لاہور(30 جولائی 2025) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مشال یوسفزئی کو خواتین کی نشست پر سینیٹ کا ٹکٹ جاری کر دیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مشال یوسفزئی کو سینیٹ کا ٹکٹ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر جاری کیا گیا ہے۔

    پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے پارٹی کے دیگر امیدواروں کو 30 جولائی تک دستبردار ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    جن امیدواروں کو دستبردار ہونے کی ہدایت کی گئی ہے ان میں ساجدہ بیگم، مومنہ باسط، سمیرا شمس، صائمہ خالد شامل ہیں۔ خیبر پختونخوا خواتین کی نشست پر سینیٹ ضمنی انتخاب 31 جولائی کو ہوگا۔

    یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کی سینیٹر ثانیہ نشتر کی خالی ہونے والی نشست پر سینیٹ الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق پولنگ 31 جولائی کو ہوگی۔

    دوسری جانب مریم ریاض وٹو، جو سابق خاتون اوّل بشریٰ بی بی کی بہن ہیں، نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ بشریٰ بی بی نے مشال یوسفزئی کو کسی بھی عہدے کے لیے بشمول سینیٹ نشست، نامزد کرنے کی کوئی سفارش نہیں کی۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں سو فیصد یقین سے کہہ سکتی ہوں کہ بشریٰ بی بی نے مشال یوسفزئی کی کسی بھی کردار کے لیے سفارش نہیں کی۔ مجھے نہیں معلوم کہ انہیں (مشال) کس نے نامزد کیا۔”

    مریم ریاض وٹو نے مزید کہا کہ ایڈووکیٹ سیف نے پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کو ایک فہرست پیش کی تھی۔ ہمیں نہیں معلوم کہ عمران خان کو کیا بتایا گیا، کیا بات پہنچائی گئی یا کون سی منظوری لی گئی۔

  • سینیٹ کی نشست کے لیے مشال یوسفزئی کی نامزدگی ! بشریٰ بی بی کی بہن میدان میں آگئیں

    سینیٹ کی نشست کے لیے مشال یوسفزئی کی نامزدگی ! بشریٰ بی بی کی بہن میدان میں آگئیں

    لاہور : بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو کا کہنا ہے کہ میری بہن کا نام لگا کر مشال یوسفزئی کو ٹکٹ نہ دیں۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ الیکشن کے ٹکٹس کی تقسیم پر بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو بھی میدان میں آگئیں۔

    بشریٰ بی بی کی بہن نے ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا شریٰ بی بی نے مشال یوسفزئی کے ٹکٹ کی بات نہیں کی، میری بہن کا نام لگا کر اسے ٹکٹ نہ دیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ سلمان اکرم راجا کو پیغام پہنچا چکی ہوں، پارٹی کی کوئی مجبوری ہے یا اوپر سے کوئی حکم آیا تو آپ کی مرضی، سینیٹ کا ٹکٹ دینے کیلئے جیل جاکرکوئی جھوٹ سنایا گیا ہے تو الگ بات ہے۔

    خیال رہے تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات دور ہوگئے، خیبرپختونخوا میں سینیٹ کے انتخابات بلامقابلہ ہوں گے۔

    پی ٹی آئی کے ناراض امیدواروں نے الیکشن سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کرلیا، جنرل نشستوں پر مراد سعید، فیصل جاوید، مرزاخان آفریدی، نورالحق قادری امیدوار ہیں۔

    خواتین کی نشست پر روبینہ ناز، ٹیکنوکریٹ نشست پر اعظم سواتی اور ‏ثانیہ نشتر کی نشست پر مشعال یوسفزئی امیدوار ہوں گی۔

  • بشریٰ بی بی نے کیا نصیحت کی تھی؟ مشال یوسفزئی نے بتادیا

    بشریٰ بی بی نے کیا نصیحت کی تھی؟ مشال یوسفزئی نے بتادیا

    پشاور : پاکستان تحریک انصاف کی رکن اسمبلی مشال یوسفزئی نے کہا بشریٰ بی بی نے نصیحت دی تھی حسد خود بڑی سزا ہے، جو لوگ حسد میں مبتلا ہوتے ہیں وہ پہلے ہی سے بہت تکلیف میں ہوتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی رکن اسمبلی مشال یوسفزئی نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ایکس پر لکھا میری بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی سے5ماہ سےملاقات نہیں ہوئی، مجھے ملاقات سے روکنے کیلئے ہر طریقہ آزمایا گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ یاد ہے ایک مرتبہ بی بی کو شکایت کی تو انہوں نے نصیحت کی حسد خود بڑی سزا ہے، جو لوگ حسد میں مبتلا ہوتے ہیں وہ پہلے ہی سے بہت تکلیف میں ہوتے ہیں، بی بی نے کہا تھا ایسے لوگوں کو کچھ نہیں کہا جاتا وہ پہلے ہی سزا کاٹ رہے ہوتے ہیں، ‏میری دعا ہے اللہ حسد میں مبتلا لوگوں کو شفا دے۔

    خیال رہے تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات دور ہوگئے، خیبرپختونخوا میں سینیٹ کے انتخابات بلامقابلہ ہوں گے۔

    پی ٹی آئی کے ناراض امیدواروں نے الیکشن سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کرلیا، جنرل نشستوں پر مراد سعید، فیصل جاوید، مرزاخان آفریدی، نورالحق قادری امیدوار ہیں۔

    خواتین کی نشست پر روبینہ ناز، ٹیکنوکریٹ نشست پر اعظم سواتی اور ‏ثانیہ نشتر کی نشست پر مشعال یوسفزئی امیدوار ہوں گی۔