Tag: مشاورت

  • خیبرپختونخوا میں گورنر راج کیلئے مشاورت شروع

    خیبرپختونخوا میں گورنر راج کیلئے مشاورت شروع

    اسلام آباد: خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے لئے وفاقی کابینہ میں مشاورت جاری ہے جس کی حمایت کے لیے پیپلز پارٹی کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

    وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت رات گئے وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس ہوا, کابینہ اجلاس میں خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ پر مشاورت کی گئی۔

    ذرائع کے بتایا کہ وفاقی کابینہ کے ہنگامی اجلاس میں اٹارنی جنرل سمیت قانونی ماہرین نے بریفنگ دی، بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبائی حکومت نے اسلام آباد مارچ میں سرکاری سائل کا استعمال کیا اور احتجاج میں صوبائی محکموں اور ملازمین کا استعمال کیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ ارکان نے رائے دی صوبائی حکومت نے گورنر راج کا جواز پیدا کر دیا ہے، کابینہ ارکان کی اکثریت نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی حمایت کی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی سمیت کابینہ سے باہر جماعتوں کو بھی گورنر راج کے معاملے پر اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، گورنر راج کی ابتدائی مدت 6 ماہ ہوگی جس کا حتمی فیصلہ ایک دو روز میں ہوگا۔

  • آصف زرداری نے سینئر وکیل فاروق نائیک کو مشاورت کیلئے دبئی بلا لیا

    آصف زرداری نے سینئر وکیل فاروق نائیک کو مشاورت کیلئے دبئی بلا لیا

    سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے سینئر وکیل فاروق نائیک کو مشاورت کیلئے دبئی بلا لیا۔

    پیپلزپارٹی ذرائع کے مطابق  انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ میں سماعت کے معاملہ پر سابق صدر آصف زرداری نے سینئر وکیل فاروق نائیک کو مشاورت کیلئےدبئی بلالیا ہے۔

     ذرائع نے بتایا کہ آصف زرداری سے ملاقات کیلئے فاروق ایچ نائیک دبئی روانہ ہوگئے ہیں، جہاں وہ سابق صدر کو سپریم کورٹ میں سماعت سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیں گے۔

    پی پی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ آصف زرداری فاروق نائیک کو سماعت سے متعلق اہم ہدایات دیں گے، مشاورت کے بعد فاروق نائیک پیر کی صبح ملک واپس پہنچیں گے۔

    واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری ان دنوں علاج کیلئے دبئی میں موجود ہیں۔

  • چیئرمین نیب کا عہدہ تاحال خالی

    چیئرمین نیب کا عہدہ تاحال خالی

    اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے چیئرمین نیب کے عہدے کے لیے وزیر اعظم کے تجویز کردہ ناموں پر مشاورت شروع کردی ہے، چیئرمین نیب کے عہدے پر تاحال کوئی تعیناتی نہیں ہو سکی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب کا عہدہ 2 جون سے خالی ہے اور اس پر تاحال کوئی تعیناتی نہ ہوسکی، اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض اور وزیر اعظم کے درمیان حتمی مشاورت نہ ہوسکی۔

    راجہ ریاض نے وزیر اعظم کے تجویز کردہ ناموں پر مشاورت شروع کردی ہے، ان کا کہنا ہے کہ تمام جماعتوں کے لیے قابل قبول ناموں کا پینل بھجوایا جائے، اپوزیشن کی دیگر جماعتوں سے بھی مشاورت چاہتا ہوں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کے نام پر بھی فی الحال اتفاق نہ ہو سکا، مقبول باقر کی طرف سے بھی ابھی تک رضا مندی ظاہر نہیں کی گئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کا نام سابق صدر آصف زرداری نے تجویز کیا تھا، حکومت کی طرف سے اخلاق تارڑ، بشیر میمن، آفتاب سلطان کے نام بھی سامنے آئے۔

  • اے پی سی کے بعد زرداری ہاؤس میں پی پی قیادت کی مشاورت

    اے پی سی کے بعد زرداری ہاؤس میں پی پی قیادت کی مشاورت

    اسلام آباد: آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے زرداری ہاؤس میں مشاورت کی جس میں اہم موضوع زیر غور آئے۔

    تفصیلات کے مطابق زرداری ہاؤس میں پی پی قیادت کی مشاورت میں اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے خورشید شاہ اور نوید قمر کے ناموں پر غور کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کو کمیٹی ارکان نے اتحادی جماعتوں کے اجلاس کی مختصر بریفنگ دی، جبکہ ارکان کل انہیں اجلاس کی تفصیلی بریفنگ دیں گے۔

    ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی قیادت کل زرداری ہاؤس اسلام آباد میں پھر بیٹھے گی، پی پی قیادت اسپیکر کے لیے پارٹی کے امیدوار کے لیے تفصیلی مشاورت کرے گی۔


    اے پی سی: ایوان کے اندر اور باہر احتجاج، وزارتِ عظمیٰ کے لیے مشترکہ امیدوار لانے کا فیصلہ


    قبل ازیں اپوزیشن جماعتوں کے آج ہونے والے تیسرے بڑے اجلاس میں فیصلہ ہوا ہے کہ ایوان کے اندر اور باہر رہتے ہوئے بھرپور احتجاج اور وزارتِ عظمیٰ کے لیے مشترکہ امیدوار لایا جائے گا۔

    واضح رہے کہ سابق اسپیکر ایاز صادق کی سرکاری رہائش گاہ پر منعقد ہونے والی اے پی سی میں عمران خان کو ٹف ٹائم دینے کے لیے لائحہ عمل طے کرنے کی غرض سے 10 رکنی ایکشن کمیٹی بھی قائم کر لی گئی۔

    یاد رہے کہ الیکشن 2018 سے متعلق آل پارٹیز کانفرنس میں شہباز شریف، مولانا فضل الرحمان، لیاقت بلوچ، شیری رحمان، خورشید شاہ، قمرزمان کائرہ، راجہ پرویز اشرف، یوسف رضا گیلانی، فرحت اللہ بابر، میرحاصل بزنجو، آفتاب شیر پاؤ، محمود خان اچکزئی، راجہ ظفرالحق، مشاہد حسین سید اور احسن اقبال شریک ہوئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ارکان بہادرآباد پہنچ گئے

    ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ارکان بہادرآباد پہنچ گئے

    کراچی : ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکان کی جانب سے جنرل ورکرزاجلاس میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ آج کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ارکان عامرخان، فیصل سبزواری، کنورنوید اورخالد مقبول صدیقی بہادرآباد پہنچ گئے۔

    ذرائع کے مطابق بہادرآباد پرموجود اراکین کی مشاورت کے بعد آج جنرل ورکرزاجلاس میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ارکان کے مشاورتی اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل بھی طے کیا جائے گا۔


    قاتل کے ساتھ نہیں فاروق ستار کے ساتھ ہوں‘ سلمان مجاہد


    خیال رہے کہ گزشتہ روز رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ نے ایم کیوایم پاکستان میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں قاتلوں اور مفادیوں کے ساتھ نہیں بلکہ فاروق ستار کے ساتھ ہوں۔

    ایم کیو ایم کے سینئر رہنما عامر خان سلمان مجاہد کی جانب سے سازش کے الزامات پرآبدیدہ ہوگئے تھے اور ساری زندگی کنوینرنہ بننے کا اعلان کیا تھا۔


    فاروق ستارکی جانب سے رابطہ کمیٹی کے اراکین کوشوکازنوٹس جاری


    یاد رہے کہ گزشتہ رات سربراہ ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار نے رابطہ کمیٹی کے 33 اراکین کو شوکاز نوٹس جاری کیے تھے۔

    رابطہ کمیٹی کے اراکین کو شو کاز نوٹس تنظیمی نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے پر جاری کیے گئے تھے جس پر ڈاکٹر فاروق ستار کے بطور کنونیر دستخط موجود تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • پاناما فیصلہ: جماعت اسلامی کی نظرثانی درخواست کیلئے مشاورت

    پاناما فیصلہ: جماعت اسلامی کی نظرثانی درخواست کیلئے مشاورت

    اسلام آباد: جماعت اسلامی نے پاناما کیس کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست دائر کرنے کیلئے مشاورت شروع کردی، عمران خان اور شیخ رشید سے بھی مشورہ لیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاناما کیس کے تاریخی فیصلے پرنظرثانی کی اپیل کی جائے یا نہیں؟ اس حوالے سے جماعت اسلامی نے غوروخوص کرنا شروع کردیا۔

    جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے پاناما کیس فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کیلئے مشاورت بھی شروع کردی ہے ،ذرائع کے مطابق نظرثانی کے معاملے پرکل اہم مشاورت ہوگی۔

    جماعت اسلامی کے امیر سینیٹرسراج الحق نے کہا ہے کہ نظرثانی کی مشاورت شیخ رشید اور عمران خان سے بھی کرینگے۔

    انہوں نے کہا کہ 2ججز وزیراعظم کو نااہل قرار دے چکے ہیں، 3ججز کا وزیراعظم کو نااہل قرار نہ دینا آئین کےمنافی ہے، فیصلے میں قانونی سقم ہے، لہٰذا نظرثانی ہونی چاہئیے۔