Tag: مشاورتی اجلاس

  • مسلم لیگ ن کے مشاورتی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

    مسلم لیگ ن کے مشاورتی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

    لاہور: مسلم لیگ ن کے مشاورتی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی زیر صدارت پاکستان مسلم لیگ (ن) کی اعلی قیادت کا اہم مشاورتی اجلاس پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہوا، اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے پارٹی کو پی ٹی آئی سے مذاکرات نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

    مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق ن لیگ نے مولانا فضل الرحمان، محمود اچکزئی و دیگر سیاسی رہنماؤں سے بات چیت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع ن لیگ نے بتایا کہ اجلاس میں نیا بلدیاتی نظام لانے اور رواں سال نومبر یا دسمبر میں بلدیاتی انتخابات کرانے پراتفاق کیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق نوازشریف نے وفاقی و صوبائی حکومتوں کو اپنے اخراجات کم کرنے کی ہدایت کی ہے، آئندہ چند روز میں پارٹی کی تنظیم سازی پر مبنی اجلاس بلانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، نواز شریف نے آئندہ اجلاس میں پارٹی کی تنظیم سازی پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

    دوسری جانب اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک سوال کے جواب میں خواجہ آصف نے واضح طور پر کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کا حامی نہیں ہوں۔

    محمود اچکزئی کے ذریعے پی ٹی آئی سے مذاکرات سے متعلق سوال پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ میں ایسی کسی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں، میں پی ٹی آئی سے مذاکرات کے حق میں نہیں ہوں۔

  • مسلم لیگ ن کا مری میں مشاورتی اجلاس ملتوی کیوں ہوا؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

    مسلم لیگ ن کا مری میں مشاورتی اجلاس ملتوی کیوں ہوا؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے مری میں مشاورتی اجلاس ملتوی ہونے کی وجہ سامنے آگئی ، چند لیگی رہنما پارٹی اور حکومت کے سیاسی طرزعمل پر تحفظات رکھتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے مری میں مشاورتی اجلاس مؤخر ہونے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ، ذرائع ن لیگ نے بتایا کہ ن لیگ کی میٹنگ مؤخرہونےکی وجہ پارٹی میں اختلاف رائےتھا کیونکہ چندلیگی رہنماپارٹی اور حکومت کے سیاسی طرزعمل پر تحفظات رکھتےہیں۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ مخصوص نشستوں اورپی ٹی آئی پر پابندی پرپارٹی میں اختلافات تھے، ایک سینئر لیگی نے کہا کہ ہم کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی کیخلاف ہیں لیکن پارٹی کے ساتھ ہیں۔

    لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے وزیراعظم اورمریم سےمشاورت کرلی ہوگی اس لیے ہمیں نہیں بلایا، ہم جیسے لوگ میٹنگ میں کچھ اور کہہ دیں گے تو معاملات بگڑ سکتے ہیں۔

    گذشتہ روز سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کی صورتحال پر صدر مسلم لیگ ن نواز شریف کی وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے طویل مشاورت ہوئی، مشاورتی عمل میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی موجود تھے، ملاقات مین مخصوص نشستوں پر عدالتی فیصلے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔

    اس دوران بعض رہنماوں سے ملاقات کی اور بعض سے ٹیلی فونک رابطے کئے گئے، جس میں نواز شریف نے مختلف آپشنز پر مشاورت کی۔

    ن لیگ کی سینیر قیادت نے عدالتی فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہارکیا جبکہ بعض رہنماوں نے کھل کر فیصلے پر تنقید کی اور پارلیمنٹ کے فورم سے بھرپور جواب دینے کا مطالبہ کیا۔

    ذرائع کے مطابق نواز شریف کی ہدایات سے متعلق پارٹی رہنماوں کو جلد آگاہ کردیا جائے گا، مسلم لیگ ن کے مشاورتی اجلاس جلد لاہور میں بلائے جائیں گے اور وزیراعظم شہبازشریف پیپلز پارٹی اور دیگر اتحادیوں کو آئندہ کی حکمت عملی سے آگاہ کریں گے۔

  • ن لیگ نے مولانا فضل الرحمان کو اکیلا چھوڑ دیا، شریف برادران کا اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    ن لیگ نے مولانا فضل الرحمان کو اکیلا چھوڑ دیا، شریف برادران کا اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے مشاورتی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ نواز شریف اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن چیمبر میں نواز شریف کی زیرِ صدارت مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ اے پی سی میں لیگی وفد بھیجا جائے گا۔

    [bs-quote quote=”اے پی سی کے انعقاد سے پہلے ہی حکومت پریشان دکھائی دیتی ہے: مریم اورنگ زیب” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگ زیب نے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشاورتی اجلاس میں نواز شریف اور شہباز شریف نے مشاورت کی، جس میں مولانا فضل الرحمان کی اے پی سی کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا گیا۔

    انھوں نے کہا کہ اے پی سی میں نواز شریف شرکت نہیں کریں گے بلکہ راجہ ظفر الحق کی قیادت میں مسلم لیگ ن کا اعلیٰ سطح کا وفد شریک ہوگا۔

    مریم اورنگ زیب کا کہنا تھا کہ حکومتی کارکردگی پر فضل الرحمان کی اے پی سی کا خیرِ مقدم کرتے ہیں، اے پی سی کے انعقاد سے پہلے ہی حکومت پریشان دکھائی دیتی ہے، اے پی سی انعقاد سے پہلے ہی اپنے مقاصد حاصل کر چکی ہے۔


    یہ بھی پڑھیں:  آصف زرداری اور بلاول بھٹو کا اپوزیشن اے پی سی میں بھرپور شرکت کا فیصلہ


    خیال رہے کہ اپوزیشن کی کل جماعتی کانفرنس میں پیپلز پارٹی کا بھی صرف وفد ہی شریک ہوگا، کہا گیا ہے کہ شہباز شریف گرفتاری کے باعث نواز شریف اے پی سی میں شرکت نہیں کر سکتے۔

    تاہم گزشتہ روز اطلاع تھی کہ پاکستان پیپلز پارٹی اے پی سی میں بھرپور شرکت کرے گی، بلاول بھٹو نے بھی کانفرنس میں بھرپور شرکت کی تصدیق کی تھی۔

  • اہم اجلاس، مسلم لیگ (ن) کا جارحانہ رویہ اپنانے کا فیصلہ

    اہم اجلاس، مسلم لیگ (ن) کا جارحانہ رویہ اپنانے کا فیصلہ

    لاہور : سابق وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت مسلم لیگ (ن) کا مشاورتی اجلاس میں پاناما پیپرز، نیب ریفرنس، حدیبیہ ملز کیس اور پارٹی سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا اور اہم فیصلے کیے گئے.

    تفصیلات کے مطابق جاتی امراء رائے ونڈ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی زیرِ صدارت مشاورتی اجلاس ہوا، اہم اجلاس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وزیراعلٰی شہباز شریف، گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ اور وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے.

     اجلاس میں نواز شریف کی کردار کشی کا بھرپور جواب دینے اور اداروں کے خلاف بیان بازی کو جاری رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تمام معاملات کو عوام کے سامنے لے جانے پر اتفاق ہوا تاکہ ووٹرز کو مزید متحرک کیا جائے گا اور آئندہ الیکشن کی تیاری کا بھی آغاز کردیا جائے گا جس کے لیے ڈیوژنلاور ضلعی سطح پر تنظیم سازی بھی کی جائے گی۔

    اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے بتایا کہ عوامی رابطہ مہم کو تیز تر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت اتوار کو ایبٹ آباد میں جلسہ عام منعقد کیا جائے گا جس سے نواز شریف خطاب کریں گے اسی طرح دیگر شہروں میں بھی جلسے منعقد کیے جائیں گے اور ضلعی سطح پر پارٹی کو متحرک کیا جائے گا.


     نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے حکومت سے جواب طلب 


    انہوں نے تحریک انصاف کے سربراہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے سوا کوئی قبل از وقت انتخابات کی بات نہیں کر رہا ہے کیوں کہ سب جانتے ہیں کہ اس سے آئینی بحران پیدا ہو گا اور ابھی تو آئینی ترمیم اور نئی حلقہ بندیوں کا کام بھی جاری ہے جس میں وقت لگے گا چنانچہ ایسی صورت حال میں فوری انتخابات کا مطالبہ احمقانہ بات کے سوا کچھ نہیں.

    خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پی پی میچور سیاست کا مظاہرہ نہیں کر رہی ہے جس کی ان سے امید نہ تھی یہاں تک کہ پیپلزپارٹی کا رویہ آئینی ترامیم پر تعاون نہ کرنے والا لگ رہا تھا تاہم کونسل آف کامن انٹرسٹ میں صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں اور مشاورت کے بعد ہی حکمت عملی طے کی جائے گی.

    انہوں نے کہا کہ جب بھی سینیٹ کے الیکشن آتے ہیں تو کھلبلی مچ جاتی ہے اور مختلف آوازیں آنے لگتی ہیں تاہم اس بار نہ صرف یہ کہ عام انتخابات وقت پر ہوں گے بلکہ سینیٹ میں ہونے والے انتخابات بھی وقت پر ہوں گے لہذا جو لوگ قبل از وقت انتخابات کے خواب دیکھ ریے ہیں انہیں شدید مایوسی ہوگی اور آئندہ الیکشن میں بھی ان کے ہاتھ کچھ نہیں آنے والا ہے.


     شریف خاندان کی اتفاق ٹیکسٹائل ملز نیلام کرنے کا حکم


    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سب جانتے ہیں نواز شریف کو کیوں نکالا گیا کیوں کہ وہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر رہے تھے اور اندھیروں کو ختم کررہے تھے، صنعتوں کو فروغ دے رہے تھے، سڑکوں کا جال بچھا رہے تھے اور طالب علموں کی حوصلہ کر رہے تھے.

    خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ سیاست میں ہر پارٹی دوسرے سے رابطے میں ہوتی ہے اس لیے اگر کوئی یہ کہتا ہے کہ وہ بات نہیں کرتا تو جھوٹ بولتا ہے تاہم مصطفی کمال اور فاروق ستار نے جو باتیں کی ہیں وہ بڑی سنجیدہ ہیں جس پر تحقیقات ہونی چاہیئے.


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • مقدمات کا سامنا کروں گا، ہم سے تصادم کیا جا رہا ہے‘ نوازشریف

    مقدمات کا سامنا کروں گا، ہم سے تصادم کیا جا رہا ہے‘ نوازشریف

    اسلام آباد : نا اہل وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا، ہم نے کوئی تصادم کی راہ اختیارنہیں کی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت پنجاب ہاؤس میں غیر رسمی مشاورتی اجلاس ہوا جس میں وزیرداخلہ احسن اقبال، چوہدری جعفراقبال، خواجہ سعد رفیق، طلال چوہدری سمیت مسلم لیگ ن کے دیگر رہنما موجود تھے۔

    اجلاس میں نا اہل وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ اصولوں پرکھڑےہیں دیکھنا ہےاصولوں سے ہٹا کون ہے، مقدمات سےگھبرانے والے نہیں ہیں۔

    نوازشریف کا کہنا تھا کہ ہم نے تصادم کی راہ نہیں اپنائی لیکن ہمارے ساتھ تصادم کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی فیصلوں کا اطلاق مجھ سمیت سب پر ہوگا۔

    سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ بہت ہوگیا ملک کونقصان نہیں پہنچنے دیں گے، یہ اصولی فیصلےکرنے کا وقت ہے۔


    نا اہل وزیراعظم نوازشریف لندن سے اسلام آباد پہنچ گئے


    خیال رہے کہ اس سے قبل نا اہل وزیراعظم نوازشریف آج صبح پی آئی اے کی پرواز پی کے 786 کے ذریعے اسلام آباد پہنچے جہاں ان کے استقبال کے لیے مسلم لیگ ن کی قیادت موجود تھی۔

    راجہ ظفرالحق، سعد رفیق، چوہدری تنویر، طارق فضل چوہدری، مشاہداللہ خان، آصف کرمانی، میئر اسلام آباد شیخ انصر سمیت دیگر رہنماؤں نے سابق وزیراعظم نوازشریف کا استقبال کیا۔


    نوازشریف کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری


    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے احتساب عدالت نے نوازشریف کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرکے ان کے وکیل سےکہا تھا کہ ان کے موکل اگر تین نومبرکوسماعت پرعدالت میں پیش نہ ہوئے تو پھر ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے جائیں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • مسلم لیگ ن کا مشاورتی اجلاس، نواز شریف کا نیب میں پیش ہونے کا فیصلہ

    مسلم لیگ ن کا مشاورتی اجلاس، نواز شریف کا نیب میں پیش ہونے کا فیصلہ

    لاہور: سابق وزیر اعظم نواز شریف نے وطن واپس پہنچتے ہی مسلم لیگ ن کا مشاورتی اجلاس طلب کرلیا جس میں شریف خاندان کے خلاف عدالتی تحقیقات اور سیاسی امور کے بارے میں مشاورت کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے نا اہل کیے جانے والے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے وطن واپس پہنچتے ہی پنجاب ہاؤس میں مسلم لیگ ن کا مشاورتی اجلاس طلب کرلیا۔

    وہ چند روز قبل اپنی علیل اہلیہ کلثوم نواز کی سرجری کی وجہ سے لندن گئے تھے جس کے بعد آج صبح ہی وطن واپس پہنچے ہیں۔

    وطن پہنچتے ہی انہیں قومی احتساب بیورو میں کل پیش ہونے کا سمن بھی موصول ہوچکا ہے تاکہ ان کے خلاف نیب میں دائر ریفرنسز کی تفتیش میں پیش رفت ہوسکے۔

    ذرائع کے مطابق نواز شریف کا کل نیب کے سامنے پیش ہونے کا ارادہ ہے تاہم وہ اپنے خلاف الزامات کو ماننے سے تاحال انکاری ہیں اور ان کی ’مجھے کیوں نکالا‘ کی گردان جاری ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رفقا نے انہیں نیب میں پیش نہ ہونے کا مشورہ دیا ہے۔


    نواز شریف نیب میں پیش ہوں گے

    اجلاس کے بعد مسلم لیگ ن کے رہنما آصف کرمانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نواز شریف کل احتساب عدالت میں جائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے۔ ’کچھ لوگ منفی باتیں کر رہے تھے ان پر افسوس ہے۔ نواز شریف کوئی شوق سے لندن نہیں گئے تھے‘۔

    آصف کرمانی نے مزید کہا کہ نواز شریف کل احتساب عدالت میں پیشی کے بعد گفتگو کریں گے۔ ان کے مطابق سیاسی و قانونی مشاورت کا عمل بھی جاری ہے۔


    پنجاب ہاؤس میں مزید اجلاس طلب

    دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب میں پیش ہونے کے حتمی فیصلے کے بعد سابق وزیر اعظم نواز شریف نے قانونی ٹیم کا اجلاس بھی بلالیا۔

    ذرائع کے مطابق آج تمام دن پنجاب ہاؤس سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بنا رہے گا جہاں پہلے قانونی ماہرین کے اجلاس میں شریف خاندان کے وکلا، خواجہ حارث، ظفر اللہ، اور سلمان اکرم راجہ شرکت کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں شریف خاندان کے نیب میں کیسز کا دفاع کرنے کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

    اطلاعات کے مطابق اس اجلاس کے بعد سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کابینہ کا اجلاس بھی پنجاب ہاؤس میں طلب کرلیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نوازشریف کی زیرصدارت غیررسمی مشاورتی اجلاس شروع

    نوازشریف کی زیرصدارت غیررسمی مشاورتی اجلاس شروع

    اسلام آباد: : پاناما کیس میں نواز شریف کی نا اہلی کے بعد نئے وزیراعظم کے حوالے سےمشاورت کے لیے ن لیگ کا غیر رسمی مشاورتی اجلاس شروع ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے نوازشریف کی نااہلی کےبعد نئے وزیراعظم کے چناؤ کے لیے نوازشریف کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کے غیر رسمی مشاورتی اجلاس کا آغاز ہوگیا۔

    نوازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں شہبازشریف، سعد رفیق،عبدالقادربلوچ،اسحاق ڈار،شاہد خاقان سمیت دیگر رہنما شریک ہیں۔ اجلاس میں موجودہ صورتحال اورآئندہ کی حکمت عملی پرغور ہوگا۔

    یاد رہےکہ گزشتہ روز پارٹی اجلاس میں نوازشریف نے اپنے متبادل وزیراعظم کے طور پر اپنے چھوٹے بھائی شہباز شریف کا نام پیش کیا تھا جسے متفقہ طور پرمنظور کر لیا گیا تھا۔


    نوازشریف کےمتبادل کےانتخاب کےلیےاہم اجلاس آج ہوگا


    واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے نوازشریف کی نااہلی کےبعد ان کے متبادل کے لیے مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس اب سے کچھ دیربعد ہوگا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس، جے آئی ٹی رپورٹ چیلنج کرنے کا فیصلہ

    وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس، جے آئی ٹی رپورٹ چیلنج کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ کے خلاف حکومت بھرپور انداز میں قانونی جنگ لڑے گی اور شریف خاندان کا بھرپور انداز میں دفاع کیا جائے گا۔

    تفصیلات کےمطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں پاناما جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد کی صورتحال کاجائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کیا گیا جس میں  وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف، احسن اقبال، اسحاق ڈار، اٹارنی جنرل اشتراوصاف کے علاوہ قانونی اور آئینی ماہرین بھی شریک ہوئے۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم کو جے آئی ٹی رپورٹ پر تمام قانونی پہلوؤں پر بریفنگ دی گئی جبکہ جے آئی ٹی رپورٹ منظرعام پر آنے کے بعد گزشتہ روز بھی وزیراعظم نے غیررسمی مشاورتی اجلاس کی صدارت کی تھی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز پاناما کیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے سپریم کورٹ میں حتمی رپورٹ جمع کرائی تھی جس میں شریف فیملی کے اثاثے آمدن سے زیادہ قرار دیے گئے تھے۔


    جے آئی ٹی رپورٹ ردی اورعمران نامہ ہے، مسترد کرتے ہیں، وفاقی وزراء


    واضح رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے وفاقی وزرا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاناما کیس پر تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کی رپورٹ کو ردی قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا تھا اور جے آئی ٹی کی رپورٹ کو پی ٹی آئی رپورٹ سے منسوب کیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس

    وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس

    اسلام آباد : وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی زیرصدارت مشاورتی اجلاس ہوا جس میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ سمیت دیگر امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔

    تفصیلات کےمطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم پاکستان کی زیرصدارت مشاورتی اجلاس ہواجس میں اسحاق ڈار،چوہدری نثار،زاہد حامد سمیت دیگر رہنماؤں نےشرکت کی۔

    اجلاس میں جے آئی ٹی رپورٹ، ملکی سیاسی و معاشی صورت حال سمیت دیگرامورپرگفتگوکی گئی۔

    ذرائع کاکہناہےکہ وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نےوزیراعظم کو ڈالر کی قدر میں اضافے سے متعلق آگاہ کیا جبکہ جے آئی ٹی اور دیگرقانونی معاملات پروزیرقانون زاہد حامد نے بریفنگ دی۔


    وزیراعظم آج حویلی بہادرشاہ پاورپلانٹ کےپہلےیونٹ کاافتتاح کریں گے


    یاد رہےکہ گزشتہ روز وزیراعظم نوازشریف نے تاجکستان سے وطن واپسی پرطیارےمیں میڈیا کےساتھ بات چیت میں کہا تھاکہ دھرنے والے ہرسازش میں شریک رہے اور سازشیں کرتے رہے، ان سے نمٹ لیں گے۔

    وزیراعظم پاکستان کا کہناتھاکہ جس نے ایٹمی دھماکے کا بٹن دبایا اسی کا احتساب ہورہا ہے وہ بھی جعلی، جمہوریت کو کم از کم مجھ سے کوئی خطرہ نہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • ٹی اوآرز پر اپوزیشن کا مشاورتی اجلاس منگل کو طلب

    ٹی اوآرز پر اپوزیشن کا مشاورتی اجلاس منگل کو طلب

    اسلام آباد: پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے ٹی او آرز پر اسپیکر قومی اسمبلی کی دعوت کے بعد اپوزیشن نے منگل کو اپنا مشاورتی اجلاس طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ٹی او آرز پر ڈیڈ لاک تاحال برقرار ہے، اعتزاز احسن نے اپوزیشن جماعتوں کا باضابطہ اجلاس طلب کر لیا۔ اپوزیشن جماعتوں کا مشاورتی اجلاس نو اگست کو دوپہر دو بجے اسلام آباد میں اعتزاز احسن کے چیمبر میں ہو گا۔ ٹی او آرز کے معاملے پر اسپیکر کی دعوت اور حکومت کی جانب سے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بلانے کے معاملات کا جائزہ لیا جائے گا۔

    اپوزیشن جماعتیں ٹی او آرز کے معاملات پر اپنی حتمی پالیسی کا بھی اجلاس میں جائزہ لیں گی۔

    اس حوالے سے شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اسپیکر ایاز صادق سے ملاقات سے پہلے اپوزیشن اراکین اپنے پوائنٹس پر آپس میں مشاورت کریں گے۔

    اس اجلاس میں تحریک انصاف سمیت حزب اختلاف کی جماعتوں کے اراکین بھی شامل ہوں گے۔