Tag: مشاہداللہ

  • نوازشریف کو پابند سلاسل تو کر دیا مگر سر نہیں جھکا سکے،  مشاہداللہ

    نوازشریف کو پابند سلاسل تو کر دیا مگر سر نہیں جھکا سکے، مشاہداللہ

    اسلام آباد : سینیٹر مشاہداللہ خان نے کہا نوازشریف کو پابند سلاسل تو کر دیا مگرسر نہیں جھکاسکے، نوازشریف کوموٹروے، میٹرواوراورنج ٹرین بنانےکی سزا ملی، آپ کے پی کی6 سالہ اوروفاق کےایک سال کاحساب دیں۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سینیٹر مشاہداللہ خان نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا نوازشریف کوپابندسلاسل توکردیامگرسرنہیں جھکاسکے، سران کےجھکتےہیں جن کی سرگرمیاں مجرمانہ ہوتی ہیں ۔

    مشاہداللہ کا کہنا تھا نوازشریف کوموٹروے،میٹرواوراورنج ٹرین بنانےکی سزاملی، آج بھی بہت سےلوگ نوازشریف کےپیسوں سےعلاج کراتےہیں، آج نوازشریف کوکہتےہیں ہماری مرضی سےعلاج ہوگا۔

    ن لیگی رہنما نے کہا آپ کےپی کی6سالہ اوروفاق کےایک سال کاحساب دیں، انصاف نہیں کریں گے تو لوگ آپ کو تحریک انتشار کہیں گے۔

    یاد رہے سینیٹر مشاہد اللہ نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’آف دی ریکارڈ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ن لیگ جمہوریت کی سیاست کرتی ہے، انقلاب میں ہمیشہ خون بہتا ہے ہمیں اس سے بچنا چاہئے۔

    مزید پڑھیں : حکومت کے خلاف اعلان جنگ کی ضرورت ہی نہیں وہ خود اپنی دشمن ہے، مشاہد اللہ

    مشاہد اللہ کا کہنا تھا حکومت کے خلاف اعلان جنگ کی ضرورت ہی نہیں وہ خود اپنی دشمن ہے، ن لیگ اور نواز شریف کسی کو دشمن نہیں سمجھتی، کوئی اور دشمن سمجھتا ہے تو یہ الگ بات ہے۔

    انھوں نے کہا تھا احتساب میں کہیں نہیں لکھا کہ صرف سابق وزیراعظم کا کیا جائے، احتساب اس کا بھی ہونا چاہئے جس نے کہا میرے پاس 67 ملین روپے ہیں، نواز شریف کو ٹارگٹ کرکے انتقام لیا جارہا ہے۔

  • پی ٹی آئی ہرچیزکا کریڈٹ خودلینے کی کوشش کرتی ہے ، مشاہد اللہ

    پی ٹی آئی ہرچیزکا کریڈٹ خودلینے کی کوشش کرتی ہے ، مشاہد اللہ

    اسلام آباد : نون لیگ کے رہنما اور سینیٹرمشاہداللہ کا کہنا ہے کہ آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی کو مار بھی پڑے گی اور ووٹ بھی نہیں ملیں گے۔

    حکومت نے کراچی سے خوف کی فضا ختم کی جس کی وجہ سے سیاسی جماعتیں الیکشن لڑنے میں کامیاب ہوئیں۔پی ٹی آئی ہرچیزکا کریڈٹ خودلینے کی کوشش کرتی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا سینیٹر مشاہداللہ نے کہا کہ عمران خان نے جمہوریت کو نقصان پہنچایا، ملک کو نقصان پہنچایا، چائنا کے صدر کے دورے کو نقصان پہنچایا، پاکستان کو نقصان پہنچایا۔ اور پھر وہ خواہش کرتے ہیں کہ عوام ان کو ووٹ دیں گے۔

    ان کا کہناتھا کہ آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی کو مار بھی پڑے گی اور ووٹ بھی نہیں ملیں گے۔

    انہوں نے  کراچی میں این اے 246 کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے کہا کہ عمران خان کو کیا ضرورت تھی کہ کسی کے گھر جا کر اس کو برا بھلا کہیں، کریم آباد میں جو کچھ ہوا یہ اس کا رد عمل تھا۔