Tag: مشاہد اللہ خان

  • مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر مشاہد اللہ خان انتقال کرگئے

    مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر مشاہد اللہ خان انتقال کرگئے

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنماسینیٹرمشاہد اللہ خان انتقال کرگئے، وہ طویل عرصہ سے بیمار تھے، ان کی نمازجنازہ بعدنمازظہر11ایچ اسلام آباد میں ادا کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کےرہنمااورسینیٹرمشاہد اللہ خان اسلام آباد میں انتقال کر گئے، وہ طویل عرصہ سے بیمار تھے ، بیٹے ڈاکٹر افنان اللہ خان نے ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ ان کے والد مشاہد اللہ خان کی نمازجنازہ آج بعدنمازظہر الیون ایچ اسلام آبادمیں ادا کی جائے گی۔

    مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور ملک بھر کے سیاسی رہنماؤں نے مشاہد اللہ خان کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔

    مریم نوازنے مشاہداللہ خان کےانتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کے وفا دار اور اہم رہنما کے انتقال نے افسردہ کردیا، مشاہداللہ خان کی وفات پارٹی کیلئے بہت بڑانقصان ہے، ان کاخلا کبھی پرنہیں ہوگا۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ مشاہداللہ خان نے ہمیشہ باپ جیسی محبت اور شفقت دی، ان کو کبھی بھول نہیں پائیں گے،اللہ جوار رحمت میں جگہ دے۔

    ن لیگی رہنما محمد زبیر نے سینیٹرمشاہداللہ خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا بہت افسوسناک خبر ہے، مشاہداللہ خان اچھےانسان اورپارلیمنٹیرین تھے۔

    خیال رہے مشاہد اللہ خان نے سیاست کا آغاز مزدور رہنما کے طور پر کیا، وہ بلدیہ کراچی کے ایڈمینسٹریٹر بھی رہے۔

  • سری لنکا واقعے میں را کے ملوث ہونے کے ثبوت ہیں: مشاہد اللہ خان

    سری لنکا واقعے میں را کے ملوث ہونے کے ثبوت ہیں: مشاہد اللہ خان

    اسلام آباد:‌ سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ کوئٹہ واقعےکی مذمت ہوئی، لیکن کیوی وزیراعظم جیسا کردار نظر نہیں آیا.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے سینیٹ میں تقریر کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ واقعے پر آگے بڑھ کر حکومت کو اقدامات کرنے چاہیے تھے، ہمیں‌ نیوزی لینڈ جیسا ردعمل دینا چاہیے تھے.

    انھوں نے کہا کہ سری لنکا واقعے میں را کے ملوث ہونے کے ثبوت ہیں، سری لنکا میں تامل ٹائیگرز کا بھی ماضی میں کردار رہا ہے. پاکستان کو  سری لنکن حکومت کی جتنی ممکن ہو، مدد کرنی چاہیے.

    مشاہد اللہ خان نے کہا کہ ماضی میں کسی نے کہا تھا کہ جو روڈ بند کرے گا، اس کی چھترول ہوگی، آج جس کے ہاتھ میں چھتر ہے، کل اس کی پیٹھ بھی ہوسکتی ہے.

    انھوں نے کہا کہ چھتر کو ہمیشہ کے لئے الماری میں بند کریں، ملک متحمل نہیں ہوسکتا، اگر چھتر مارنے سے دہشت گردی ختم ہوسکتی ہے تو ہم حاضر ہیں.

    مزید پڑھیں: سری لنکا میں حملے نظام کی واضح ناکامی ہے، امریکی سفیر کی تنقید

    خیال رہے کہ 23 اپریل 2019 کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی سیفران میں فاٹا (کے پی میں ضم شدہ قبائلی علاقہ جات) پر اراکین کو بریفنگ دی گئی تھی، جس میں فاٹا کے عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ لادے جانے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

  • اسد عمر کا استعفیٰ، مشاہد اللہ خان کی وزیر اعظم پر کڑی تنقید

    اسد عمر کا استعفیٰ، مشاہد اللہ خان کی وزیر اعظم پر کڑی تنقید

    لاہور: مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما مشاہد اللہ خان نے اسد عمر کے استعفے پر وزیر اعظم عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے.

    تفصیلات کے مطابق ن لیگی رہنما نے وزیراعظم عمران خان کو آڑے ہاتھ لیتے ہوئے کہا حکومت فیل ہوچکی ہے.

    انھوں نے مزید کہا کہ اسد عمر پارٹی کے اہم ترین رہنما تھے، وہ کچھ نہیں کرسکے ،تو  باقی مانگے تانگے کے لوگ ہیں، ان سے امید نہیں کی جاسکتی.

    مشاہد اللہ خان نے کہا کہ ہر چیز آؤٹ آف کنٹرول ہوچکی ہے، وزیراور سیکریٹری خزانہ دونوں فلاپ ہو چکے ہیں.

    انھوں نے سیکرٹری خزانہ کے انتخاب پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس انتخاب کی وجہ سے وزارت کے ملازمین احتجا ج کر رہے ہیں، انھوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد حالات مزید بگڑ جائیں گے۔

    خیال رہے کہ آج وفاقی وزیر  اسد عمر نے وزارت خزانہ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا، تحریک انصاف کے رہنما نے آج ایک ٹویٹ کیا، جس میں انھوں نے اعلان کیا تھا کہ وہ اب کابینہ میں کوئی وزارت اپنے پاس نہیں رکھیں گے۔

    کیا اسد عمر کے بعد وزیر پیٹرولیم بھی استعفے کا اعلان کر دیں گے؟

    ٹویٹر پیغام میں انھوں نے کہا کہ کابینہ میں ردوبدل کے عمل میں وزیراعظم عمران خان چاہتے تھے کہ میں خزانہ کے بجائے توانائی کی وزارت سنبھالوں۔ تاہم میں نے ان سے درخواست کی ہے کہ مجھے کابینہ میں کوئی عہدہ نہ دیا جائے۔

    ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے سابق وزیر خزانہ کو طلب کر لیا ہے، ملاقات جلد متوقع ہے.

  • مشاہد اللہ کے رشتے داروں کی تعیناتی کا معاملہ نیب کو بھیج رہے ہیں، فواد چوہدری

    مشاہد اللہ کے رشتے داروں کی تعیناتی کا معاملہ نیب کو بھیج رہے ہیں، فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے سینیٹ میں معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد کسی کی دل آزاری نہیں تھا، میں معذرت کر لیتا ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے سینیٹ میں معذرت کر لی، معذرت کے بعد فواد چوہدری کو بات کرنے کا موقع دیا گیا۔

    [bs-quote quote=”بھائیوں راشد اللہ، ساجد اللہ، مجاہد اللہ اور 13 مزید رشتہ داروں کو بھرتی کیا گیا: فواد چوہدری” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    سینیٹ میں معذرت کے بعد فواد چوہدری ایک بار پھر پی آئی اے میں بھرتیوں کی تفصیلات بتانے لگے تو چیئرمین سینیٹ نے انھیں منع کر دیا، کہا ’آپ نے جب معذرت کر لی تو اس پر بات نہ کریں۔‘

    وزیرِ اطلاعات چیئرمین سینیٹ کے منع کرنے کے باوجود سینیٹ میں بولتے رہے، انھوں نے کہا ’میں نے غلط نہیں کہا، مشاہد اللہ خان نے تینوں بھائی بھرتی کرائے۔‘

    فواد چوہدری کے بیان پر مشاہد اللہ نے ایوان میں دوبارہ احتجاج کیا، چیئرمین صادق سنجرانی نے سینیٹ کا اجلاس جمعہ تک ملتوی کر دیا۔

    [bs-quote quote=”مشاہد اللہ پی آئی اے میں لوڈر بھرتی ہوئے، نواز شریف کا سامان اٹھاتے اٹھاتے سینیٹر بنے: فواد چوہدری” style=”style-7″ align=”center” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    دریں اثنا وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے سینیٹ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کو لٹیروں کے احتساب کے لیے حکومت ملی ہے، پاکستان اسٹیل 200 ارب روپے نقصان میں ہے، پی ٹی وی، ریڈیو پاکستان اور ریلوے کے ادارے بھی خسارے میں ہیں۔

    [bs-quote quote=”چیئرمین سینیٹ نے مجھے بات نہ کرنے دے کر جانب داری کا ثبوت دیا: فواد چوہدری” style=”style-7″ align=”right” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    انھوں نے سینیٹ میں معافی پر کہا کہ کیا سینیٹ کے ایوان کو معافی مانگ کر چلایا جائے گا، حقائق کے بعد پتا چلے گا میں معافی مانگوں یا مشاہد اللہ قوم سے معافی مانگیں۔

    فواد چوہدری نے چیئرمین سینیٹ پر جانب داری کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ انھیں مشاہد اللہ کے حوالے سے حقائق سینیٹ میں پیش نہیں کرنے دیے گئے، سینیٹ کی ایوی ایشن کمیٹی مشاہد اللہ کے پاس ہے، دودھ کی رکھوالی پر بلا بٹھا دیا گیا ہے، مشاہد اللہ جیسے لوگ پاکستان کی سیاست پر کلنک کا ٹیکہ ہیں۔


    یہ بھی پڑھیں:  نواز شریف کیس میں ڈیل کی خبریں افواہ ہیں، فواد چوہدری


    وزیرِ اطلاعات نے اعلان کیا کہ وہ مشاہد اللہ کے رشتے داروں کی تعیناتی کا معاملہ نیب کو بھیج رہے ہیں، وہ پی آئی اے میں لوڈر بھرتی ہوئے اور نواز شریف کا سامان اٹھاتے اٹھاتے سینیٹر بنے، راشد اللہ خان نیویارک سٹی کا آپریشن ہیڈ جب کہ ساجد اللہ خان کو نیویارک اسٹیشن میں اسسٹنٹ منیجر لگایا گیا۔

    انھوں نے مزید بتایا کہ مشاہد اللہ نے 13 مزید قریبی رشتے داروں اور سیکڑوں جاننے والوں کو بھرتی کرایا، پی آئی اے کیسے تباہ نہ ہوتا، ان لوگوں نے سارا خاندان بھرتی کر رکھا ہے، ان کے سگے بھائی مجاہد اللہ خان فلائٹ اٹینڈنٹ ہیں۔

  • پانامہ سازش تھی، نوازشریف کوسی پیک کی سزا دی گئی، مشاہد اللہ خان

    پانامہ سازش تھی، نوازشریف کوسی پیک کی سزا دی گئی، مشاہد اللہ خان

    کراچی : پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکریٹری اطلاعات اور وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی مشاہداللہ خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کو سی پیک کی سزا دی گئی ہے، پانامہ ایک سازش تھی، عمران خان کی شادی ان کا ذاتی مسئلہ ہے تاہم کسی کے گھر میں گھس کر ایسا کام نہیں ہونا چاہئیے تھا۔

    ان خیالات کااظہار انہوں پیر کے روز کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، مشاہد اللہ خان نے کہا کہ دو ہزار تیرہ میں جب ہماری حکومت آئی اس وقت سے نواز شریف کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کی جاتی رہیں، چین کے صدر کا دورہ تک ملتوی کرایا گیا۔

    کرپشن اور دہشت گردی عروج پر تھی، کراچی میں ایک ایک دن میں حکمرانوں کے ہاتھوں سو سو لوگ مارے جاتے تھے، بھتہ خوری سے لے کر ٹارگٹ کلنگ یہاں عروج پر تھی جس کا ہم نے خاتمہ کیا۔

    دھرنے نہ ہوتے تو ملک ترقی کرتا

    انہوں نے کہا کہ اگر یہ لوگ دھرنے نہ دیتے تو ملک مزید ترقی کرتا، کراچی کا کے فور منصوبہ آج مکمل ہو چکا ہوتا، کراچی کے ساتھ ظلم کا واویلا کرنے والوں نے خود اس شہر کے ساتھ ظلم کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ بنیادی مسائل ہم نے حل کرلئے ہیں بجلی گیس کی لوڈشیڈنگ پر قابو پالیا ہے جہاں حکومت نہیں تھی وہاں بھی مسائل کو حل کیا۔

    انہوں نے آصف زرداری کا نام لیے بغیر ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے وزیروں کے گھروں سے اربوں روپے ملیں گے اور کروڑوں روپے کو آگ لگے گی تو لوگ کرپشن کرپشن تو بولیں گے۔

    زرداری سے ہاتھ ملاتے ہوئے گھڑی اور انگوٹھی بچانی پڑتی ہے

    سی پیک زرداری کے دور میں کیوں نہیں آیا ؟ دنیا نواز شریف پر اعتماد کرتی ہے جبکہ آصف زرداری ٹین پرسنٹ مشہور ہیں ان سے ہاتھ ملاتے وقت اپنی گھڑی اورانگوٹھی کو بچانا پڑتا ہے۔

    مشاہداللہ خان کا کہنا تھا کہ تمام جماعتیں مل کر نوازشریف کی مخالفت کرلیں مگر ملک کی مخالفت نہ کریں، مخالفت کرنے والے اپنے گریبان میں جھانکیں، میڈیا میں بھی کچھ کالی بھیڑیں ہیں جو کسی کے ایجنڈے پر کام کررہی ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پانامہ کا راگ الاپا گیا وہاں کے کاغذات میں امریکیوں کے علاوہ سب کے نام ہیں یہ ایک سازش ہے۔ نواز شریف کو سی پیک کی سزا دی گئی ہے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا شادی کرنا کوئی غلط بات نہیں، تاہم اسے چھپانا جائز نہیں ہے، عمران خان چاہتا ہے کہ میں خبروں رہوں۔

    عمران خان سنی لیون کی طرح خبروں میں رہنا چاہتے ہیں 

    یہ کونسا طریقہ ہے کہ آپ کہتے ہیں کہ میں نیا پاکستان اس لئے بناؤں گا کہ میں شادی کرلوں، وہ سنی لیون کی طرح ہر وقت خبروں میں رہنا چاہتے ہیں تاہم کسی کے گھر میں گھس کر ایسا کام نہیں ہونا چاہئے تھا۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ہماری حکومت گری تو دیکھیں گے ابھی گری نہیں ہے، حقیقی کو ڈبل کردیں تو پی ایس پی بن جاتی ہے، نواز شریف سے لڑنا ہے تو سیاسی میدان میں لڑنا ہوگا۔

  • مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف ہی ہیں، مشاہد اللہ خان

    مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف ہی ہیں، مشاہد اللہ خان

    اسلام آباد : نون لیگ کے مرکزی رہنما سینٹرمشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف ہی ہیں، نااہلی کے فیصلے کو تسلیم نہیں کیا پھر بھی اس پرعملدرآمد کیا ہے۔

    یہ بات انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ، ان کا کہنا تھا کہ انتخابی اصلاحات کا بل تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے منظور ہوا ہے، اس فیصلے کی رو سے نوازشریف پر کسی سیاسی جماعت کارکن بننے پر پابندی نہیں، نااہلی کے فیصلے کو تسلیم نہیں کیا پھر بھی اس پرعملدرآمد کیا ہے۔

    مشاہداللہ خان کا کہنا تھا کہ میرے قریب کوئی بھی شخص آرٹیکل62،63پر پورانہیں اترتا، خاص طور پر عمران خان تو62،63پربالکل بھی پورا نہیں اترتے۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ سال 2018میں پورے ملک سے ن لیگ کامیابی حاصل کریگی۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کی باتیں غلط ثابت ہوئیں کہ نواز شریف لندن سے کام کرینگے۔


    مزید پڑھیں: نوازشریف کے خلاف بین الاقوامی سازش ہوئی، مشاہد اللہ خان


    مشاہد اللہ خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف سب سے مقبول لیڈر ہیں،ان سے ناانصافی ہوئی ،وطن کیلیے وہ اپنا کردار اداکریں گے، ان پرجھوٹے مقدمات مشرف دورمیں بھی چل چکے ہیں۔

     


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • نواز شریف کے خلاف بین الاقوامی سازش ہوئی، مشاہد اللہ خان

    نواز شریف کے خلاف بین الاقوامی سازش ہوئی، مشاہد اللہ خان

    لاہور : وفاقی وزیر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کے خلاف بین الاقوامی سازش ہوئی، فیصلے کے بعد عوام کے لہجے میں تلخی آنا فطری عمل ہے۔

    ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، مشاہد اللہ خان نے کہا کہ معلوم نہیں میاں نواز شریف کو کس جرم میں سزا ملی، میاں صاحب سےایسا نہیں ہوا جس پر خوشی کا اظہار کیا جائے، نواز شریف نے وہ کام کیے جن کا پہلے سوچا بھی نہیں جا سکتا تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ آج پورے بلوچستان میں پاکستان کا ترانہ پڑھا جاتا ہے، نوازشریف نے بلوچستان کے عوام کا اعتماد بحال کیا، دنیا مانتی ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی وجہ سے پاکستان نے ترقی کی، سپریم کورٹ کے فیصلے میں نواز شریف کے ساتھ جو کچھ ہوا اس کے باعث عوام کے لہجے میں تلخی آنا فطری عمل ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی ریلی میں جس طرح عوام نے شرکت کی اس کی نظیر نہیں ملتی، نواز شریف نے اپنی تقاریر میں پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ پرحملے کرنے والوں کو ہی پیغام دیا، سب سے بڑا ادارہ پارلیمنٹ اور جمہوریت ہے، پارلیمنٹ کی عزت ہو گی تو تمام اداروں کی عزت ہو گی۔

  • نو منتخب وزیر ماحولیات کا جنگلات کی کٹائی میں کمی کا عزم

    نو منتخب وزیر ماحولیات کا جنگلات کی کٹائی میں کمی کا عزم

    اسلام آباد: نئے وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تغیرات مشاہد اللہ کا کہنا ہے کہ جنگلات کے رقبے میں اضافہ کر کے پاکستان کو درپیش موسمیاتی تغیرات کے خطرات میں کمی کی جاسکتی ہے اور اس کے لیے حکومت تمام تر اقدامات اٹھا رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جنگلات کی کٹائی اور تحفظ کے حوالے سے قائم فورم (آر ای ای ڈی پلس) کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں نو منتخب وزیر برائے کلائمٹ چینج مشاہد اللہ نے بھی شرکت کی۔

    یہ ان کی حلف برداری کے بعد ماحولیاتی تحفظ سے متعلق کسی بھی فورم کا پہلا اجلاس تھا۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مشاہد اللہ نے کہا کہ جنگلات کی کٹائی ہوتے ہوئے پاکستان کو کلائمٹ چینج کے خطرات سے بچانا ناممکن ہے۔

    مزید پڑھیں: جنگلات کی موجودگی معیشت اور ترقی کے لیے ضروری

    انہوں نے کہا کہ کلائمٹ چینج کے خطرات کے مقابلے میں جنگلات ایک بہترین ڈھال ہیں جو ان خطرات کی شدت بے حد کم کرسکتے ہیں۔

    مشاہد اللہ نے پاکستان پر کلائمٹ چینج کے اثرات کے حوالے سے مختلف رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ منصوبہ بندی کی کمی کی وجہ سے ملک میں جنگلات کے رقبے میں کمی آئی جو اب ایک شدید مسئلے کے طور پر سامنے آرہا ہے۔

    انہوں نے جنگلات کی کٹائی کے ایک اور سبب توانائی کے حصول کے لیے لکڑی کے استعمال کی طرف بھی اشارہ کیا۔

    مزید پڑھیں: بلوچستان میں زیتون کے جنگلات تباہی سے دو چار

    ان کا کہنا تھا کہ جنگلات کی کٹائی میں کمی لانے کے لیے ضروری ہے کہ ہر ایک کے لیے متبادل اور قابل تجدید توانائی کے ذرائع کو قابل رسائی بنایا جائے۔

    اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے عوامی شعور و آگاہی کی مہمات پر بھی زور دیا جس کے تحت لوگوں کو جنگلات کی اہمیت اور ان کی ضرورت کے بارے میں آگاہ کیا جائے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • آرمی چیف مدتِ ملازمت میں توسیع نہیں لیں گے، مشاہد اللہ

    آرمی چیف مدتِ ملازمت میں توسیع نہیں لیں گے، مشاہد اللہ

    لاہور : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ جنرل راحیل شریف اپنے اعلان کے مطابق مدتِ ملازمت میں توسیع نہیں لیں گے وہ شیخ رشید یا عمران خان نہیں کہ اپنی کہی ہوئی بات پر یو ٹرن لے لیں۔

    لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ آرمی چیف شیخ رشید یا عمران خان نہیں کہ اپنی کہی بات سے پھر جائیں جنرل راحیل شریف اپنے اعلان کے مطابق اپنی مدت ملازمت میں توسیع نہیں لیں گے۔

    سینٹر مشاہد اللہ خان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے خلاف دھرنا سیاست درحقیقت پاک چائنا اقتصادی راہدری منصوبے کو سبوتاژ کرنا ہے تا ہم حکومت دھرنوں کو قطع نظر کرتے ہوئے تعمیراتی کام کرانے میں مشغول ہیں اور پاک چین اقتصادی راہداری کے بڑے حصے پر کام مکمل کرچکی ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں اُن کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی سے متعلق خبر کی اشاعت کی تحقیقات کے لیے جسٹس (ر) عامر رضا کی زیرقیادت قائم ہونے والا کمیشن نہایت مناسب ہے تاہم جسٹس (ر) رضا پر ہونے والی تنقید سے وہ اس زمہ داری سے سبکدوش ہونے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔

    پانامہ لیکس پر بات کرتے ہوئے سینیٹر مشاہد اللہ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے سامنے شواہد اور ثبوتوں کے ٹرک بھر کے پیش کرنے والے اب خاموش ہیں۔

  • ملک حالت جنگ میں اور سندھ حالت گند میں ہے، مشاہد اللہ خان

    ملک حالت جنگ میں اور سندھ حالت گند میں ہے، مشاہد اللہ خان

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ ملک حالت جنگ میں اور سندھ حالت گند میں ہے.

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینیٹ کے اجلاس میں نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں دانستہ طور پر پانی کی لائنوں کو نقصان پہنچایا گیا ہے جس سے بدبودار پانی کے ذریعے تعفن پھیل رہا ہے اور کراچی میں عوام کو تکلیف پہنچائی جارہی ہے، خدارا اس مسئلے سے شہر یوں کی جان چھڑائی جائے۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اورایم کیوایم ایک دوسرے پرالزام تراشی کررہےہیں، معاملے کی تحقیقات کرواکرذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے.

    سینیٹر مشاہد اللہ خان کے بیان پر ایم کیو ایم کے اراکین نے برہمی کا اظہار کیا،نسرین جلیل نے کہا کہ کراچی میں گٹروں کےمعاملےپرایم کیوایم کانام کیوں لیا گیا؟جبکہ خوش بخت شجاعت کا کہنا تھا کہ سازش کے تحت گٹرکےمسائل پیدا کئے جارہے ہیں۔