Tag: مشتاق احمد

  • حکومت پاکستان عافیہ صدیقی کی رہائی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے: مشتاق احمد خان

    حکومت پاکستان عافیہ صدیقی کی رہائی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے: مشتاق احمد خان

    جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کے سابق امیر و سینیٹر (ر) مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ حکومت عافیہ صدیقی کی رہائی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

    جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کے سابق امیر و سینیٹر (ر) مشتاق احمد خان نے عافیہ صدیقی کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سےگفتگو میں کہا کہ آج ثابت ہوگیا کہ حکومت عافیہ صدیقی کی رہائی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، حکومت ہی عافیہ صدیقی کی رہائی میں روڑے اٹکا رہی ہے۔

    مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ حکومت کوشش میں لگی ہےکہ عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن نہ ہوسکے، امریکا کی عدالت میں صرف ایک نوٹ جمع کرنا ہے کہ حکومت عافیہ صدیقی کی رہائی چاہتی ہے لیکن حکومت پاکستان نے امریکا کی عدالت میں نوٹ جمع کرانے سے انکار کردیا۔

    جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کے سابق امیر و سینیٹر نے مزید کہا کہ حکومت نے اس کیس میں سپریم کورٹ سے اسٹے لینے کی کوشش بھی کی ہے۔

    واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی وطن واپسی سے متعلق کیس میں وفاقی حکومت کی رپورٹ نہ آنے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

    جسٹس سردار نے کہا کہ امریکی عدالت میں معاونت سے انکار کی وجوہات پر رپورٹ مانگی تھی لیکن رپورٹ پیش نہیں کی گئی تو پوری کابینہ کو طلب کروں گا، کیوں نہ وفاقی کابینہ میں شامل وزراء کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے؟

    جسٹس سردار اعجاز نے کہا کہ عدالت صرف کابینہ نہیں وزیر اعظم کےخلاف بھی کارروائی کرےگی، جون میں عدالت نے جواب طلب کیا تھا۔

  • بنگلادیش سیریز میں کم بیک کرے گا، مشتاق احمد

    بنگلادیش سیریز میں کم بیک کرے گا، مشتاق احمد

    لاہور: بنگلادیش کے بولنگ کوچ مشتاق احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف سیریز میں ان کی ٹیم کم بیک کرے گی۔

    بنگلادیش کے بولنگ کوچ مشتاق احمد نے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ بنگلادیش سیریز میں کم بیک کرے گا، جیت کے لیے پاکستان ٹیم کو کریڈٹ دیتا ہوں۔

    مشتاق احمد نے کہا پاکستان ٹیم نے جس طرح کی کرکٹ کھیلی اسے کریڈٹ جاتا ہے، شاداب خان نے لمبے عرصے بعد شان دار پرفارمنس دی ہے، آغا سلمان نے بھی بہت اچھا کھیلا، ان کی بیٹنگ پر فخر ہے۔

    بولنگ کوچ کا کہنا تھا کہ 200 رنز کا تعاقب ہو تو 13 یا 14 رن ریٹ برقرار رکھنا مشکل ہوتا ہے، میچ شروع ہوتے ہی پچ سے بولرز کو مدد مل رہی تھی، دو تین چھکوں کے بعد وکٹ ملے تو مورال بلند ہوتا ہے۔

    انھوں نے بنگلادیش کی مستقبل کی تیاریوں کے حوالے سے بتایا کہ ورلڈ کپ کے لیے بہترین کمبی نیشن بنانے پر غور ہو رہا ہے، نجم الحسن شانٹو کو آئندہ میچز میں چانس ملے گا۔

    انھوں نے کہا ’’میں ایک سال سے بنگلادیش ٹیم کے ساتھ کام کر رہا ہوں، بنگلادیشی عوام پاکستان سے بہت محبت کرتے ہیں، پاکستان ٹیم کہیں بھی ہو، بنگلادیشی عوام سپورٹ کرتے ہیں۔‘‘


    پاکستان نے بنگلا دیش کو پہلے ٹی 20 میں شکست دے دی


    واضح رہے کہ گزشتہ روز بنگلادیش ہدف کے تعاقب میں ناکام رہا اور سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی پاکستان کے نام رہا، قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان نے ٹاس جیت کر باری لی، اوپنر صائم اور فخر ابتدائی دو اوور میں آؤٹ ہوئے، تاہم کپتان سلمان اور حارث نے ٹیم کو مشکل سے نکالا۔ پاور پلے ختم ہوتے ہی حارث 31 پر وکٹ گنوا گئے، سلمان آغا نے کیریئر بیسٹ 56 رنز بنائے، حسن نواز نے 44 اور شاداب خان نے برق رفتار 48 رنز بنا کر ٹوٹل 200 کے پار پہنچا دیا۔

    جواب میں بنگلادیشی بیٹرز نے اٹیک کی کوشش کی، تاہم حسن علی نے بیک ٹو بیک اوورز میں دونوں اوپنر آؤٹ کر دیے، بنگلادیشی کپتان لٹن داس اور توحید اسکور 100 تک لے گئے، کپتان کے آؤٹ ہوتے ہی بنگلادیشی بیٹنگ تاش کے پتوں کی طرح بکھر گئی، آخر میں جا کر علی نے کچھ مزاحمت کی مگر کام نہ آئی، بنگلادیشی ٹیم 164 پر آؤٹ ہو گئی۔

  • مشتاق احمد نے عافیہ صدیقی کی رہائی کی درخواست مسترد ہونے کا ذمہ دار حکومت کو ٹہرادیا

    مشتاق احمد نے عافیہ صدیقی کی رہائی کی درخواست مسترد ہونے کا ذمہ دار حکومت کو ٹہرادیا

    اسلام آباد : سابق سینیٹر مشتاق احمد نے عافیہ صدیقی کی رہائی کی درخواست مسترد ہونے کی ذمہ دار حکومت کو ٹہرادیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق سینیٹر مشتاق احمد نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بھرپور کوشش کر رہی ہے کہ کسی طرح عافیہ صدیقی رہا نہ ہو، جو درخواست مسترد ہوئی اس کی براہ راست ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے۔

    سابق سینیٹر کا کہنا تھا کہ یہ چاہتے ہیں کہ ہم مایوس ہو جائیں لیکن کسی صورت مایوس نہیں ہوں گے ، ہم انشااللہ اس جدوجہد کو جاری رکھیں گے جب تک عافیہ صدیقی رہا نہ ہو جائے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی ضرور رہا ہوں گی یہ صرف اپنی بدنامی کے اندر اضافہ کر رہےہیں۔

    مزید پڑھیں : جوبائیڈن نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رحم کی اپیل مسترد کردی

    خیال رہے اسلام آباد ہائی کورٹ کو آگاہ کیا گیا تھا کہ سابق امریکی صدر جوبائیڈن نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رحم کی اپیل مسترد کردی اور پاکستان سے قیدیوں کی رہائی کیلئے معاہدے سے بھی انکار کردیا ہے۔

    جس پر جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے ریمارکس دیئے امریکاہمیں ہماری اوقات دکھارہاہےسابق امریکی صدرنےبیٹےکی سزاتومعاف کردی لیکن ہمارےقیدی کورہانہ کیا۔

  • مشتاق احمد نے بنگلا دیش ٹیم کو جوائن کرلیا

    مشتاق احمد نے بنگلا دیش ٹیم کو جوائن کرلیا

    پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد نے بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کو ایک بار پھر جوائن کر لیا۔

    رپورٹس کے مطابق سابق پاکستانی اسپنر جنوبی افریقا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں بنگلا دیش کے اسپن بولنگ کوچنگ کی ذمے داریاں نبھائیں گے۔

    بنگلا دیش کرکٹ کے آپریشنز منیجر شہریار نفیس نے بتایا کہ مشتاق احمد جب بھی دستیاب ہوں گے وہ سیریز بائی سیریز ہمارے ساتھ کام کریں گے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل اُنہوں نے اگست میں بنگلا دیش ٹیم کے دورہ پاکستان میں بھی ذمے داریاں نبھائی تھیں۔

    دوسری جانب آسٹریلیا کے خلاف وائٹ بال سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان آئندہ ہفتے تک متوقع ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد رضوان کو سیریز کے لئے کپتان بنانے پر غور کیا جارہا ہے، تاہم محمد رضوان کی کپتانی سے متعلق حتمی فیصلہ چیئرمین اور سلیکٹرز کی مشاورت سے کیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف وائٹ بال سیریز کے لیے فاسٹ بولر محمد حسنین جنہوں نے آخری بار 2023 میں ایک روزہ میچ کھیلا تھا، ٹیم میں شامل ہونے کے لیے مضبوط امیدوارکے طور پر سامنے آئے ہیں۔

    حالیہ چیمپئنز کپ اور پریذیڈنٹ کپ میں بہترین پرفارمنس کے باعث فاسٹ بولر محمد حسنین کی واپسی یقینی ہوگئی ہے۔

    بابر اعظم کے والد کا بیٹے کی حمایت میں اہم بیان

    ذرائع کے مطابق آل راؤنڈر عامر جمال اور نوجوان وکٹ کیپر بلے باز حسیب اللہ بھی سلیکشن کمیٹی کی نظروں میں ہیں اور انہیں بھی ٹیم میں جگہ مل سکتی ہے۔

  • پاکستانی کرکٹرز کنفیوژ اور خوف کا شکار ہیں، مشتاق احمد

    پاکستانی کرکٹرز کنفیوژ اور خوف کا شکار ہیں، مشتاق احمد

    راولپنڈی ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں قومی ٹیم کی بدترین شکست کے بعد بنگلہ دیش ٹیم کے کنسلٹنٹ اسپن بولنگ مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ پاکستانی کرکٹرز کنفیوژ اور خوف کا شکار ہیں۔

    یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’الیونتھ آور‘ میں میزبان وسیم بادامی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر سابق کرکٹر باسط علی اور تجزیہ نگار شاہد ہاشمی بھی موجود تھے۔

    پاکستان ٹیم کی 10 وکٹوں کی عبرتناک اور تاریخی شکست کے حوالے سے مشتاق احمد نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ مائنڈ گیم ہے، اگر مائنڈ کے ساتھ نہیں کھیلیں گے تو کامیاب نہیں ہوسکتے، ان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم میں کچھ پلیئرز کو خوف ہے اور کچھ کرکٹ کو انجوائے نہیں کر پارہے۔

    مشتاق احمد نے کہا کہ قومی ٹیم کی فیصلہ سازی میں اعتماد ہی نہیں ہوتا، کھلاڑی کبھی تیز کھیلنا شروع کردیتے ہیں تو کبھی سلو کھیلتے ہیں، عجیب ہی کھچڑی بنی ہوئی ہوتی ہے۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کچھ پلیئرز کو ٹیم میں اپنی شرکت کا بھی خوف ہے، پاکستانی کرکٹرز میں کنفیوژن ہے وہ خوف کا شکار اور ان میں اعتماد سازی کا فقدان ہے۔

    ہماری بدقسمتی ہے کہ ہم کبھی کسی کو ہیرو اور پھر ایک دم ہی زیرو بنا دیتے ہیں، کپتان اگر غلط فیصلہ بھی کرے تو کھلاڑیوں کو اس پر اعتماد ہونا چاہیے۔

    ایک سوال کے جواب میں مشتاق احمد نے بتایا کہ شاہین آفریدی نے شان مسعود کا ہاتھ نہیں ہٹایا تھا بلکہ شاہین کے اپنے کندھے پر پٹی لگی ہوئی تھی شاہین نے اسے ہٹایا تھا۔

    پاکستان کی اس تاریخی شکست پر بحیثیت پاکستانی کیا تاثرات ہیں کے سوال پر مشتاق احمد نے کہا کہ بحیثیت پاکستانی دل میرا پاکستان ٹیم کے ساتھ ہے البتہ خوش اس حوالے سے ہوں کہ بنگلہ دیش کی اسپن بولنگ کی کوچنگ میری ملازمت کا حصہ ہے۔

  • مشتاق احمد کے ساتھ آدھی رات کو ہوٹل میں کیا خوفناک واقعہ پیش آیا؟

    مشتاق احمد کے ساتھ آدھی رات کو ہوٹل میں کیا خوفناک واقعہ پیش آیا؟

    سابق کرکٹر مشتاق احمد نے آدھی رات کو ہوٹل میں پیش آنے والے خوفناک واقعے کے بارے میں بتایا ہے جب انھوں نے بھاگ کر اپنی جان بچائی۔

    نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کے دوران میزبان نے ان سے کسی شرارت کے بارے میں پوچھا جس پر اپنی شرارت کا ذکر کرتے ہوئے مشتاق احمد نے بتایا کہ کسی ٹور کے دوران میں ایک بار رات میں ہوٹل لیٹ آیا تھا، اس وقت مجھے کچھ پیسوں کی ضرورت تھی تو میں نے ریسپشن سے معین خان کو کال کروائی۔

    مشتاق احمد نے بتایا کہ میں نے معین کو کہا کہ مجھے 200 پاؤنڈ چاہئیں، اس پر معین خان نے مجھے کہا کہ یہ کوئی وقت ہے فون کرنے کا، میں سورہا ہوں کل میچ ہے، میں نے انھیں جذباتی کرنے کے لیے کہا کہ دوست تو دوست ہوتا ہے کسی بھی وقت اٹھا سکتا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ معین کی حس مزاح بہت اچھی تھی انھوں نے مجھے روم 236 کے بجائے 336 میں بلالیا، اس وقت ہوٹل کے کوریڈور کی لائٹس بند تھیں، میرے دروازہ کھٹکھٹانے پر اندر سے آواز آئی کون ہے؟

    اس وقت مجھے لگا وہ معین ہے جو انگریز کی آواز میں بات کررہا ہے، تاہم وہ کسی اور کا کمرہ تھا، میں نے معین سمجھ کے اس انگریز کو کہا کہ تم مجھے اپنے انگریزی لہجے سے بیوقوف نہیں بناسکتے۔

    جب وہ انگریز باہر آیا اور اس سے میری آنکھیں چار ہوئیں تو میں اتنی تیزی سے لفٹ کی طرف بھاگا کہ اتنی تیزی سے کبھی گیند کی طرف نہیں بھاگا ہوں گا۔

    مشتاق احمد نے ایک اور ماضی کا واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ سعید انور ڈومیسٹک کرکٹ میں ہمارے خلاف کھیل رہے تھے، مجھے پتا تھا کہ میری بولنگ پر وہ ماریں گے تو میں نے انھیں باتوں میں لگایا اور کہا کہ آپ بہت چالاک ہیں اور مجھے پتا ہے کہ آپ سنگل ڈبل کرنے کے بعد مجھے ماریں گے۔

    لیفٹ ہینڈر بیٹر نے مجھ سے پوچھا کہ تمہیں یہ کس طرح پتا لگ گیا، مشتاق کا کہنا تھا کہ میں نے ان کے ذہن میں یہ بات بٹھادی کہ آپ آج مجھے چوکے چھکے نہیں ماریں گے بلکہ سنگل ڈبل کریں گے۔

    انھوں نے بتایا کہ میں نے 10 اوورز میں 35 یا 36 رنز دیے اور دوسرے بیٹرز کی دو تین وکٹیں بھی حاصل کیں، شام کو میں نے سعید انور کو کہا کہ یہ ہوتی ہے چالاکی۔

  • مشتاق احمد کا انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ سے معاہدہ

    مشتاق احمد کا انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ سے معاہدہ

    سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد ایک بار پھر انگلش پلیئرز کو کرکٹ کے گُر سکھائیں گے، پاکستانی کرکٹر کا انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ سے معاہدہ ہوگیا۔

    ای سی بی نے مشتاق احمد کو انگلینڈ انڈر19 کرکٹ ٹیم کے ساتھ بطور کنسلٹنٹ کوچنگ پینل کا حصہ بنایا ہے، مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ اس سے قبل بنگلہ دیش اور دوسرے بورڈز کے ساتھ بھی بطور کنسلٹنٹ کام کیا ہے، اب انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے ساتھ مختصر دورانیے کا معاہدہ طے پایا ہے۔

    پاکستان کے سابق کرکٹر نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے کام کرنے کی ہمیشہ خوشی ہوتی ہے، اپنے ملک کے لیے ہر وقت حاضر ہوں۔

    انھوں نے بتایا کہ پاکستانی بورڈ کی جانب سے فی الحال کوئی رابطہ نہیں کیا گیا، چیئرمین کی سابق کرکٹرز سے آج جو ملاقات ہو رہی ہے اس میں مجھے مدعو نہیں کیا گیا ہے۔

    مشتاق احمد نے کہا کہ عزت اور توقیر مقدم ہے، اگر اس کی پاسداری کی جائے تو کرکٹ کو ٹھیک کرنے کے لیے ضرور اپنی رائے بورڈ حکام سے شیئر کروں گا۔

    خیال رہے کہ 1992 ورلڈکپ فاتح سائیڈ کا حصہ لیگ اسپنر مشتاق احمد کئی ملکوں کے کرکٹر بورڈ کے ساتھ کام کرچکے ہیں جبکہ وہ ماضی میں بھی انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کےلیے خدمات انجام دے چکے ہیں۔

  • کوچ مشتاق احمد نے جیت کا کریڈٹ کس کو دیا؟

    کوچ مشتاق احمد نے جیت کا کریڈٹ کس کو دیا؟

    مانچسٹر: قومی کرکٹ ٹیم کے اسپن باؤلنگ کوچ مشتاق احمد نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے میچ میں کامیابی کا کریڈٹ بابر اعظم کے ساتھ ساتھ ٹیم اور منیجمنٹ کو دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق نمائندہ اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مشتاق احمد نے کہا اتنی گرمی میں فیلڈنگ کرنے کے بعد انرجی لیول ویسا نہیں رہتا، بابر اعظم، اُن کی ٹیم اور منیجمنٹ کو جیت کا کریڈٹ جاتا ہے۔

    انھوں نے کہا خوش دل نے بہت اچھا کھیلا ہے، وہ میچر ونر ہے، سولڈ پلیئرز کا مڈل آرڈر میں کھیلنا بہت ضروری ہے، ہم مڈل آرڈر پر کئی بار غلط فہمی کا شکار ہو جاتے ہیں کہ وہ چھکے مارنے والی جگہ ہے۔

    مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ چار پانچ اور چھ نمبر بیٹنگ آرڈر بہت اہم ہے، اگر اوپنرز ٹیم کو میچ بنا کر دیتے ہیں، تو مڈل آرڈر بیٹسمین گیم کو ختم کرتے ہیں، ٹیم کو ٹیکنیکلی فوکس کرنا چاہیے کہ ان نمبرز پر کھیلنے والے بلے باز مضبوط ہونے چاہئیں۔

    کوچ نے مزید کہا کہ سب سے اہم کام تسلسل ہے جو بورڈ بھی کر رہا ہے، تسلسل سے لڑکوں میں اعتماد بڑھتا ہے اور وہ کھیل کا مظاہر کرنے سے گھبراتے نہیں۔

    انھوں نے کہا اللہ کا شکر ہے کہ ملک میں بین الاقوامی کرکٹ واپس آ گئی ہے، پی ایس ایل ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں ہمارے کھلاڑی دوسرے ممالک کے کھلاڑیوں کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرتے ہیں، آگے جانے کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ پر بھی توجہ دینا ہوگی، ڈومیسٹک کرکٹ ہی آگے جانے کی چابی ہے۔

  • 4 تجربہ کار کوچز سے فائدہ ہوگا: مشتاق احمد

    4 تجربہ کار کوچز سے فائدہ ہوگا: مشتاق احمد

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے اسپن باؤلنگ کوچ مشتاق احمد نے کہا ہے کہ 4 تجربہ کار کوچز کے ایک ساتھ ہونے سے بہت فائدہ ہوگا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ویڈیو کانفرنس میں قومی ٹیم کے اسپن باؤلنگ کوچ نے کہا کہ یونس خان، میرے، مصباح اور وقار یونس کے لیے ہیلپنگ ہینڈ ہوں گے، یونس خان زبردست انسان ہیں، ان سے ہمیشہ بہترین تعلق رہا ہے۔

    مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ انگلینڈ میں انھوں نے 11 سال کاؤنٹی کرکٹ کھیلی، 6 سال ٹیم کی کوچنگ کی، وہ پی سی بی کے ساتھ کنسلٹنٹ کی حیثیت سے کام کر رہے تھے، اب کوشش ہوگی کہ اپنا کردار بہترین طریقے سے نبھائیں۔

    گیند کو تھوک سے چمکانے پر پابندی، آئی سی سی کے نئے قوانین کی منظوری

    باؤلنگ کوچ نے کہا اپنے تجربے کی روشنی میں کھلاڑیوں کی بہترین تربیت کی کوشش کروں گا، کرونا صورت حال میں اب ذہنی دباؤ کو برداشت کرنے کا کھیل آ گیا ہے، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز سے کافی فائدہ ہوگا۔

    یونس خان قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ مقرر

    لیگ بریک گگلی باؤلر مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ گیند چمکانے کے نئے قانون سے شناسائی کے لیے ابھی کافی وقت ہے، ہم پہلے ہی کھلاڑیوں کو ذہنی طور پر تیار کر رہے ہیں، انگلینڈ کے خلاف سیریز کوچز کے لیے بھی سخت ہوگی۔

    انھوں نے کہا ٹیم میں فاسٹ باؤلر ہیں لیکن اسپنر ہمیشہ اہمیت کے حامل رہے ہیں، یاسر شاہ تجربہ کار ہیں ان کے ساتھ کام بھی کر رہا ہوں۔

    خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دورہ انگلینڈ کے لیے یونس خان کو قومی کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کیا ہے، مصباح الحق قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر ہیں۔

  • بھارت کی انگلینڈ کے ہاتھوں شکست، ویسٹ انڈین کپتان نے مشتاق احمد سے کیا کہا؟

    بھارت کی انگلینڈ کے ہاتھوں شکست، ویسٹ انڈین کپتان نے مشتاق احمد سے کیا کہا؟

    کراچی: ورلڈ کپ 2019 میں بھارت کی انگلینڈکے ہاتھوں شکست پر سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد کا بیان بھی سامنے آگیا۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’الیونتھ آور‘ میں گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد نے کہا کہ بھارت اور انگلینڈ کے میچ سے قبل ہی ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر اور کرس گیل نے مجھ سے کہا تھا کہ ’بھارت نہیں چاہتا کہ پاکستان سیمی فائنل میں پہنچے۔‘

    واضح رہے کہ دو روز قبل انگلش آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے اپنی نئی کتاب ’آن فائر‘ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کو بے نقاب کردیا تھا۔

    https://www.facebook.com/WaseemBadamiOfficial/videos/635955660599508/

    مزید پڑھیں: ورلڈ کپ 2019: بھارت انگلینڈ سے جان بوجھ کر ہارا؟ انگلش کھلاڑی نے بھانڈا پھوڑ دیا

    بین اسٹوکس نے اپنی کتاب میں تہلکہ خیز انکشافات کیے تھے جس کے مطابق دھونی نے ہدف کے تعاقب کی کوشش ہی نہیں کی تھی، کیدار یادو اور دھونی کی پارٹنر شپ پر اسرار تھی۔

    انگلش آل راؤنڈر نے کہا تھا کہ مہندر سنگھ دھونی کی ساری توجہ سنگل لینے پر رہی وہ بڑی ہٹ مار کر میچ کا پانسہ پلٹ سکتے تھے، میچ ہار کر بھارت نے جان بوجھ کر پاکستان کو نقصان پہنچایا۔

    واضح رہے کہ 338 رنز کے تعاقب میں بھارتی ٹیم صرف پانچ وکٹوں پر 306 رنز بناسکی تھی۔