Tag: مشتاق احمد

  • مشتاق احمد نے لاک ڈاؤن کو اسپنرز کے لیے بہترین وقت قرار دے دیا

    مشتاق احمد نے لاک ڈاؤن کو اسپنرز کے لیے بہترین وقت قرار دے دیا

    لاہور: ماضی کے لیجنڈ لیگ اسپنر مشتاق احمد نے لاک ڈاؤن کو اسپنرز کی تکنیک پر کام کرنے کے لیے بہترین وقت قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ماضی کے عظیم کھلاڑیوں کا موجودہ اور ایمرجنگ کرکٹرز کو آن لائن ٹپس دینے کا سلسلہ جاری ہے، سابق لیگ اسپنر مشتاق احمدد نے قومی ٹیم کے اسپنرز کو خصوصی لیکچر دیا۔

    مشتاق احمد نے کہا کہ شاداب خان کے پاس ویری ایشنز ہیں انہیں طویل طرز کی کرکٹ میں کامیابی کے لیے صرف تجربہ درکار ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اسپنر کو آرٹ کے ساتھ ساتھ ہوشیاری درکار ہوتی ہے، بطور اسپنر وکٹ کیپر سے رابطہ بہت ضروری ہے، وہ معین خان کے ساتھ مل کر حریف بلے بازوں کو اپنی اسپن کے جال میں پھنسا کر پویلین کی راہ دکھاتے تھے، کیریئر کے مشکل وقت میں تنقید سننے کی بجائے اپنی حکمت عملی بناتے تھے۔

    مشتاق احمد نے کہا کہ کیریئر کے آغاز میں مرحوم عبدالقادر کی نقالی کی کوشش کی تو ایکشن خراب کر بیٹھا پھر صادق محمد نے ایکشن تبدیل کرایا جس سے ان کی گگلی اور لیگ اسپن مزید موثر ہوگئی۔

    مشتاق احمد نے مزید کہا کہ ٹو ڈبلیوز کی موجودگی میں وکٹیں لینا چیلنج تھا، پاکستان میں گیند باآسانی گھومتا ہے مگر انگلینڈ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقا میں وکٹیں لینے کے لیے اوور اسپن سے کامیابی ملتی ہے، عماد وسیم کی لیگ اسپن بہتر ہورہی ہے جبکہ یاسر شاہ گگلی پر خاص کام کررہے ہیں۔

  • بیٹنگ تجربہ کار بولنگ ناتجربہ کار ہے جس کا نقصان ہوسکتا ہے، مشتاق احمد

    بیٹنگ تجربہ کار بولنگ ناتجربہ کار ہے جس کا نقصان ہوسکتا ہے، مشتاق احمد

    کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد نے کہا ہے کہ بولنگ کے مقابلے میں بیٹنگ میں تجربہ کار کھلاڑی ہیں، بولرز اتنے تجربہ کار نہیں جس کا نقسان ہوسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد نے اسپورٹس روم میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنید خان سب سے سینئر کھلاڑی ہیں انہیں ذمہ داری لینا ہوگی، عامر وکٹ نہیں لیتا لیکن رنز روک کر دباؤ بڑھاتا ہے، عامر انگلینڈ کے خلاف پرفارم کرکے ورلڈ کپ ٹیم میں آئے گا تو فائدہ ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ ون ڈے میچ میں بہت منصوبہ بندی کے ساتھ کرکٹ کھیلنا ہوتی ہے، حریف ٹیم عامر کو محتاط ہوکر کھیلنے کا پلان بناتی ہے اس لیے انہیں وکٹ نہیں ملتی، شاداب اپنی مکمل ورائٹی کے ساتھ گیند کرے تو فائدہ ہوگا۔

    [bs-quote quote=”حریف ٹیم عامر کو محتاط ہوکر کھیلنے کا پلان بناتی ہے اس لیے انہیں وکٹ نہیں ملتی” style=”style-8″ align=”left” author_name=”مشتاق احمد”][/bs-quote]

    سابق لیگ اسپنر نے کہا کہ فخر زمان اور امام الحق کی جوڑی بہت اچھی ہے، دونوں اوپنرز کا رول بہت واضح ہے، جیت کے لیے ڈریسنگ روم کا اچھا ماحول بہت ضروری ہے، ہر کھلاڑی کو اپنا روم کا معلوم ہونا چاہئے۔

    ایک سوال کے جواب میں مشتاق احمد نے کہا کہ کرکٹ جنگ نہیں ایک کھیل ہے اور اسے کھیل ہی کی طرح کھیلنا چاہئے، سابق کھلاڑیوں کو پاک بھارت میچ کو جنگ نہیں کہنا چاہئے، قومی ٹیم کو بھارت کے خلاف میچ جیتنے کی کوشش کرنی چاہئے۔

    مشتاق احمد نے کہا کہ ورلڈ سے قبل انگلینڈ سے پانچ ون ڈے سے فائدہ ہوگا، انگلینڈ سے سیریز آرگنائز کرنے پر پی سی بی کو کریڈیٹ دینا چاہئے، اسپنرز مڈل اوور میں وکٹ لیں گے تو کامیابی ملے گی، قومی ٹیم میں ورلڈ کپ جیتنے کی مکمل صلاحیت موجود ہے، شعیب ملک کا پرفارم کرنا بہت ضروری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 92 ورلڈ کپ جیتنا اعزاز کی بات تھی، عمران خان کی کپتانی میں کھیلنے والوں کا کیریئر بہت زبردست رہا، موجودہ دور میں میچ جیتنے کے لیے جارحانہ کرکٹ کھیلنا ہوگی۔

  • لندن: مشتاق احمد نے لائیو ٹائم اچیومنٹ عالمی ایوارڈ اپنے نام کرلیا

    لندن: مشتاق احمد نے لائیو ٹائم اچیومنٹ عالمی ایوارڈ اپنے نام کرلیا

    لاہور: سابق قومی ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد کو لائف ٹائم اچیومنٹ کے لیے منتخب کرلیا گیا، ایوارڈ وصول کرنے کے لیے قومی کرکٹر برطانیہ روانہ ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد کو ایشین ایوارڈز کے لیے منتخب کرلیا گیا، وہ اپنا ایوارڈ وصول کرنے کے لیے برطانیہ روانہ ہوئے، ایشین ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب کل لندن میں منعقد کی جائے گی۔

    لندن روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ ملنا میرے لیے بہت بڑا اعزاز ضرور ہے مگر یہ سب کچھ پاکستان کی وجہ سے ہی ممکن ہوا۔ اُن کا کہنا تھا کہ میں اپنا ایوارڈ بالخصوص ملک اور چاہنے والوں کے نام کرتا ہوں۔

    مزید پڑھیں: قومی ٹیم میں اعتماد کا فقدان ہے: مشتاق احمد

    یاد رہے کہ ایشین ایوارڈمختلف شعبہ ہائےزندگی میں نمایاں کارکردگی دکھانےوالوں کودیاجاتا ہے۔

    مشتاق احمد کو کرکٹ کی دنیا میں نمایاں خدمات سرانجام دینے پر ایوارڈ سے نوازا جارہا ہے، قبل ازیں اسکواش چیمپئن اور پاکستانی اسٹار جہانگیر خان کو بھی ایشین ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

    اس سے قبل مدر ٹریسا، کرکٹر سچن ٹنڈولکر،مرلی دھرن،مہندرا سنگھ دھونی،کمار سنگاکارا، اداکار عامر خان، امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، اے آر رحمان یش چوپڑا، انوپم کھیر،عرفان خان، جیکی چن، ڈاکٹر یونس سمیت مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی کئی شخصیات کو بھی گزشتہ 8 سال میں اعزاز سے نوازا جاچکا ہے۔

    مشتاق احمد کے کرکٹ سفر پر مختصر نظر

    مشتاق احمد 28 جون 1970 کو پیدا ہوئے، لیگ بریک باؤلر نے سن 1990 سے 2003 تک عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کی، انہوں نے ون ڈے کرکٹ میں 185 اور ٹیسٹ 161 وکٹیں حاصل کیں۔

    سن 1995 سے 1998 کے دوران وہ دنیائے کرکٹ میں کامیاب باؤلر کے طور پر ابھر کے سامنے آئے، اسی دوران انہوں نے سسیکس کلبز کی طرف سے ڈومیسٹک کرکٹ بھی کھیلی۔ مشتاق احمد 1992 میں بھی پاکستانی ٹیم میں شامل تھے۔

  • قومی ٹیم میں اعتماد کا فقدان ہے: مشتاق احمد

    قومی ٹیم میں اعتماد کا فقدان ہے: مشتاق احمد

    لاہور: سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد نے کہا ہے کہ مستقبل میں سرفرازاحمد اور شعیب ملک ناکام ہوئے، تو پوری ٹیم ناکام ہوجائے گی۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’’سوال یہ ہے‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ کپتان سرفراز احمد نے ایمان داری کی ساتھ خامیوں کی نشان دہی کی.

    سابق لیگ اسپینر کا کہنا تھا کہ نئے کھلاڑیوں پر مشتمل قومی ٹیم میں اعتماد کا فقدان ہے، سری لنکن ٹیم بھی نئےکھلاڑیوں کی وجہ سے زیادہ میچز ہار رہی ہے.

    مشتاق احمد نے کہا کہ میچ ہارنے پرکسی کو بٹھادیا جائے، تو کھلاڑیوں کو نکالےجانے کا خوف ہوتا ہے، قومی ٹیم میں نوجوان کھلاڑیوں کو تھوڑا وقت لگے گا.

    مزید پڑھیں: قومی ٹیم نے کسی شعبے میں اچھی کارکردگی نہیں دکھائی: سرفراز احمد

    ان کا کہنا ہے کہ بیٹسمین اچھی بیٹنگ نہ کرے، تو اچھی فیلڈنگ کے لئے اس کا اعتماد بڑھانا ہوتا ہے، پاکستان کی عوام جلدی ہیروبنا دیتی ہے اور ہارنے پر تنقید بھی ہوتی ہے.

    مشتاق احمد نے کہا کہ میچ ہارنے کی وجہ سے مورال ڈاؤن ہونا شروع ہوجاتا ہے، شعیب ملک کی سوچ بہت اچھی ہے ، وہ نوجوان کھلاڑیوں کو ساتھ لے کر چلتا ہے.

    انھوں نے کہا کہ کوچ کو بھی کپتان کو بتانا ہوتا ہے کہ دباؤ میں نہ آئیں، سرفرازاحمد اور شعیب ملک ناکام ہوئے تو پوری ٹیم ناکام ہوجائے گی.

  • کراچی کنگز کیلئے اگلا میچ ڈو اینڈ ڈائی ہوگا، مشتاق احمد

    کراچی کنگز کیلئے اگلا میچ ڈو اینڈ ڈائی ہوگا، مشتاق احمد

    دبئی : کراچی کنگز کے کوچ مشتاق احمد نے کہا ہے کہ لیگ میں انہیں ایک اور چانس ملا ہے۔ کھلاڑیوں کو اس کا فائدہ اٹھانا چاہئیے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام ہر لمحہ پرجوش میں گفتگو کرتے ہوئے مشتاق احمد نے کہا کہ ایونٹ میں ان کے کھلاڑی توقعات کے مطابق پرفارم نہیں کرسکے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑی صلاحیتوں کے مطابق کھیلیں گے تو شکست کی گنجائش نہیں ہوگی۔ مشتاق احمد نے کہا کہ ٹیم کی بولنگ زبردست رہی۔ لیکن بیٹنگ میں کھلاڑی ناکام ہوگئے۔

    مشتاق احمد نے کہا کہ لیگ میں ایک اور موقع ملا ہے۔ جس کا فائدہ اب کھلاڑیوں کو اٹھانا ہوگا۔ کراچی کنگز کے کوچ نے کہا کہ ان کی ٹیم کے لئے میچ اب ڈو اینڈ ڈائی ہے۔ اسلام آباد کے خلاف صرف جیت کیلئے ہی میدان میں اتریں گے۔

  • پی ایس ایل سے نوجوان کھلاڑی سامنے آئیں گے، مشتاق احمد

    پی ایس ایل سے نوجوان کھلاڑی سامنے آئیں گے، مشتاق احمد

    دبئی: پاکستان سپر لیگ کی سب سے مہنگی ٹیم کراچی کنگز کے کوچ مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل سےمحمدنوازجیسے اچھے کھلاڑی سامنے آئے ہے، عمادوسیم کہتے ہیں شکیب الحسن سے سیکھنے کوبہت کچھ ملتاہے۔

    اے ار وائی کے پروگرام ہر لمحہ پرجوش میں خصوصی بات چیت کرتے ہوئےکراچی کنگز کے کوچ مشتاق احمد نے کہا کہ لوکل اور اوورسیز کھلاڑیوں کا کمبینیشن بننامشکل ہوتاہے۔

    دوسری جانب آل راونڈ عماد وسیم نے کہا کہ پی ایس ایل نوجوان کھلاڑیوں کے لئے اچھاپلیٹ فارم ہے، کراچی کنگزکاشکرگزارہوں کہ سلیکٹ کرکے کھیلنےکاموقع دیا۔

    کراچی کنگز ایونٹ میں اپنا چوتھا میچ جمعرات کو پشاور زلمی کے خلاف شارجہ میں کھیلے گی۔