Tag: مشتاق رئیسانی کرپشن کیس

  • سابق مشیرخزانہ بلوچستان خالد لانگونے استعفیٰ واپس لے لیا

    سابق مشیرخزانہ بلوچستان خالد لانگونے استعفیٰ واپس لے لیا

    کوئٹہ : سابق مشیر خزانہ بلوچستان خالد لانگو نے بلوچستان اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کے بعد وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر استعفیٰ واپس لے لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مشہور زمانہ مشتاق رئیسانی کرپشن کیس میں گرفتار سابق مشیر خزانہ خالد لانگو نے اسمبلی میں خطاب میں بلوچستان اسمبلی کی رکنیت سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کیا،انہوں نے کہا کہ اگر میں نے کرپشن کی ہے تو مجھے اس اسمبلی میں بیٹھنے کا کوئی حق نہیں‌ ہے،سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کی گرفتاری کے بعد میں نے بہ طور مشیر خزانہ مستعفی ہو کر کیس کا سامنا کرنے کی پیشکش کی تھی۔

    یہ خبر پڑھیں : مشیر خزانہ بلوچستان میرخالد لانگو کو عدالت سے گرفتار کر لیا گیا

    واضح رہے سابق مشیر خزانہ بلوچستان خالد لانگو مشاتق رئیسانی کرپشن کیس میں گرفتار ہیں اور انہیں بکتر بندگاڑی میں اسمبلی لایا گیا ،اسمبلی پہنچ کر سابق مشیر خزانہ نے اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی اور رکنیت سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کر کےاسمبلی سے باہر چلے گئے تا اہم وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری کی مداخلت پر استعفیٰ واپس لے لیا۔

    یہ خبر بھی پڑھیں : نیب نے سیکرٹری خزانہ بلوچستان مشتاق احمد رئیسانی کو گرفتارکرلیا

    اس موقع پر خالد لانگو نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ ذہری نہ صرف وزیر اعلیٰ ہیں بلکہ میرے سردار بھی ہیں اس لیے اپنے بڑوں کی ہدایت پر استعفیٰ واپس لیتا ہوں۔

  • گندم کی بوریوں میں خورد برد، سابق سیکریٹری خوراک بلوچستان گرفتار

    گندم کی بوریوں میں خورد برد، سابق سیکریٹری خوراک بلوچستان گرفتار

    کوئٹہ : قومی احتساب بیورو (نیب) نے کرپشن کے الزام میں سابق سیکریٹری خوراک بلوچستان علی احمد بلوچ کو گرفتار کرلیا، ان پر گندم کی بوریوں میں خورد برد کا الزام ہے۔

    اطلاعات کے مطابق علی احمد بلوچ کو سابق سیکریٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کرپشن کیس میں ہونے والی تحقیقات میں گرفتار کیا گیا ہے۔

    سیکریٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کے بعد سابق سیکریٹری خوراک علی احمد بلوچ کی گرفتاری کو نیب نے اہم قرار دیا ہےاور ان سے تفتیش میں اہم انکشافات کی توقع ہے۔

    ترجمان نیب کے مطابق علی احمد بلوچ کو گندم کی بوریوں میں خورد برد کے الزام میں پشین سے گرفتار کیا گیا۔

    دوسری جانب نیب نے کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث سابق سیکریٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کے فرنٹ مین سلیم شاہ کو حیدر آباد سے گرفتار کر کے تفتیش کے لیے کراچی منتقل کر دیا۔

    مزید پڑھیں : بلوچستان کی عوام کا لوٹا ہوا پیسہ واپس لائیں گے۔ ڈی جی نیب بلوچستان

     قبل ازیں نیب بلوچستان نے سیکریٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کے گھر چھاپہ مار کر کروڑوں روپے مالیت کی کرنسی اور زیورات برآمد کئے تھے، جبکہ سابق سیکریٹری کے سہولت کار اسد کو گرفتار کر کے بیکری 57 لاکھ روپے برآمد کئے تھے، ملزم کی مزید نشاندہی پر سابق مشیر خزانہ خالد لانگو کو عدالت کے باہر سے گرفتارکیا تھا۔

    گرفتار کئے گئے ملزمان کو عدالت نے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کیا ہوا ہے، نیب ذرائع کے مطابق دورانِ تفتیش ملزمان نےبہت سے اہم انکشافات کئے ہیں۔

     

  • بلوچستان کے سابق سیکریٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کرپشن کیس میں مزید پیشرفت

    بلوچستان کے سابق سیکریٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کرپشن کیس میں مزید پیشرفت

    کوئٹہ: نیب نے سابق سیکرٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی کے سہولت کار اسد شاہ کی نشاندہی پر آج کوئٹہ کی ایک بیکری پر چھاپہ مار کر 57 لاکھ روپے برآمد کرلیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق نیب نے سابق سیکرٹری خزانہ بلوچستان مشتاق احمد رئیسانی کیس میں سہولت کار اسد شاہ کو گرفتار کیا تھا،آجس کی نشاندہی پر نیب نے آج کوئٹہ کے سمنگلی روڈ پرواقع ایک بیکری پر چھاپہ مار کر 57 لاکھ روپے برآمد کرلیے،بیکری سے غیر ملکی کرنسی ، سونا اور پراپرٹی کے کاغذات بھی قبضے میں لئے گئے۔

    یاد رہے نیب نے 6 مئی کو سابق سیکریٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی کےگھرپرچھاپہ مارکر 63 کروڑروپےکی نقدی اور کروڑوں روپےمالیت کےزیورات اورپرائزبانڈبرآمدکیئے تھے،وہ چودہ روزہ ریمانڈ پر نیب کے زیرِحراست ہیں۔مزید پڑھیے


    مشتاق رئیسانی کے گھرسے کروڑوں مالیت کی کرنسی و زیورات برآمد


    واضع رہے 7 مئی کو مشیرخزانہ بلوچستان میرخالدخان لانگواپنےعہدے سےمستعفی ہونے کے بعد سابق مشیرِ خزانہ خالد لانگو منظر عام سے غائب ہوگئے تھے،نیب نے مستعفی مشیر خزانہ خالد لانگو کو دو مرتبہ پیش ہونے کیلئےسمن جاری کیےلیکن وہ پیش نہ ہوئے۔


    سابق مشیر خزابہ بلوچستان ’’ خالد لانگو‘‘ کی حفاظتی ضمانت منظور


    بعد ازاں 17 مئی کوخالد لانگو نے منظرعام پر آ کر اسلام آباد ہائی کورٹ میں حفاظتی ضمانت کیلئے درخواست دائر کردی، عدالت نے خالد لانگو کی بارہ روزہ حفاظتی ضمانت منظور کرلی تھی۔


    عبدالمالک بلوچ نے خود کو احتساب کیلئے پیش کردیا


    اس موقع پرسابق وزیرِ اعلیٰ بلوچستان عبدالمالک نے سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کی گرفتاری اور میگا کرپشن کے اعترافات کے بعد خود کو کسی بھی قسم کی تحقیقات کے لیے پیش کردیا تھا۔

  • مشتاق رئیسانی کیس :سابق مشیرخزانہ بلوچستان خالد لانگو کو دوسرا سمن جاری

    مشتاق رئیسانی کیس :سابق مشیرخزانہ بلوچستان خالد لانگو کو دوسرا سمن جاری

    کوئٹہ : مشتاق رئیسانی کرپشن کیس میں نیب حکام نے سابق مشیر خزانہ بلوچستان خالد لانگو کو دوسرا سمن جاری کردیا۔ حاضرہونے کے دعوے کرنے والے سابق مشیر خزانہ بلوچستان آج بھی غائب رہے۔

    تفصیلات کے مطابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کے گھرسے کروڑوں کی برآمدگی پر مشیر خزانہ بھی مشکوک ٹھہرے، عدالت نے خالد لانگو کو طلب کرلیا، طلبی کے باوجود خالد لانگوغائب ہیں۔

    مذکورہ سابق مشیرخزانہ پہلےسمن پرنہ آئے تو نیب نے دوسرا سمن جاری کردیا،اب بھی نہ آئے تومزید ایک سمن کے بعد وارنٹ گرفتاری جاری ہونگے۔

    بعض اطلاعات کے مطابق بلوچستان کےسابق مشیرخزانہ چپکے سے اپنے آبائی علاقےمیں پہنچ گئے ہیں۔

    یاد رہے نیب نے گزشتہ جمعہ کے روز ایک کارروائی کے دوران مشتاق احمد رئیسانی کو اُن کے دفتر سے گرفتار کے تمام ریکارڈ اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔

    اُسی شب اُن کے گھر سے63 کرورڑ روپے اور بڑی مقدار میں سونا برآمد کیا تھا جس کے بعد نیب نے ملزم کو عدالت میں پیش کر کے 14روزہ ریمانڈ حاصل کر لیا تھا۔

    کرپشن کے ہائی پروفائل کیس کے انکشاف کے بعد گزشتہ روز سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے بھی خود کو تحقیقات کے لیے پیش کردیا ہے.