Tag: مشتبہ افراد

  • شاہ رخ خان کے گھر میں مشتبہ افراد داخل، پولیس حرکت میں

    شاہ رخ خان کے گھر میں مشتبہ افراد داخل، پولیس حرکت میں

    نئی دہلی: بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے گھر میں رات کے وقت 2 اجنبی افراد سیکیورٹی کو چکمہ دے کر اندر داخل ہوگئے، پولیس نے دونوں افراد کو گرفتار کرلیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع شاہ رخ خان کی رہائش گاہ منت میں 2 اجنبی افراد داخل ہو گئے۔

    یہ واقعہ جمعرات کی رات ساڑھے 9 بجے پیش آیا ہے جس کی تحقیقات مقامی پولیس کر رہی ہے۔

    سورت سے تعلق رکھنے والے دونوں افراد نے سیکیورٹی گارڈز کو چکمہ دیا اور دیوار پھلانگ کر بنگلے میں داخل ہو گئے۔ بعد ازاں یہ افراد بنگلے کی تیسری منزل تک بھی پہنچ گئے۔

    سیکیورٹی اہلکاروں کی نظر پڑنے کے بعد انہیں پکڑ کر ممبئی پولیس کے حوالے کر دیا گیا اور دونوں کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔

    ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے پولیس کو بتایا کہ وہ گجرات سے آئے تھے اور شاہ رخ سے ملنا چاہتے تھے۔

    دوسری جانب احتیاط کے طور پر شاہ رخ خان کے بنگلے کی سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

  • ترکی: داعش سے تعلقات کا الزام، 18 مشتبہ افراد گرفتار

    ترکی: داعش سے تعلقات کا الزام، 18 مشتبہ افراد گرفتار

    انقرہ: ترکی میں دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ (داعش) سے تعلقات کے الزام میں 18 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ترکی کی انسداد دہشت گردی کی پولیس نے دہشت گرد گروپ داعش کے ساتھ تعلق رکھنے کے شبے میں 18 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے جن سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے تمام افراد کو دو بڑے شہروں (استنبول اور ازمیر) سے حراست میں لیا گیا ہے، پولیس کی جانب سے یہ اہم کارروائی خفیہ اطلاعات پر کی گئی تھی۔

    خبر رساں ادارے کے مطابق دس مشتبہ عسکریت پسندوں کو ساحلی شہر ازمیز سے گرفتار کیا گیا جبکہ آٹھ مشتبہ افراد کی گرفتاری ترک شہر استنبول میں عمل میں آئی۔


    ترکی کی یونیورسٹی میں فائرنگ‘ 4 افراد جاں بحق


    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کے براہ راست داعش سے تعلقات ہیں جس کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں، مشتبہ افراد ترکی میں دہشت گرد کارروائیوں کے لیے حکمت عملی بھی تیار کرر ہے تھے، داعش سے روابط رکھنے والے افراد کی مزید گرفتاریاں عمل میں آئیں گی۔

    خیال رہے کہ داعش نے ترک شہر استنبول میں گذشتہ سال 1 جنوری کو دہشت گرد حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 39 افراد زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔


    ترکی نائٹ کلب فائرنگ، معروف بالی ووڈ فلمساز ہلاک ہونے والوں میں شامل


    واضح رہے کہ شدت پسند تنظیم نے ترکی میں اپنی سرگرمیاں تیز کردی ہیں، جبکہ 2016 میں بھی داعش نے استنبول کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا تھا جہاں ایک خود کش بم دھماکے میں 12 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • آپریشن رد الفساد : 21 افغان اور 57 مشتبہ افراد گرفتار

    آپریشن رد الفساد : 21 افغان اور 57 مشتبہ افراد گرفتار

    راولپنڈی : آپریشن ردالفساد کےتحت مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس بیس آپریشن میں 21 افغان شہریوں سمیت 57 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ اور گولیاں بر آمد کر لیں۔

    فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے کے مطابق پہلے مرحلے میں یہ آپریشن اسلام آباد،سیالکوٹ،اٹک،نارووال،لاہورمیں کیاگیا جب کہ دوسرے مرحلے میں شیخوپورہ،رحیم یارخان ،ڈی جی خان،راجن پورمیں میں بھی آپریشن کیاگیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے مذکورہ علاقوں میں آپریشن پہلے سے حاصل کردہ انٹیلی جنس اداروں کی جانب سے دی گئی معلومات کی بنیاد پر کی گئی جس میں مقامی پولیس کا تعاون بھی شامل رہا۔

    ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ سرچ آپریشن میں رہائشیوں کے دستاویزات بھی چیک کیے گئے جس کے دوران 21 افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر رہائش اختیار کیے رکھنے پر حراست میں لے لیا گیا۔

    جب کہ آپریشن کے دوران 57 مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کیا گیا اور غیرقانونی اسلحہ سمیت کثیر تعداد میں گولیاں بھی بر آمد ہوئیں جنہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اپنی تحویل میں لے لیا۔

    واضح رہے آپریشن رد الفساد کے دوران اب تک ہزاروں مشتبہ افراد اور غیر ملکی بالخصوص افغان شہریوں کو حراست میں لیا جا چکا ہے جب کہ بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

  • کراچی:گزری میں پولیس کاسرچ آپریشن، 10 سےزائدمشتبہ افراد زیرحراست

    کراچی:گزری میں پولیس کاسرچ آپریشن، 10 سےزائدمشتبہ افراد زیرحراست

    کراچی: شہر قائد کے علاقے گزری اور پی این ٹی کالونی میں پولیس نےسرچ آپریشن کرکےدس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا، جبکہ کورنگی زمان ٹائون اور حیدری میں پولیس مقابلے ہوئے،جن میں دوزخمی ملزمان سمیت تین کو گرفتارکرلیا گیا۔

    گزری اور پی این ٹی کا لونی میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا، ایس ایس پی سائوتھ کے مطابق آپریشن میں دوسو پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا اور دس مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر تھانے منتقل کر دیاگیا۔

    دوسر ی جانب کورنگی ز مان میں مقابلے کے دوران دو ڈاکوزخمی ہو گئے جنھیں طبی امداد کے لئے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ، پولیس کے مطابق ملز ما ن اسٹر یٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

    اس سے قبل حیدری کے علاقے سیفی کالج کے قریب پولیس مقابلےکےدوران پولیس اہلکار محمد خالد ذخمی ہو گیا پولیس کے مطابق پولیس نے فائرنگ کر نے والے ملزم آصف کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا ، ملزم کا دوسرا ساتھی فرار ہونے میں کا میاب ہو گیا ۔

  • جکارتا: انڈونیشیا میں پولیس مقابلہ 6مشتبہ افراد ہلاک

    جکارتا: انڈونیشیا میں پولیس مقابلہ 6مشتبہ افراد ہلاک

    انڈونیشیا میں پولیس نے ایک چھاپے کے دوران چھ مشتبہ افراد کو پولیس مقابلے کے بعد ہلاک کردیا۔

    مقامی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کے صوبے بینٹن میں مختلف سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف ایک کاروائی کے دوران پولیس نے ڈکییتوں اور دیگر سرگرمیوں میں ملوث مشتبہ افراد کے خلاف چھاپے کے دوران چھ مشتبہ افراد کو ہلاک کردیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ یہ چھ افراد ایک سونے کی دکان سے لوٹ مار اورحال ہی میں ایک بینک سے تقربیا اکتالیس ہزار ڈالرز کی ایک ڈکیتی میں ملوث تھے، کاروائی کے بعد ان افراد کی جانب سے نقد، پستول گولہ بارود اور مواد ملا ہے۔