Tag: مشتبہ افراد گرفتار

  • سرجانی ٹاؤن سے غیر ملکیوں سمیت20 مشتبہ افراد گرفتار

    سرجانی ٹاؤن سے غیر ملکیوں سمیت20 مشتبہ افراد گرفتار

    کراچی : سرجانی ٹاؤن میں پولیس کا کامیاب آپریشن ، غیرملکیوں سمیت بیس مشتبہ افراد گرفتار۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے سرجانی ٹاؤن سےغیرملکیوں سمیت بیس سےزیادہ مشتبہ افراد کوحراست میں لےلیا۔ پولیس نے تیسر ٹاؤن میں سرچ آپریشن کیا.

    آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی گئی، جہاں سے سات افغان باشندوں سمیت بیس مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر تھانے منتقل کردیا گیا۔

    اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری موجود تھی، پولیس کو آپریشن کے دوران کسی قسم کی مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ گرفتار شدگان سے تفتیش جا ری ہے۔

  • خیبر ایجنسی: سیکورٹی فورسز اور شدت پسندوں میں جھڑپ 3 اہلکار شہید 3 زخمی

    خیبر ایجنسی: سیکورٹی فورسز اور شدت پسندوں میں جھڑپ 3 اہلکار شہید 3 زخمی

    باڑہ: خیبر ایجنسی باڑہ میں سیکورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں سیکورٹی فورسز کے تین اہلکار شہید اور تین زخمی ہو گئے جھڑپ میں تین شدت پسند مارے گئےاور چار زخمی ہو ئے۔

    سیکیورٹی فورسز کے ذرائع کے مطابق نواحی سپاہ کے علاقہ باڑہ میں جاری آپریشن خیبر ون کے لئے راشن لےجایا جارہا تھا کہ شدت پسندوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کر دیا۔

    جھڑپ کے دوران سیکورٹی فورسز کو ہیلی کاپٹروں کی بھی مدد حاصل رہی۔ جھڑپ میں تین شدت پسند مارے گئے اور چار زخمی ہو ئے، کالعدم لشکر اسلام کے ترجمان عمر آفریدی نے دعویٰ کیا ہے کہ جھڑپ میں سیکورٹی فورسز کے نو اہلکاروں کو مارا ہے اور پانچ گاڑیوں اور دو ٹینکوں پر قبضہ کرلیا، جس میں ایک ٹینک کو نذر آتش کردیا گیا ہے ۔

  • خیبر ایجنسی:سیکیورٹی فورسز آپریشن، 30سےزائد مشتبہ افراد گرفتار

    خیبر ایجنسی:سیکیورٹی فورسز آپریشن، 30سےزائد مشتبہ افراد گرفتار

    خیبر ایجنسی : سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کرکے تیس سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن خیبر ایجنسی کے علاقے غنڈی اور شاہ کس میں کیا گیا ، جس میں سیکیورٹی فورسز اور خاصہ دار فورس کے اہلکاروں نے حصہ لیا ۔

    آپریشن کے دوران علاقے کو گھیرے میں لیکر گھر گھر تلاشی لی گئی، آپریشن میں تیس سے زائد مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا۔

    گرفتار افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے

  • اسلام آباد ایئرپورٹ:سرچ آپریشن کے دوران متعدد مشتبہ افراد گرفتار

    اسلام آباد ایئرپورٹ:سرچ آپریشن کے دوران متعدد مشتبہ افراد گرفتار

    اسلام آباد ایئرپورٹ کے اطراف پولیس اور سیکیورٹی اداروں نےسرچ آپریشن کرکےمتعدد مشتبہ افرادکو حراست میں لےلیا ہے,سڑسٹھویں یوم آزادی کے موقع پر ملک بھرمیں تقریبات کی تیاریاں جاری ہیں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر حفاظتی انتظامات کا بھی از سر نو جائزے کاکام شروع کردیا گیا ہے۔

    اسلام آباد ایئرپورٹ کے اطراف پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے ممکنہ دہشت گردی خطرات کے پیش نظرسر چ آپریشن کیا۔حساس اداروں کی رپورٹ پرہونے والے سرچ آپریشن میں متعدد مشتبہ افرادکو حراست میں بھی لیا گیاہے۔

    ذرائع کے مطابق حراست میں لئے گئے افرادکوپوچھ گچھ کیلئے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیاگیاہے۔انتظامیہ نے چودہ اگست تک جڑواں شہروں سمیت مری اور دیگر شہروں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔ذرائع کے مطابق ٹارگٹڈ سرچ آپریشن کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔