Tag: مشتبہ شخص

  • سیف علی خان کے گھر ڈکیتی کرنے والا مشتبہ حملہ آور گرفتار، ویڈیو بھی سامنے آگئی

    سیف علی خان کے گھر ڈکیتی کرنے والا مشتبہ حملہ آور گرفتار، ویڈیو بھی سامنے آگئی

    ممبئی: بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کے گھر ڈکیتی اور حملہ کرنے والے مشتبہ شخص کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

    ڈکیتی کی کوشش روکنے کے دوران زخمی ہونے والے بالی وڈ اداکار سیف علی خان بھارت کے لیلاوتی اسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں ان کی حالت  اب سرجری کے بعد  خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by HT City (@htcity)

    تاہم اب بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی پولیس نے حملہ کرنے والے مشتبہ شخص کو  حراست میں لے لیا ہے، جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے، یہ مشتبہ شخص دیکھنے میں بالکل ویسا ہی ہے جیسا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آیا تھا، پولیس نے اسے حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by HT City (@htcity)

    بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار مشتبہ شخص ہاؤس بریکنگ کے کئی مقدمات میں مطلوب ہے، پولیس اسے پہلے بھی گرفتار کر چکی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص سے مزید تفصیلات حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہیں۔

    سیف علی خان پر حملہ کرنے والی شخص کی پہلی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی

    یاد رہے کہ پولیس نے گزشتہ روز حملے کے بعد اپارٹمنٹ کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی، جس میں ایک شخص بھورے رنگ کی کالر والی ٹی شرٹ اور سرخ اسکارف پہنے عمارت کی سیڑھیاں اترتے دیکھا گیا تھا۔

      پولیس کی جانب سے سی سی ٹی وی فوٹیج سے حاصل کردہ ملزم کی تصویر بھی جاری کی گئی تھی اور پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے 20 ٹیمیں تشکیل بھی دی تھیں، ساتھ ہی ملازموں اور عمارت میں کام کرنے والے مزدوروں کو بھی حراست میں لے کر تفتیش کی جا رہی ہے۔

  • بائیڈن اور کاملا کے بیان سے متاثر ہوکر مشتبہ شخص نے قاتلانہ حملے کی کوشش کی: ٹرمپ

    بائیڈن اور کاملا کے بیان سے متاثر ہوکر مشتبہ شخص نے قاتلانہ حملے کی کوشش کی: ٹرمپ

    ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بائیڈن اور کاملا کے بیان سے متاثر ہوکر مشتبہ شخص نے قاتلانہ حملے کی کوشش کی۔

    امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں صدر جو بائیڈن اور کاملا ہیرس کی جانب سے ان کے خلاف بیان بازی سے متاثر ہوکر ملزم ریان ویزلی روتھ ویسٹ پام بیچ آیا تھا تاکہ ان پر قاتلانہ حملے کرسکے۔

    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام لگایا کہ ڈیموکریٹس کی بیان بازی ہی ان پر گولیاں چلوا رہی ہے، وہ ملک کو بچانا چاہتے ہیں لیکن جو بائیڈن اور کاملا ملک کو اندرونی اور بیرونی طور پر تباہ کر رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ اتوار کو فلوریڈا میں ویسٹ پام بیچ میں واقع ٹرمپ گالف کلب کے قریب فائرنگ ہوئی جہاں سابق صدر اور امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اس وقت گالف کھیل رہے تھے۔

    خبر ایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ فائرنگ سے محفوظ رہے جب کہ امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے واقعہ کو ٹرمپ کے قتل کی کوشش قرار دیا تھا۔

    صدر ٹرمپ سے آگے چلنے والے سیکرٹ سروس ایجنٹ نے روتھ کی بندوق کی نال دیکھتے ہی ملزم پر فائرنگ کی تھی جس پر روتھ بغیر فائرنگ کیے ہی فرار ہوگیا تھا۔

  • امریکی سفارت خانے پر حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں مشتبہ شخص گرفتار

    امریکی سفارت خانے پر حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں مشتبہ شخص گرفتار

    برسلز : پولیس نے امریکی سفارت خانے پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں مشتبہ شخص گرفتار کرکے دہشت گردی کی فرد جرم عائد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق بیلجیم میں پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو امریکی سفارت خانے پر دہشت گردانہ حملے کی سازش کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے اور اس پر دہشت گردی کی فرد جرم بھی عاید کردی گئی ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کا کہناتھا کہ بیلجیم کے پراسیکیوٹرز نے ایک بیان میں کہا کہ اس مشتبہ شخص کو ہفتے کے روز گرفتار کیا گیا تھا،اس کی شناخت اس کے نام کے مخفف ایم جی سے کی گئی ہے لیکن اس نے خود پر عاید کردہ الزامات کی صحت سے انکار کیا ہے۔

    فیڈرل پراسیکیوٹرز کا کہنا تھا کہ انھیں اس مشتبہ شخص کے دہشت گردی کے حملے کی سازش میں ملوّث ہونے کے ٹھوس شواہد ملے تھے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس کے خلاف جاری تحقیقات کے تحفظ کی غرض سے اس مرحلے پر مزید کوئی تفصیل نہیں جاری کی جائے گی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ گرفتار 40 سالہ شخص کا تعلق بیلجیئم سے ہے جو اپنا مذہب تبدیل کرکے مسلمان ہوا تھا.

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مشتبہ شخص کو اس کی مشکوک حرکتوں اور رویّوں کے باعث گرفتار کیا گیا تھا۔

    مقامی میڈیا کے مطابق مشتبہ شخص گرفتاری سے قبل امریکی سفارت خانے کے باہر زور زور سے چلا رہا تھا۔

  • ملعون ڈچ سیاست داں‌ پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والا شخص‌ گرفتار

    ملعون ڈچ سیاست داں‌ پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والا شخص‌ گرفتار

    ایمسٹرڈیم : پولیس نے حضرت محمد ﷺ کے توہین آمیز خاکوں کا مقابلہ منعقد کرنے والے  ملعون ڈچ سیاست دان گیرٹ وولڈرز پر حملے کی منصوبہ بندی کے شبہے میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ہالینڈ پولیس کی جانب سے 26 سالہ مشتبہ شخص کو اسلام مخالف سیاست دان گیرٹ وولڈرز پر ممکنہ حملہ کرنے کی منصوبہ کرنے پر ہالینڈ کے شہر دی ہیگ کے مین ریلوے اسٹیشن سے گرفتار کیا گیا۔

    خیال رہے کہ ہالینڈ کا قدامت پسند  ملعون سیاست دان گیرٹ وولڈرز  نے حضرت محمد  ﷺکے توہین آمیز خاکوں کے متنازعہ مقابلوں کے انعقاد کا اعلان کیا تھا، جس کے باعث امت مسلمہ کی جانب سے شدید غم و غصّے کا اظہار کیا جارہا ہے۔

    ہالینڈ پولیس کی جانب سے حراست میں لیے گئے 26 سالہ شخص کی شناخت فی الحال ظاہر نہیں کی گئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص نے  ملعون گیئرٹ ولڈرز کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر ویڈیو  پیغام میں اسلام مخالف سیاست دان اور پارلیمنٹ پر حملہ کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

    یاد رہے کہ 25 اگست کو ہالینڈ کے وزیر اعظم مارک روٹے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’نہ ہی توہین آمیز مقابلوں کا فیصلہ ہالینڈ کی حکومت کا ہے اور نہ ہی  گیرٹ وولڈرز (ملعون )حکومت کا حصّہ ہے۔

    ہالینڈ کے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ توہین آمیز خاکوں کے قبیح مقابلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’اس کا مقصد اسلام مخالف بحث کو ہوا دینے کے بجائے اسلام خلاف جذبات ابھارنا ہے‘۔

    خیال رہے کہ فریڈم پارٹی کا ملعون  رہنما گیرٹ وولڈرز وہی شخص ہے جس نے پارلیمنٹ ہاوس میں ایک متنازع بل پیش کیا تھا جس میں قرآن مجید کی ترسیل پر پابندی کی درخواست کی گئی تھی ساتھ ساتھ وولڈرز ہالینڈ میں خواتین پر پردے کی پابندی کا بل بھی پیش کرچکا ہے۔

    واضح رہے کہ مغربی ممالک میں اس سے قبل بھی امت مسلمہ کے جذبات کو مجروح کرنے کے لیے متنازع مقابلوں کا انعقاد ہوتا رہا ہے۔

  • مشتبہ شخص پپلزپارٹی کے جلسے کے قریب سے گرفتار

    مشتبہ شخص پپلزپارٹی کے جلسے کے قریب سے گرفتار

    کراچی : مزار قائد کے قریب سے پولیس نے ایک  مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا۔  ملزم طاہر شاہ نامی اس شخص سے پولیس کا جعلی کارڈ بھی برآمد ہوا ہے۔
    تفصیلات کے مطابق کراچی میں جناح گراؤنڈ میں ہونے والے پیپلز پارٹی کے جلسے کے لئے جہاں فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کئےگئے ہیں، وہیں ارد گرد مشکوک سرگرمیوں میں ملوث افراد پر کڑی نظر بھی رکھی گئی ہے۔

    پولیس نے مزار قائد کے قریب سے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔ موٹر سائیکل وی بی آر 4248پر سوار اس شخص کے پاس سے پولیس کا جعلی کارڈ اور ایک نجی کمپنی کا کارڈ بھی برآمد ہوا ہے۔

    ظاہر شاہ نامی مشتبہ شخص خود کو نجی کمپنی کا ملازم بتارہاہے۔ پولیس نے ملزم کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔