Tag: مشتبہ مریض

  • سکھر میں منکی پاکس کا مشتبہ کیس سامنے آگیا

    سکھر میں منکی پاکس کا مشتبہ کیس سامنے آگیا

    سکھر: صوبہ سندھ کے شہر سکھر میں منکی پاکس کا مشتبہ کیس سامنے آگیا، مریض کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن کی رپورٹ کل تک آجائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سکھر میں منکی پاکس کا پہلا مشتبہ مریض نجی اسپتال میں داخل کردیا گیا۔

    ڈاکٹر صالح چنا کا کہنا ہے کہ شکار پور کے رہائشی 65 سالہ بہرام جتوئی میں منکی پاکس کی علامت موجود ہیں، زیر علاج مشتبہ مریض میں منکی پاکس وائرس کی تصدیق تاحال نہیں ہوئی۔

    انہوں نے کہا کہ مشتبہ مریض کی کوئی ٹریول ہسٹری بھی موجود نہیں ہے، مریض کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن کی رپورٹ کل تک آجائے گی۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل کراچی میں منکی پاکس کا مصدقہ کیس سامنے آیا تھا۔

    عمان سے آنے والے مسافر کو قرنطینہ میں رکھا گیا تھا اور اس کے خون کے نمونوں کے ٹیسٹ سے منکی پاکس کی تصدیق ہوئی تھی۔

  • بھارت: مشتبہ مریض قرنطینہ سے فرار، چھپنے کیلئے اسپتال کی چھت پر چڑھ گیا

    بھارت: مشتبہ مریض قرنطینہ سے فرار، چھپنے کیلئے اسپتال کی چھت پر چڑھ گیا

    نئی دہلی: بھارت میں کروناوائرس کا مشتبہ مریض قرنطینہ سے فرار ہوکر چھپنے کے لیے اسپتال کی چھت پر چڑھ گیا، پولیس نے نوجوان کو بحفاظت نیچے اتار لیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بھارت کے شہر جے پور میں پیش آیا۔ مذکورہ نوجوان نے اسپتال کے قرنطینہ سے راہ فرار اختیار کی اور پارکنگ ایریا کی چھت پر چڑھ گیا۔

    بعد ازاں پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور مریض کو بحفاظت چھت سے نیچے اتارا۔ ’’ایس ایم ایس‘‘ اسپتال میں یہ اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ پیش آیا۔ مذکورہ مریض کو کرونا علامات ظاہر ہونے پر قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

    نوجوان کا کرونا ٹیسٹ کیا جاچکا ہے تاہم رپورٹ تاحال سامنے نہیں آئی۔ مذکورہ شہری کی قرنطینہ سے فرار ہونے کی وجہ بھی سامنے نہیں آئی۔ متعلقہ اداروں نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔