Tag: مشتبہ کیس

  • منکی پاکس کا مشتبہ کیس کس صوبے میں رپورٹ ہوا؟

    منکی پاکس کا مشتبہ کیس کس صوبے میں رپورٹ ہوا؟

    ملک میں منکی پاکس کا ایک مشتبہ کیس رپورٹ ہوا ہے خلیجی ملک سے واپس آنے والے مسافر میں علامت پائی گئی ہیں۔

    وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا کہ خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والا ایک شخص خلیجی ملک سے واپس پہنچا ہے جس کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ منکی پاکس سے متاثرہ ہے، مذکورہ شخص میں جان لیوا بیماری کی معمولی علامات ہیں۔

    حکام وزارت صحت نے یہ نہیں بتایا کہ منکی پاکس کا مشتبہ مریض کس خلیجی ملک سے واپس وطن پہنچا ہے تاہم ترجمان کا کہنا تھا کہ مشتبہ مریض کا سیمپل ٹیسٹ کیلئے این آئی ایچ ارسال کردیا گیا ہے۔

    ترجمان نے مزید بتایا کہ متاثرہ شخص کی کانٹیکٹ ٹریسنگ شروع کر دی گئی ہے، مریض کے مزید نمونے حاصل کیے جارہے ہیں۔

    وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا کہ صوبوں کو منکی پاکس سے متعلق فوکل پرسنز مقرر کرنے کی ہدایت بھی کردی گئی ہے،122 ممالک میں منکی پاکس کے 99 ہزار518 کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں۔

    سربراہ عالمی ادارہ صحت ٹیڈروس نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او نے منکی پاکس کو عالمی صحت کیلئے خطرہ قرار دے دیا ہے، کانگو میں منکی پاکس کی نئی قسم کی تشخیص ہوئی ہے۔

    عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ منکی پاکس کا افریقا سمیت دیگر ممالک تک پھیلاؤ انتہائی پریشان کن ہے، منکی پاکس کو روکنے کیلئے بین الاقوامی سطح پر اقدامات ضروری ہیں۔

    کانگو میں منکی پاکس سے 450 اموات ہوچکی ہیں، وائرل انفیکشن قریبی رابطے سے پھیلتا ہے، علامات میں نزلہ اور دانے شامل ہیں۔

  • کراچی میں منکی پاکس کا ایک اور مشتبہ کیس سامنے آگیا

    کراچی میں منکی پاکس کا ایک اور مشتبہ کیس سامنے آگیا

    کراچی : بیرون ملک سے کراچی آنے والے ایک اور مسافر میں منکی پاکس وائرس کی علامات پائی گئیں، جس کے بعد اسے آئسولیشن وارڈ میں منتقل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں منکی پاکس کا ایک اور مشتبہ کیس سامنے آگیا، مسافر اومان سے غیر ملکی ایئرلائن کے ذریعے کراچی پہنچا۔

    2دنوں کے دوران کراچی ایئرپورٹ سے منکی پاکس کا دوسرامشتبہ کیس رپورٹ ہوا تاہم مشتبہ مسافر کو آئسولیشن وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔

    گذشتہ روز بھی جدہ سے کراچی ایئرپورٹ آنیوالے مسافر میں منکی پاکس وائرس کی علامات پائی گئیں تھیں، جس کے بعد مسافر خرم شہزاد کو وزارت صحت حکام نے آئیسولیشن وارڈ منتقل کردیا گیا تھا۔

    ذرائع نے بتایا تھا کہ مسافر غیر ملکی ایئرلائن کے ذریعے جدہ سے کراچی پہنچا، مسافر میں ایئرپورٹ پر دوران اسکریننگ منکی پاکس کی علامات تھیں تاہم منکی پاکس کی مزید تصدیق کے لئے مسافر کو آئیسولیٹ کردیا گیا تھا۔

    بعد ازاں اس حوالے سے ترجمان محکمہ صحت نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ جدہ سےآنیوالےایک مسافر کےچہرےپرچھوٹے اسپاٹ پائے گئے ، مسافر کے چہرے پر اسپاٹ کی مماثلت چکن پاکس جیسی ہے۔

    یاد رہے بین الااقوامی پروازوں سے کراچی آنے والے تین مسافروں میں منکی پاکس کی تشخیص ہوئی تھی۔

    منکی پاکس وائرس میں مبتلا ایک سومالی باشندہ اور دو پاکستانی شامل تھے، تینوں مسافروں کو ابتدائی کارروائی کے بعد محکمہ صحت نے بھٹائی آباد سینٹر منتقل کر دیا گیا تھا۔

    بعد ازاں بیرون ملک سے کراچی آنے والے 3 مسافروں منکی پاکس کی تصدیق نہیں ہوئی، رپورٹس منفی آنے پر انھیں گھر جانے کی اجازت دے دی گئی تھی۔