Tag: مشترکہ اجلاس

  • فضل الرحمان قوم کو تقسیم کرنا چاہ رہے ہیں، رابطہ کمیٹی

    فضل الرحمان قوم کو تقسیم کرنا چاہ رہے ہیں، رابطہ کمیٹی

    کراچی: متحدہ قومی موو منٹ کی رابطہ کمیٹی جے یو آئی کے امیر مو لا نا فضل الرحمان کے دہشت گردی کے تنا ظر میں دیئے گئے بیان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

    متحدہ قو می موو منٹ کی رابطہ کمیٹی نے ہنگامی پر یس کا نفرنس میں جمعیت علمائے اسلام ف کے امیر مو لانا فضل الرحمان کو آڑے ہاتھوں لیا، رابطہ کمیٹی کے انچارج قمر منصور کا کہنا تھا کہ مو لا نا قوم کو گمراہ کر رہے ہیں۔

    قمر منصور نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کراچی دشمنی اور طالبان کی حمایت کررہے ہیں، فضل الرحمان کو طالبان دہشتگرد کیوں نظرنہیں آتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پوری قوم دہشت گردی کے معاملے پر اکٹھی ہے اور مولانا فضل الرحمان اسے تقسیم کرنے کی کوشش نہ کریں اس طرح وہ ملک کو آگ کی طرف دھکیل رہے ہیں۔

    ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کا کہنا تھا کہ آل پارٹیز کا نفرنس میں جے یو آئی کے قائد نے حمایت اکیسویں ترمیم کی حمایت کی تھی لیکن اجلاس کے بعد مکر گئے۔

    ایم کیو ایم کے سینیٹر بابر غو ری نے مو لانا فضل الرحمان کے بیان کو قومی وحدت کے منافی قرار دیا۔

  • ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے تین معطل ارکان بحال

    ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے تین معطل ارکان بحال

    کراچی: ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی لندن اور پاکستان کے مشترکہ اجلاس میں عامر خان، خالد مقبو ل صدیقی اورحیدرعباس رضوی کو بحال کر دیا گیا۔

    متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کا ایک مشترکہ اور ہنگامی جلاس آج ہوا جس میں رابطہ کمیٹی کے معاملات پر غور و خوص کیا گیا ۔ اجلاس میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، عامر خان اور حیدر عباس رضوی کو رابطہ کمیٹی میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور اب یہ رابطہ کمیٹی کے اراکین کی حیثیت سے تحریکی ذمہ داریاں انجام دیں گے، ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کے مشترکہ اجلاس کے فیصلے کی توثیق کردی ۔

  • ایم کیوایم کی کراچی ولندن رابطہ کمیٹی تشکیل

    ایم کیوایم کی کراچی ولندن رابطہ کمیٹی تشکیل

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور لندن کا رابطہ کمیٹی کے اراکین کے انتخاب کیلئے ایک مشترکہ اجلاس ہوا، جس کی صدارت رابطہ کمیٹی پاکستان کے انچارج قمر منصور اور رابطہ کمیٹی لندن کے انچارج ارشد حسین نے کی ۔

    اجلاس میں رابطہ کمیٹی کے اراکین کے انتخاب کیلئے مختلف ناموں پر تفصیلی تبادلہ خیال کے بعد 9افراد کے ناموں پر اتفاق رائے کیا گیا، اجلاس میں رابطہ کمیٹی کے اراکین کیلئے جن ناموں پر اتفاق رائے کیا گیا، ان میں کیف الوریٰ ، عارف خان ایڈووکیٹ ، گلفراز خان خٹک ، انبساط ملک ، ڈاکٹر سلیم دانش ، ڈاکٹر ایوب شیخ، قاسم علی رضا ، مصطفی عزیز آبادی ، اظہار احمد خان اور ارشد حسین شامل ہیں ۔

    ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے اراکین کے انتخاب کیلئے رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کے تجویز کردہ ناموں کی توثیق کردی ہے۔

    ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کو پنجاب میں ضلعی عہدیدار باؤ انور کے قتل ردِعمل نہ آنے معطل کردیا تھا۔