Tag: مشترکہ فوج

  • یورپی ممالک کے سیکورٹی خدشات،مشترکہ یورپی فوج کی تجویز

    یورپی ممالک کے سیکورٹی خدشات،مشترکہ یورپی فوج کی تجویز

    وارسا: یورپی ممالک جمہوریہ چیک اور ہنگری کا کہنا ہے کہ یورپ کی سکیورٹی کو بڑھانے کے لیے مشترکہ یورپی فوج قائم کرنے کی ضرورت ہے.

    تفصیلات کےمطابق دونوں ممالک نے پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں جرمن چانسلر اینگلا مرکل سے ملاقات سے پہلے یورپی یونین کی مشترکہ فوج کی تجویز دی.

    دونوں ممالک جمہوریہ چیک اور ہنگری پناہ گزینوں سے متعلق جرمن چانسلر انجیلامرکل کی پالیسی کو پسند نہیں کرتے.

    ہنگری کے وزیراعظم وکٹر اوربان نے کہا کہ’ہمیں لازمی سکیورٹی کو ترجیح دینا ہو گی،اس کے لیے ایک مشترکہ یورپی فوج قائم کریں۔‘
    دوسری جانب برطانیہ نیٹو کے علاوہ کسی ایسے منصوبے کی سختی سے مذمت کی ہے.

    *یورپ : مشتبہ افراد کیخلاف آپریشن میں تیزی

    جمہوریہ چیک کے وزیراعظم بوہوسلاف سوبوتکانے کہا ہے کہ یورپی فوج تیار کرنا کوئی آسان کام نہیں لیکن اس بات چیت شروع ہونی چاہیے.

    اس وقت یورپ کی مشترکہ دفاعی فورس 15 سو اہلکاروں پر مشتمل ہے تاہم اس فورس کو ابھی تک جنگی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیا گیا.

    یاد رہے کہ گذشتہ برس یورپیئن کمشین کے صدر نے یوکرین کے تنازع کے بعد روسی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ یورپی فوج کے قیام کی تجویز دی تھی.

    واضح رہے کہ یورپ میں گذشتہ کچھ عرصے سے شدت پسندی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے.

  • پاکستان نے ابھی تک فوج بھیجنے کا فیصلہ نہیں کیا، وزیردفاع خواجہ آصف

    پاکستان نے ابھی تک فوج بھیجنے کا فیصلہ نہیں کیا، وزیردفاع خواجہ آصف

    اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری اورسالمیت کی حمایت جاری رکھےگا۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں اینکر پرسن کاشف عباسی سے خصوصی گفتگو وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ابھی تک فوج بھیجنےکافیصلہ نہیں کیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نےابھی تک ہم سےفوج بھیجنےکامطالبہ نہیں کیا،ضرب عضب آپریشن میں پونےدولاکھ فوج مصروف ہے، تاہم پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری اورسالمیت کی حمایت جاری رکھےگا۔

    وزیر دفاع نے بتایا کہ ایرانی حکومت نےہمارےسفیرکوبلاکر پیغام دیا جو ہمیں موصول ہوا اور اخبارات میں بھی شائع ہوا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خواہش ہے کہ یمن میں کشیدگی نہ بڑھے۔

    واضح رہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف اور سرتاج عزیز پر مشتمل دو رکنی وفد کل سعودی عرب کا دورہ کریں گے، پاکستانی وفد سعودی حکام سے مشرق وسطی کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کرے گا، سعودی عرب کی کابینہ کے آج ہو نے والے اجلاس کے باعث پاکستانی وفد آج سعودی عرب روانہ نہ ہو سکا۔

    دوسری جانب وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت ایک اعلی سطحی اجلاس ہوا جس میں مشرق وسطی کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال پر غور کیا گیا۔

  • یمن کی صورتحال، عرب ممالک کا مشترکہ فوج تشکیل دینے کا فیصلہ

    یمن کی صورتحال، عرب ممالک کا مشترکہ فوج تشکیل دینے کا فیصلہ

    مصر:  عرب لیگ کے ممالک کے سربراہان میں ایک مشترکہ عرب فوج بنانے پر اتفاق ہوگیا ہے اور اس بات کا اعلان اتوار کو مصر کے صدر عبدالفتح السیسی نے شرم الشیخ میں جاری اجلاس کے دوسرے روز کیا۔

    یمن کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے عرب لیگ کا اجلاس ہوا، جس میں عرب لیگ کے ممالک سربراہان اس بات پر متفق ہوگئے کہ ایک مشترکہ عرب فوج بنائی جائے لیکن یہ ابھی واضع نہیں ہوسکا کہ اس فوج کو یمن بھیجا جائے گا یا نہیں۔

    مصری حکام کا کہنا ہے یہ فوج 40 ہزار اعلٰی تربیت یافتہ فوجیوں پر مشتمل ہوگی اور اسے فضائی اور بحری مدد بھی حاصل ہوگی۔

    گزشتہ پانچ روز سے سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی یمن میں فضائی کارروائی کر رہے ہیں، یہ فضائی حملے یمن کے صدر عبدربہ ہادی منصور کی حمایت میں کیے جا رہے ہیں جو حوثی باغیوں کی پیش قدمی کے بعد ملک سے فرار ہوگئے ہیں۔

    عرب لیگ کے سربراہ نبیل العربی کا کہنا ہے کہ سعودی قیادت میں حوثیوں کے خلاف جاری کارروائی اس وقت تک جاری رہے گی جب تک باغی قبضہ کیے ہوئے علاقے چھوڑ کر ہتھیار نہیں ڈال دیتے۔