Tag: مشترکہ فوجی مشقیں

  • چین ، روس اور ایران کی مشترکہ فوجی مشقیں

    چین ، روس اور ایران کی مشترکہ فوجی مشقیں

    ایران، روس اور چین کی مشترکہ فوجی مشقیں ایرانی ساحلی علاقے چابہار میں کل سے شروع ہوں گی۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایران، روس اور چین کی مشترکہ فوجی مشقیں منگل سے چابہار بندرگاہ کے علاقے میں ہوں گی۔

    ایرانی میڈیا کے مطابق مشقوں میں روسی، چینی اور ایرانی بحریہ کے جنگی جہاز اور معاون بحری جہاز حصہ لیں گے۔

    ایرانی میڈیا کے مطابق فوجی مشقوں کا مقصد ایران، روس اور چین کے درمیان کثیر الجہتی تعاون وسیع کرنا ہے۔

    دوسری جانب ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ یوکرین کے ساتھ جنگ بندی اور امن معاہدہ ہونے تک روس پر پابندیاں عائد کرنے پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں۔

    روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرینی صدر زیلنسکی کے ساتھ ناخوشگوار ملاقات کے بعد اس پر جنگ بندی معاہہ قبول کرنے کیلیے دباؤ ڈالا اور انٹیلیجنس شیئرنگ بھی روک دی۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ روس اس وقت یوکرین پر طاقتور حملے کر رہا ہے، اس کو مد نظر رکھتے ہوئے میں جنگ بندی اور امن معاہدہ ہونے تک ماسکو پر بڑے پیمانے پر بینکنگ پابندیاں اور ٹیرف لگانے پر سنجیدگی سے غور کر رہا ہوں۔

    ٹرمپ نے کہا کہ روس اور یوکرین کیلیے بہتر ہے کہ وہ مذاکرات کی میز پر آئیں اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے۔

    امریکا کا حماس سے ملاقات کے بعد اہم بیان

    ڈونلڈ ٹرمپ کو ان کے اس بیان پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ جنگ شروع کرنے کا ذمہ دار روس نہیں بلکہ کیف ہے۔

  • پانچ ممالک کی مشترکہ فوجی تربیتی مشقوں کا اختتام

    پانچ ممالک کی مشترکہ فوجی تربیتی مشقوں کا اختتام

    راولپنڈی : پاکستان، قازقستان، قطر، ترکیہ اور ازبکستان کی مشترکہ فوجی مشقیں اختتام پزیر ہوگئیں، مشقوں کا مقصد برادر ممالک کے درمیان فوجی تعلقات کو مزید بہتر بنانا تھا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق کثیرالقومی فوجی مشقیں 17 سے 30 ستمبر تک بروتھا گیریژن میں جاری رہیں، دو ہفتے تک جاری رہنے والی مشقوں میں پانچوں ممالک کی اسپیشل فورسز نے حصہ لیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آخری روز مشقوں میں شریک ممالک کے فوجیوں نے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، مشقوں کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈر 11 کور تھے، ڈی جی ملٹری ٹریننگ اور جی سی او اسپیشل سروسز گروپ نے بھی مشقیں دیکھیں۔

    اختتامی تقریب میں دوست ممالک سے تعلق رکھنے والے فوجی افسران بھی موجود تھے۔

    مشقوں کا مقصد برادر ممالک کے درمیان فوجی تعلقات کو مزید بہتر بنانا تھا، مشقوں سے دہشت گردی کیخلاف مشترکہ حکمت عملی تیار کرنے میں مدد ملی، آئندہ فوجی تعاون بڑھانے کیلئے باہمی دلچسپی کے شعبوں کی نشاندہی بھی ہوئی۔

  • سائبیریا میں روس، چین، بھارت مشترکہ فوجی مشقیں عروج پر

    سائبیریا میں روس، چین، بھارت مشترکہ فوجی مشقیں عروج پر

    ماسکو: سائبیریا میں روس، چین، بھارت کی مشترکہ فوجی مشقیں جاری ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سائبیریا میں روس، چین، بھارت اور دیگر ممالک کی مشترکہ فوجی مشقیں عروج پر ہیں، جن میں جدید جنگی طیارے، ہیلی کاپٹر، طیارہ بردار بحری جہاز اور ٹینک شریک ہیں۔

    مشترکہ مشقوں میں چین کے 2 ہزار فوجیوں سمیت 50 ہزار اہل کار مشقوں کا حصہ ہیں۔

    روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ مشقوں میں روسی فضائیہ کے دستے، طویل فاصلے تک مار کرنے والے بمبار اور فوجی کارگو طیارے بھی حصہ لے رہے ہیں۔

    حکام کا کہنا ہے کہ یہ مشقیں جاپانی سمندر کے ساحلی علاقوں میں بھی کی جائیں گی، مشقوں میں آذربائیجان، الجزائر، آرمینیا، بیلاروس اور بھارت شریک ہیں۔

    یکم ستمبر کو شروع ہونے والی یہ فوجی مشقیں 7 ستمبر تک جاری رہیں گی۔

  • پاک آرمی اور فضائیہ کی مشترکہ فوجی مشقیں، روایتی فائر پاور کا مظاہرہ

    پاک آرمی اور فضائیہ کی مشترکہ فوجی مشقیں، روایتی فائر پاور کا مظاہرہ

    راولپنڈی : پاک فوج اور پاک فضائیہ کی مشترکہ فوجی مشقیں کی گئیں، جس میں جوانوں نے روایتی فائر پاور صلاحیت کا مظاہرہ کیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جہلم کے قریب پاک آرمی اور فضائیہ نے مشترکہ مشترکہ فوجی مشقیں کیں جس کا مقصد پاک فورسز کی آگ سے نمٹنے کی صلاحیتوں کو جانچنا تھا۔

    لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر مشقوں کے اختتامی مرحلے میں مہمان خصوصی تھے، مشقوں میں مسلح افواج نے دستیاب وسائل کا مؤثر انداز میں استعمال کیا، فائر پاور کے دوران فضائیہ، آرٹلری، ایئر ڈیفنس، آرمی ایوی ایشن، ایس ایس جی اور انفنٹری کی مشقوں کا مظاہرہ کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح دستوں نے جارحانہ اور دفاعی حربی مشقوں کا مظاہرہ کیا، اس موقع پر کمانڈر سینٹرل کمانڈ کی مشقوں کے مقاصد اور مختلف امور پر کمانڈرسینٹرل کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل اظہرصالح عباسی نے بریفنگ دی،۔

    مزید پڑھیں: پاک فوج دہشت گردی کو ملک سے اکھاڑنے کے لئے پرعز م ہے، جنرل قمر باجوہ

    چیف آف جنرل اسٹاف نے افسروں اور جوانوں کی صلاحیتوں کی تعریف کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج اور فضائیہ کے سینئر افسران نے فائر پاور کا مظاہرہ دیکھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پاکستان اور روس کی افواج کا شمار دنیا کی بہترین فوجوں میں ہوتا ہے، راحیل شریف

    پاکستان اور روس کی افواج کا شمار دنیا کی بہترین فوجوں میں ہوتا ہے، راحیل شریف

    راولپنڈی: آرمی چیف آف اسٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ روسی فوج کا شمار دنیا میں بہترین افواج تاہم پاکستان آرمی کو بھی سب سے زیادہ جنگیں لڑنے کا تجربہ حاصل ہے، مشترکہ مشقوں سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا۔

    فوج کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف آف اسٹاف جنرل راحیل شریف پاک روسی فوجی مشقوں کا معائنہ کرنے اٹک فیلڈ ایریا پہنچے اور حصہ لینے والے جوانوں سے ملاقات کی اور انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مشقوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    پڑھیں:  پاکستان اور روس رواں سال پہلی بار فوجی مشقیں 

     اس موقع پر آرمی چیف نے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’پاکستان اور روس کی افواج کا شمار دنیا کی بہترین آرمی ہوتا ہے، دونوں ممالک کی  افواج کے مابین جاری فوجی مشقوں سے نہ صرف سیکھنے کا موقع ملا بلکہ ان تجربات سے دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ سے فائدہ اٹھائیں گے‘‘۔

    مزید پڑھیں: پاک روس فوجی مشقوں سے بھارت پریشان نہ ہو،روسی وزارت خارجہ

    انہوں نے کہا کہ ’’روسی فوج کا شمار دنیا کی بہترین فوجوں میں ہوتا ہے تاہم پاکستان کی فوج کو جنگ کا سب سے زیادہ تجربہ ہے، دونوں ممالک کی مشترکہ مشقوں سے یہ بات ثابت ہوگئی کہ پاکستانی فوج کے جوان دنیا کے بہترین جنگجو ہیں‘‘۔

    یہ بھی پڑھیں: کورکمانڈر پشاور کا پاک روس فوجی تاریخی مشقوں کا جائزہ

    آرمی چیف نے مزید کہا کہ مشترکہ مشقوں کے کامیاب انعقاد پر جوانوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’’مشترکہ مشقوں سے انسداد دہشت گردی کے خلاف لڑنے کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوگا اور دونوں ممالک کی افواج کو اس کے ذریعے کئی نئے تجربات کا موقع حاصل ہوگا‘‘۔
  • کورکمانڈر پشاور کا پاک روس فوجی تاریخی مشقوں کا جائزہ

    کورکمانڈر پشاور کا پاک روس فوجی تاریخی مشقوں کا جائزہ

    راولپنڈی: پاکستان اور روس کے درمیان مشترکہ فوجی مشقیں کامیابی سے جاری ہیں، آئی ایس پی آر نے مشقوں کی تصویریں جاری کردیں، کور کمانڈر پشاور لیفٹننٹ جنرل ہدایت الرحمان نے مشق کے علاقوں کا دورہ کیا ۔

    تاریخ میں پہلی بار ہونے والی پاک روس مشترکہ فوجی مشقیں کامیابی سے جاری ہیں ، آئی ایس پی آر نے فوجی مشقوں کی تصاویر جاری کردیں جس میں فوجیوں کو مستعدی سے مشقیں کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر پشاور لیفٹننٹ جنرل ہدایت الرحمان نے مشق کے علاقوں کا دورہ کیا، مشقوں کا جائزہ لیا اور روسی فوجیوں سے ملاقات کی۔


    مزید پڑھیں : پاک روس فوجی مشقوں سے بھارت پریشان نہ ہو،روسی وزارت خارجہ


     یہ مشقیں تاریخ میں پہلی بار ہورہی ہیں، بھارت کی لاکھ کوشش کے باوجود روسی فوجی مودی کے سینے پر مونگ دلتے پاکستان پہنچے اور مشترکہ فوجی مشقوں میں حصہ لیا۔

    پاکستان اور روس کے درمیان فرینڈ شپ دو ہزار سولہ مشترکہ فوجی مشقیں چوتھے روز میں داخل ہوگئیں ہیں، پہاڑوں پر جنگی مہارت کے مظاہرے دس اکتوبر تک جاری رہیں گے۔

  • پاک روس مشترکہ فوجی مشقوں کاآغاز آج سے ہوگا

    پاک روس مشترکہ فوجی مشقوں کاآغاز آج سے ہوگا

    راولپنڈی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان اور روس کی مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز آج سے ہوگا۔

    تفصیلات کےمطابق پاک روس مشترکہ فوجی مشقوں میں زمینی افواج حصہ لیں گی،یہ مشقیں 2ہفتے تک جاری رہ کر 10اکتوبر کو مکمل ہوں گی۔روس اور پاکستان کی حالیہ فوجی مشقوں کو سلواکیہ زبان کے لفظ ’دروزھبا2016 ‘یعنی دوستی 2016 کا نام دیا گیا ہے۔

    ان مشقوں میں دونوں ممالک کے200فوجی دو علاقوں میں جنگی مہارتوں کا مظاہرہ کریں گی۔ پہلے پاکستان کے شمال مغربی علاقے گلگت بلتستان میں رتو میں ہائی ایلٹی ٹیوڈ اسکول،جبکہ بعد ازاں خیبر پختونخوا میں ڈیرہ اسماعیل خان میں چیراٹ میں مشقیں کی جائیں گی۔

    مزید پڑھیں : روس کا فوجی دستہ مشترکہ فوجی مشقوں کے لیے پاکستان پہنچ گیا

    یاد رہے کہ ان مشقوں کا اعلان رواں برس کے شروع میں روس کی آرمی کے کمانڈر ان چیف جنرل اولیگ سالو کوو نے کیا تھا۔انہوں نے بتایا تھا کہ پاکستان اور روس کی پہلی مشترکہ فوجی مشقیں پہاڑی علاقے میں ہوں گی۔

    واضح رہے کہ دونوں ممالک میں دفاع تعاون بڑھانے کا باقاعدہ سلسلہ 2014 میں اس وقت شروع ہوا تھا،جب روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئے گو نے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔اسی دورے میں ماسکو اور اسلام آباد نے دفاعی معاہدے پر دستخط بھی کیا تھا۔

  • روس کا فوجی دستہ مشترکہ فوجی مشقوں کے لیے پاکستان پہنچ گیا

    روس کا فوجی دستہ مشترکہ فوجی مشقوں کے لیے پاکستان پہنچ گیا

    راولپنڈی :پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق روسی بری فوج کے دستہ پہلی مرتبہ مشترکہ فوجی مشقوں کے لیے پاکستان پہنچ گیاہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق روسی فوجی دستہ پہلی بار پاکستانی افواج کے ساتھ فوجی مشقوں کے لیے پاکستان پہنچا ہے،مذکورہ فوجی مشقیں پہاڑی علاقوں میں کی جائیں گی۔

    ان مشترکہ فوجی مشقوں میں دونوں ممالک کی جانب سے تقریباً دو سو فوجی حصہ لیں گے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ روسی اور پاکستانی افواج کی مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز 24 ستمبر سے ہو گا اور یہ فوجی مشقیں 10 اکتوبر تک جاری رہیں گی۔

    مزید پڑھیں: پاکستان اور روس رواں سال پہلی بار فوجی مشقیں کریں گے

    یاد رہے کہ روسی خبر رساں ادارے ٹی اے ایس ایس کے مطابق 2016ءمیں روسی فوج سات بین الاقوامی فوجی مشقوں میں حصہ لے گی۔

    جن میں سے ایک پاکستانی فوج کے ساتھ بھی ہوں گی جو پہاڑی علاقے میں کی جائیں گی جس کی تصدیق روسی بری فوج کے سربراہ کرنل جنرل اولیگ سالوکوو نے کی تھی۔