Tag: مشتعل

  • چالان پر مشتعل ہو کر شہری نے اپنی گاڑی تباہ کردی

    چالان پر مشتعل ہو کر شہری نے اپنی گاڑی تباہ کردی

    عمان: اردن میں ایک شہری نے 3 بار چالان کیے جانے پر مشتعل ہو کر گاڑی کو پہاڑ کی چوٹی سے دھکا دے دیا اور گاڑی تباہ کردی۔

    العربیہ نیٹ کے مطابق اردن میں ایک شہری نے مہم جوئی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی گاڑی کو پہاڑی کی چوٹی سے گرا کر اس کی ویڈیو بنائی اور اسے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر پوسٹ کی۔

    اردنی شہری شادی المداحہ اپنے غصے پر قابو نہ رکھ سکا کیونکہ اسے جنوبی اردن کی الکراک گورنری میں 3 مقامات پرٹریفک خلاف ورزی پر چالان ہوا، اس لیے اس کے پاس اپنی گاڑی کو پہاڑ کی چوٹی سے دھکیلنے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔

    اس نے گاڑی کا چالان بھرنے سے انکار کرتے ہوئے اپنی گاڑی ہی کو تباہ کردیا۔

    مشتعل شہری جعفر المداحدہ نے فیس بک پر لائیو ویڈیو میں اس کی وضاحت کی کہ اس کے ساتھ کیا ہوا۔

    اس نے وضاحت کی کہ وہ کل صبح بیدار ہوا اور ایک کلو لیموں خریدنے گیا، جہاں ایک ٹریفک سارجنٹ نے اسے روکا اور اس کا چالان کیا۔

    اس نے کہا کہ خلاف ورزی ایک شق سے ہونی چاہیئے تھی، بحث بڑھ کر 3 شقوں کی خلاف ورزی بن گئی، جس سے اس شخص نے انکار کر دیا۔ اس کے اس رویے پر سوشل میڈیا پر ملا جلا رد عمل سامنے آیا ہے۔

    دوسری طرف اردنی پبلک سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کے میڈیا ترجمان کرنل عامر السرتاوی نے گاڑی کی ٹریفک خلاف ورزی کی تفصیلات بتائی۔

    انہوں نے تصدیق کی کہ گاڑی کے ڈرائیور نے اسے اس طرح روکا جس سے ٹریفک میں رکاوٹ پیدا ہوئی، ٹریفک سارجنٹ کی جانب سے ایک سے زائد بار پوچھے جانے کے باوجود اس نے تعاون سے انکار کیا۔

  • سکھ یاتریوں کو مشتعل کرنے کا بھارتی الزام بے بنیاد ہے، دفتر خارجہ

    سکھ یاتریوں کو مشتعل کرنے کا بھارتی الزام بے بنیاد ہے، دفتر خارجہ

    اسلام آباد: دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے سکھ یاتریوں کو مشتعل کرنےکے بھارتی الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جھوٹے بیان سے بھارت یاتریوں کے مسئلے کو بھڑکا رہا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا بھر سے آنے والے ہندوؤں، سکھ یاتروں کو ہمیشہ خوش آمد ید کہتے ہوئے  اُن کو بہترین سہولیات فراہم کرتا ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ سکھ یاتریوں نےمقدس مقامات کےدوروں میں پاکستان کی جانب سے فراہم کی گئی سہولتوں کوسراہا جبکہ بھارت میں یہی کمیونٹی متنازع فلم کی نمائش کے خلاف احتجاج کررہی ہے۔

    ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ بھارت میں ریلیز ہونے والی متنازع فلم سےلوگوں کے جذبات مجروح ہوئے، بھارت سمیت دنیا بھر میں سکھ کمیونٹی کے احتجاجی مظاہرے یاتریوں کی پاکستان آمدسےپہلےسے ہی جاری ہیں۔  ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ  موجودہ صورتحال کے تناظر میں سکھ یاتریوں نے بھارتی حکام سےملنےسےانکارکیا جس پر بھارتی ہائی کمشنر نے 14 اپریل کا دورہ منسوخ کیا۔

    دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ حقائق  چھپانےکی بھارتی کوشش غیراخلاقی اور قابل مذمت ہے، بھارت نے ہمیشہ حقائق کو توڑ مروڑ کر پاکستان کے خلاف پیش کرتے ہوئے بین الاقوامی اقدار کی خلاف ورزی کی۔

    اُن کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی اعلیٰ حکام ماضی میں بھی پاکستانی خودمختاری کیخلاف بیانات دیتےرہےہیں، بھارت کو تمام مذاہب بالخصوص اقلیتوں کا احترام کرناچاہیے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔