Tag: مشتعل افراد

  • خاتون کو ہراساں کرنے پر اسکول ٹیچر کی کھمبے سے باندھ کر پٹائی

    خاتون کو ہراساں کرنے پر اسکول ٹیچر کی کھمبے سے باندھ کر پٹائی

    بھارت میں آندھرا پردیش کے پرکاشم ضلع میں اسکول ٹیچر کے ناشائستہ سلوک کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ مشتعل افراد نے اسکول ٹیچر کی درگت بنادی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سرکاری اسکول ٹیچر کے رویے کی شکایت پولیس سے بھی کی گئی مگر پولیس کے پہنچنے سے قبل مشتعل افراد نے ٹیچر کو بری طرح پیٹ ڈالا۔

    گزشتہ روز کری چیدو منڈل کے پدمارا نائیڈوپلم پنچایت کے وائی کالونی میں ایک سرکاری اسکول کے ٹیچر پر خاتون باورچی کے ساتھ غیر انسانی رویے اور چپل سے مارنے کا الزام عائد کیا گیا تھا، جس کے باعث وہاں کے لوگوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی تھی۔

    رپورٹس کے مطابق گاؤں والوں نے مذکورہ ٹیچر کو بجلی کے کھمبے سے باندھ دیا اور مار پیٹ کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق مقامی سرکاری اسکول کے استاد ویمولا وینکٹ روی کمار نے اسی اسکول میں کام کرنے والی خاتون باورچی کو مبینہ طور پر ہراساں کیا۔

    خاتون کے احتجاج کرنے پر اسے چپل سے مارا گیا، واقعہ کے بارے میں سن کر گاؤں کے بزرگوں نے ان سے بات کی، لیکن معافی مانگنے کے بجائے روی کمار نے ان سے بحث کی اور انہیں چیلنج کردیا۔

    نوجوان کو جاب نہ دینے والی کمپنی نے مضحکہ خیز جوابی ای میل میں‌ کیا کہا؟

    ٹیچر کے رویے سے ناراض مقامی لوگوں نے اسے کھمبے سے باندھ دیا اور پولیس کو اطلاع دینے سے پہلے ہی اس کی درگت بنادی۔

    آندھرا پردیش پولیس کے اہلکار موقع پر پہنچے اور تفتیش کے بعد روی کمار کو گرفتار کرلیا، جس کے بعد ڈویژنل ایجوکیشن آفیسر (MEO) نے معاملے کی تحقیقات کے لیے اسکول کا دورہ کیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ مزید کارروائی کے لیے تفصیلی رپورٹ اعلیٰ حکام کو پیش کی جائے گی۔

  • افغان پولیس کی موجودگی میں مشتعل افراد کا پاکستانی سفارت خانے پر دھاوا

    افغان پولیس کی موجودگی میں مشتعل افراد کا پاکستانی سفارت خانے پر دھاوا

    کابل : پاکستان آنے کے خواہش مند افغانیوں نے پولیس کی موجودگی میں پاکستانی سفارت خانے پر دھاوا بول دیا، مقامی پولیس تمائشائی بنی رہی۔

    تفصیلات کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں واقع پاکستانی سفارت خانے پر افغان شہریوں نے دھاوا بول دیا، سفارت خانے کے باہر موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے صورتحال پر قابو پایا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ افغان حکومت پاکستانی سفارت خانے کی حفاظت سے غافل نکلی،، افغانیوں نے افغان پولیس کی موجودگی میں سفارت خانے پر دھاوا بولا تھا۔

    سفارتی ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستانی سفارت خانہ یومیہ 2 ہزار ویزے جاری کرتا ہے، سفارت خانے پر دھاوا پاکستان آنے کے خواہش مند افغانیوں نے بولا تھا۔

    سفارتی ذرائع کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے معاملے میں دخل اندازی کرنے پر سفارت خانے کے باہر احتجاج شدت اختیار کرگیا، مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ ویزوں کے اجراء میں تیزی اور زیادہ کاؤنٹر بنائیں جائیں گے۔

    یاد رہے کہ رواں برس کے آغاز میں پولیس نے پاکستان قونصلیٹ میں دہشت گردی کی کوشش ناکام بنائی تھی، افغان خاتون بیگ میں ہینڈ گرینیڈ لے کر پاکستانی قونصلیٹ پہنچی تھی جسے پولیس نے گرفتار کرلیا تھا۔

    دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی قونصلیٹ مزار شریف عارضی طور پر بند کرکے افغان حکام سے پاکستانی سفارت خانے کی فول پروف سیکیورٹی کا مطالبہ کیا تھا۔

  • لاہوردھماکوں کے بعد مشتعل افراد کا پولیس اہلکاروں پر تشدد

    لاہوردھماکوں کے بعد مشتعل افراد کا پولیس اہلکاروں پر تشدد

    لاہور: گرجاگھرمیں خودکش حملوں کے بعدمشتعل افراد نےتین پولیس اہلکاروں کوتین گھنٹےتک کمرے میں قید رکھنےکےبعد تشدد کیا۔

    پولیس اہلکارمبینہ طورپرچرچ پرڈیوٹی کےبجائےمیچ دیکھ رہےتھےدھماکوں کے بعد صدمے سے نڈھال مشتعل مظاہرین نے تین پولیس اہلکاروں کو پکڑ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

    بتایا جاتا ہے کہ یہ اہلکار دھماکے کے وقت چرچ میں ڈیوٹی کےبجائےکرکٹ میچ دیکھ رہے تھے۔ مشتعل مظاہرین نےتینوں پولیس اہلکاروں کو پکڑ مارا پیٹا اور انہیں ایک دکان میں تین سےزائدگھنٹے تک بند رکھا۔

    بعدازاں مشتعل مظاہرین نے اہلکاروں کو نکال کران پر بدترین تشدد کیا۔مارپیٹ کا شکار پولیس اہلکاروں میں ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

    تینوں زخمی اہلکاروں کو مظاہرین کے غیض وغضب سے بچاکرنیم بیہوشی کی حالت میں اسپتال پہنچایا گی

    ا۔

  • کراچی:مدرسے کے طلبا کا قتل،مشتعل افراد کا گلشن چورنگی پر احتجاج

    کراچی:مدرسے کے طلبا کا قتل،مشتعل افراد کا گلشن چورنگی پر احتجاج

    گلشن اقبال میں دو بھائیوں کی ٹارگٹ کلنگ کیخلاف مشتعل افراد نے گلشن چورنگی پر احتجاج کرتے ہوئے ٹائر جلا کر روڈ بلاک کردیا، جاں بحق ہونے والے دونوں بھائی مدرسے کے طالب علم تھے۔

    کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں دو بھائیوں کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف مشتعل افراد سڑکوں پر نکل آئے، مدرسہ احسان العلوم کے طالب علم دو بھائیوں کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف مشتعل افراد نے گلشن چورنگی پر ٹائر نذر آتش کئے اور روڈ بلاک کر دیا۔

    احتجاجی مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے، مدرسے کے اساتذہ کی مداخلت کے بعد مشتعل افراد منتشر ہوگئے، مدرسے کے اساتذہ نے طالب علموں کو پر امن رہنے کی تاکید بھی کی۔

    اہلسنت الجماعت پاکستان کے ترجمان نے معصوم طلبہ کے قتل کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہر قائد میں طلبہ اور اساتذہ کی ٹارگٹ کلنگ تشویشناک ہے۔