Tag: مشرف حملہ

  • پشاور:مشرف حملہ، مجرم نیاز کو پھانسی دیدی گئی

    پشاور:مشرف حملہ، مجرم نیاز کو پھانسی دیدی گئی

    پشاور: پھانسی کے مجرم نیاز محمد کو آج صبح پشاور جیل میں سولی پر لٹکا دیا گیا، نیاز محمد کو سابق صدر پرویز مشرف پر قاتلانہ حملے میں موت کی سزا سنائی گئی تھی۔

    پھانسی کے مجرم نیاز محمد کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا، صوابی سے تعلق رکھنے والے نیاز محمد کے ڈیتھ وارنٹ دو ہفتے قبل جاری ہوئے تھے، گزشتہ شب نیاز محمد کو سخت سیکیورٹی میں ہری پور جیل سے پشاور سینٹرل جیل منتقل کیا گیا، جہاں اہل خانہ سے ملاقات کے بعد مجرم کوصبح چھ بجکر چالیس منٹ پر پھانسی دی گئی۔

    مجرم نیاز محمد پاک فضائیہ میں جونیئر ٹیکنیشن تھا، جسےچودہ دسمبر دوہزارچودہ کو راولپنڈی کے جھنڈا چیچی پل کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا کر صدر پرویز مشرف پر قاتلانہ حملہ کرنے کی کوشش پر فوجی عدالت نے سزائے موت سنائی تھی۔

    ڈاکٹرزکی رپورٹس کے بعد نیازمحمد کی لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی، سزائے موت پر عائد پابندی اٹھائے جانے کے بعد نیاز محمد ساتواں دہشت گرد ہے، جسے پھانسی دی گئی ہے۔

  • لاہور: کوٹ لکھپت جیل میں4 دہشتگردوں کی پھانسی کےانتظامات مکمل

    لاہور: کوٹ لکھپت جیل میں4 دہشتگردوں کی پھانسی کےانتظامات مکمل

    لاہور: کوٹ لکھپت جیل لاہورمیں چار دہشت گردوں کی پھانسی کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، جیل کے اطراف میں سیکیورٹی کاسخت حصار قائم ہے۔

    کوٹ لکھپت جیل میں قید چار دہشت گردوں کی پھانسی کے انتظامات کوحتمی شکل دی جارہی ہے،جیل ذرائع کا کہنا ہے ملتان میں حساس ادارے کے دفتر اور چناب آرمی کیمپ پر حملے میں ملوث چاروں دہشت گردوں کامران ، عمر عظیم ، احسان ندیم اور محمد زاہد کے بلیک وارنٹ موصول ہونے کے چوبیس گھنٹے کے اندر اندر پھانسی دے دی جائےگی ۔

    کوٹ لکھپت جیل کے اطراف میں دو کلومیٹر تک عام افراد کا داخلہ بند کرکے جیل کی اندرونی سیکورٹی کی ذمہ داری رینجرز کے حوالے کردی گئی ہے مجموعی طور پر جیل اور اطراف کی سیکورٹی کی ذمہ داری فوج کے پاس ہے ۔

    ہری پور میں پرویز مشرف حملہ کیس کےماسٹر مائنڈ نیاز محمدکےبھی ڈیتھ وارنٹ جاری کیے جاچکے ہیں جب کہ پھانسی پشاوریا راولپنڈی کے جیل میں دیئے جانے کاامکان ہے۔ سکھر کے سینٹرل جیل ون میں کالعدم لشکرجھنگوی کےمحمد اعظم اور عطااللہ سمیت چار دہشت گردوں کو تئیس دسمبر کو پھانسی دیئےجانے کی توقع ہے۔

  • فیصل آباد جیل میں چار دہشت گردوں کو پھانسی دیدی گئی

    فیصل آباد جیل میں چار دہشت گردوں کو پھانسی دیدی گئی

    فیصل آباد: ڈسڑکٹ جیل میں چار دہشت گردوں کو پھانسی پر لٹکا دیا گیا، تفصیلات کے مطابق مشرف حملہ کیس اور جی ایچ کیو حملہ کیس میں ملوّث ملزمان اپنے انجام کو پہنچ گئے۔

    زبیر احمد ، اخلاص عرف روسی ، راشد ٹیپو اور غلام سرورکو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا، پھانسی پر لٹکائے جانے والے چاروں افراد کی نعشیں ڈاکٹرز کی جانب سے تصدیق کے بعد ان کے ورثاء کے حوالے کردی جائیں گی۔

    پھانسی سے قبل مجرمان کا میڈیکل چیک اپ کیا گیا اس موقع پر ان کے اہلِ خانہ بھی موجود تھے۔