Tag: مشرف
-
مہاجرہونےکی بنیاد پرمشرف کی تذلیل کی جارہی ہے، الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے بعض متعصب عناصرکی جانب سے سابق صدر اورسابق آرمی چیف جنرل پرویز مشرف کے ساتھ توہین آمیزاورتضحیک آمیزرویہ اختیارکرنے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاہے جولوگ بھی پرویزمشرف کی کھلی تذلیل کررہے ہیں وہ صرف مہاجرہونے کی بنیادپر ایساکررہے ہیں ۔
انہوں نے یہ بات پیرکی شب رابطہ کمیٹی سے گفتگوکرتے ہوئے کہی الطاف حسین نے کہاکہ یہ صرف پرویزمشرف کی تضحیک نہیں بلکہ پورے تین کروڑمہاجروں کی تذلیل کے مترادف ہے اورہم اس تذلیل کاتحریری،زبانی اورجسمانی طورپرہرطرح کاجواب دینے کے لئے تیارہیں۔
-
مذاکرات کی خاطر فریقین کو ہتھیار ڈالنا ہوں گے، فضل الرحمٰن
مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں مذاکرات کی خاطر فریقین کو ہتھیار ڈالنا ہوں گے، الطاف حسین کا الگ صوبے کا مطالبہ بے وقت کی اذان ہے، کوئی محبِ وطن ایسے تصورات کی حمایت نہیں کرتا۔
پشاور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ الطاف حسین کی جانب سے نئے صوبے کا مطالبہ بے وقت کی اذان ہے کوئی بھی محبِ وطن ایسے تصورات کی حمایت نہیں کرتا۔
سابق صدر مشرف کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ مشرف کی صحتیابی کے لئے دعاگو ہوں لیکن ان کے باہر جانے کا فیصلہ میں نہیں کوئی اور کرے گا۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہناتھا کہ مذاکرت کی خاطر فریقین کو ہتھیارڈالنا ہوں گے تاکہ امن قائم ہوسکے، مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کی بہتری کا دارو مدارامن وامان کی صورتحال پرہے
-
سگار نوشی کے باعث پرویز مشرف کی شریانیں بند ہوئی،میڈیکل رپورٹ
ڈاکٹرز نے مشرف کی صحت سے متعلق میڈیکل رپورٹ جاری کردی، میڈیکل رپورٹ کے مطابق سگار نوشی کے شوق نے پرویز مشرف کی شریانیں بند کردیں۔
پرویز مشرف کی آئی ٹاپ رپورٹ آگئی ہے، جس کے مطابق پرویز مشرف کی متعدد شریانیں بند ہوگئی ہیں، راولپنڈی میں زیر علاج سابق صدر اور آرمی چیف پرویز مشرف کو سگار نوشی کی عادت نے دل کا مریض بنا دیا۔
اسپتال ذرائع کے مطابق جسمانی ورزش نہ کرنے اور سگار نوشی کرنے کے باعث یہ صورتحال پیدا ہوئی ،اسپتال میں داخل مشرف نے تین بار بات کرنے کی کوشش کی مگر ڈاکٹروں نے انہیں روک دیا۔
-
غداری کیس:مشرف کے پیش نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ
غداری کیس میں خصوصی عدالت نے مشرف کی عدم پیشی سے متعلق فیصلہ چار بجے تک محفوظ کرلیا، پراسیکیوٹر اکرم شیخ نے کہا کہ مشرف کو دل کی تکلیف کا بہانہ کیا گیا ہے، ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کئے جائیں۔
غداری کیس میں پرویز مشرف پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے تیسری سماعت ہوئی، سابق صدر آج بھی پیش نہیں ہوئے، فرد جرم عائد ہوتے وقت ملزم کا عدالت میں حاضر ہونا لازمی ہوتا ہے۔
مشرف کے وکیل شریف الدین پیرزدہ نے سماعت پیر تک ملتوی کرنے کی استدعا کی، عدالت نے مشرف کے پیش نہ ہونے پر ریمارکس دئیے کہ آج مشرف پیش نہیں ہوئے تو پھر قانون کے مطابق کاروائی ہوگی۔
عدالت کا بیشتر وقت پراسیکویٹر اور مشرف کے وکلا کے درمیان تلخ کلامی میں گزرا، عدالت نے گیارہ بجے یہ ہدایت دیتے ہوئے سماعت آدھے گھنٹے کے لئے ملتوی کی کہ پرویز مشرف کو آج لازمی پیش کیا جائے۔
مشرف کا قافلہ گھر سے پونے گیارہ بجے کے بعد نکلا تو قیاس کیا جارہا تھا کہ وہ عدالت جارہے ہیں لیکن قافلہ آرمی اسپتال راولپنڈی چلا گیا، اس دوران سماعت کا وقت دوبارہ شروع ہوگیا، عدالت نے پوچھا کہ پرویز مشرف کہاں ہیں۔
ڈی آئی جی سیکیورٹی جان محمد نے عدالت کو بتایا کہ مشرف کو عدالت لایا جارہا تھا کہ ان کی راستے میں طبیعت خراب ہوگئی، انہیں عسکری ادارہ برائے امراض قلب منتقل کیا گیا ہے ، آج ان کی پیشی ممکن نہیں۔
اس موقع پر پراسیکیوٹراکرم شیخ نے کہا کہ دل کی تکلیف کا بہانہ کیا گیا ہے، پرویزمشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کئے جائیں، تاہم عدالت نے عدم پیشی پر چار بجے تک فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت پیرتک ملتوی کردی۔