کوئٹہ : مشرقی بائی پاس پر دستی بم حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، گزشتہ شب حملے میں ایک شخص جاں بحق اور 4افراد زخمی ہوگئے تھے۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر دستی بم حملے کا مقدمہ درج کرلیا ، مقدمہ نامعلوم افرادکےخلاف درج کیاگیا اور اس میں قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئیں ہیں۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے مشرقی بائی پاس پردستی بم حملےکی مذمت کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی اور تحقیقات کا حکم دے دیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے آئی جی پولیس کوشہرمیں حفاظتی انتظامات کومزیدموثربنانےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا یوم آزادی پرصوبےبھرمیں سیکیورٹی کے خصوصی اقدامات کیےجائیں اور قانون نافذ کرنےوالےادارےگشت میں اضافہ ،ایس اوپیزپرعملدرآمدکریں۔
خیال رہے گزشتہ شب مشرقی بائی پاس پر دستی بم حملے میں ایک شخص جاں بحق ، 4افرادزخمی ہوگئےتھے، پولیس کا کہنا تھا کہ نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہوئے۔
بعد ازاں سیکیورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کرتے ہوئے دہشت گرد عناصر کی تلاش شروع کر دی ہے اور شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر بھاری نفری تعینات کر دی گئی۔