Tag: مشرقی لندن

  • مزدوروں کی لاپروائی کی وجہ سے خاتون کس طرح ہلاک ہوئی؟

    مزدوروں کی لاپروائی کی وجہ سے خاتون کس طرح ہلاک ہوئی؟

    مشرقی لندن میں کچھ سالوں پہلے افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جہاں مزدوروں کی انتہائی لاپروائی اور اینٹیں گرنے سے خاتون ہلاک ہوگئی تھی۔

    مائیکلا بور نامی خاتون 29 مارچ 2018 کو اپنے بیٹے کیرن سے ملنے کےلیے اس کی نرسری جارہی تھی، جب مشرقی لندن کے علاقے بیتھنل گرین میں ایک عمارت کی تعمیر ہورہی تھی، ان کے گزرنے کے دوران دو ٹن سے زیادہ اینٹیں پانچ منزلہ عمارت سے نیچے گری۔

    اسپتال میں ڈاکٹرز نے بری طرح زخمی ہونے والی 28 سالہ خاتون مائیکلا کی جان بچانے کی کوشش کی لیکن دو دن بعد وہ اسپتال میں دم توڑ گئی۔

    انھیں 29ویں سالگرہ کے ایک دن بعد ہی برین ڈیڈ قرار دے دیا گیا جس کے باعث ان کی فیملی کی رضامندی سے لائف سپورٹ کو ہٹا دیا گیا۔

    سات سال کی تحقیقات کے بعد، تعمیراتی کمپنی اور اس جگہ پر موجود چار کارکنوں پر خاتون کے قتل کا الزام عائد کیا گیا ہے، ان ملزمان میں کرین آپریٹر 32 سالہ الیگزینڈر میک انیس اور کرین سپروائزر 59 سالہ داؤد مان بھی شامل ہیں۔

    اسٹیفن کولسن جن کی عمر 68 سال ہے وہ عمارت کی تعمیر کی جگہ پر لفٹنگ پلان کے انچارج تھے جبکہ 68 سالہ سائٹ مینیجر تھامس اینسٹس کو بھی چارج کیا گیا ہے۔

    ان چاروں افراد پر ہیلتھ اینڈ سیفٹی ایٹ ورک ایکٹ 1974 کے سیکشن 7 کے تحت سنگین غفلت سے قتل عام اور جرائم کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

    کمپنی ہیگنس ہومز پی ایل سی کو کارپوریٹ قتل عام اور ہیلتھ اینڈ سیفٹی ایٹ ورک ایکٹ 1974 کے سیکشن 3 کے تحت چارج کا سامنا ہے، مدعا علیہان 16 جون کو ویسٹ منسٹر مجسٹریٹس کی عدالت میں پیش ہونگے۔

    https://urdu.arynews.tv/woman-killed-by-falling-66-foot-christmas-tree/

  • مشرقی لندن میں جھلس کر 3 پاکستانی نژاد بچے جاں بحق

    مشرقی لندن میں جھلس کر 3 پاکستانی نژاد بچے جاں بحق

    مشرقی لندن کے علاقے میں آگ سے جھلس کرجاں بحق ہونے والے 3 پاکستانی نژاد بچوں کی نمازجنازہ ادا کردی گئی، رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔

    لندن میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں آیت ملک، حنان ملک اور نقاش ملک جاں بحق ہوئے، تینوں بچوں کی نمازجنازہ منہاج القرآن یوکے کے ہیڈآفس میں ادا کی گئی، مقامی میئر رخسانہ فیاض، میٹرو پولیٹن پولیس ایریا ہیڈ اور اسکول ٹیچرز بھی جنازے میں شریک تھے۔

    جھلس کرجاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں7، 11 اور 13 سال تھیں ، نمازجنازہ میں رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے، بچوں کی تدفین مقامی قبرستان میں کی جائیگی۔

    حکام کا کہنا ہے کہ پولیس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے اور تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جارہا ہے، 16 سالہ لڑکا، والدہ اور والد بھی اسپتال میں زیرعلاج رہے۔

    میئررخسانہ فیاض نے کہا کہ ہماری ہمدردیاں والد خرم ملک اور فیملی کے ساتھ ہیں، نیوہیم کونسل متاثرہ فیملی کی ہرطرح سے مدد کرے گی۔

    رخسانہ فیاض نے کہا کہ آج سب دل گرفتہ ہیں، کمیونٹی متحد ہوکر متاثرہ خاندان کیساتھ کھڑی ہے، دریں اثنا بچوں کی میتوں کو بگھیوں میں مقامی قبرستان منتقل کردیا گیا ہے۔

  • مشرقی لندن، مسلمان حاملہ خاتون فائرنگ سے جاں بحق، حملہ آور گرفتار

    مشرقی لندن، مسلمان حاملہ خاتون فائرنگ سے جاں بحق، حملہ آور گرفتار

    لندن: مشرقی لندن کے علاقے الفرڈ میں حاملہ خاتون فائرنگ سے جاں بحق ہوگئیں، قتل کے شبے میں 50 سالہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مشرقی لندن کے علاقے الفرڈ میں حاملہ خاتون فائرنگ سے جاں بحق ہوگئیں، فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب خاتون ٹیرس پر کپڑے ڈال رہی تھیں، قتل کے شبے میں 50 سالہ شخص کو گرفتار کرکے فرد جرم عائد کردی گئی۔

    میٹروپولیٹن پولیس کے مطابق حاملہ خاتون کے نومولود بچے کو آپریشن کے ذریعے بچالیا گیا ہے، بچے کی حالت تشویش ناک ہے، مقتولہ کی شناخت ثنا محمد کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ان کے شوہر کا نام امتیاز محمد ہے۔

    خاتون کے شوہر امتیاز محمد کا کہنا ہے کہ جب اہلیہ ٹیرس پر کپڑے ڈال رہی تھیں تو میں قریب ہی موجود تھا فائرنگ کی آواز سن میں بھاگا اور انہیں بھی بھاگنے کا کہا لیکن جب تک وہ فائرنگ کی زد میں آچکی تھیں۔

    امتیاز محمد خان نے کہا ہے کہ میں قریب ہوکر اپنی اہلیہ کو نہیں بچا سکا، ہوسکتا ہے فائرنگ مجھے قتل کرنے کے لیے کی گئی ہو۔

    مزید پڑھیں: لندن میں چاقو زنی کی ایک اور واردات، 2 افراد زخمی

    پڑوسی خاتون کا کہنا ہے کہ ثنا محمد بہت اچھی خاتون تھیں میری اس روڈ پر ان ہی سے دوستی تھی ان کے اور میرے بچے ایک ہی اسکول میں زیر تعلیم ہیں۔

    میٹروپولیٹن پولیس ترجمان نے خاتون کے قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔