Tag: مشرق وسطیٰ کشیدگی

  • پاکستان کا مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں کمی اور تنازعات کے حل کا مطالبہ

    پاکستان کا مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں کمی اور تنازعات کے حل کا مطالبہ

    اسلام آباد : پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں کمی اور تنازعات کے حل کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین، لبنان اور خطے کے لوگ خوف و تشدد سے آزاد زندگی کے مستحق ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے جاری بیان میں مشرق وسطیٰ میں بڑھتے تناؤ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشرقی وسطیٰ میں تمام فریقین امن کوترجیح دیں، اسرائیل نےبین الاقوامی قانون اوریواین چارٹرکی خلاف ورزی کی اور اسرائیلی اقدامات کے نتیجےمیں سنگین انسانی بحران پیدا ہوا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے غزہ نسل کشی سے علاقائی امن و سلامتی خطرے میں ڈال دیا اور لبنان پر حالیہ حملے نے کشیدگی میں مزید شدت پیدا کر دی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں بے گناہ شہریوں کی زندگیاں متاثرہورہی ہیں، فلسطین، لبنان اور خطے کے لوگ خوف و تشدد سے آزاد زندگی کے مستحق ہیں۔

    ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ تمام فریقین کیلئےانتہائی ضروری ہےکہ وہ پیچھے ہٹیں اور عالمی برادری کو صورتحال کو کم کرنے کیلئے تیزی سے کارروائی کرنا چاہیے ساتھ ہی بین الاقوامی قانون کو نظر انداز کرنے پر فوری توجہ دی جانی چاہیے۔

    انھوں نے کہا پاکستان سلامتی کونسل سے لبنان کی خودمختاری کے تحفظ کامطالبہ کرتاہے اور غزہ میں جاری انسانی بحران کے خاتمے کے مطالبے کا بھی اعادہ کرتا ہے۔

  • ’ہم سب سے بڑے ہیں‘ ٹرمپ کی نئی بھڑک کا جواب ایرانی ہیکرز نے دے دیا

    ’ہم سب سے بڑے ہیں‘ ٹرمپ کی نئی بھڑک کا جواب ایرانی ہیکرز نے دے دیا

    واشنگٹن: ’ہم سب سے بڑے ہیں‘ ٹرمپ کی نئی بھڑک کا جواب ایرانی ہیکرز نے دے دیا، امریکی سرکاری ویب سائٹ ہیک کر لی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ گزشتہ کئی گھنٹوں سے ایران کے ساتھ کشیدگی سے متعلق متواتر ٹویٹ کیے جا رہے ہیں، انھوں نے تازہ ترین ٹویٹ میں کہا ہے ہم سب سے بڑے اور دنیا میں سب سے بہترین ہیں۔

    اپنے ٹویٹ میں ٹرمپ نے دھمکی آمیز طور پر باور کرانے کی کوشش کی کہ ایران نے امریکی بیس یا کسی امریکی پر حملہ کیا تو بلا جھجھک نیا خوب صورت ہتھیار بھیجیں گے، امریکا نے فوجی ساز و سامان پر 2 کھرب ڈالر خرچ کیے ہیں۔

    ایران میں 52 مقامات نشانے پر ہیں، امریکی صدر کی ایران کو بڑی دھمکی

    ادھر ایرانی ہیکرز نے امریکی حکومتی ایجنسی کی ویب سائٹ ہیک کر لی ہے، ہیکرز نے امریکا کو جواب دیتے ہوئے فیڈرل ڈیپوزیٹری لائبریری پروگرام کی ویب سائٹ ہیک کی، ہیکرز نے آیت اللہ خامنہ ای کی تصویر اور ایرانی پرچم ویب سائٹ پر لگایا۔

    ایرانی ہیکرز نے امریکا مخالف گرافکس بھی ویب سائٹ پر پوسٹ کیں، اور پیغام دیا کہ جنرل قاسم سلیمانی کو نا قابل تسخیر کاوشوں کے بدلے شہادت ملی ہے، سلیمانی اور دیگر شہیدوں کے خون کا بدلہ لیا جائے گا، ایران کی سائبر طاقت کا یہ صرف چھوٹا سا مظاہرہ ہے۔

  • برطانیہ نے 2 جنگی بیڑے خلیج فارس روانہ کر دیے، سعودی عرب بھی سامنے آ گیا

    برطانیہ نے 2 جنگی بیڑے خلیج فارس روانہ کر دیے، سعودی عرب بھی سامنے آ گیا

    لندن/ریاض: امریکی حملے میں ایرانی جنرل کی موت کے بعد مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال کے پیش نظر برطانیہ نے اپنے 2 بحری جنگی بیڑے خلیج فارس میں روانہ کر دیے، سعودی عرب بھی خطے میں بڑھتے تناؤ کو کم کرنے کے لیے سامنے آ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ نے اپنے 2 جنگی بحری بیڑے خلیج فارس میں روانہ کر دیے ہیں، ایچ ایم ایس مونٹروز اور ڈیفنڈرز خلیج فارس میں موجود برطانوی جہازوں کی حفاظت کریں گے، یہ بحری بیڑے آبنائے ہرمز سے آئل ٹینکس اور برطانوی شہریوں کو بھی نکالیں گے۔

    ایران، امریکا کشیدگی کے باعث نو منتخب برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے اپنی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی ہیں اور وہ آج وطن واپس پہنچیں گے، وہ کیئریبین کے مسٹیک آئی لینڈ میں چھٹیاں گزار رہے تھے۔

    ادھر سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع اگلے دو روز میں امریکا اور برطانیہ کا دورہ کریں گے، شاہ خالد وائٹ ہاؤس میں اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے، سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ خطے میں بڑھتے تناؤ اور امن و استحکام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا، اس سلسلے میں انھیں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے دورے کی ہدایت جاری کی تھیں۔

    سعودی فرماں رواں شاہ سلمان نے بھی عراقی صدر کو ٹیلی فون کیا تھا، سعودی پریس ایجنسی کا کہنا تھا کہ شاہ سلمان نے فون پر خطے میں جاری بحران کو ختم کرنے پر زور دیا، ان کا کہنا تھا کہ خطے میں تناؤ کو کم کرنے کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جائیں۔

    خیال رہے کہ واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے سامنے مشرق وسطیٰ سے متعلق پالیسی کے خلاف امریکیوں نے مظاہرہ کیا ہے، مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا کر ٹرمپ ہوٹل کے سامنے مارچ بھی کیا، مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ عراق، شام اور افغانستان سے امریکی فوج نکالی جائے۔

  • مشرق وسطیٰ کشیدگی، خام تیل کی قیمت 3 سال کی بلند ترین سطح پر

    مشرق وسطیٰ کشیدگی، خام تیل کی قیمت 3 سال کی بلند ترین سطح پر

    نیویارک : مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور خام تیل کی قیمت باہتر ڈالر فی بیرل سے زائد ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکہ کی جانب سےشام پر حملہ اور مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمت تین سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

    نارتھ برینٹ خام تیل کی قیمت 72ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی جبکہ امریکی خام تیل اور عرب لائٹ کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    انڈسٹری تجزیہ کاروں کےمطابق شام کا تنازعہ، اوپیک اور روس کا پیداوار میں کمی کا معاہدے کی وجہ سے خام تیل مہنگا ہورہا ہے۔

    معاشی ماہرین کے مطابق خام تیل کی قیمت اسی ڈالر فی بیرل تک جاسکتی ہے۔

    دوسری جانب ایشیائی اسٹاک مارکیٹ مندی کا شکار رہی  جبکہ امریکی اسٹاک مارکیٹ میں مندی ریکارڈ کی گئی۔


    مزید پڑھیں : امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے شام پرحملہ کردیا


    خیال رہے پاکستان کا انحصار درآمدی خام تیل پر ہے، اسی لئے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا اثر پاکستان پر بھی اثر پڑتا ہے، مالی سال سنہ 2017 میں پاکستان نے تقریبا7 ارب 70 ڈالر مالیت کی پیٹرولیم مصنوعات درآمد کی ہیں۔

    یاد رہے کہ امریکا نے اتحادیوں کے ساتھ مل کرشام پرحملہ کیا ، امریکی اوربرطانوی میزائلوں نے دوما شہر میں فوجی تنصیبات اور کیمیائی ہتھیاروں کے ذخیرے کونشانہ بنایا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔