Tag: مشرق وسطیٰ کی صورتحال

  • ‘ایران پر حملہ ہوا تو تیل کی قیمتیں بڑھ جائیں گی’

    ‘ایران پر حملہ ہوا تو تیل کی قیمتیں بڑھ جائیں گی’

    اسلام آباد : سابق سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ ایران پر حملہ ہواتو تیل کی قیمتیں بڑھ جائیں گی، ڈیموکریٹس جانتے ہیں تیل مہنگا ہوا تو ٹرمپ فائدہ اٹھا لے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق سفیر ملیحہ لودھی نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام خبر میں گفتگو کرتے ہوئے کہا پہلے دیکھنا ہوگا کہ مشرق وسطیٰ میں صورتحال کس طرف جاتی ہے، پاکستان کس طرف کھڑا ہوگا پہلے مشرق وسطیٰ کی صورتحال کو دیکھنا ہوگا۔

    سابق سفیر کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال کا صرف پاکستان نہیں پورے خطے پر اثر ہوگا، دیکھنا ہوگا کہ مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی کیلئے کون کردار ادا کرتا ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ امریکا میں انتخابات قریب ہیں اوراسرائیل کی بھرپور حمایت کر رہا ہے، امریکا اسرائیل کیساتھ مل کر ایران پر حملہ کرے یہ مشکل لگ رہا ہے کیونکہ ایرانی حملوں کےجواب میں امریکی حکومت بھی تقسیم کا شکار ہے۔

    سابق سفیر نے کہا کہ امریکی انتظامیہ کے کچھ ارکان کہتے ہیں ہمیں خاموشی اختیار کرنی چاہیے، کچھ ارکان کہتے ہیں یہ موقع ہے ایران پر حملہ کرنا چاہیے۔

    https://urdu.arynews.tv/dollar-currency-rate-pakistan-today/

  • مشرق وسطیٰ کی بحری صورتحال،  پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس طغرل خلیج عدن میں تعینات

    مشرق وسطیٰ کی بحری صورتحال، پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس طغرل خلیج عدن میں تعینات

    اسلام آباد : مشرق وسطیٰ کی بحری صورتحال کے پیش نظر پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس طغرل خلیج عدن میں تعینات کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کے ترجمان کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی بحری صورتحال کے پیش نظر پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس طغرل خلیج عدن میں تعینات کردیا گیا ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستانی تجارتی جہازوں کو کشیدہ صورتحال سے درپیش خطرات سے بچانے کیلئے پاک بحریہ نے پی این ایس طغرل کو تعینات کیا گیا ہے۔

    پاک بحریہ نے کہا ہے کہ پی این ایس طغرل کی تعیناتی کا مقصد پاکستانی تجارتی بحری جہازوں کی آمدورفت کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے،پاک بحریہ کے جنگی بحری جہازریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول پرباقاعدگی سے فرائض سرانجام دیتے ہیں۔

    پاک بحریہ سمندر میں امن وامان کے قیام کیلئےکمبائنڈ میری ٹائم فورسز کےتحت بھی کام کرتی ہے اور خطے میں بحری امن و امان برقراررکھنے کے حوالے سےاپنی قومی ذمہ داری سے بخوبی آگاہ ہے۔

  • عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

    عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

    مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے پیش نظر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی سامنے آئی ہے جس کی وجہ جنگ کے خدشات میں کمی بتائی جارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کو کم کرنے کے مطالبے کی خبروں کے حوالے سے جمعرات کو تیل کی قیمت 2 ڈالر فی بیرل سے زیادہ گرگئی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برینٹ کروڈ فیوچر 2.20 ڈالر یا 2.44 فیصد کم ہوکر 87.93 ڈالر فی بیرل طے ہوا جو کہ بدھ کو برینٹ تقریباً 2فیصد زیادہ طے ہوا تھا۔ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ فیوچر 2.18 ڈالر یا 2.55 فیصد کمی کے ساتھ 83.21 ڈالر فی بیرل پر بند ہوا۔

    یاد رہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان تنازع سے عالمی سطح پر خام تیل کی سپلائی اثر انداز ہونے کے خدشے کے باعث گزشتہ دنوں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، جو خطے میں ایران اور اس کے اتحادیوں کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے تاہم ان خدشات میں جمعرات کی دوپہر تک کمی کا امکان تھا۔

    دوسری جانب جمعرات کو جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق امریکی معیشت نے تیسری سہ ماہی میں تقریباً دو سال میں سب سے تیز رفتار ترقی کی، جس سے ان توقعات میں اضافہ ہوا کہ فیڈرل ریزرو بینک زیادہ دیر تک شرح سود برقرار رکھ سکے گا۔

    واضح رہے کہ امریکہ اور دیگر ممالک اسرائیل پر زور دے رہے ہیں کہ وہ غزہ پر مکمل حملے میں تاخیر کرے جو کہ تقریباً تین ہفتوں سے جاری ہے۔

    علاوہ ازیں سعودی عرب اور روس کی سربراہی میں اوپیک پلس نے اس سال کے شروع میں پیداوار میں 1.3 ملین یومیہ کی کمی کی اور ستمبر میں سال کے آخر تک پیداوار میں کمی کو بڑھا دیا۔

    عالمی سطح پر تیل کی قیمت 90.72 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے جو کہ 15 دن پہلے 87.74 ڈالر فی بیرل تھی۔