Tag: مشرق وسطیٰ

  • جنگ کی تباہ کاریوں سے محفوظ یمن کا خوش قسمت گاؤں

    جنگ کی تباہ کاریوں سے محفوظ یمن کا خوش قسمت گاؤں

    صنعا: مشرق وسطیٰ کے ملک یمن میں پچھلے 18 ماہ سے حکومت اور باغیوں کے درمیان لڑائی جاری ہے جس نے ملک کو خانہ جنگی کی جانب دھکیل دیا۔

    اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق اس خانہ جنگی میں اب تک 3 ہزار 800 کے قریب افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ 76 لاکھ افراد ایسے ہیں جو اپنا گھر بار چھوڑ کر ہجرت پر مجبور ہوچکے ہیں۔

    لیکن یمن میں ایک گاؤں ایسا بھی ہے جو جنگ کی تباہ کاریوں اور خوان خرابے سے مکمل طور پر محفوظ ہے۔

    yemen-6

    yemen-5

    یہ خوش قسمت گاؤں یمن کے مغربی حصہ میں چند پہاڑیوں کی چوٹی پر واقع ہے۔ گاؤں والے جنگ کا شکار تباہ حال گھرانوں کو اپنے پاس پناہ بھی دے رہے ہیں لیکن حفاظت ان کا پہلا اصول ہے اور یہ زیادہ لوگوں کی نظروں میں نہیں آنا چاہتے کہ کہیں باغی ان پر بھی حملہ آور نہ ہوجائیں۔

    yemen-3

    yemen-4

    yemen-2

    یہ گاؤں بنیادی سہولتوں سے محروم ہے لیکن یہاں رہنے والے افراد خوش قسمت ہیں کہ کم از کم ان کی جانیں اور گھر تو محفوظ ہیں۔

    12

    یمنی صوبے رمیہ میں واقع اس گاؤں کے گھر پہاڑ کی چڑھائی پر بنے ہوئے ہیں۔ یہ گاؤں حملہ آوروں کی دست برد سے تو محفوظ ہے تاہم یہ صورتحال زیادہ باعث اطمینان بھی نہیں ہے کیونکہ گاؤں والوں کو اپنا سامان ضرورت نیچے اتر کر لانا پڑتا ہے۔ اس کے لیے یا تو وہ پیدل سفر کرتے ہیں یا پھر کیبل کار ان کا ذریعہ سفر ہوتا ہے۔

    yemen-8

    گاؤں والے پانی کے نلکوں اور بجلی جیسی سہولیات سے ناواقف ہیں۔ یہاں موجود زیادہ تر افراد کا زریعہ روزگار زراعت ہے۔ یہ علاقہ شہد کی مکھیوں کی افزائش کے لیے بھی مشہور ہے۔ یہاں ان مکھیوں سے شہد حاصل کیا جاتا ہے جو جنگ سے قبل ملک بھر میں فروخت کیا جاتا تھا۔

    14

    yemen-9

    یہاں موجود خواتین گھروں میں ہی نصب چکی پر آٹا پیستی ہیں۔ گاؤں میں موجود گھر پتھروں سے تعمیر کیے جاتے ہیں اور کچھ گھر ایسے بھی ہیں جو کئی سو سال پرانے ہیں۔

    15

    16

    17

    گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ وہ ایک عرصے سے یہاں رہ رہے ہیں اور زندگی کی تمام تکالیف اور مصائب کے باوجود خوش ہیں۔

  • پاکستان مشرق وسطیٰ کے سرمایہ کاروں کیلئے اہم مارکیٹ ہے،غلام مرتضیٰ جتوئی

    پاکستان مشرق وسطیٰ کے سرمایہ کاروں کیلئے اہم مارکیٹ ہے،غلام مرتضیٰ جتوئی

    وفاقی وزیر صنعت و پیداوار غلام مرتضیٰ جتوئی نے کہا ہے کہ پاکستان یمنی مارکیٹ کے ذریعے مشرق وسطیٰ اور افریقہ کی بڑی منڈیوں تک رسائی حاصل کر سکتا ہے، 2010-11 میں پاک یمن تجار ت میں 67 فیصد اضافہ ہو۔وفاقی وزیر نے پاک یمن مشترکہ وزارتی کمیشن کے اجلاس کی یمن کے وزیر صنعت و تجارت ڈاکٹر سالدین علی سالم طالب کے ساتھ مشترکہ طور پر صدارت کرتے ہوئے باہمی تجارتی حجم مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔

    اور مستقبل میں یمن کے ساتھ آزادانہ تجارت کے معاہدے، مشترکہ بزنس کونسل اور یمن کے عدن فری زون میں مشترکہ پراجیکٹ لگانے کا اعلان کیا، وفاقی وزیر غلام مرتضیٰ جتوئی نے کہا کہ پاکستان وسطی اور مغربی ایشیاء کے سنگم پر واقع ہے اور یہ چین اور بھارت جیسی ابھرتی ہوئی منڈیوں کے پڑوس میں واقع ہونے کے باعث پاکستان مشرق وسطیٰ کے سرمایہ کاروں کیلئے ایک اہم مارکیٹ ہے، انہوں نے یمنی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی۔